The Latest
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کویت میں مسجد امام صادق ؑ میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے خود کش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کو اس دہشت گردی کا ذمہ دارقرار دیا ہے۔انہوں نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سعودیہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود اُن جہادی گروہوں کی بھرپورمالی معاونت کررہا ہے جو شیعہ نسل کشی میں مصروف ہیں اور مساجد کو نشانہ بنانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔اسی نوعیت کے دو خودکش حملے گزشتہ ماہ سعودیہ میں بھی جمعہ کی نمازوں کے دوران کیے گئے جس میں بڑی تعداد میں قیمتی جانوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ کویت کی مسجد امام صادق ؑ میں ہونے والی حالیہ بربریت اس حقیقت کو واضح کر رہی ہیں کہ دہشت گرد وں نے اپنی مذموم کاروائیوں کو کامیاب بنانے کے لیے اب اپنا رُخ پُرامن خلیجی ریاستوں کی طرف موڑ لیا ہے ۔دنیا بھر کے مسلم ممالک میں بدامنی پھیلانے کی سازش کو ناکام بنانے کے لیے دہشت گردوں کی پشت پناہی کرنے والے ممالک کے خلاف سخت ردعمل کا اظہار وقت کی اہم ضرورت ہے۔ بصورت دیگر دہشت گردی کی آڑ میں امت مسلمہ کے ان ممالک کو تباہ حال کرنے کے منصوبے پرکام شروع ہو چکا ہے جنہیں معدنی وسائل اور تیل کی دولت سے مالا مال ہونے کا سبب اقتصادی و معاشرتی طور پر اقوام عالم میں ایک مقام حاصل ہے۔ سعودی کی اسلام دشمنی کے خلاف متحد ہونے کا اب وقت آ گیا ہے۔اس وقت تک امت مسلمہ کے بیس لاکھ سے زائد افراد دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔جو عالم اسلام کا ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام ملک بھر میں لوڈشیڈنگ ،سندھ میں ہزاروں غریب عوام کے ہلاکتوں اور حکومتی بے حسی کیخلاف یوم احتجاج و یوم دعامنایا گیا،مرکزی دعائیہ تقریب کا انعقاد سینٹرل سیکریٹریٹ اسلام آباد میں کیا گیا، جس میں علامہ اصغر عسکری نے خصوصی دعائے مغفرت اور کراچی میں باران رحمت کے نزول کیلئے دعا کروائی، پنجاب کے شہروں لاہور،شیخوپورہ، قصور، چونیاں،فیصل آباد،سرگودھا،جھنگ،ملتان،مظفر گڑھ،جہلم،راولپنڈی،سندھ کے شہروں کراچی ، حیدر آباد، نواب شاہ، سکھر، خیرپور، مورو، شہدادکوٹ، بلوچستان کے شہروں کوئٹہ، جعفرآباد، ڈیرہ اللہ یار، گلگت بلتستان ، آزاد جموں کشمیرسمیت دیگر اضلاع و تحصیلوں میں نماز جمعہ کے بعد احتجاج کیا گیا،جہاں سندھ میں گرمی اور لوڈشیڈنگ کے سبب جان بحق ہونے والوں کے ذمہ دار وفاقی و صوبائی حکومتوں اور کے الیکٹرک کیخلاف درج کرنے کا مطالبہ کیا گیا،لاہور میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے احتجاج میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوں اور کارکنان کی بڑی تعدا نے شرکت کی ،مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل علامہ سید امتیاز کاظمی کا کہنا تھاکہ سندھ کے عوام کو مشکل میں تنہا چھوڑنے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کریگی،پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے انسانیت کی توہین کی کراچی میں ہزار سے زائد اموات کے ذمہ داروں کو سزا نہ ملی تو ملک خونی انقلاب کی طرف بڑھے گا،عوام میں اب قوت برداشت ختم ہو چکی ہے،آئے دن سیاست دانوں کے کالے دھن اور ملکی دشمنی کی خبروں نے ان نا اہل حکمرانوں کو بے نقاب کر دیا ہے،بجلی بحران روز بروز شدت اختیار کر تا جا رہا ہے،وزراء اور سیاست دان غریب عوام کا مذاق اڑانے میں مصروف ہیں،پاکستان دنیا کا پہلا جمہوری ملک ہے کہ جہاں کے جمہوری حکومت ہزاروں افراد کے حکومتی نااہلی سے ہلاکتوں کے بعد بھی اقتدار پر قابض ہیں،اگر اس کو جمہوریت کا نام دینا ہے تو عوام ایسی جمہوریت پر سو بار لعنت بھیجتی ہے،انہوں نے کہا کہ ہم آج اپنی اعلیٰ عدلیہ سے مکمل مایوس ہیں،چھوٹی چھوٹی باتوں پر سو موٹو ایکشن لینے والی عدالتیں آج ہزاروں انسانوں کے حکمرانوں کے نااہلی سے ہلاکتوں پر خاموشی المیہ سے کم نہیں،دہشت گردی،کرپشن،لوڈشیڈنگ سمیت دیگر ملکی معاملات کو افواج پاکستان نے ہی درست کرنا ہے تو ان نا اہل اور کرپٹ حکمرانوں کو عوام کے خون پسینے کی کمائی لوٹنے کے لئے ملک کیوں مسلط کیے ہوئے ہیں؟حکمران اپنا قبلہ درست کر لیں ورنہ وہ دن دور نہیں جب پاکستان میں بھی ان غاصب سیاست دانوں کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے اور ان لٹیروں کو ملک میں منہ چھپانے کی جگہ نہ ملے۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل و سیکرٹری امور خارجہ نے ماہ صیام میں سعودی عرب کی جانب سے یمن پر تازہ حملوں کی مزمت کرتے ہوئے کہا کہ آل سعود نے معصوم روزہ داروں پر حملے کر کے اپنی سفاکیت کا ثبوت دیا ہے۔ حرمت والے مہینے میں بھی جنگ بندی نہیں کی گئی۔ جب کہ ہر جنگ کے اصول ہوتے ہیں حتی کفار بھی قبل از اسلام حرمت والے مہینوں کا خیال رکھتے تھے۔ ماہ خدا کی بے حرمتی درا صل آل سعود کی اسلام و مسلم دشمنی کو ظاہر کرتا ہے۔
ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ خود کو عالم اسلام کا ٹھیکہ دار کہنے والا سعودیہ آج دنیا کے اندر رسوا ہو چکا ہے۔ آل سعود کی مسلم دنیا میں خارجہ پالیسی نے سب کچھ آشکار کر دیا ہے۔ امریکہ و اسرائیل کے اشاروں پر چلنے والے سعودی حکمران مشرق وسطی میں معصوم مسلمانوں کا قتل عام کر رہے ہیں لیکن وہ دن دور نہیں جب مظلوم و مستضعف لوگ اٹھیں گے اور مستکبرین کا تختہ الٹ دیں گے۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ تبلیغات کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ اعجاز بہشتی نے کویت میں 34نمازیوں کی شہادت پر نہایت دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دہشت گردوں نے ماہ مبارک رمضان میں بے گناہوں نمازیوں کو شہید کر کے بزدلی اور اسلام دشمنی کا ثبوت دیا ہے اور ایک دفعہ پھر ابن ملجم کی سنت کو دہرایا ہے۔
علامہ اعجاز کا کہنا تھا کہ آل سعود کے کارندے یہ جان لیں ہم کھبی بھی موت کے خوف سے افکار کربلا سے پیچھے نہیں ہٹیں گے نہ یزیدیت کے طاقت سے خوف زدہ ہوں گے ،کیونکہ خوف زدہ وہ ہوتے ہیں جن کو انجام کا پتہ نہ ہو ہمیں اپنے انجام کا پتہ ہے، ہم ہی شیعتہ اللہ، انصار اللہ ، اعوان اللہ ہیں جن کے بارے میں رسول اسلام ؐ نے فرمایا’علی تیرے شیعہ ہی کامیاب ہونگے‘ قسم ہے محمد ؐ کی ذات کی ہم کامیاب ہوئے ہم شہید ہوئے آج جنہوں نے روزہ کی حالت میں رسول اللہ ؐ سے ملاقات کی علی ؑ کے مہمان بنے یہی ہماری کامیابی ہے۔
وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جاری کردہ بیان میں رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا نے کہا ہے کہ جن حالات کا ہمیں سامنا ہے اس میں سول حکومت اور فوج کو آئین کے دائرہ کار کے اندر رہتے ہوئے مل کر کام کرنا ہوگا ۔فوج کو قومی مسائل کے حل کیلئے سول حکومت کی مکمل مدد کرنی ہے۔جسکا ہم کراچی اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مظاہرہ بھی دیکھ رہے ہیں ،وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنی کارکردگی اور بہترین طرز حکمرانی سے اس نظام حکومت کو مضبوط بنائیں ۔محض کھوکھلے نعروں اور اور الیکشنوں میں حاصل کئے گئے عوامی مینڈیٹ کی بنیاد پر کرپشن ،جرائم اور خراب طرز حکمرانی کی کھلی چھٹی نہیں دی جا سکتی ،یہ ٹھیک ہے کہ جمہوریت ہی ایک مثالی نظام حکومت ہے ،جس میں عوام اپنے منتخب نمائندوں کے ذریعے اپنے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں۔ ہمارے سیاست دان جمہوریت کو حکومت کی مدت پوری کرنے سے تعبیر کرتے ہیں۔ حالانکہ جمہوریت ڈلیوری کانام ہے ۔ لوگ جمہوریت میں گڈ گورننس دیکھنا چاہتے ہیں مگر الیمہ یہ ہے کہ ہمارے جمہوری حکمران یہ سمجھتے ہیں کہ وہ حکومت میں آنے کے بعد سیاہ و سفید کے مالک ہو گئے ہیں اور وہ کسی کے سامنے جواب دہ نہیں ہیں۔ جمہوری حکمران عوام کی امیدوں اور خواہشوں پر پورا نہیں اترے۔ لوگوں کی یہ خواہش پوری نہیں ہو سکی کہ اچھی حکمرانی ہو ، انہیں روزگار ملے اور ان کے مسائل حل ہوں سب سے اہم بات یہ ہے کہ لوگوں کو امن بھی میسر نہیں آسکا ہے ۔ ہماری سیاسی جماعتوں کو وفاق کی یکجہتی کی علامت ہو ناچاہیے تھا لیکن تمام سیاسی جماعتیں علاقائی دائروں میں محدود ہوگئی ہے۔ دہشت گردی ، کرپشن اور بیڈ گورننس کے خاتمے سے لے کر علاقائی اور عالمی سیاست تک ہماری سیاسی قیادت نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا ہے۔ پاکستان کے عوام یہ سمجھتے ہیں کہ دہشت گردی کے ساتھ ساتھ کرپشن کا خاتمہ ہو نا چاہیے۔ کیونکہ کرپشن ختم کئے بغیر نہ جمہوریت مضبوط ہو سکتی ہے اور نہ ہی پاکستان داخلی طور پر مضبوط ہو سکتا ہے اس تناظر میں پورے ملک میں دہشت گردی کے خلاف ہونے والے آپریشن کو منظقی انجام تک پہنچنے دیا جائے یہی سب کے لیے بہتر ہوگا۔
وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، ڈپٹی جنرل سیکریٹری علامہ امین شہیدی،سیکر ٹری اطلاعات سید مہدی عابدی نے ملک بھر میں گرمی کی شدت سے جاں بحق ہونے والے1000سے زائد افراد کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے جبکہ ملک بھر میں جاری بجلی کی غیر اعلانیہ بندش کے خلاف سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے توانائی کا بحران سنگین صورتحال اختیار کرتا جا رہا ہے مگر حل کیلئے حکومت زبانی کلامی دعوئے کر رہی ہیں ملک بھرمیں 4روز میں ایک ہزار سے زائد افراد گرمی وبجلی بندش کی وجہ سے ہلاک ہوگئے مگر ان حکمرانوں کی صحت پر کوئی اثر نہیں بڑھ رہا ۔لوڈشیڈنگ صوبائی و وفاقی حکومت کے گٹھ جوڑ کا ثمرہے، ایک دوسرے پر الزامات کے بجائے عوام کو پانی و بجلی فراہم کی جائے۔ حالیہ گرمی کی لہر نے ملک بھر بالخصوص شہرقائد کی عوام کی زندگیوں کے چراغ گل کر دیئے ہیں تو دوسری جانب شہر کی عوام بانی و بجلی کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ واٹر بورڈ ،واپڈا ، کے الیکٹرک کی نا اہلی کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں اور حکمران جماعتوں پر اب تک بے حسی تاری ہے جو قابل مذمت ہے ۔اس کے برعکس گرمی میں طویل دورانیہ کی لوڈشیڈنگ سے پورے ملک کے عوام تنگ ہیں شہر قائدلوگ جاں بحق ہوتے جارہے ہیں، ماہ رمضان کے دوران بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کئے جانے کے حکومتی دعوے بھی جھوٹے ثابت ہوئے ہیں۔ حکومت عوام بنیادی سہولیات کی فراہمی میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے واپڈا ،کے الیکٹرک انتظامیہ کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے اور فوری طور پر کے الیکٹرک کو حکومتی دائرے میں واپس لیا جائے نجکاری کے خاتمہ کا اعلان کیا جائے ۔وفاقی و صوبائی حکومت کی جانب سے احترام ماہ رمضان میں اعلانیہ و غیر اعلانیہ لو ڈشیڈنگ کے خاتمہ کا اعلان کیا جائے۔ گی۔
وحدت نیوز (ہنزہ نگر) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی منشور کے مطابق عوام کی خدمت کروں گا ۔نگر کے عوام نے ایم۔ڈبلیو۔ایم پر اعتماد کرکے ہم پر بھاری ذمہ داری عائد کی ہے جس کو بخوبی نبھانے کی ہر ممکن کوشش کرئینگے ہم نے وعدہ کیا تھا کہ ایم۔ڈبلیو۔ایم اقتدار میں آکر حقیقی معنوں میں عوام کی ترجمانی کرے گی اورعوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے جماعت کے نمائندے دن رات محنت کرینگے اور اپنے وعدے پر قائم ہیں۔
ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے ایم ۔ایل۔اے ۔جی۔بی۔ایل 5 ہنزہ نگر حاجی رضوان علی نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نگر کے عوام نے مجلس وحدت مسلمین کے ساتھ دے کر ثابت کیا ہے کہ نگر کی سرزمین باشعور و باوفا افراد کی سرزمین ہے ۔انہوں نے عوام کا شکر یہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ عوام کی محرومیوں کو دور کیا جائے اور میرٹ کے مطابق ہر فرد کو حق دیا جائے ۔علاقے میں ہنگامی بنیادوں پر کام کی ضرورت ہے بلخصوص تعلیم و صحت کی میدان میں بہت کام کرنے کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں اپنی تمام تر صلاحتوں کو بروکارلا ؤں گا۔اسمبلی میں نہ صرف اپنے حلقے کی بلکہ گلگت بلتستان کی ترجمانی کرتے ہوئے ان کی حقوق کی جنگ لڑوں گا اور میری یہ بھی کوشش ہوگی کے اسمبلی کے اندر اور باہر تمام تر تعصبات سے بلاتر ہو کر بھائی چارگی اور امن کا ماحول پیدا کیا جائے۔
وحدت نیوز (لاہور) لوگ شدید گرمی میں بجلی نہ ہونے سے مر رہے ہیں،کمیشن مافیا میٹرو پروجیکٹ کے ذریعے مال بنانے میں مصروف ہیں،چھ ماہ میں بجلی کے بحران پر قابو پانے کے دعویدار نواز شریف اور شہباز شریف قوم کے مجرم ہیں،کراچی سمیت ملک بھر میں ہوشربا لوڈ شیڈنگ سے ہزاروں افراد کے اموات کا ایف آئی آر صوبائی و وفاقی حکومتوں اور کے الیکٹرک انتظامیہ کے خلاف درج کیا جائے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے ضلع لاہور کے اراکین کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں کیا،اجلاس میں علامہ امتیاز کاظمی،علامہ اظہر حسین ،نجم الحسن سمیت دیگر عہدیدار شریک تھے ان کا کہنا تھا کہ اعلیٰ عدالتیں دہشت گردی کے خلاف جنگ کو متاثر کرنے کے بجائے کراچی کے ہزار سے زائد انسانوں کے قتل عام پر ذمہ داروں کیخلاف کاروائی کریں،پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے کا واحد حل فوجی عدالتیں ہیں،ان کے خلاف کسی بھی عمل کو عوام برادشت نہیں کریگی،سپریم کورٹ اور بار کونسلز کوئٹہ سمیت ملک بھر میں بے گناہ ساٹھ ہزار سے زائد پاکستانیوں کو انصاف نہیں دے سکے،اب کس ایجنڈے پر پاکستان کی بقا اور سلامتی کی جنگ کو سبوتاژ کرنے کے درپے ہیں،علامہ اسدی نے کراچی میں جان بحق ہونے والوں کی مغفرت اور وطن عزیز میں باران رحمت اور آپریشن ضرب عضب میں کامیابی کے لئے جمعہ کو یوم دعا منانے کا اعلان کیا،ہر ضلع میں قرآن خوانی اور دعائیہ اجتماعات ہونگے،انہوں نے کہا کہ پاکستان غیور عوام ہوش کے ناخن لیں اور ان لٹیروں ،سرمایہ داروں،اور سیاسی فرعونوں کیخلاف میدان میں نکلیں ،ان ملک دشمنوں سے پائی پائی کاحساب لینے کا وقت آن پہنچا ہے،اور انشااللہ اس بار نہ کوئی جدہ جائے گا،نہ لندن،پاکستانی قوم اب ان خائن اور قومی مجرموں کو کبھی معاف نہیں کریگی۔
وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جاری کردہ بیان میں کونسلر حلقہ 10کربلائی عباس علی نے کہا ہے کہ ن لیگ کی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد بجلی کے بحران میں مزید شدت پیدا ہوئی ہے۔ حکومت عوام کو بجلی اور پانی جیسے لوازمات زندگی فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ کراچی میں پیدا ہونے والی صورتحال پر صوبائی اور وفاقی حکومتیں منظر عام سے یکسر غائب نظر آتی ہیں۔ جبکہ شہر میں حکومت کی رٹ بھی مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ کراچی میں معصوم شہریوں کی ہلاکتوں کا ذمہ دار وفاقی اور صوبائی حکومتیں ہیں اس وقت ضروری ہے کہ بجلی کے اس سنگین بحران کے ذمہ داروں کا مکمل احتساب کیا جائے ۔ حکومت نے جس طرح بجلی بحران کو مس ہنڈل کیا ہے اس پر پوری قوم سراپا احتجاج کررہی ہے ۔ کراچی میں لوگ بوند بوند پانی کر ترس رہے ہیں۔ پاکستان کی تاریخ میں اتنی اموات پہلے کبھی نہیں ہوئیں، جتنی چند دنوں میں ہو گئی ہیں۔ کراچی کے مردہ خانوں اور قبرستانوں میں جگہ ختم ہوگئی ہے اور میتوں کو غسل دینے کے لیے پانی تک دستیاب نہیں ہے۔ حکمران عوام پر رحم کرتے ہوئے بجلی کی بد ترین لوڈ شیڈنگ کا فوری خاتمہ کریں۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ کراچی اور سندھ میں گرمی اور لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے سینکڑوں افراد کی موت پر گہرے رنج ، دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔
دریں اثناء گزشتہ دنوں کوئٹہ گورت سنگھ میں دن دھاڑے بے گناہ شہریوں سے موٹر سائیکل چھینے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اور حکام بالا کی توجہ اس طرف بھی مبذول کروانا چاہتے ہیں کہ ڈکیتی کے واردات میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچائیں۔ اور روز گزشتہ سیٹلائٹ ٹاون سے انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلر کی گرفتاری پر حساس اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ باقی ماندہ ٹارگٹ کلرز کی گرفتاری تک ریاستی ادارے چین سے نہیں بیٹھے نگے۔
وحدت نیوز (کوئٹہ) ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کی صوبائی کابینہ کا اہم اجلاس زیر صدارت عبدالمتین آخونزادہ صوبائی صدر ملی یکجہتی کونسل بلوچستان منعقد ہوا ،اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی، جمعیت علمائے پاکستان کے صوبائی صدر مولانا عبدالقدوس ساسولی، مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنماء مولانا انوارالحق حقانی، جماعۃالدعوہ کے صوبائی امیر مفتی محمد قاسم ، تنظیم اسلامی کے عبدالسلام عمر، خطبائے جمعہ کمیشن کے انچارج ڈاکٹر عطاء الرحمن ، جماعت اسلامی کے مولانا عبدالحق ہاشمی، معروف دانشور امان اللہ شادیزئی ، و دیگر شریک ہوئے۔
ٓٓاس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے عبدالمتین آخونزادہ نے کہا کہ امت مسلمہ کے مسائل پر ہمیں ضرور سوچنا چاہیے۔مگر اس مسئلہ ہمیں اپنے گھر کو ٹھیک کرنا ہے۔اب بات اختلاف اور فتویٰ سے بڑھ کر قتل و غارت گری تک پہنچی ہے۔اس میں نقصان تواہل دین کا ہے۔بے دین طبقہ یہ بات کہتا ہے کہ یہ قتل و غارت مسجد و مدرسہ اور امامبارگاہ کے باعث ہے۔ماہ مبارک رمضان کو برما اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں آواز اٹھانی چاہئے۔
اس موقعہ پرمجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے بلوچستان میں دھشت گردی کے واقعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے دھشت گردی ملک کا سنگین مسئلہ بن چکی ہے ۔دھشت گردی اور نفرتوں کے خاتمہ کے لئے ہمیں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ خاموش تماشائی بننے سے مشکلات میں اضافہ ہوگا۔اس موقعہ پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے سالانہ فلسطین کانفرنس کے سلسلے میں اجلاس کے شرکاء کو دعوت دی۔
عبدالقدوس سا سولی صوبائی سینئر نائب صدر MYC نے کہا کہ دینی جماعتوں کے قائدین جب مل بیٹھتے ہیں تو بہت خوشی ہوتی ہے۔امت مسلمہ کے انتشارکے باعث ہم کمزور ہیں ۔آراء مختلف ہونے کے باوجود ہم اتحادامت کے نکتے پر متفق ہیں۔پہلے اپنے گھر کو ٹھیک کرنا چاہیے اس کے بعد عالمی حالات ،سازشی عناصر کے لئے ہمارے اختلافات بہترین موقع ہیں۔کچھ گروہ شدت پسندی کو آگے بڑھا رہے ہیں۔قتل و غارت اور جلاؤ گھیراؤان کا وطیرہ ہے۔ ہم نے کبھی کھل کر ان کی مذمت بھی نہیں کی ہم اس کا ذمہ دار سامراج کو قرار دیتے رہے۔ان کا ایجنڈاپہلے شیعہ کافر اور اب بریلوی کافر کے نعرے لکھے جارہے ہیں۔میرے خلاف نہیں تو خیر ہے کارویہ ٹھیک نہیں ہمیں خوف خدا کے ساتھ حق بات کہنی چاہیے۔جوتباہی 5سال بعد آنی ہے اسے روکنا چاہئے۔