The Latest
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری سیاسیات سید ناصر شیرازی ، صوبائی سیکریٹری سیاسیات گلگت بلتستان غلام عباس ، سیکریٹری سیاسیات بلتستان ڈویژن محمد علی اور ہنزہ نگر حلقہ 5 میں مرحوم کو شکست دینے والے ایم ڈبلیوایم کے نومنتخب رکن گلگت بلتستان اسمبلی ڈاکٹر رضوان علی نے پاکستان تحریک انصاف گلگت کے سنیئر رہنما، سابق ممبر جی بی اسمبلی و نامور سیاستدان مرزا حسین کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم کا شمار علاقے کی ہر دلعزیز شخصیات میں ہوتا تھا ۔وہ اپنے ملنساری کے سبب عوامی حلقوں میں بے حد مقبول تھے۔ ان کا انتقال ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔انہوں نے مرحوم کے لواحقین اور پاکستان تحریک انصاف سے تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی بلندی درجات اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین ضلع راولپنڈی کا ایک اہم اجلاس ایم ڈبلیو ایم راولپنڈی کے سرپرست علی اکبر کاظمی کی زیر صدارت ڈھوک رتہ میں ہوا ۔اجلاس میں تنظیمی کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا علی اکبر کاظمی نے کہا کہ ہمیں تنظیمی امور کو مربوط اورمزید فعال کرنے کے لیے اپنی کوششوں کو تیز کرنا ہو گا۔ جن یونین کونسلز میں ابھی تک یونٹ سازی مکمل نہیں کی جا سکی وہاں فوری طور پر دورہ کیا جائے ۔انہوں نے کہا ماہ صیام میں سیکورٹی کے امور پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے ۔اس سلسلے میں انتظامیہ کو چاہیے کہ تمام مساجد و امام بارگاہوں کو سیکورٹی میں اضافہ کرے اس سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین کی طرف سے انتظامیہ سے مکمل تعاون کیا جائے گا۔ایم ڈبلیوایم کےضلعی جنرل سیکریٹری علامہ ساجد شیرازی نے کہا کہ ہرشخص کا یہ شرعی فریضہ ہے کہ وہ اپنی مذہبی ذمہ داریوں کا ادارک کرے اور انہیں احسن انداز میں ادا کرے۔انہوں نے کہا تنظیم کی فعالیت میں احساس ذمہ داری شرط ہے۔ تنظیم سے وابستہ ہر فرد کو چاہیے کو کہ وہ تنظیمی امور کے لیے ایک مخصوص وقت مختص کرے اور پھر متعین ذمہ داریوں کو ادا کرے۔
وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل عبدالخالق اسدی نے صوبائی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پنجاب میں سید اسد عباس نقوی و دیگر رہنماوُں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ چنیوٹ سے حالیہ دنوں گرفتار کیے جانے والے ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں اور سیاسی کارکنوں کو فوری رہا جائے مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری سیاسیات سید اخلاق الحسن شیرازی اور سید عاشق بخاری کو محض سیاسی بنیادوں پر گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا گیا ہے، پنجاب میں ن لیگ کی جانب سے ملت جعفریہ کو چن چن کر انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے مسلم لیگ ن کی مقبولیت عوام میں دن بدن کم ہورہی ہے۔انہوں نے کہاکہ لاہور میں میٹرو ٹرین چلانے کے لئے مومن پورہ کے قدیمی قبرستان کومسمار کرنے کی تیاری کی جارہی جس کو شیعہ قوم کبھی برداشت نہیں کرے گی۔علامہ عبدالخالق اسدی نے کہاکہ مومن پورہ قبرستان آٹھ سو سال پرانا قبرستان ہے جس میں فقہ جعفریہ تعلق رکھنے والے بڑے بڑے علماء دفن ہیں اور سانحہ مومن پورہ کے شہداء کو بھی یہیں دفن کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرین کے روٹ میں ردو بدل کیا جائے کہ شہباز شریف اپنا شوق پوراکرنے کے لئے ایک تاریخی جگہ کو ہی مسمار کردیں۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کور کمیٹی کے رکن اسد عباس نقوی نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ گلگت بلتستان میں ایم ڈبلیو ایم تمام تر سازشوں کے باوجود دوسری بڑی جماعت بن کر ابھری ہے انہوں نے کہ ایک ابھی مجلس وحدت مسلمین کے سیاسی سفر کا آغاز ہے وہ وقت دور انہیں جب ان تمام سیاسی لٹیروں کا احتساب کیا جائے گا۔ علامہ عبدالخالق اسدی نے اس موقع پر سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ کو کیفرکردارتک پہنچانے اور ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بننے والے مظلومین سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔
وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکر ٹری اطلاعات و ترجمان سید مہدی عابدی نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں ڈی جی رینجرزکی جانب سے پیش کی جانے والی رپورٹ کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا رینجرز کی جانب سے دہشتگردی کی روک تھام کیلئے کئے جانے والے اقدامات قابل تحسین ہیں شہر بھر میں جرائم کے واقعات میں نمایاں کمی آئی لہذا اس رپورٹ پر سنجیدگی سے کام کیا جائے اور ملک و قوم کی نقصان پہچانے والوں کو قانون کی گرفت میں لیا جائے گزشتہ 14سالوں س سندھ میں کرپشن کے بادل چھائے ہوئے ہیں وزرا ء اپنی جیبیں بھر رہیں ہیں عوام بھوک و افلاس کی زندگی گزارنے پر مجبور ہے سندھ کے کچھ وزیروں پر تو روزانہ کی بینادوں پر رشوت کے الزامات ہیں عوام بھی ان وزراء کو مسترد کر چکی ہے اگر حکومت و قانون نافذ کرنے والے ادارں نے کرپٹ حکمرانوں کے خلاف بلاامتیاز کاروائی نہیں کی تو قومی دولت غیر ملکی اکاؤنٹس میں منتقل ہوتی چلی جائے گی ۔رینجرز کی جانب سے230ارب روپے سالانہ وصولی کی رپورٹ کو اگر سیاست کی بھیٹ چڑیا گیا تویہ ملک و قوم سے غداری کے مترادف ہے ۔اس معاشی دہشتگردی کے خلاف اب قومی سلامتی کے اداروں کو ہی الیکشن لینے کی ضرورت ہے ۔وحدت ہاؤس کراچی سے جاری اپنے بیان میں سیدمہدی عابدی نے کہاکہ سندھ کی موجودہ صورتحال میں بجٹ عوام دوست ہے تو صوبائی اداروں میں وہی کرپٹ افراد کیوں موجود ہیں جن پر کرپشن کے کئی مقدمات قائم ہیں ٹیکسس میں مذید اضافہ کیا جانا عوام دوستی نہیں سندھ میں بر سر اقتدار حکمران جماعت کی 14سالہ کار کر دگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ صوبہ میں بے روزگاری سمیت کرپشن کی شرع میں مذید اضافہ ہو گیا ہے این ایف سی ایوارڈ کے 3,800ارب روپے کے بجٹ کے باوجود کوئی میگا پروجیکٹ کو شروع نہیں کیاگیاجو در اصل صوبائی حکومت میں شامل وزراء کی کر پشن کی نظر ہو گیا صوبہ میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے آئے دن سکینڈل زرائع ابلاغ میں شائع کئے جاتے ہیں دوسری جانب شہر میں پانی و بجلی بحران نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے سندھ حکومت ٹینکرز مافیا کے ہاتھوں یرغمالی کا ڈامہ بھی بند کر دے عوام کی بوندھ بوندھ پانی سے محروم کرنے والے بھی ایسی حکومت کے وزیر ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ بلنڈنگ کنٹرول اتھاڑی کی صورتحال سے عوام آشنہ ہے صوبائی حکومت میں شامل وزرا ء بھی ہزاروں ایکڑز زمین ہٹرپ چکے ہیں لینڈ فافیا کی جانب سے بھی اس شہر کے امن کو بڑا خطرہ لاحق ہے سید مہدی عابدی نے قومی سلامتی کے اداروں اور ایپکس کمیٹی سے مطالبہ کیا کہ دہشتگردوں اور کرپٹ حکمرانوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کی جائے ملکی دولت ان سے نکلوایا جائے اور کسی سیاسی مصلحت کی خاطر ان مجرموں کو نہیں بخشہ جائے۔
وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جاری کردہ بیان میں ڈویژنل سیکریٹری امور سیاسیات رشید علی طور ی نے کہا ہے کہ اجتماعی مفاد کو انفرادی مفاد پر ترجیح دینا ہوگی۔آج ہمارے انحطاط کی سب سے بڑی وجہ بدعنوانی اور کرپشن ہے۔کونسی ایسی اخلاقی بیماری ہے جو ہم میں موجود نہیں، خود غرضی ، بدعنوانی، حرص و ہوس ، عیاری و چالاکی ، بے عملی غرض ساری اخلاقی برائیاں ہم میں پائی جاتی ہے۔ بد عنوانی اور رشوت ستانی ایک قبیح بیماری ہے لیکن یہ سرکاری ملازم سے لیکر سیاستدانوں اور وزیروں میں دیکھ سکتے ہیں۔ یہاں تک کے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور قانون ساز ادارے بھی اس سے مستثنیٰ نہیں۔ فرد کی اخلاقی حالت کو سدھارے بغیر محض قانون سازی اور جمہوری اداروں کی بحالی اور بالا دستی سے ہم اپنی قومی اور اجتماعی حالت کو تبدیل نہیں کرسکتے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ظلم و استحصال اور طرح طرح کے زمینی و آسمانی مصائب اور آفات ایسے ہی معاشرے کا مقدر بنتے ہیں۔ جہاں فرد کا کردار بگڑ جائے اور اعلیٰ اخلاقی اقدار و صفات سے محروم ہو جائے ۔ ہم دوسروں کا احتساب تو چاہتے ہیں لیکن خود اپنا احتساب کرنے کے لیے تیار نہیں ۔ اگر سوچنے اور تجزیے کا انداز ایسا ہو جائے تو معاشرے کی عمومی صورتحال یہ ہو جاتی ہے کہ سب ایک دوسرے کو مورو الزام ٹھراتے ہیں اور ایک دوسرے پر انگلیاں اُٹھاتے ہیں۔ لہذا ہمیں چاہیے کہ قومی مفاد کو ذاتی مفاد پر قربان کر دیں۔ اس ایثار و قربانی کے نتیجے میں رفتہ رفتہ معاشرے و ملک کی حالت سدھرتی جائیگی۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری علامہ امین شہیدی نے کہا ماہ صیام تزکیہ نفس کا مہینہ ہے۔اس مقدس مہینہ میں اللہ تعالیٰ ہمیں ہمیں صوم و صلوۃ کے ذریعے اپنی اندرونی کثافتیں صاف کرنے کا موقع عطا کرتا ہے۔انہوں نے کہا اس ماہ مبارک میں ہمیں ایثار و قربانی کے جذبات کا عملی مظاہرہ کرنا چاہیے۔سحری و افطاری کے اوقات میں عزیز و اقربا کی ضروریات کو بھی پیش نظر رکھا جائے۔ جو لوگ رمضان کے دنوں میں چوربازاری اور خود ساختہ مہنگائی کرتے ہیں ۔وہ روزداروں کیے مشکلات میں اضافہ کا باعث بنتے ہیں ۔اس طرح کے اعمال روزہ کی قبولیت میں مانع ہیں۔ایسے لوگوں روزہ کے روحانی فوائد سے محروم رہ جاتے ہیں۔روزہ محض بھوکا رہنے کا نام نہیں بلکہ اپنے تمام اعضا کو غیر شرعی امور سے دور رکھنے کا نام ہے ۔انہوں نے کہا کہ صبر، برداشت اور رواداری اس مقدس مہینے کے خصوصی انعام ہیں۔ روزے کا حقیقی لطف ان انعامات کے حصول میں ہے اور یہ تبھی حاصل ہوتے ہیں جب نفس کے ساتھ جہاد میں ثابت قدمی اور استقامت اختیار کی جائے۔
شہر قائد کی عوام سے اپیل ہے کے الیکٹرک کے خلاف آپریشن برق کا آغاز کریں،رہنما ایم ڈبلیو ایم حسن ہاشمی
وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی کے سیکریٹری جنرل حسن ہاشمی نے شہر قائد کی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کے الیکٹرک کے خلاف آپریشن کریں ماہ رمضان المبارک میں لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے کے الیکٹرک کے رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں لوڈشیڈنگ کی کمی اور سحری و افطار کے دوران میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے دعوے جھوٹے ثابت ہوئے یکم رمضان سحر ی میں ہی شہر شب کی تاریخی میں ڈوب گیا افسوس زرائع ابلاغ اور اعلی حکام کی خاموشی پر بھی تشویش ہے و حدت ہاؤس کراچی سے جاری اپنے مذمتی بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوری و ایٹمی طاقت ہونے کے بعد بھی ہم زمانہ قدیم میں زندگی گزار رہیں ہیں عوامی نمائندگان بھی صرف تماشائی بنے ہوئے ہیں اپنی جیبیں بھر کر سرمایہ داروں کی صف میں بیٹھ گئے ہیں شہر میں حالیہ گرمی کی لہر اس پر بجلی بندش کا عذاب سے ہر شہری زہنی اذیت کا شکار ہے بد قسمتی سے اس شہر کے عوام کے ہر سطح پر حقوق غضب کئے جارہے ہیں بجلی بلوں کی عدم ادائیگی پر عوام سزا کی مستحق قرار پاتی ہے لیکن اگر کوئی ادارہ عوام ان کا جائز اور قانونی حق نہ دے تو ان کو کوئی سزاء نہیں۔عوام اگر بل کی ادائیگی نہ کرے بے جا اضافی بل کی رقم ادا نہ کرے تو ان کے خلاف آپریشن برق ،خطیر جرمانہ اور قانونی کاروائی اور جیلوں میں ڈال دیا جاتا ہے ایسا لگتا ہے ایسا لگتا ہے کے ریاستی اداروں نے کسی اہم دہشتگرد کو گرفتار کر لیامگر کے الیکٹرک اپنے صارفین کو بجلی نہ دے اور کئی کئی گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کرے اضافی بل بھیجئے تب یہ قانون نافذ کرنے والے اد اروں سمیت حکمرانوں و عدلیہ سمیت دیگر حکام بلا کے مہ پر چپ کے تالے کیوں لگ جاتے ہیں آخر ان جرائم پر کے الیکٹرک کے خلاف کاروائی عمل میں کیوں نہیں لائی جاتی۔حسن ہاشمی نے حکومت سے مطالبہ کیا کے ماہ رمضان میں کے الیکٹرک کے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے اس نا اہل ادارے میں بیٹھے ذمہ داران کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے حکومتی سطح پر موجودہ کے الیکٹرک کے نظام کو سرکاری سطح پر ہنگامی بنیادوں پر واپس اہل افراد کے حوالے کیا جائے عوام کو ماہ رمضان میں لوڈشیڈنگ سے چھٹکارا دلایا جائے حسن ہاشمی نے عوام سے بھی اپیل کی کے وہ کے الیکٹرک کی جانب سے سحر افطار میں کئی جانے والی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ،ایکسسز بلنگ ،وولٹیج کی کمی کے خلاف آپریشن برق کا آغا ز شروع کریں شہر کے ہر حصہ میں احتجاج کیا جائے بجلی بندش پر کے الیکٹرک کی انتظامیہ اور ان سیاسی افرادو جماعتوں کے خلاف بھی عوامی احتجاج کیا جائے جو ان کی حمایت میں شہر کی عوام کو دھوکا دے رہے ہیں۔
وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبد الخالق اسدی نے کہاہے کہ اللہ تعالیٰ نے رمضان المبارک کو حرمت کا مہینہ قراردیا ہے جس میں جنگ و جدل کی اجازت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودیہ عرب کو چاہئے کہ فوری طور پر یمن میں جنگ بندی کا اعلان کرے تاکہ بین الاقومی ایجنسیاں وہاں پر آزادانہ امدادی کاروائیاں کر سکیں ۔علامہ اسدی کا پنجاب کابینہ کے ممبران کے اجلاس سے خطا ب میں کہنا تھا کہ سعودیہ عرب کے حملوں کے باعث یمنی عوام کو بھوک، بر سروسامانی اورغیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے اور رمضان کے مہینہ میں جنگ ان کے لئے سخت امتحان کاباعث بنے گی۔ انہوں نے کہاکہ سعودی حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے باعث پوری دنیا میں مسلم امہ انتشار کا شکار ہیں ۔ وقت اس بات کا فیصلہ کرے گا کہ سعودیہ عرب کا یمن پر حملہ اس کی سب سے بڑی غلطی تھی۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور مسلم ممالک کے حکمرانوں سے اپیل کی ہے کہ رمضان المبارے کے مہینہ میں یمنی عوام کی دل کھول کر امداد کریں۔
وحدت نیوز (چنیوٹ ) مجلس وحدت مسلمین ضلع چنیوٹ کا ایک اہم اجلاس ہوا جس میں تمام یونٹس اور تحصیلوں کے عہدہ داران نے شرکت کی، اجلاس جامعہ بعثت رجوعہ سادات میں منعقد ہوا۔اجلاس میں صوبائی سیکرٹری سیاسیات سید اخلاق الحسن بخاری اور ضلعی سیکرٹری سیاسیات سید عاشق حسین بخاری کی گرفتاری کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے کہاکہ چنیوٹ اور بھکر میں جان بوجھ کر ملتِ جعفریہ کے افراد کو ریاستی جبر کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور کسی بھی اخلاقی و قانونی جواز کے بغیر مجلس وحدت کے فعال کا رکنوں کو پابند سلاسل کیا جارہا ہے اگر حکومت پنجاب نے ہوش کے ناخن نہ لئے تو ملت جعفریہ احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت فوری طور پر ضلعی سیکرٹری جنرل بھکر سفیر حسین شاہانی ،سید اخلاق الحسن بخاری اور عاشق بخاری سمیت تمام کارکنوں کو فوری طورپر رہا کرئے ۔
وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے رہنمااسد عباس نقوی کا کہنا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں جب فوج تکفیری دہشت گردوں کے خلاف ایک اہم آپریشن میں مصروف ہے ایسے میں فوج کے بارے میں بیانات دینانہایت قابل مذمت اور غیر ذمہ دارانہ فعل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو کے بعد آصف علی زرداری کا پیپلز پارٹی کی قیادت سنبھالنا اس جماعت کی سیاسی موت تھی۔ انہوں نے کہاکہ ایک ماڈل کی وجہ سے پیپلز پارٹی کی قیادت اس حد تک بوکھلاہٹ کا شکار ہے کہ اب پاکستان کے سب سے اہم ادارے فوج کے بار ے میں بھی غیر ذمہ دارانہ بیانات دیے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پوری قوم پاک کے شانہ بشانہ ہیں اور ایسے بیانات کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،ن لیگ اور پیپلز پارٹی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں،پیپلز پارٹی کے پانچ سالہ دور کے ریکارڈ کرپشن میں ن لیگ برابر کے شریک ہیں،پاکستان میں سیاست دان خوشحال اور عوام کسمپرسی کی زندگی گذارنے پر مجبور ہیں،ریاستی ادارے اگر ملک قوم سے مخلص ہیں تو پاکستان کے دولت لوٹنے والوں کا کڑا احتساب کیا جائے،تاکہ غریب اور کی حلال کی کمائی لوٹنے والوں کو اس کی سزا مل سکے۔