
Ahsan Mashadi
وحدت نیوز(کراچی)شہر کراچی کے مختلف علاقوں میں دن دیہاڑے شہریوں خصوصاً راہ گیر خواتین سے لوٹ مار کی بڑھتی وارداتیں تشویشناک ہیں، کراچی کے دیگر علاقوں میں اسٹریٹ کرائم میں اضافہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے صدر علامہ شیخ محمد صادق جعفری نے وحدت ہاؤس میں کابینہ کے اجلاس کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ صبح سویرے اسکول، کالج، فیکٹری اور دیگر امور کی انجام دہی کیلئے گھروں سے نکلنے والے افراد خصوصاً خواتین راہ گیروں کے ساتھ لوٹ مار کے واقعات میں گزشتہ چند روز سے مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، اسٹریٹ کرمنلز خواتین کو خاص طور نشانہ بنارہے ہیں کیونکہ خواتین کی جانب سے زیادہ مزاحمت کا سامنا نہیں ہوتا، شہر میں لوٹ مار کے تازہ واقعات میں خواتین نقدی، موبائل فون اورقیمتی زیورات سے ہاتھ دہو بیٹھی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گذشتہ چند ماہ میں متعدد دکانوں کے تالے توڑ کر اور دن دھاڑے ڈاکے ڈال کر بھی تاجروں کو لوٹا گیا، جن سے لاکھوں روپے کی نقدی لوٹ کر ڈکیت باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، بعض واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آئی ہیں۔ علامہ صادق جعفری نے کہا کہ ہم نے متعدد بار پولیس رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی توجہ اس جانب مبذول کروائی ہے، اگر قانون نافذ کرنے والے ادارے کراچی میں بڑھتی اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں کی روک تھام میں ناکام نظر آئے تو ایم ڈبلیو ایم اہلیان کراچی کے ساتھ احتجاج کیلئے سڑکوں پر ہوگی جوکہ ہمارا آئینی و جمہوری حق ہے۔
وحدت نیوز(رحیم یار خان)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی نے وفد کے ہمراہ ضلع رحیم یار خان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تعلیم عارف حسین الجانی، ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صدر مولانا اقتدار حسین نقوی، نائب صدر غلام اصغر تقی، صوبائی جنرل سیکرٹری سید زعیم زیدی، ایم ڈبلیو ایم علی پور کے صدر سید رضوان کاظمی، ایم ڈبلیو ایم ڈیرہ غازیخان اور اور لیہ کے رہنما بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
مرکزی جنرل سیکرٹری نے رحیم یارخان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور ایم ڈبلیو ایم علی پور کی جانب سے امدادی سامان تقسیم کیا۔ بعدازں سید ناصر عباس شیرازی نے مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے نائب صدر غلام اصغر تقی سے اُن کے بھائی کے انتقال پر اظہار افسوس اور فاتحہ خوانی کی۔ سید ناصر عباس شیرازی نے تحصیل روجھان میں کچہ کے علاقوں کا بھی دورہ کیا اور متاثرین سیلاب میں راشن بھی تقسیم کیا۔
وحدت نیوز(ڈیرہ غازی خان)شہدائے وڈانی امام بارگاہ کی 13ویں سالانہ برسی کا انعقاد کیا گیا، برسی میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سید ناصر عباس شیرازی، مرکزی سیکرٹری تعلیم عارف الجانی، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، صوبائی صدر جنوبی پنجاب مولانا اقتدار نقوی، ضلعی صدر ڈی جی خان انعام حیدر زیدی، ضلعی صدر لیہ مولانا ساجد اسدی، مولانا عاشق حسین مسکین اور دیگر شرکت کی۔
برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہا کہ شہداء ہمارا اثاثہ ہیں، یہ شہداء کی برکات ہیں کہ وہ زندہ و جاوید ہیں، شہداء کی یاد کسی بھی قوم کے لیے نعمت سے کم نہیں ہے، ہر سال ان شہداء کی یاد جہاں ہمارے دلوں کو جلا بخشتی ہے وہیں دنیا کو پیغام دیتی ہے کہ ہم وہ قوم ہیں جو شہادت کو افتخار سمجھتے ہیں، دنیا ہمارے جذبہ شوق شہادت سے خائف ہے، یہ شہادت کا شوق ہمیں کربلا سے ملتا ہے جو ہمارے لیے درس گاہ ہے۔
وحدت نیوز(ڈیرہ غازی خان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی نے ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ غازیخان میں خطاب کرتے ہوئے قومی بیانیہ، غیر ملکی عدم مداخلت، قومی مفاد کو مقدم رکھنا، نظریہ پاکستان کا احیاء، آزاد عدلیہ اور اسلامی جمہوریت کے حقیقی معنوں میں احیاء کو داخلی استحکام کے لئے ضروری قرار دیتے ہوئے سیاسی غلامی کو ختم کرنے کے لئے عوامی جدوجہد کو ضروری قرار دیا۔ ان خیالات کا اظہار سید ناصر عباس شیرازی نے یوم دفاع کی مناسبت سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ڈیرہ غازی خان میں "پاکستان کو درپیش چیلنجز اور راہ حل" کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
سیمینار میں استقبالیہ کلمات صدر بار محمد عارف گورمانی ایڈووکیٹ نے ادا کئے، ممبر پنجاب بار محمد اقبال ثاقب نے معزز مہمان کو خوش آمدید کہا۔ صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب علامہ اقتدار نقوی نے آخر میں دعا کروائی، اس موقع پر اراکین بار کی کثیر تعداد موجود تھی۔ مرکزی سیکرٹری تعلیم عارف علی الجانی اور مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم صدیقی بھی ہمراہ تھے۔ ضلعی صدر ایم ڈبلیو ایم ڈی جی خان انعام حیدر نے علاقہ میں مجلس وحدت مسلمین کی کاوشوں بالخصوص سیلاب متاثرین کی امدادی مہم سے آگاہ کیا۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی نے میڈیا سیل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سیلاب متاثرین کے لئے جلد چودہ سو پختہ گھر بنانے کے منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھا جائے گا ہم اپنے سیلاب سے بے گھر ہونے والے مصیبت زدہ پاکستانیوں کی مکمل بحالی کا عزم لئے میدان میں اترے ہیں مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور انجمن حسینہ کے اشتراک سے چودہ سو پکے گھروں کے منصوبے پر ورکنگ جاری ہے جسے بہت جلد منظم انداز میں عملی جامہ پہنایا جائے گا۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے فلاحی ادارے المجلس ویلفیئر آرگنائزیشن کی اس وقت ترجیح سیلاب متاثرین کو فوری امداد پہنچانے اور جلد از جلد بحالی پر مرکوز ہے سندھ میں دولت پور میں متاثرین کے لیے ایک خیمہ بستی کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے جس میں موجود فیملیز کو زندگی کی تمام تر ضرورت کی اشیافراہم کی جا رہی ہیں جس میں راشن اور میڈیکل کی سہولیات بھی شامل ہیں۔
وحدت نیوز(اٹک)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع اٹک کی جنرل سیکرٹری محترمہ نزہت نقوی ،ضلعی سیکرٹری مالیات محترمہ عاصمہ نوید ،یونٹ صدر خواہر نصرت نقوی ،سابقہ مرکزی سیکرٹری مالیات خواہر قرات العین نیز مرکزی رابطہ سیکرٹری محترمہ زینب بنت الہدی نے ضلعی برادران کے ہمراہ ملنگ بستی نوشھرہ کا دورہ کیا اور وہاں سیلاب سے متاثرین خاندانوں سے ہمدردی اور داد رسی کی وفد نے سیلاب متاثرین میں امدادی سامان جس میں کپڑے ،جوتے،چادریں ،جائے نمازیں ،بچوں کے لیے کھلونے،بسکٹ،نمکو،کھجوریں،پانی کی بوتلیں اور پینسلیں ،ربڑ ،رنگ تقسیم کیے گئے علاوہ ازیں نقد رقم بھی متاثرہ خانوادوں کو دی گئی۔
امدادی سامان کی تقسیم کے لیے سید عقیل عباس اورانکی فیملی نے جو وہیں کے رہائشی تھے نے بھرپور تعاون کیا ۔اس وفد میں میڈیکل کیمپ بھی لگایا گیا جس میں ڈاکٹر عاصف اور انکی دختر ڈاکٹر زہراء عاصف نے مریضوں کا معائنہ کیا آئی ایس او محبین کے یونٹ صدر سید ضامن عباس نےشرکت کی جنھوں نے وہاں ادوایات کی فراہمی میں اپنا مالی تعاون کیا۔