The Latest
وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہاکہ ظلم بڑھ گیا، مظلوم اکٹھے ہو کر ظالموں سے لڑیں، شہیدوں کا خون اپنا راستہ خود بنائے گا، بہادر آدمی ظالم نہیں ہوتا،حکمران دھاندلی زدہ الیکشن کمیشن کے ذریعے مقرر ہوئے، نہ ڈریں گے نہ جھکیں گے نہ بکیں گے، سانحہ ماڈل ٹاؤن کا انصاف لیکر رہیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سانحہ ماڈل ٹاون کے شہداءکی یاد میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتےہوئے کیا،سالانہ احتجاجی اجتماع میں تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین القادری اور فیڈرل علماء کونسل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ احتجاجی جلسہ سے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی، شیخ رشید، مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری، علامہ امین شہیدی، سنی اتحاد کونسل کے صاحبزادہ حامد رضا، میاں منظور وٹو، چودھری سرور، ڈاکٹر رحیق عباسی اور لیاقت بلوچ نے خطاب کیا۔
علامہ راجہ ناصرعباس کا مزید کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاون کا ایک سال مکمل ہوجانے کے باوجود اصل مجرموں کاقانون کی گرفت میں نہ آنا افسوس ناک امر ہے، ۱۴ بے گناہ مظلوموں کے اصل قاتل شریف برادرا ن ہیں ، یک طرفہ جے آئی ٹی میں انصاف کے تقاضوں کو پورا نہیں کیا گیا، بڑے مجرموں کو بچانے کیلئے پولیس کے عام ملازمین کو قربانی کا بکرا بنایا گیا، ہم مظلوموں کو انصاف دلانے تک ڈاکٹر طاہر القادری کی جدوجہد میں ان کےشانہ بشابہ ہیں ،انہوں نے کہا کہ میں خراج تحسین پیش کرتا ہوں ان بیٹیوں کو جنہوں نے سیرت زینب کبریٰ سلام اللہ علیہا پر عمل کرتے ہوئے عصر کی یزیدی قوتوں کے مقابل قیام کیا اور راہ خدا میں جام شہادت نوش کیا،
وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری دو روزہ دورے پر کوئٹہ تشریف لائے انھوں نے مجلس وحد ت مسلمین کوئٹہ ڈویژن اور اجتماعی شادی کمیٹی کے زیر اہتمام آٹھویں اجتماعی شادی میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ اس پروقار تقریب جس میں21 اہل تشیع اور اہل سنت جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کا یزدان خان ماڈل ہائی سکول کے سبزہ زار پر اہتمام کیا گیا ۔
اس موقع پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین بلا تفریق رنگ و نسل عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے ہم نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ۔ ہمیں عوام کے مفادات عزیز ہیں نفرت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے ۔ جس کا عملی ثبوت آج کی یہ پر وقار شادی کی تقریب ہے جس میں تمام برادر اقوام سے تعلق رکھنے والے جوڑے شامل ہیں۔ اسلام ہمیں سادگی کا درس دیتا ہے اس کو اپناتے ہوئے ہمیں غلط رسومات کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی تا کہ لوگ بآسانی اپنی رسومات کو ادا کر سکیں ۔ ہم مستقبل میں بھی اتحاد بین المسلمین کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے اسی قسم کی تقریبات کا اہتمام کرے گی۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس قسم کے تقریبات کے انعقاد سے شہر میں برادر اقوام کے درمیان بھائی چارہ گی کی فضاء قائم ہوگی اور ان عناصر کی حوصلہ شکنی ہوگی جو اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لئے برادر اقوام میں نفرت پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں۔اس پروقار تقریب میں علامہ ہاشم موسوی ، ممبر صوبائی اسمبلی سید محمد رضا ، اراکین اسمبلی ، کونسلران ، معززین شہر اور لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملتان کی ضلعی شوری کا اجلاس قائمقام سیکرٹری جنرل محمد عباس صدیقی کی زیرصدارت جامعہ شہید مطہری ملتان میں منعقد ہوا، ضلعی شوری کے اجلاس میں تمام یونٹس کے سیکرٹری جنرل اور اُن کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں آئندہ تین ماہ کا پروگرام پیش کیا گیا جسے بعض ترامیم کے بعد متفقہ طور پر منظورکرلیا گیا۔ ضلعی شوری کے اجلاس میں مرکز کی جانب سے سید مسرت عباس کاظمی، صوبے کی جانب سے ڈپٹی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ اقتدار حسین نقوی اور اُستادذوالفقار حسین اسدی نے شرکت کی۔ شوری کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدارحسین نقوی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے بہت کم عرصے میں ملت تشیع کی نمائندہ جماعت بن کر اُبھری ہے، گلگت بلتستان میں ہمارے حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیا جس کے باوجود بھی ہم دو نشستیں جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ اس حوالے سے مجلس وحدت مسلمین الیکشن ٹربیونل میں جائے گی اور اپنے حق کی آواز بلند کرے گی۔ ایک سوال کے جواب میں علامہ اقتدار نقوی کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین اقدار کی سیاست کرے گی اقتدار کی نہیں۔ اجلاس میں جنوبی پنجاب کے میڈیا کوارڈینیٹر مولانا ثقلین نقوی، وسیم زیدی، مہر سخاوت علی اور دیگر نے بھی شرکت کی۔
وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مختار امامی نے وطن کے با وفا بیٹوں کی قربانی رائگاہ نہیں جائے گی۔عوام افواج پاکستان کے ساتھ ہیں اور مشکل کی ہر گھڑی میں اپنے دلیر جوانوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ ضرب عضب کا ایک سال مکمل ہونے پروحدت ہاؤس کراچی سے جاری اپنے بیان میں کہا پوری قوم کو اس بات پر پُراطمینان ہے کہ وطن عزیز کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔افواج پاکستان ناقابل تسخیر اور دشمنوں کے ناپاک ارادوں کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے۔ملک سے دہشت گردی کو جڑوں سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم پر پاک افوج کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں پاک فوج کی جرات و عظمت پر فخر ہے جو ملک میں مختلف داخلی محاذوں پر برسرپیکار ہونے کے ساتھ ساتھ اپنی سرحدوں کے دفاع سے بھی لمحہ بھر غافل نہیں اور ملک دشمن عناصر کو دندان شکن جواب دے کر خاموش کرانا خوب جانتی ہے۔دہشت گردی کے خاتمے کی کوششوں میں افواج پاک کے جن نوجوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہم ان کو سلام پیش کرتے ہیں۔دہشت گرد اس ملک و ملت کے دشمن ہیں ۔پاک فوج کو دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پوری قوم کی بھرپور تائید حاصل ہے۔ہمارا شروع سے ہی یہ موقف رہا ہے کہ دہشت گردی کا خاتمہ فوجی آپریشن کے بغیر ممکن نہیں جبکہ حکومت قومی سلامتی کے امور کو سیاسی مصلحت کی بھینٹ چڑھانے پر بضدرہی۔ علامہ مختار امامی نے کہا کہ کوئٹہ اور کراچی میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات بھی بھرپور فوجی آپریشن کا تقاضہ کر رہے ہیں۔ آپریش کا آغاز دہشت گردوں کے سہولت کاروں سے کیا جائے اور پھر اس کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے ان پناہ گاہوں کی طرف بڑھایا جائیں جہاں بیٹھ کر یہ عناصر ملکی امن وسلامتی کے خلاف منصوبہ بندی کرتے ہیں۔ملک میں امن و سلامتی کے حقیقی قیام کا اس کے سوا کوئی دوسرا حل نہیں۔
وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین لاہور کے سیکرٹری جنرل علامہ امتیاز کاظمی کا کہنا ہے کہ رمضان المبار ک کے قریب آتے ہی ذخیرہ اندوز اور ناجائز منافع خور سرگرم ہو چکے ہیں جبکہ انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہورکے کسی بھی بازار میں اشیائے خورد و نوش ریٹ لسٹ کے مطابق فروخت نہیں کی جارہیں جبکہ عوام مہنگے داموں اشیاء خریدنے پر مجبور ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ سستے بازار لگا کر سیاست چمکانے کی بجائے حکومت کو چاہئے شہر بھر کے ہر بازار میں قیمتوں پر کنٹرول کیا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت کے ساتھ ساتھ عوام کی بھی ذمہ داری کے کہ وہ رمضان المبارک کے مہینے میں ذخیرہ اندوزوں کی حوصلہ شکنی کریں اور اس مقدس مہینہ کے فلسفہ کو سمجھتے ہوئے زیادہ سے زیادہ برکات سمیٹیں۔ انکا کہنا تھا کہ حکومت چھوٹے موٹے ذخیرہ اندوزوں کے ساتھ بڑے بڑے مگر مچھوں کے خلاف کروائی کرے جوکہ ابھی سے مصنوعی قلت پیدا کرکے اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافہ کر رہے ہیں،انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سخت گرمی کے موسم میں رمضان المبارک کے مہینہ میں سحر اور افطار کے اوقات میں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے،حکومت اپنے تمام تر وعدوں اور دی گئی ڈیڈ لائنزگزرنے کے باوجود لوڈ شیڈنگ کے جن پر قابو نہیں پا سکی۔ انہوں نے کہاکہ نا اہل حکومت سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ مکمل طور پر ختم کرنے کی امید رکھا بے معنی ہے۔ لہذا حکومت کو چاہئے کہ کم سے کم سحر اور افطار کے موقع پر لودشیڈنگ کم کی جائے تاکہ مسلمان اس وقت سکون کا سانس لے سکیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کے سابقہ ریکارڈ سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ وہ عوامی مسائل سمجھنے سے ہی قاصر ہے ہر بار لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا دعویٰ کیا جا تا ہے مگر عمل درآمد دیکھنے میں نہیں آتا۔ ان کا کہنا ہے کہ محلات میں رہنے والے حکمرانوں کو معلوم ہی نہیں کہ بجلی جانے سے ایک عام آدمی پر کیا بیتی اور روزہ کی حالت میں لوڈشیڈنگ کا غزاب جھیلنا اور بھی مشکل ہے۔
وحدت نیوز (سجاول) برما میں مسلم کشی پر اپنے مذمتی بیان میں ایم ڈبلیو ایم ضلع سجاول کے سیکریٹری جنرل برادر مختیار دایو نے کہا کہ یمن اور سعودی مسئلے پر پاکستانی حکمران بڑے ٹائی سوٹ پہن کر سعودی عرب کے چکر لگا رہے تھے اور آل سعود سے بھی زیادہ اسلام کے ٹیکیدار بنے پھر رہے تھے،آج برما میں انہیں مسلمانوں کا قتل عام نظر نہیں آرہا کیوں کہ برما کے غریب مسلمان انہیں ریال ڈالر دینے کی سکت نہیں رکھتے،انھوں نے مزید کہا کہ کے ان حکمرانوں کی نطر میں نہ مسلمونوں کا خون عزیز ہے اور نہ ہی کعبہ کی حرمت کا پتا ہےانکی نظر میں فقط اور فقط سعودی کرنسی ہی مقدس ہے جس کے لئے وہ کسی بھی حد تک گر سکتے ہیں۔
وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سربراہ علامہ مقصود علی ڈومکی نے ہوم سیکریٹری بلوچستان اکبر حسین درانی سے ملاقات کی اور انہیں صوبے میں قیام امن کے سلسلے میں 12 نکاتی تجاویز پیش کیں،اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ کوئٹہ اور مستونگ میں دہشت گردی کے المناک واقعات پر افسوس ہے، دھشت گرد اسلام اور انسانیت کے دشمن ہیں ان کے خلاف سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے۔ کالعدم دھشت گرد جماعتوں کی سرگرمیوں اور اشتعال انگیز بیانات روکے جائیں، اس سلسلے میں نیشنل ایکشن پروگرام پر عمل در آمد کو یقینی بنایا جائے۔اور عدالتی نظام میں انقلابی تبدیلیوں کے ذریعہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی مجرم قانون کی گرفت سے محفوظ نہ رہے۔ اس سلسلے میں فوجی عدالتوں کا قیام خوش آیند ہے، فوجی عدالتیں موثر حکمت عملی کے ذریعہ مظلوموں کو فوری انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں۔انہوں نے کہاکہ مجلس وحدت مسلمین کے کارکن اور قیادت ، قیام امن،وطن کی سربلندی اور سرافرازی کے لئے ہمہ وقت آمادہ ہیں۔
اس موقعہ پر صوبائی سیکریٹری داخلہ اکبر حسین درانی نے دھشت گردی کے سد باب کے لئے پیش کی گئی تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کی تمام تر سازش کے باوجود آج بھی شیعہ ، سنی اور بلوچ، پشتون اور ہزارہ اقوام میں برادری اور اخوت کا رشتہ برقرار ہے۔ شیعہ ، سنی صدیوں سے اسلامی اخوت کے ساتھ اکھٹے رہ رہے ہیں۔ حکومت دھشت گردوں کے خاتمے کے لئے سنجیدہ ہے۔
وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ دہشتگردی اور کرپشن دو ایسے عفریت ہیں جنہوں نے اس ملک کی بنیادوں کو ہلا کر رکھا دیا ہے۔ اقتصادی بدحالی ،عدم تحفظ، بد امنی اور بے یقینی جیسے عوامل انہی کی پیداوار ہیں ۔ان سے چھٹکارے کے لیے ریاستی اداروں اور سیاسی قائدین میں ہم آہنگی اور اخلاص بنیادی شرطیں ہے۔دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کی جو تائید کرے گا قوم اسے ہی اپنا مخلص اور خیر خواہ سمجھے گی۔وحدت ہاؤس کراچی سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سیاسی شخصیات کی طرف سے پاک افواج کو مورد الزام ٹہرانا درست نہیں بالخصوص ایسی کڑی صورتحال میں جب اسے ملک دشمن عناصر سے بیشتر داخلی محاذوں پر برسرپیکار ہونے کے ساتھ ساتھ پڑوسی ملک بھارت کی طرف سے جارحانے عزائم کا بھی سامنا ہے۔جبکہ حکمران طبقہ کی جانب سے ملکی دولت لوٹنے کا سلسلہ بتریج جاری ہے ۔قومی پیسوں کو دوسرے ملکوں میں منقل کیا جانا بڑے بڑے محلات بنانے کی حقیقت عوام کے سامنے آیاں ہیں ۔ملک کا ہر شہری وطن عزیز سے کرپشن و دہشت گردی کے مکمل خاتمے کا خواں ہے۔حکومت کی طرف سے بھی کرپشن کے خاتمے کے لیے آئے روز دعوے کیے جا رہے ہیں۔اس کی عملی صورت تب ہی واضح ہو گئی جب اُس قومی خزانے کو واپس لایا جائے گا جسے بااختیار شخصیات نے منی لانڈرنگ اور دیگر غیر قانونی ذرائعوں سے بیرون ممالک منتقل کیا ہے۔پوری قوم یہ چاہتی ہے کہ لوٹی ہورقم واپس لانے میں ریاستی ادارے اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کرتے ہوئے موثر اقدامات کریں ۔اپنی کارگزاریوں پر پردہ ڈالنے کے لیے پاک فوج پر الزام دھرنا اور دھمکانا اوچھے اور نامناسب ہتکھنڈے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے سیاستدانوں، جنرلوں اور بیورکریٹس کو چاہییے کہ وہ احتساب کے لیے خود کو عوام کے سامنے پیش کریں۔ کوئی بھی ایسا شخص دوسروں کے احتساب کے لیے آواز بلند کرنے کا اہل نہیں جس کا اپنا دامن کرپشن سمیت متعدد برائیوں سے آلودہ ہو۔
وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سربراہ علامہ مقصود علی ڈومکی نے رکن صوبائی اسمبلی طاہر محمود خان سے ملاقات کی ،اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کے واقعات پر افسوس ہے۔اراکین پارلیمنٹ اور عوامی نمائندے اس کے سد باب کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔شہید شفیق احمد خان سے لے کر گذشتہ ہفتے دھشت گردی کے سانحہ تک کسی کے قاتل کیفر کردار تک نہیں پہنچے ۔ انصاف کا فقدان سنگین المیہ ہے کہ یہاں کسی کو انصاف نہیں ملتا۔
اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی طاہر محمود خان نے کہا کہ دہشت گردی کے مسلسل واقعات پر غم زدہ ہوں۔ مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے معصوم انسانوں کا خون ناحق بہایا جارہا ہے۔ ہم متاثرہ خاندانوں کے دکھ کو بخوبی محسوس کر سکتے ہیں۔
در ایں اثناء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ عالمی قوتوں کے دباؤ میں آکر ملکی مفادات پر سودے بازی نہ کی جائے۔ قوم کو بتایا جائے کہ سیو دی چلڈرن پر پابندی کا فیصلہ کیوں واپس لیا گیا۔ ہمیں ایک آزاد اور خود مختار قوم کی حیثیت سے اپنے فیصلے خودکرنا ہوں گے،ملک و قوم کے مفادات سے متصادم سرگرمیوں میں ملوث مدارس کے خلاف کاروائی ہوسکتی ہے تومشکوک سرگرمیوں کی حامل این جی اوز کے خلاف بھی کاروائی ہونی چاہئے۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری علامہ امین شہیدی نے اس انکشاف پر شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے کہ وطن عزیز میں کچھ غیر ملکی این جی اوز مغربی ممالک کی بھرپور معاونت سے ہم جنس پرستی کی ترویج کے لیے کام کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا یہ طرز عمل نہ صرف اسلامی روایات کے منافی ہے بلکہ اخلاقی و معاشرتی اقدار کے بھی برعکس ہے۔اسلام دشمن طاقتیں اپنی پوری قوت کے ساتھ مسلمانوں کے ایمان پرکاری ضرب لگانا چاہتی ہیں اسلامی تعلیمات کی کھلے عام تضحیک کرنے اور اہل اسلام کو گمراہ کرنے والے ان عناصرکو نشان عبرت بنایا جانا چاہیے۔ہمارا ملک اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا ۔یہاں ایسی کسی بھی غیر اسلامی حرکت کی قطعاََ اجازت نہیں جس کی دین محمدی ﷺمیں صریحاََممانعت ہے۔ ملک کی تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں کواسلام کی صورت مسخ کرنے والے ان غیر شرعی اقدام کے خلاف کھل کر آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے ۔ اس معاملے میں خاموشی اسلامی تعلیمات کے دشمنوں کے حوصلوں کو تقویت دینے کا باعث بنے گی۔این جی اوز کے توسط سے جو کلچر امپورٹ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے وہ اس معاشرے کو کھوکھلا کرنے کے ساتھ ساتھ مادر پدر آزاد بنا دے گا۔جو کہ معاشرتی تنزلی کی جانب سفر کا آغاز ہے۔انہوں نے ریاستی اداروں اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس سلسلے میں ہوش کے ناخن لے اور ایسی تمام این جی اوز کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں جومغربی ممالک کی ایما پر ہمارے معاشرے کو جنس زدہ کرنے کے لیے ایڑھی چوٹی کا زور لگا رہی ہیں۔