The Latest
وحدت نیوز(خیرپور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے صدر علامہ باقرعباس زیدی دو روزہ دورہ کے لئے اندرون سندھ پہنچ گئے، دورہ کے آغاز پر علامہ باقر زیدی نے ھالا کا دورہ کیا اور مقامی ذمہ داروں سے ملاقات کی، ملاقات میں علاقائی مسائل پر گفتگو کی گئی جبکہ چہلم امام حسین علیہ السلام کے بعد کی صورتحال پر خصوصی بریفنگ بھی لی، علامہ باقر زیدی دو روزہ دورہ کے دوسرے مرحلہ میں ضلع خیر پور پہنچ گئے۔
رانی پور میں تنظیمی ذمہ داروں سے اہم ملاقات کی جس میں خیرپور کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ میں چہلم امام حسین علیہ السلام کے بعد انتظامیہ کی تعصبانہ کاروائیوں اور بے بنیاد مقدمات کے اندراج پر تفصیلات حاصل کیں، اجلاس میں مولانا نقی حیدری کی والدہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی گئی اور دعائے مغفرت کی گئی، علامہ باقر زیدی کے ہمراہ صوبائی کابینہ کے اراکین میں سیکرٹری عزاداری ندیم جعفری ، سیکرٹری ایمپلائز ونگ فدا سولنگی ، سیکریٹری تبلیغات مولانا نقی حیدری و دیگر موجود ہیں۔
وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختون کے سیکرٹری جنرل علامہ وحید کاظمی نے جامعہ شہید عارف حسین الحسینی میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صحافیوں کو صوبائی شوری کے اجلاس کے مندرجات سے آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ صوبے کے مختلف اضلاع سے نمائندوں اور صوبائی کابینہ کے اراکین نے اجلاس میں شرکت کی۔ جس میں سہ ماہی پروگراموں اور موجودہ حالات پر لائحہ عمل طے کیا گیا۔ اجلاس کے دوران سابقہ کارکردگی پر بھی بحث کی گئی اور پاراچنار کو بہترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع پر علامہ سید وحید کاظمی نے کوہاٹ دھرنے کی حمایت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ کلایہ میں بزرگ ہستی سید میر انور بادشاہ، پیر جلیل شیرازی اور پیر سید میرقاسم کے مزارات کی تعمیرات کی اجازت دی جائے۔ عقیدت مندوں کو زیارت سے روکنا انتہائی افسوسناک اقدام ہے۔صوبائی اور مرکزی حکومت مزارت کی جلد تعمیر کا احکامات صادر کریں۔
صوبہ خیبر پختون خواہ میں اربعین کے موقع پر بے بنیاد اور غیر حقیقی ایف آئی آرز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پورے صوبے خصوصاً ڈی ائی خان میں چہلم کا جلوس نکالنے پر ایف آئی آر درج کی گئی جو مذہبی آزادی کے آئینی حق کے منافی ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید اسدزیدی ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ سید غضنفر حسین اور دیگر تین افراد کو ایم پی او 3 کےتحت جیل بھیجنا بدنیتی اور متعصبانہ کاروائی ہے۔ جلوس میں پیدل چل کر شرکت کو جرم بنا کر کسی عزادار کو جیل بھیجنا ضلع انتظامیہ کا اختیارات سے تجاوز ہے۔
ڈی سی کی اس ہٹ دھرمی پر شدید مزمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ اگر ہمارے بے گناہ کارکناں کوفوری رہا نہیں کیا گیا تو ڈی ائی خان سے باقاعدہ احتجاج کا آغاز کیاجائے گا جسے صوبے بھر میں پھیلا دیا جائے گا ۔ حکومت ہمارے بے گناہ قیدیوں کو رہا کرکے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے تاکہ غیر قانونی اقدامات کرنے والے عناصر کو بے نقاب کیا جاسکے۔اس موقع پر صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ جہانزیب جعفری، مرکزی رہنما،ایڈوکیٹ آصف رضا، علامہ جان حیدری،ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ سید زکی الحسن اور دیگر رہنماوں نے بھی شرکت کی۔
وحدت نیوز(منڈی بہاؤالدین) مٹھی بھرتکفیری گروہ ملک میں انتشار چاہتا ہے،فرقہ واریت کے نام پر مزید قتل و غارتگری قبول نہیں ،اگلے دس دنوں میں سانحہ ہیلاں کے شہیدملک علمدار حسین جعفری کے قاتل اور وقوعہ کے سہولت کار گرفتار نہ ہوے تو کفن پوش احتجاج ہو گا،ان خیالات کا اظہار علامہ عبدالخالق اسدی صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب مجلس وحدت مسلمین نے ہیلاں میں بسلسلہ چہلم شہید علمدار حسین جعفری ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
انہوں نےکہا کہ ملک دشمن عناصر ایک گھناؤنی سازش کے تحت یہاں وطن عزیز میں فرقہ واریت کو ہوا دےرہے ہیں لیکن ہم نے ہر انتشار کے جواب میں وطن عزیز کا پرچم بلند رکھاکیونکہ وطن عزیز کی بقاء ہمیں سب سے بڑھ کر عزیز ہے لیکن اسے ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے ،حکومت اور حکومت کی ذمہ دار ایجنسیاں اور ادارے جانتے ہیں کہ جب ہم احتجاج پر اتر آئیں تو ریاست کوسانحہ کوئٹہ پر ہمارے تاریخ ساز احتجاج پر بلوچستان حکومت کی چھٹی کرانا پڑ گئی تھی۔
انکا کہنا تھاکہ یہاں کی مقامی انتظامیہ شہیدعلمدار حسین جعفری شہید کے قاتلوں کی گرفتاری میں لیت و لعل سے کام لے رہی ہے لیکن آج کا یہ نمائندہ اجتماع انتظامیہ کو وارننگ دے رہا ہے کہ سانحہ ہیلاں کے ذمہ داروں اور سہولت کاروں کو پکڑے مزید تاخیری حربے برداشت نہیں کیے جائیں گے پہلے انتظامیہ نے ہم سے 10 دن کا وقت مانگااب ہم انتظامیہ کو 10 دن کا وقت دیتے ہیں اور اگر اگلے دس دنوں میں قانون نافذ کرنے والے ادارے قاتلوں کو گرفتار کرنے میں ناکام رہے تو ہمارا اگلا احتجاج کفن پوش ہو گاموجودہ صورتحال میں تمام شیعہ تنظیمیں ایک پیج پر ہیں اور موجودہ ملکی اور مقامی صورت حال ہماری سب تنظیموں کا مشترکہ اعلامیہ ہو گا ۔
شہید علمدار حسین جعفری کے اس چہلم کے بڑے اجتماع سے مولانا مظہر عباس، مولانا اظہر حسین سابق ضلعی صدر شیعہ علماء کونسل، ملک قمر عباس ضلعی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم، مولانا صفدر حسین صفدری، سید عمران حیدر گڈو شاہ ڈویژنل صدر شیعہ علماء کونسل، چوہدری غلام رضا گوندل، سید شبیر حسین شیرازی، وقار حیدر گوندل ایڈووکیٹ، مولانا غلام عباس، علامہ قاری اسد وقاص رہنما سنی اتحاد کونسل، قاری ریاض اصغر رہنما سنی اتحاد کونسل، ذاکر کلیم عباس،اور مولانا مظہر حسین پرنسپل باقر العلوم مکھنانوالی نے بھی خطاب کیا اور اپنے خطابات میں سانحہ ہیلاں کے مقتول ملک علمدار حسین جعفری شہید کے قاتلوں کی فوری گرفتاری اور انہیں قانون کی گرفت میں لا کر کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ۔
وحدت نیوز(جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے عظمت مصطفی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت سید الانبیاء محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حیات طیبہ عالم بشریت کے لئے اسوہ حسنہ ہے۔ آپ کی ذات گرامی دنیائے اسلام کے لئے نقطہ اتحاد و وحدت ہے ہم حضور اکرم کے نقش قدم پر چل کر دنیا اور آخرت میں سرخرو ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سید الانبیاء کی ذات گرامی عالم انسانیت کے لیے لئے رہبر اور رہنما ہے آج کی پریشان انسانيت سیر ت مصطفی اپنا کر تمام مشکلات سے نجات پا سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ربیع الاول کا مہینہ اتحاد بین المسلمین اور عشق مصطفی کا مہینہ ہے۔ عید میلاد النبی کے جلوسوں میں شیعہ سنی مسلمان متحد ہوکر آقائے دو جہاں حضرت سید الانبیاء سے اپنے عشق اور محبت کا اظہار کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عالمی کفر چاروں طرف سے دین مصطفی پر حملہ آور ہے لہذا اسلام دشمن شیطانی قوتوں کا مقابلہ کرنے کے لیے لئے امت مسلمہ کے درمیان اتحاد وقت ضرورت ہے وطن عزیز پاکستان میں ایک سازش کے تحت اختلاف اور انتشار کو ہوا دی جا رہی ہے۔ انسان دشمن عالمی سامراجی قوتیں لڑاو اور حکومت کرو جیسے شیطانی منصوبے کے تحت فرقہ وارانہ منافرت کو ہوا دے کر برادر کشی کرانا چاہتی ہیں۔ سرکار مصطفی کے غلام اتحاد اور اخوت کی قوت سے دشمن کے تمام عزائم خاک میں ملا دیں گے۔
وحدت نیوز(رانی پور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے رانی پور پہنچ کر ایم ڈبلیو ایم کے رہنما مولانا نشان حیدر ساجدی سے ان کے بھائی کی وفات پر تعزیت کی۔ اس موقع پر مرحوم کے ایصال ثواب کی مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ اللہ تبارک و تعالی نے دنیا کو آزمائش کا مکان قرار دیا ہے۔اللہ تعالی نے انسانوں کے لٸے پانچ مراحل امتحان قرار دیئے ہیں اور جو صاحبان ایمان ہیں وہ ان مراحل امتحان میں سرخرو اور کامیاب نظر آتے ہیں جن میں پہلا امتحان خوف کا دوسرا بھوک کا تیسرا ملکیت میں کمی چوتھا جان میں کمی اور پانچواں اولاد کی کمی ہے۔اس ذریعے اہل ایمان کا امتحان لیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عاشقان خدا نے ہر زمانے میں عشق خدا میں یہ تمام مراحل امتحان صبر و رضا کے ساتھ برداشت کیے کربلا عالم انسانیت کی عظیم درسگاہ کا نام ہے جہاں عاشقان خدا نے اللہ کے دین کی بقا کی خاطر اور رضائے الہی کیلئے مراحل امتحان کامیابی سے طے کیے اسی لیے ہم کربلا والوں کو انصار اللہ اور اور اللہ کے دین کے مددگار کہتے ہیں انہوں نے کہا کہ عصر حاضر میں میں اہل ایمان کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ خدا کے دین کی سربلندی کے لئے مصائب و آلام کو برداشت کریں اور باطل کے سامنے جھکنے کی بجائے ڈٹ کر میدان میں کھڑے ہو جائیں۔
انہوں نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان میں چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر جو مقدمات قائم کیے گئے آج عاشقان اھل بیت راہ خدا میں مشکل حالات کا سامنا کر رہے ہیں۔ ہمیں چاہیے کہ اس امتحان میں ثابت قدم رہیں۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی شعبہ تربیت ، شعبہ تنظیم سازی اور شعبہ جوان کا مشترکہ مشاورتی اجلاس مرکزی سیکریٹریٹ میں منعقد ہواجس میں تینوں شعبوں کے مرکزی سیکریٹریز علامہ غلام شبیر بخاری مرکزی سیکریٹری امور تنظیم سازی ، علامہ ڈاکٹر محمد یونس حیدری مرکزی سیکریٹری امور تربیت اور علامہ اعجاز بہشتی مرکزی سیکریٹری شعبہ جوان کے علاوہ ان کے ڈپٹی سیکریٹریز ،شعبوں کے کوآرڈینیٹرزاور صوبائی سیکریٹری تربیت ، تنظیم سازی اور یوتھ نے شرکت کی ۔
اس اجلاس میں کئی ایک اہم فیصلے کیے گئے ۔ تمام مرکزی سیکریٹریز نے شعبہ جات کی فعالیت پر اظہار اطمینان کرتے تمام ذمہ داران کے جذبوں کو سراہا ۔ اجلاس میں طے کیا گیا اس کمیٹی کا ہر ماہ اجلاس منعقد کیاجائے گا تاکہ کارگردگی کا جائزہ لیا جاسکے اور کام کی پیشرفت کو بڑھایا جا سکے ۔
وحدت نیوز(رحیم یار خان) ڈسٹرکٹ کورٹ خواجہ فرید ہال میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رحیم یار کے زیر اہتمام امام حسین علیہ السلام کانفرنس کا انعقاد کیا گیا،اس کانفرنس سے جناب ناصر عباس شیرازی ایڈوکیٹ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین نے صدارتی خطاب کیا۔ناصر شیرازی کی ڈسٹرکٹ بار آمد پرڈسٹرکٹ بار کے صدر ،کابینہ ،معزز اراکین پنجاب بار و ممبران ڈسٹرکٹ بار نےوالہانہ استقبال کیا۔
ناصر عباس شیرازی نے امام حسین ؑ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ امام حسین علیہ السلام نے دور حاضر میں پسے ہوئے اور محروم طبقات کو عزت سے جینے کا ہنر عطا کیا ۔مستضعفین کو مستکبرین سے مقابلہ کی آمادگی دی اور یہی وہ طاقت ہےجو عالمی نظام عدل کے قیام کا حوصلہ عطا کرتی ہے ۔صدر بارایسوسی ایشن نے آخر میں معزز مہمان کا شکریہ ادا کیا ۔
وحدت نیوز(کشمور) کندھ کوٹ کےمختلف مذھبی، سیاسی، قوم پرست جماعتوں کے 30 سے زائد افراد کا مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں شمولیت کا اعلان۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ کی ملکی سطح پر اتحاد بین المسلمین کے حوالے سے خدمات سے متاثر ہو کر با ظابطہ طور شمولیت کا اعلان کرتے ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع کشمور ایٹ کندھ کوٹ کے سربراھ میر فائق علی جکھرانی نے شمولیت کرنے والے تمام برادران کا شکریہ ادا کیا اور خوش آمدید کہا۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع کشمور ایٹ کندھ کوٹ کے سیکریٹری جنرل میر فائق علی جکھرانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اپنی تمام تر صلاحیتیں خدمت خلق، اتحاد بین المسلمین، وطن عزیز پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لئے بروئے کار لائیں گے اور تمام برادران نے جس طرح مجلس وحدت مسلمین پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے شمولیت کی ہے، انشاء اللہ ان کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔
وحدت نیوز(کراچی) مرکزی سیکرٹری شعبہ جوان مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ اعجاز حسین بہشتی کا شھید احسان رضا رضوی کی برسی سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کےہم شہداء کے پاکیزہ خون کے وارث ہیں اور کبھی اپنے شہداء کے مقدس مقاصد کو مٹنے نہیں دیں گے۔
علامہ اعجاز حسین بہشتی کا کہنا تھا کہ مکتب تشیع چودہ سو سالوں سے ظالموں اور فرعونوں سے نبردآزما ہے لیکن ہم نے کبھی بھی اپنے عقائد، نظریات اور شہداء کے خون پر کمپرومائز نہیں کیا. ھم اپنے شہداء کے وارث ہیں. شہداء کے مقاصد کو زندہ رکھنا اور ان کی راہ پر چلنا ہمارا فرض ہے۔
حالات حاضرہ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہم کسی بھی بے گناہ کے قتل کی مزمت کرتے ہیں اور فرقہ واریت پھیلانے والوں سے اظہار برائت کرتے ہیں۔مگر حکومت اور دوسرے ادارے یہ سن لیں عزاداری کے خلاف کسی بھی سازش کو ہم برداشت نہیں کریں گے۔ ملک بھر میں عزاداروں کے خلاف ایف آئی آر کے سلسلہ کو بند کیا جائے اور جھوٹی آیف آئی آرز کو فوری ختم کیا جائے۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلسِ وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ باقر زیدی نے کراچی کے شیعہ آبادی والے علاقوں میں رواں ہفتے کے دوران پولیس کی جانب سے مسلسل چھاپے مارنے، بے گناہ شیعہ نوجوانوں کو گرفتار اور بے گناہ افراد کو ہراساں کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اختیار کا ناجائز استعمال کرنے والے قانون نافذکرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو لگام دے۔علامہ باقر عباس زیدی نے کہا کہ مادر وطن کو کسی کی ذاتی جاگیر نہیں بننے دیں گے۔ہمارے اجداد نے اسے ان گنت قربانیاں دے کر اسے حاصل کیا تھا۔پاکستان کے نظریاتی دشمنوں کو اس پر قابض نہیں ہونے دیا جا سکتا۔کالعدم جماعتوں کی خوشنودی کے لیے محب وطن قوم کاگھیراؤ ملک کو انتشار کی طرف دھکیلنے کی بہت بڑی سازش ہے۔
انہوں نے کہا کہ تین دہائیوں تک ہمارے امام بارگاہوں، مساجد اور عزاداری کے اجتماعات کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جاتا رہا، ہمیں اپنے نوجوانوں کی گرفتاریاں اور جبری گمشدگیوں کی اذیت بھی سہنا پڑی لیکن ہم نے صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا۔اب قانون نافذ کرنے والے اداروں نے عزاداری کو جرم قرار دیتے ہوئے ہمارے نوجوانوں کی پکڑ دھکڑ شروع کر رکھی ہے۔ہم قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں لیکن قانون کی آڑ میں ملت تشیع کا استحصال برداشت نہیں کیا جائے گا۔اگر انتظامیہ نے اپنی ظالمانہ روش نہ بدلے بصورت دیگر ملت جعفریہ احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں انہوں نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ گرفتار شیعہ افراد کو فوری رہا کرا جائے اور چھاپے مارنے کا سلسلہ بند کرنے کا حکم دے۔