The Latest
وحدت نیوز(گلگت)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی رہنما محترمہ سائرہ ابراہیم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محمد الیاس صدیقی جو اس وقت وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے معاون خصوصی ہیں اور گلگت بلتستان کے مدبر سیاستدانوں میں الیاس صدیقی کا شمار ہوتا ہے۔الیاس صدیقی نے اپنے سیاسی کیرئیر کا آغاز مشرف دورمیں کیا۔وہ میونسپل کمیٹی گلگت کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔موصوف ایک سلجھے اور عوام دوست رہنما تصور ہوتے ہیں۔مزاج ملنگانہ ہے اور پروٹوکول سے دور بھاگتے ہیں۔ہرکسی کے کام کیلئے نکل پڑتے ہیں۔سیاسی وابستگی اور تعصب سے بالاتر ہوکر ہر مجبور و بے کس کی داد رسی ان کا مشغلہ ہے۔وہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ترجمان ہیں اور مجلس وحدت کے پیغام کو ہرفورم پر اجاگر کرتے رہے ہیں۔اتحاد ووحدت کے عملی پیکر ہیں اور ظلم واستبداد کے خلاف سینہ سپر ہیں۔پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کے رہنماؤں کو ان سے خار ہے کیونکہ موصوف ان کے کرپشن اور ظلم وزیادتی کو بے نقاب کرتے رہے ہیں۔
الیاس صدیقی نے ماضی کی تلخیوں کے نتیجے میں سنی شیعہ جھگڑوں کے نتیجے میں جیل میں مقید بہت سے خاندانوں کے درمیان صلح صفائی کروائی ہے جس کے نتیجے میں بہت سے بے گناہ جیل سے آزاد ہوئے ہیں۔علاقائی اور جغرافیائی تنازعات میں بھی موصوف نے اپنا کردار بہتر انداز میں نبھایا ہے۔سال 2013 میں ایک ناخوشگوار واقعے کے نتیجے میں فورس کے دو جوانوں کے قتل کے الزام 14افراد کو عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی موصوف کی محنت اور کاوشوں کے نتیجے میں موجودہ حکومت نے لواحقین کی بنائی ہوئی اسیر کمیٹی سے مذاکرات کے ذریعے دھرنے کو ختم کرایا اور اسیر کمیٹی کے مطالبات بھی منظور کروائے۔
محمد الیاس صدیقی ریاست وحکومت اور عوام کے درمیان موجودہ دور میں پل کا کردار ادا کررہے ہیں۔بڑھتی ہوئی عوامی مقبولیت کے پیش نظر ایک سروے کیا گیا اور اس سروے کے نتیجے میں انہیں شیر گلگت کا خطاب دیا گیا ہے۔ہم محمد الیاس صدیقی کی پرخلوص کوششوں اور گلگت کے امن کو برقرار رکھنے پر خراج تحسین پیش کرتےتمام سیاسی حکمت عملی اور امن کو قائم رکھتے ہوئے معاملے کو حل کر نے پر مجلس وحدت یوتھ شعبہ خواتین گلگت جو اس دھرنے میں اسیروں کے خانوادوں کے شانہ بشانہ کھڑی تھیں اپنی حالیہ منعقدہ میٹنگ میں برادر کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا دھر نے میں پہلے دن سے دسویں دن تک پانچ رکنی یوتھ کمیٹی گلگت کے ہمراہ محترمہ سائرہ ابراہیم مرکزی دھرنے میں موجود رہیں اور مختلف جگہوں پر دئے گے دھرنوں میں اپنی کمیٹی کے ہمراہ شریک ہوئیں دھرنے کے انتظامات یوتھ کمیٹی ایم ڈبلیو ایم خواتین نے بہترین انداز میں نبھانے پر مرکزی رہنما سائرہ ابراہیم نے شکریہ ادا کیا اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا۔
وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی دفتر بمقام کوئٹہ میں صوبائی کابینہ کا اہم اجلاس زیر صدارت صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی منعقد ہوا جس میں مرکزی سیکرٹری تنظم علامہ مقصود علی ڈومکی صاحب نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ایک الہیٰ تنظیم ہے ہمیں اپنی اور کارکنوں کی خود سازی پر خصوصی توجہ دینی چاہیے یونٹس میں نماز جماعت دعا توسل وکمیل درس اخلاق کے خصوصی پروگرامز رکھنے ضروری ہیں۔
مزید کہا تنظیم سازی یونٹس تک صیح طریقہ سے کرنا نہایت ضروری ہے اجلاس میں اضلاع میں تنظیم سازی اور محرم الحرام کے حولے سے عزاداری سیل ضلعی سطحوں تک جلد از قائم کئے جائیں ۔عشرہ محرم الحرام کے دروان جہاں پر عزادری و مجالس کے مسائل درپیش ہیں انتطامیہ سے مل کر حل کرنے کی کوشش کی جاےگی جلد صوبائی کابینہ کے کچھ اراکین کے ساتھ مل کر اضلاع کے دورہ جات کئے جائیں گے اور ضلعی شوری کے اجلاس اور ضلعوں کی سطح پر الیکشن کا انعقاد اور کچھ شعبہ جات کی صوبائی کونسلز بنائیں گئی آیندہ میٹنگ میں شعبہ جات اپنی کار کردگی تحریری شکل میں پیش کرینگے ۔
اجلاس میں صوبائی کابینہ کے اراکین صوبائی نائب صدر علامہ شیخ ولایت جعفری، صوبائی نائب صدر سہیل اکبر شیرازی ، صوبائی نائب صدر مجلس علماء شیعہ بلوچستان مولانا ذوالفقار علی سعیدی ،سیکرٹری تبلیغات مولانا عبد الحق جمالی ،سیکرٹری تعلیم مولانا ابرارعمرانی، سیکرٹری تنظیم حسن ظفر شمسی ،سیکرٹری ایمپلائز برادر غلام حسین ،سیکرٹری میڈیا سید عبدالقادر شاہ ،سیکرٹری جوان برادر مومن علوی ،سیکرٹری عزاداری سیل برادر محمد نواز گولہ ،آفس سیکرٹری سید عباس زیدی نے شرکت کی۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ولایت امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کے پیروکاروں کو عید غدیر کے بابرکت موقع پر مبارکباد پیش کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یوم غدیر روز تکمیل دین ہے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زبان مبارک سے مولائے کائنات کی ولایت کا اعلان وہ حکم خداوندی تھا جسے غدیر خم میں کم وبیش ڈیرھ لاکھ افراد نے سنا۔ ذکر علیؑ حق و باطل کی شناخت کے لیے سب سے موثر ہتھیار ہے۔ ولایت علی ؑ ابن طالبؑ معیار ایمان ہے۔ جس شخص کے دل میں فاتح خبیر مولائے کائنات حضرت علی علیہ السلام کا عشق موجود نہیں اس کی نماز روزہ اور دیگر عبادات کو سوائے جسمانی مشقت کے کوئی دوسرا نام نہیں دیا جا سکتا۔ رسول کریم ﷺ نے مولائے کائنات حضرت علی علیہ السلام کے چہرے کی طرف دیکھنے کو عبادت اور ان کی محبت کو واجب قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یوم غدیر اس لکیرکا نام ہے جو منافق اور مومن کی راہوں کو جدا جدا کرتی ہے۔تمام پیروان ولایت علیؑ ابن ابی طالبؑ پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ آج کے دن اللہ تعالی کے احکامات کی بجا آوری کر کے اس کی اس عظیم نعمت کا شکر ادا کریں۔خوشی کے اس موقعہ پر اپنے ضرورت مند عزیز ا اقرباءکو خوشی کے موقعوں پر فراموش نہ کیا جائے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں تاریخی کامیابی پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان و دیگر رہنماؤں اور کارکنان کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی ہے ۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ ھیہات مناالذلہ۔ذلت ہم سے دور ہے،اللہ کے فضل و کرم سے امریکہ، اسرائیل ،انڈیا اور ان کے داخلی ایجنٹوں کو عوام نے عبرت ناک شکست دے دی ہے۔خودمختار پاکستان کے بیانیہ کو فتح ہوئی۔پاکستان کے دشمن ہار گئے،پاکستانی قوم جیت گئی،غیرت وحمیت،آزادی خواھی جیت گئی،غلامی کو رواج دینے والے ہار گئے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)سابق وزیر اعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پنجاب کے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں شاندار کامیابی پر پوری قوم کے ساتھ ساتھ اپنی اتحادی جماعت مجلس وحدت مسلمین، سنی اتحاد کونسل اور مسلم لیگ ق کا بھی خصوصی طورپر شکریہ ادا کیا ہے ۔
انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد عمران خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ سب سے پہلےمیں مسلم لیگ نواز کےامیدواروں ہی کو نہیں بلکہ پوری ریاستی مشینری خصوصاً پولیس کے جبر و ستم اور مکمل طور پر ایک متعصب الیکشن کمیشن کو شکست دینے پر پاکستان تحریک انصاف کے اپنے کارکنان اور پنجاب کے ووٹرز کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنےتمام اتحادیوں مسلم لیگ ق،مجلسِ وحدت مسلمین اورسنی اتحاد کونسل کابھی شکرگزارہوں۔یہاں سےآگےکاواحد رستہ ایک ساکھ کےحامل الیکشن کمیشن کی زیرِنگرانی آزادانہ وشفاف انتخابات کاانعقادہے۔کوئی بھی دوسراراستہ محض سیاسی غیر یقینی میں اضافےاورمزیدمعاشی انتشارکیجانب لیکر جائےگا۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام شہید قائد عارف حسین الحسینی کی 34ویں برسی کی تقریب 24جولائی کو پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں شایان شان طریقے سے منعقد کی جائے گی۔تقریب کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو چکی ہیں۔ برسی کی تقریب میں شرکت کے لیے ملک کی اہم مذہبی ، سیاسی و سماجی شخصیات کو مدعو کرنے کے لیے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔
ایم ڈبلیوایم کے مرکزی و صوبائی عہدیداروں پر مشتمل مختلف وفود نے سینئر سیاستدان چوہدری اعجاز، آئی ایس او کے مرکزی صدر ملک اعجاز حسین،آئی ایس او سابق صدر سابق صدر سید حسن زیدی اور مولانا رمیزحسین موسوی سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور ان برسی میں شرکت کے کیے مدعو کیا۔
ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں نے چوہڑ ،جھںگی سیداں، چکوال، اور چکری سمیت مختلف علاقوں میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء کو برسی کی پرنور تقریب میں شرکت کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ شہیدقائد کی فکر ہمیشہ زندہ رہے گی۔ہم شہید قائد کے روحانی بیٹے ہیں۔سید عارف حسینی کربلا کے حقیقی پیروکار ، اسلام کے حقیقی مجاہد اور جذبہ حب الوطنی سے لبریز تھے۔انہوں نے مدعوین سے کہا کہ شہید قائد کی برسی میں آپ کی شرکت شہید قائد سے دلی وابستگی کا اظہار ہو گی۔
وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کوئٹہ سٹی کے زیر اہتمام آل ہزارہ چیمپئن لیگ فٹبال ٹورنامنٹ 2022 یزدان خان ہائی اسکول کوئٹہ کے فٹبال گراؤنڈ میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے ضلع صدر ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ ارباب لیاقت علی ہزارہ جبکہ مہمان خاص مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی تھے۔
اس موقع پر دھقان سید آباد بمقابلہ ھزارہ وحدت ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوا۔ مہمان خصوصی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ کھیل اور ورزش صحت کے لئے ضروری ہے اور صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لئے کھیل اور ورزش کے مواقع پیدا کئے جائیں۔ کھیل اور تفریح کی سرگرمیوں میں نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرکے ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ نے احسن اقدام کیا ہے۔
اس سے قبل ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ نے اجتماعی شادی جیسے بہترین فلاحی پروگرامز کے ذریعے عوامی خدمت کی اعلی مثال قائم کی۔انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ مختلف میدانوں میں ان کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا چاہتی ہے۔ حکومت کو چاہئے کہ عوام کے لئے معیاری پارک اور کھیل کے میدان بنائے۔اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے فٹبال ٹورنامنٹ کی ٹیموں سے فردا ًفرداً ملاقات کی۔
وحدت نیوز(لاہور) عید اکبر، عید غدیر خم کے پرمسرت موقع پر ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ کی مرکزی کونسل کی رکن و ایم پی اے سیدہ زہرا نقوی نے تمام عالم اسلام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مقام غدیر خم میں نبی مکرم حضرت محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے اعلان کی صدا آج بھی کل کائنات میں گونج رہی ہے جو بھی من کنت مولاہ فھذا علی مولاہ کی صدا پر لبیک کہتے ہوئے اس قافلہ ولایت میں شامل ہوجائے گا، دنیا و آخرت کی خوشبختی اس کا مقدر بنے گی اور جو اس قافلہ میں شامل ہونے سے رہ جائے گا پوری زندگی سرگرداں رہے گا اس کا ہر اٹھنے والا قدم اسے راہ حق سے دور کر دے گا۔
انہوں نے کہا غدیر عالم اسلام اور قرآن کی صداقت و حقانیت کا مظہر ہے یوم غدیر ، یوم اللہ ہے یوم اسلام ہے اس دن کی اہمیت و فضیلت پر کثرت سے آئمہ معصومین علیھم السلام کی روایات موجود ہیں یہ دن محبان اہلبیت ع کے لیے عید کا دن ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس دن کو منانا اور اسکے پیغام کو زندہ رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے آئیے غدیر منائیں، اس کی یاد تازہ کریں، اس دن کا حقیقی مفہوم بتائیں، اس کی یاد میں لوگوں کی خبر گیری کریں، یتیم پروری اور مسکین نوازی کریں، جشن منائیں، لوگوں کی امداد کریں غرباء کا خیال رکھیں، عدل و انصاف کا عملی ثبوت دیں یہ سب کچھ کریں کہ اس دن ان تمام اعمال کا بےانتہا اجر و ثواب ہے لیکن یہ ضرور یاد رہے کہ ہمارے کردار میں مولا علی (ع) کی سیرت جلوہ گر ہو اور ہم زبانی کلامی نہیں بلکہ عملی طور پر غدیری ہوں۔
وحدت نیوز(مظفرآباد)علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی ممبر علماء و مشائخ کونسل آزاد کشمیر و مرکزی رہنماء مجلس وحدت مسلمین نے کہا ہے کہ کشمیر پریمیر لیگ (KPL) کا انعقاد اور کھیلوں کی دیگر صحت مند سرگرمیاں حوصلہ افزا بات ہے مگر کشمیر پریمیر لیگ کا گزشتہ سال کی طرح امسال بھی محرم الحرام کے پہلے عشرہ میں انعقاد جہاں محرم الحرام کے تقدس کی پائمالی کا باعث ہے وہیں ایک بڑے طبقہ فکر کے جذبات بھی مجروح ہوتے ہیں۔ جبکہ میچز کے دوران میوزیک کا بھرپور استعمال بھی امام حسین علیہ السلام و آپ علیہ السلام کے رفقا کی شہادت کے سوگ کے ایام میں توہین و تذلیل کا باعث ہے۔
علامہ تصور جوادی نے مزید کہا کہ اس دوران کرکٹ اسٹیڈیم اور شہر کے بڑے ہوٹلز کے اطراف میں کرفیو کا سماں ہوتا ہے جس سے عزاداروں کے مجالس میں شرکت خصوصاً خواتین کی مجالس جو کہ دن کے اوقات میں ہوتی ہیں، کی عزاخانہ تک رسائی مشکل ہو جاتی ہے۔
وحدت نیوز(پاراچنار) پاراچنار میں ہفتہ صفائی مہم کا آغاز کردیا گیا، مہم میں اے سی عامر نواز، تحصیل چیئرمین ورہنما ایم ڈبلیوایم مزمل حسین، ٹی ایم او سید بہار حسین، سیکرٹری ٹو وفاقی وزیر جلال بنگش، سیکرٹری ٹو ایم پی اے ارشاد بنگش، چیئرمین سید اصغر، مجاہد طوری، شبیر ساجدی اور دیگر سماجی و سیاسی کارکنوں نے حصہ لیا۔
ہفتہ صفائی مہم 16 جولائی سے 22 جولائی تک جاری رہے گی۔ مہم کا مقصد لوگوں میں صفائی کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے اور اپنے شہر کو خوبصورت اور صاف ستھرا بنانا ہے۔ اپنے پیغام میں اسسٹنٹ کمشنر عام نواز، تحصیل چیئرمین مزمل حسین اور دیگر نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے اردگرد ماحول کو صاف ستھرا رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں اور ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔