The Latest

وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے مدرسہ شہید علامہ سید عارف حسین الحسینـیـؒ پشاور میں منعقدہ ایم ڈبلیوایم خیبر پختونخواہ کے صوبائی راہیان کربلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی رحمۃ اللہ علیہ کے افکار و اھداف کی روشنی میں جدوجہد کر رہی ہے ،ہم شہید قائد کے چھوڑے ہوئے مشن کی تکمیل چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم قائد شہید کی مقتل گاہ پر یہ عہد کرتے ہیں کہ ملک و ملت سے کبھی خیانت نہیں کریں گے بلکہ اس خلوص اور جرئت سے جہد مسلسل کریں گے کہ قائد شہید کی پاکیزہ روح ہم سے راضی ہو جائے۔انہوں نے کہا کہ قائد شہید کی برسی کے موقع پر اسلام آباد میں حضرت امام زمانہ علیہ السلام سے تجدید بیعت کے لئے ملک گیر مہدی برحق کانفرنس منعقد ہوگی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سینئر صحافی و کالم نگار ایاز امیر پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔علامہ راجہ ناصرعباس کا ایازامیر کو ٹیلیفون ان کی خیریت دریافت کی اور اظہار یکجہتی بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایاز امیر کو سچ بولنے کی سزا دی گئی ہے۔حق کی آواز دبانے کے لیے بالادست قوتوں کا ہمیشہ سے یہی چلن رہا ہے۔ اس ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے کی ذمہ داری صرف صحافی برادری کی نہیں۔ ہر باضمیر و حق پرست کو واقعہ میں ملوث عناصر اور ان کے سرپرستوں کے خلاف بھرپور احتجاج کرنا چاہئیے۔اس طرح کی غنڈہ گردی اور بھونڈی کوششوں سے حقائق کو دبایا نہیں جا سکتا۔چور دروازے سے داخل ہونے والے صاحبان اقتدار حق پرستوں سے ہمیشہ خائف رہے ہیں ۔واقعہ کربلا سے لے کر آج تک تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ ظالموں کو ملنے والی عنایات عارضی اور ان کے لیے لعنت کا طوق دائمی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایاز امیر پر حملے سے اس تاثرکو تقویت ملی ہے کہ پاکستان میں کسی بھی شریف شخص کی جان و مال محفوظ نہیں۔اگر حکومت آئین و قانون کی بالادستی چاہتی ہے تو مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لا کر سخت سزا دی جائے۔

علاوہ ازیں علامہ راجہ ناصرعباس نے ایاز امیر سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی اور ان کے ساتھ رونما ہونے والے واقعے کی مذمت کرتے ہوئےان کے ساتھ مکمل ہمدردی اور یکجہتی کو اظہار بھی کیا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی نصاب کمیٹی کے کنوینئر علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل نے درود شریف کے معاملے پر متنازع فیصلہ دے کر پاکستان کے کروڑوں مسلمانوں کی توہین کی ہے۔ اسلامی نظریاتی کونسل کو مسلکی اور فرقہ وارانہ کونسل میں تبدیل کرنا انتہائی افسوسناک ہے۔اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین اور اراکین سے یہ توقع کی جا رہی تھی کہ وہ پاکستان کے اندر فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور وسعت نظری کا مظاہرہ کریں گے مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ متعصبانہ فرقہ وارانہ سوچ کے حامل چیئرمین اور اراکین نے اس ادارے کو اسلامی نظریاتی کونسل سے فرقہ وارانہ تنگ نظر مسلکی نظریاتی کونسل میں تبدیل کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کونسل کے فیصلے پر ملت جعفریہ کو شدید تحفظات ہیں۔ اسلامی نظریاتی کونسل اپنے رویے اور اپنے فیصلوں پر تجدید نظر کرے ورنہ پاکستان کے کروڑوں اہل تشیع اور اہل سنت محبان اہلبیت اسلامی نظریاتی کونسل سے لاتعلقی کا اظہار کریں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے انتہائی نالائقی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کروڑوں اہل تشیع کے لئے فقط ایک نمائندہ مقرر کیا ہے۔ آئینی اداروں میں اھل تشیع کو متناسب اور مناسب نمائندگی سے محروم کیا گیا ہے جس کے باعث یہ ادارہ اب مکمل طور پر متنازعہ ادارہ میں تبدیل ہو چکا ہے۔ اگر اکثریت رائے سے فیصلے کرکے پاکستان کی دوسری بڑی اکثریت یعنی اھل تشیع کے نقطہء نظر کو نظر انداز کیا گیا تو اسلامی نظریاتی کونسل اپنی حیثیت کھو دے گا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی نصاب کمیٹی کے کنوینئر علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل نے درود شریف کے معاملے پر متنازع فیصلہ دے کر پاکستان کے کروڑوں مسلمانوں کی توہین کی ہے۔ اسلامی نظریاتی کونسل کو مسلکی اور فرقہ وارانہ کونسل میں تبدیل کرنا انتہائی افسوسناک ہے۔اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین اور اراکین سے یہ توقع کی جا رہی تھی کہ وہ پاکستان کے اندر فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور وسعت نظری کا مظاہرہ کریں گے مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ متعصبانہ فرقہ وارانہ سوچ کے حامل چیئرمین اور اراکین نے اس ادارے کو اسلامی نظریاتی کونسل سے فرقہ وارانہ تنگ نظر مسلکی نظریاتی کونسل میں تبدیل کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کونسل کے فیصلے پر ملت جعفریہ کو شدید تحفظات ہیں۔ اسلامی نظریاتی کونسل اپنے رویے اور اپنے فیصلوں پر تجدید نظر کرے ورنہ پاکستان کے کروڑوں اہل تشیع اور اہل سنت محبان اہلبیت اسلامی نظریاتی کونسل سے لاتعلقی کا اظہار کریں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے انتہائی نالائقی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کروڑوں اہل تشیع کے لئے فقط ایک نمائندہ مقرر کیا ہے۔ آئینی اداروں میں اھل تشیع کو متناسب اور مناسب نمائندگی سے محروم کیا گیا ہے جس کے باعث یہ ادارہ اب مکمل طور پر متنازعہ ادارہ میں تبدیل ہو چکا ہے۔ اگر اکثریت رائے سے فیصلے کرکے پاکستان کی دوسری بڑی اکثریت یعنی اھل تشیع کے نقطہء نظر کو نظر انداز کیا گیا تو اسلامی نظریاتی کونسل اپنی حیثیت کھو دے گا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی عزاداری کونسل کے کنوینئرعلامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام نے میدان کربلا میں دین اسلام کی بقاء و سربلندی کے لئے جو بے مثال قربانی دی وہ آج بھی اھل حق کے لیے مشعل راہ ہے۔ کربلا ہر دور کے انسان کی ضرورت ہے اور کربلائی ہر دور میں باطل طاغوت کے خلاف سربکف ہو کر نکلتا ہے۔ عشق حسین و ذکر حسین علیہ السلام بقائے دین کی ضمانت ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے ملت کی نمائندہ جماعت کی حیثیت سے ملک بھر میں عزاداری کونسل تشکیل دی ہیں جو عزاداری سید الشہداء علیہ السلام کو مقصد کربلا سے ھماھنگ کرنے کے ساتھ ساتھ عزاداری کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کریں گے۔ حکومت اور انتظامیہ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ محرم الحرام کی میٹنگز کو خانہ پوری کی بجائے موثر انداز میں منعقد کریں۔ ملت کی نمائندہ جماعتوں اور نمائندہ شخصیات کی شرکت کے بغیر انتظامیہ کی میٹنگز بے نتیجہ رہتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین یوتھ ونگ اور رضا کار ملک میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر قیام امن کے سلسلے میں پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ مل کر عزاداروں کے تحفظ کے لئے اپنی خدمات انجام دیں۔انہوں نے کہا کہ عزاداری عبادت ہے اور یہ ہمارا آئینی حق ہے عزاداری میں رکاوٹیں اور پابندیاں ناقابل قبول ہیں پنجاب میں عزاداروں کے خلاف ایف آئی آرز کا سلسلہ اب بند ہونا چاہئے یہ ملت عزاداری پر قدغن برداشت نہیں کرے گی۔ مجلس وحدت مسلمین ملک بھر میں علماء خطباء ذاکرین اور بانیان مجالس پر مشتمل عزاداری کانفرنسز منعقد کر رہی ہے۔ علماء خطباء و ذاکرین قوم کو مقصد کربلا سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ عصر حاضر کی یزیدیت کو بے نقاب کریں۔د

ر ایں اثناء علامہ مقصود علی ڈومکی نے مرکزی عزاداری کونسل کے لئے برادر عارف حسین الجانی، علامہ برکت علی مطہری ،برادر ملک اقرار حسین ،برادر ارشاد بنگش، آصف رضا ایڈووکیٹ، سید علی اکبر شاہ کو نامزد کیا جبکہ مرکزی عزاداری کونسل میں ہر صوبے سے مزید دو نمائندے لئے جائیں گے۔ مرکزی عزاداری کونسل کی جانب سے ملک بھر کے صوبائی سیکرٹری داخلہ آئی جی پولیس اور وفاقی وزیر داخلہ کو خط لکھ کر عزاداری میں درپیش مسائل کی نشاندھی کی گئی ہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس علمائے اہلبیتؑ پاراچنار کے نائب صدر مولانا احمد علی روحانی نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس موقع پر پاراچنار کی علاقائی صورت حال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ علامہ راجہ ناصر عباس نے علاقے میں امن و امان کے قیام کو سب کی اولین ذمہ داری قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اتحاد امت پاکستان خصوصاً ضلع کرم کے امن امان کی ضامن ہے، ضلع کرم میں حالیہ رونما ہونے والے واقعات پر گہرے دکھ کا اظہار  کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ بیرونی اور اندرونی قوتوں کو کرم کے اتفاق و اتحاد اور تعمیر و ترقی ہضم نہیں ہورہی۔ لہذا آپ اپنی صفوں میں اتحاد و اعتماد کی فضا کسی بھی صورت پر خراب نہ ہونے دیں۔

وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کی کابینہ کا اجلاس کراچی میں منعقد ہوا۔ علامہ سید باقر عباس زیدی کی زیر صدارت اجلاس میں کابینہ کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں علامہ مختار امامی، علامہ علی انور جعفری، ارشداللہ مکتبی سمیت دیگر رہنماء شریک تھے۔ کابینہ اجلاس میں آئندہ تنظیمی لائحہ عمل ، بلدیاتی انتخابات اور محرم الحرام کی مناسبت سے انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر علامہ باقر زیدی نے کابینہ کی مشاورت سے علی حسین نقوی کو سندھ کے عزاداری سیل کا چیئرمین مقرر کر دیا جبکہ عزاداری سیل کے دیگر اراکین میں ندیم جعفری، محمود الحسن، طارق بدوی، میر فائق جاکھرانی، سید زین رضوی اور چوہدری اظہر حسن شامل ہیں۔

وحدت نیوز(کراچی)شعبہ سیاسیات مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کا یوسی 50 ڈکھن تعلقہ گھڑی یاسین کے نتائج کے خلاف الیکشن ٹریبونل میں جانے کا فیصلہ۔

صوبائی سیکریٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ سید علی حسین نقوی نے ڈپٹی سیکریٹری سیاسیات صوبہ سندھ مشتاق میمن کو یوسی 50 ڈکھن تعلقہ گھڑی یاسین کے نتائج کو الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔

سید علی حسین نقوی نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم اس چوری کردہ نشست کے نتائج کو کسی قیمت پر بھی قبول نہیں کرتے اور اس چوری شدہ نشست کے حصول کے لیئے ہر قانونی فورم کو استعمال کریں گے۔انشاءاللہ فتح حق کی ہوگی اور فتح مظلوم عوام کی ہوگی۔

وحدت نیوز(کراچی) عوام دوست اتحاد ملیر نے مجلس وحدت مسلمین کے نامزد امیدوار برائے کونسلر یوسی 2 غازی داؤدبروہی خان محمد بلوچ کی حمایت کااعلان کردیا،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ضلعی صدر سید احسن عباس نے کہا کہ عوام دوست اتحاد اور مجلس وحدت مسلمین کے درمیان سیاسی اتحاد علاقائی مفاد اور عوامی امنگوں کے عین مطابق ہے، ملیر کے عوام مختلف قومیتوں اور مسالک سے تعلق رکھنے کے باوجود ایک دوسرے کے احترام اور بھائی چارے کے قائل ہیں، ہمارےدرمیان محبت وخلوص کے رشتے کئی دہائیوں پر مشتمل ہیں، اسی بناء پر ایم ڈبلیوایم نے اپنےاہل سنت بھائی خان محمد بلوچ صاحب کوپارٹی ٹکٹ دیا ہے، موروثی سیاست اور وڈیرہ شاہی نظام نے علاقے کو گندگی اور کچرے کا ڈھیر بنادیا ہے، غریب عوام کے مسائل اور دکھوں کا کسی حکمران جماعت کو کوئی احساس نہیں، پورے شہر کو پانی فراہم کرنے والی بلک لائن ہمارے علاقے سے گذر رہی ہے لیکن ملیر کے عوام بوند بوند پانی کے محتاج ہیں، یوسی 2 غازی داؤد بروہی میں ایم ڈبلیوایم اور عوام دوست اتحاد کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ مستقبل کی سیاست کیلئے نیک شگون ثابت ہوگی۔

عوام دوست اتحاد کے وفد نے مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کے سیکریٹریٹ میں ضلعی صدر سید احسن عباس رضوی ودیگر رہنماؤں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام دوست اتحاد ایم ڈبلیوایم کے ہر دلعزیز، داعی اتحاد بین المسلمین، مدبر ومحقق، خطیب بےبدل سیاسی رہنما خان محمد بلوچ صاحب کی مکمل حمایت کا اعلان کرتا ہے، عوام دوست اتحاد کا پینل خیمے کے نشان پر ایم ڈبلیوایم کے نامزد کونسلر کے ساتھ مل کر انتخابی مہم چلائے گا۔

وفد میں عوام دوست اتحاد ملیر کے نامزد امیدوار برائے چیئرمین حاجی عبدالستار بلوچ، وائس چیئرمین انیس احمد بلوچ،سابق یوسی چیئرمین اختر بلوچ ودیگر شامل تھے، جبکہ ایم ڈبلیوایم کے رہنماؤں میں سے صوبائی رہنما علی احمر زیدی، ضلعی نائب صدر شعیب رضا، امیدوار برائے کونسلر یوسی 2 وارڈ 4 خان محمد بلوچ ودیگر بھی موجود تھے۔

انشاء اللہ یوسی 2 غازی داؤد بروہی کے ووٹر ز عوام دوست اتحاد اور مجلس وحدت مسلمین کے مشترکہ امیدوار برائے چیئرمین حاجی عبدالستار بلوچ، وائس چیئرمین انیس احمد بلوچ کو بکری کے انتخابی نشان پر جبکہ امیدوار برائے جنرل کونسلر وارڈ 4 خان محمد بلوچ کو خیمے کے نشان پرمہر لگا کر کامیاب بنائیں گے۔واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق چیئرمین ڈی ایم سی ملیر جان محمد بلوچ کی ناقص کارکردگی سے تنگ آکر ان کے پرانے ساتھیوں نے پیپلز پارٹی کے مقابل الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، چیئرمین کے امیدوار حاجی عبد الستار بلوچ علاقے کی نامی گرامی کاروباری وسماجی اورقابل احترام شخصیت ہیں جبکہ ایم ڈبلیوایم کے نامزد امیدوار خان محمد بلوچ صاحب کا تعلق ڈاکٹر طاہر القادری صاحب کی جماعت پاکستان عوامی تحریک سے ہےاور وہ بھی اس علاقے کی نامور و ہردلعزیز مذہبی شخصیت کے طورپر جانے اور پہچانے جاتے ہیں، امید ہے کہ مزید آزاد امیدوار بھی جلد اس پینل کی حمایت کا اعلان کریں گے۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کے صدر سید احسن عباس رضوی نے کہا ہے کہ پاکستان اسٹیل ملز کی انتظامیہ عزاداری میں رکاوٹ ڈالنے سے باز رہے، مرکزی جامع مسجدجعفریہ وامام بارگاہ کمپلیکس اسٹیل ٹاؤن کے امور میں بےجا مداخلت کسی صورت قبول نہیں ، اسٹیل مل انتظامیہ اپنی حدود میں رہے، عزاداری سید الشہداء ؑ کوئی یزید نہ روک سکا ، حکومت اور ضلعی انتظامیہ پاکستان اسٹیل ملزانتظامیہ کی مسجد وامام بارگاہ میں بلاجواز مداخلت کا فوری نوٹس لے،حکومت فوری طور پر CEO شجاع حسن خورزمی کو برطرف کرے، بصورت دیگربھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے اسٹیل ٹاؤن گلشن حدید سےملاقات کے لیئےوحدت ہاؤس جعفرطیار ملیر تشریف لانے والے مرکزی جامع مسجد وامام بارگاہ کمپلیکس کے انتظامی وفد،انجمن غلامان آل رسولؐ ، انجمن محبان آل محمد ؑ کے عہدیداران فرحت عباس ، محب علی ہسیبانی،زوار حسین ،نجم اقبال مغل اور شہزاد رضا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اسٹیل ملز کی انتظامیہ کی جانب سے مرکزی جامع مسجدجعفریہ وامام بارگاہ کمپلیکس کے ترقیاتی امور اور عزاداری کے اجتماعات میں رکاوٹوں کا ڈالاجانا قابل مذمت اقدام ہے، انتظامیہ پاکستان اسٹیل ملزکی جانب سے اختیارات سے تجاوز باعث تشویش ہے، عزاداری کے اجتماعات میں مداخلت سابقہ روایات کے بھی منافی ہے ، منتخب مسجد انتظامیہ کی صوابدید پر منحصر ہے کہ وہ جس کو چاہےعشرہ مجالس عزاسے خطاب کروائے، CEOپاکستان اسٹیل ملزکا عزاداری کے امور اور ترقیاتی منصوبوں میں بےجادخل اندازی کرنااور رکاوٹ ڈالنا عزاداروں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کے مترادف ہے، پاکستان اسٹیل ملزکی انتظامیہ شبیہ روزہ امام حسین ؑ ، سرد وغسل خانہ برائے میت کے پروجیکٹس اور عشرہ محرم الحرام سمیت دیگر امور میں مداخلت سے باز رہے۔

سید احسن عباس رضوی نےکہا کہ ہم منتظمین مسجد وامام بارگاہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور وفاقی وصوبائی حکومت، ڈی جی رینجرز سندھ، کور کمانڈر کراچی، آئی جی پولیس سمیت ڈپٹی کمشنر اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طورپر اس مسئلے کے سنجیدہ حل کیلئے اقدام کریں،مسائل کو بات چیت کے زریعےحل کیا جائے، محرم الحرام نزدیک ہیں عزاداروں کومجبور نہ کیا جائے کہ وہ اپنے حقوق کیلئے سٹرکوں کا رخ کریں ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree