The Latest
وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس علماء شیعہ پاکستان صوبہ بلوچستان کا اہم اجلاس مرکزی صدرعلامہ سید حسین عباس گردیزی کی زیر صدارت کوئٹہ میں منعقد ہوا جس میں مجلس علماء شیعہ پاکستان کی ضرورت و اہمیت اور اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی گئی ۔ شرکاء نے مجلس علماء شیعہ کی رکنیت اختیار کرتے ہوئے اس اقدام کی حمایت اور تائید کی ۔
اجلاس میں صوبہ بلوچستان کے صدر کے عہدے کے لیے جناب مولانا شیخ علی حسنین صاحب کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ نائب صدر جناب مولانا شیخ ذوالفقار علی سعیدی صاحب کو منتخب کیا گیا اجلاس میں علامہ سید محمد ہاشم موسوی،علامہ مقصود علی ڈومکی، علامہ برکت علی مطہری اور علامہ سید ظفر عباس شمسی نے بطور خاص شرکت فرمائی۔
وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء اور بلوچستان کے سابق صوبائی وزیر آغا رضا رضوی نے کہا ہے کہ 6 جولائی کا دن شیعیان پاکستان کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل دن ہے۔ 6 جولائی 1980 کے بعد سے ہمارا ارتقائی سفر شروع ہوا۔ ہم نے صرف اپنے مسائل پر بات کرنے کی بجائے قومی سطح کے مسائل پر سوچنا اور ان کے حل کیلئے غور کرنا شروع کر دیا اور آج الحمداللہ بڑے لیول کی داخلہ اور خارجہ پالیسی سازی میں ہم سے صرفِ نظر نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات، شام اور یمن میں برملا فوج نہ بھیجنا، ایران امریکہ جنگ میں فریق نہ بننے کا فیصلہ اور آرمی چیف کا مائک پومپیو کو امریکہ کا ساتھ دینے سے صاف انکار وغیرہ اسی کا نتیجہ ہے۔ آغا رضا نے کہا کہ6 جولائی 1980ء میں ملت تشیع اپنے مطالبات کے حصول کے لئے اسلام آباد میں جمع ہوئی تو مذاکرات کی ناکامی کے بعد عوام نے اپنے قائد مفتی جعفر حسین کی قیادت میں سیکرٹریٹ پر قبضہ کرلیا۔ مارشل لاء کی حکومت نے مذاکرات کے بعد مطالبات منظور کر لئے۔
جس کے مطابق آئندہ قانون سازی میں فقہ جعفریہ کو ملحوظ رکھا جانا تھا۔ اس دھرنے میں شورکوٹ کا ایک نوجوان محمد حسین شاد شہید ہو گیا تھا۔ آغا رضا نے کہا کہ6 جولائی 1985ء میں شہید علامہ عارف حسین الحسینی نے حکومت وقت کو قائد مرحوم مفتی جعفر حسین سے کیا وعدہ یاد کرانے اور اس پر عمل درآمد کروانے کے لئے اس دن احتجاج کا اعلان کیا۔ تین صوبائی مقامات لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں احتجاجی جلسے ہوئے۔ لاہور میں مسجد شہداء کے سامنے مال روڈ پر جلسہ منعقد ہوا، جبکہ کوئٹہ میں جب لوگ امام بارگاہ سے باہر نکلے تو پولیس نے ان پر اندھا دھند فائر کھول دیا۔ جس کے نتیجے میں 16 افراد شہید اور بیسیوں زخمی ہوئے، جبکہ سینکڑوں افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
آغا سید محمد رضا نے کہا کہ اسیران کی رہائی کے لئے قائد شہید نے یکم مئی 1986ء کو کوئٹہ کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کر دیا۔ لانگ مارچ کی مہم کے نتیجے میں یکم مئی سے قبل ہی اسیروں کو رہا کر دیا گیا۔6 جولائی 1987ء اہل تشیع ملت نے پاکستان کے نظام پر اپنا موقف پیش کیا۔ مینار پاکستان کے میدان میں عظیم شان قرآن و سنت کانفرنس منعقد ہوئی۔ جس میں منشور "ہمارا راستہ" کے نام سے پیش کیا گیا۔ اس منشور میں نظام حکومت کے ہر پہلو پر ملت کا موقف پیش کیا گیا۔ شہید سید عارف حسین الحسینی نے تاریخی خطاب کیا۔ ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید نے فرمایا تھا کہ یہاں ملت نے ارتقاء کی طرف قدم بڑھایا ہے کہ اپنے مسائل کی بجائے ملک اور قوم کے مسائل کے لئے سوچنا شروع کیا ہے۔ آغا رضا نے کہا کہ زندہ ملتیں ہمیشہ اپنے یادگار دن یاد رکھتی ہیں۔
وحدت نیوز(گلگت)اسیروں کی رہائی کے لئے دئے گئے دھرنے دسویں روز میں داخل ، مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی رہنما محترمہ سائرہ ابراہیم کا شرکا سے خطاب پرامن رہنے کی اپیل، انہوں نے کہا کے ہمارے اوپر الحاق پاکستان کے ساتھ ہی مظالم کا آغاز ہو گیا تھا لیکن ہاکستان سے الحاق ہماری اپنی خوشی سے ہوا تھا تاکے ہم اپنی مذہبی آزادی سے جئیں ۔
انہوں نے کہا کے عوام کو تحفظ کی ذمہدارئ ریاست کی ہوتئ ہے ہم امن پسند قوم ہیں اور محب وطن پاکستانی ہیں اداروں کو ریاست کو انصاف فراہم کرنا چاہئے انہوں نے کہا 13 اکتوبر 2005 میں شہید ہونی والی دو سیدانیوں سمیت سات افراد کے قاتلوں کا مطالبہ کرتے ہیں اگر ریاست کو دورینجرز کے شبہ میں چودہ افراد کو گرفتار کر سکتی ہے تو اس دن نو افراد کو کس نے شہید کیا ۔
انہوں نے کے ہم شرکا دھرنا سے گزارش کرتے ہیں کے افواہوں پر کان نہ دھریں اور آپسی اتحاد کو قائم رکھیں تاکے اس وقت شرپسند عناصر فائدہ نہ اٹھا سکیں ہم یوتھ کمیٹی گلگت کی خواہر ان خواہر سیدہ رباب خواہر طاہرہ وزیر خواہر جنت خواہر خواہر ثوبیہ خواہر صاعقہ کے انتہائی مشکور ہیں جو اس مشکل وقت میں خانوادوں کے ساتھ کھڑے رہیں اور دھرنے کے تمام امور خوش اسلوبی سے ادا کئے۔
وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کو ووٹ دے گی، ایم ڈبلیو ایم کی اعلیٰ قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ بطور پی ٹی آئی کی اتحادی جماعت، ایم ڈبلیو ایم صوبے بھر میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کو ووٹ دے کر کامیاب کروائے گی۔
مجلس وحدت مسلمین پنجاب سیکرٹریٹ لاہور میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید اسد عباس نقوی، سینیئر نائب صدر ایم ڈبلیو ایم پنجاب علامہ سید حسن رضا ہمدانی و دیگر رہنماوں نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں میاں محمودالرشید اور شیخ امتیاز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے تمام مسائل کی جڑ امریکی غلامی ہے، پاکستان میں اگر دہشتگردی ہے، مہنگائی ہے، بے روز گاری ہے، یا دیگر مسائل، ان تمام کی جڑ امریکہ ہے۔ اس بنیاد پر ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان کو امریکی غلامی سے نجات دلائی جائے، یہی وجہ ہے کہ ہم نے پی ٹی آٗئی کے سربراہ عمران خان کیساتھ اس حوالے سے ایک معاہدہ بھی سائن کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی غلامی سے نجات کی جدوجہد میں مجلس وحدت تحریک انصاف کے شانہ بشانہ رہے گی، مہنگائی نے عوام کا جینا حرام کر دیا ہے، لوگ خودکشیوں پر مجبور ہو گئے ہیں، رکشہ چلانے والے اپنے رکشوں کو آگ لگا رہے ہیں، مزدور دو وقت کی روٹی کو ترس رہا ہے، گھر چلانا مشکل ہو چکا ہے اور اس ساری صورتحال کے ذمہ دار موجودہ حکمران ہیں، ہمیں یہ امپورٹڈ حکومت منظور نہیں، ہم اس امپورٹڈ حکومت سے نجات کیلئے عمران خان کا ساتھ دے رہے ہیں، آج بجلی مہنگی ہے، گیس میسر نہیں، پیٹرول ملک کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، ایسی حالت میں عام آدمی کیسے اپنی گھر چلا سکتا ہے، یہ امپورٹڈ حکومت عوام کی بجائے امریکہ اور آئی ایم ایف کے فائدہ کو سوچتی اور دیکھتی ہے، بار بار موجودہ وزیراعظم کہتے ہیں کہ انہیں مشکل فیصلے کرنا پڑ رہے ہیں، یہ کیوں مشکل فیصلے کر رہے ہیں، انہیں کس نے کہا ہے، یقیناً اس کا جواب ہے کہ انہیں امریکہ نے کہا ہے، انہیں آئی ایم ایف نے کہا ہے اور یہ انہی کے ایما پر ہماری گردنوں پر مسلط ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لوٹ مار کا بازار گرم ہے، ٹیکسوں پر ٹیکس عائد کئے جا رہے ہیں، سپر ٹیکس لگا کر ملک میں سپر مہنگائی لے آئے ہیں۔ ان کے بچے تو ایئر کنڈیشن کمروں میں سکون کی نیند سوتے ہیں، بچے تو ایک طرف ان کے کتے اور گھوڑے بھی اے سی رہتے ہیں جبکہ عوام لوڈشیڈنگ کا عذاب جھیل رہے ہیں، عمران خان کے دور میں تو لوڈشیڈنگ نہیں تھی، یہ ان کے اقتدار میں آنے سے اچانک لوڈشیڈنگ کہاں سے آگئی؟؟ ظاہر ہے کوئی نہ کوئی گڑ بڑ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے فرزند نے سولر پینلز کا معاہدہ کیا ہے، اب یہ حکومت ترکی سے سولر پینل منگوائے گی اور بھاری زرمبادلہ ترکی جائے گی۔ یوں ان کے کرپشن کرنے کے بھی نرالے انداز ہیں۔ عوام بے وقوف نہیں، اب عوام سب جانتے ہیں۔ اس لئے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ تحریک انصاف کی حمایت کریں اور امپورٹڈ حکومت سے ملک و قوم کو نجات دلائیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں محمود الرشید نے کہا کہ انتہائی شکر گزار ہیں مجلس وحدت مسلمین کا مجلس وحدت مسلمین نے ضمنی انتخابات کیلئے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ یہ انتخاب میک اور بریک ہے، یہ صرف پنجاب کا الیکشن نہیں ہے، بہت اہم الیکشن ہے ملک کیلئے عمران خان کا بیانیہ ہر پاکستانی سمجھ چکا ہے. پاکستانی عوام عمران خان کی ایک کال پر مر مٹنے کو تیار ہیں، مجلس وحدت مسلمین کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ضمنی انتخابات کیلئے ساتھ دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بینرز شہر میں پی ایچ اے اور ٹی ایم او کے ملازمین اتار رہے ہیں، اپنی شکست کے خوف سے یہ بوکھلا چکے ہیں، پریس کانفرنس میں سید حسین زیدی، سیٹھ عدنان، نجم خان، شیخ عمران، شیخ امتیاز اور دیگر قائدین موجود تھے۔
وحدت نیوز(سرگودھا) مجلس وحدت مسلمین سینٹرل پنجاب کی ورکنگ کمیٹی کے آرگنائزر ملک اقرار حسین اور رکن کمیٹی آصف رضا ایڈوکیٹ کا سرگودھا کا دورہ، ایم ڈبلیوایم کے ضلعی صدر علامہ سید ملازم حسین نقوی سے ملاقات ،ضلع کی فعالیت اور ضلعی کنونشن کے امور طے کیئے گئے جس کے سلسلے میں وہ تمام اضلاع کے تفصیلی دورہ جات کررہے ہیں۔
وحدت نیوز(گلگت) مجلس علمائے شیعہ پاکستان کے صدر جناب حجۃ الاسلام و المسلین سید حسنین عباس گردیزی صاحب کا دورہ گلگت، مجلس علمائے شیعہ پاکستان کے صدر جناب حجۃ الاسلام و المسلین سید حسنین عباس گردیزی صاحب نے دورے کا آغاز دینور سے کیا جہاں مورخہ 2 جولائی 2022 کو امام بارگاہ شروٹ دینور میں مجلس علمائے شیعہ کے تعارفی جلسہ ہوا جس میں گلگت، حراموش،نگر،نومل اور ہوپر کے علماء شریک تھے۔
جلسے سے خطاب کرتے علامہ گردیزی صاحب نے علماء کے اجتماعی ذمہ داری اور مجلس علماء شیعہ کے اغراض و مقاصد پر تفصیلی گفتگو کی ۔ اس جلسے میں اتفاق رائی سے جناب حجۃ الااسلام و المسلمین محمد حسین علوی صاحب کو مجلس علمائے شیعہ پاکستان گلگت ریجن کا صدر منتخب کیا گیا۔اس جلسہ میں مجلس وحدت مسلمین کے شوری عالی کے رکن جناب حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ نئیر مصطفوی نے خصوصی شرکت کیا۔
مجلس علمائے شیعہ کے صدر نے گلگت میں اسیران کی رہائی کے لئے دئے ہوئےدھرنے میں شرکت کی اور اسراء کے وارثین سے ہمدردی کا اظہار کیا اور شرکاء سے مخاطب ہو کر فرمایا کہ گلگت کےمظلومین اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھے ہم آپ کے پیغام کو پورے پاکستان میں پھیلائیں گے۔مجلس علمائے شیعہ کے صدر نے نگر میں منعقد آئی ایس او کے مجلس عاملہ کے جلسے میں شرکت کی اور خطاب کیا۔ اور مجلس علماء شیعہ کے سربراہ اور ہمراہان نے گلگت کےامام جمعہ جناب حجۃ الاسلام و المسلمیں سید راحت حسینی سے بھی ملاقات کی۔
وحدت نیوز(ڈیرہ اسماعیل خان)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں مدرسہ شہید اللہ نواز مرتضوی حاجی مورا میں پرنسپل مدرسہ مولانا کرامت علی حیدری اورمولانا اختر عباس یزدانی اور استاد مولانا حافظ قمر سے ملاقات کی۔ انہوں نے مدرسہ کے زیر اہتمام حفظ قرآن کریم کرنے والے طالب علم حافظ کاظم کو ہار پہنا کر مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ قرآن کریم سے انس تلاوت و حفظ قرآن بہترین عبادت ہے۔ دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں جہاں ثقلین یعنی قرآن کریم اور اھل بیت علیھم السلام کی تعلیم سے تمسک کا درس ملتا ہے۔ مدارس دینیہ نے علوم قرآن و اھل بیت علیھم السلام کی ترویج و تبلیغ میں قابل فخر خدمات انجام دی ہیں۔ انہوں نے حاجی مورا اور کوٹلہ سیداں میں شہدائے ملت جعفریہ کے مزار پر حاضری دی۔اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے رہنما چیئرمین یونین کونسل رمدانی برادر تنویر عباس مہدی، ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی، آغا سہیل اکبر شیرازی ،برادر نثار کاظمی و دیگر ان کے ہمراہ تھے۔
انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے مومنین نے صبر اور حوصلے کے ساتھ مشکل ترین حالات کا مقابلہ کیا۔ ڈی آئی خان سرزمین شہداء و استقامت ہے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے شھید علی رضا عابدی کے والد بزرگوار سید اخلاق حسین عابدی کی وفات گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے ۔
سید اخلاق عابدی کے انتقال پر جاری اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ اس سانحےپر ان کے گھر والوں کی خدمت میں تسلیت و تعزیت پیش کرتے ھیں۔ خدا وند متعال مرحوم کی۔مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور اپنی بارگاہ سے صابرین کا بہترین اجر انہیں نصیب کرے۔ آمین یا رب العالمین بحق محمد و آل محمد ع
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے بلوچستان کے علاقے میں بس حادثے کے نتیجے کے میں بیس سے زائد قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح کے حادثات عموماً ڈرائیوروں کی غفلت یا گاڑیوں میں موجود نقائص کے باعث پیش آتے ہیں۔ملک کی اہم شاہراہوں پر نگرانی کے نظام کو موثر بنایا جایا تاکہ اوور سپیڈ اور ریس لگانے والوں پر قابو پایا جا سکے۔اسی طرح پبلک ٹرانسپورٹ کو تکنیکی لحاظ سے تسلی بخش جانچ پرتال کے بعد طویل روٹس پر چلنے کی اجازت دی جانی چاہیے۔ہمارے ملک میں ہر طرح کے ادارے اور قوانین تو موجود ہیں لیکن ان ہر عمل درآمد نہیں ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ اس دل خراش سانحہ میں لقمہ اجل بننے والوں کے لواحقین کے لیے حکومت معاوضے کا اعلان کرے اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین سنٹرل پنجاب کی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت ملک اقرار حسین وحدت ھاؤس لاھور میں منعقد ھوا ۔
اجلاس میں پنجاب کی تنظیمی صورتحال پہ تفصیلی گفتگو کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب کے تمام اضلاع کے دورہ جات کیے جائیں گے اور دستوری تقاضوں کے مطابق اضلاع کا جائزہ لیا جائے گا ۔
اجلاس میں دیگر اراکین بشمول علامہ عبد الخالق اسدی ، علامہ سید حسن رضا ہمدانی ، بردار سید حسن کاظمی اور آصف رضا ایڈووکیٹ نے بھی شرکت کی۔
کمیٹی نے چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کے اس فیصلے پہ مکمل اعتماد کا اظہارکرتے ھوئے اس بات کا عہد کیا کہ صوبہ میں بھرپور تنظیمی فعالیت انجام دی جائے گی۔