
Ahsan Mashadi
وحدت نیوز(سکردو) ممبر گلگت بلتستان کونسل و صوبائی رہنما مجلس وحدت مسلمین شیخ احمد علی نوری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ بلتستان کے بزرگ عالم دین وقاضی حجۃ الاسلام و المسلمین آقاسید مبارک علی شاہ موسوی ا یک طویل عمر اسلام اور علاقے کی خدمت کرنے کے بعد ہم سے جدا ہوکر اللہ کی رحمت ابدی کی جانب رہسپارہوگئے۔ ترویج علوم، تبلیغ دین، قضاوت،اصلاح معاشرہ، اسلامی بھائی چارے کے فروغ اور ایک مثالی اسلامی معاشرے کی جانب سفر میں ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دکھ کے اس گھڑی میں مرحوم کے پسماندگان خصوصا ان کے علمی وارث حجۃ الاسلام سید محمد عباس موسوی کی خدمت میں اس عظیم سانحے کی مناسبت سے تسلیت پیش کرتے ہے اورمرحوم کی بلندی درجات کے لئے دعاگو ہے ۔
وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے صدر علامہ صادق جعفری کاکراچی شہری حکومت اور کے الیکٹرک کی جانب سے حالیہ بجلی بلوں میں کے ایم سی ٹیکس کے اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وفاقی و صوبائی حکومت عوام کو سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہوگئیں ہیں ایک طرف معاشی بحران اور مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ رکھی ہے تو دوسری جانب نا تجربہ کار حکمرانوں نے اس ملک کو تباہی کے دھانے پر لا کھڑا کیا ہے۔ روز بروز عوام پر خاموشی سے نئے ٹیکس لگا دیئے جاتے ہیں ۔عوام سے اربوں روپے اضافی لوٹنے والی کے الیکٹرک مافیا کے ظلم وستم عوام پر بڑھتے جارہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک اور شہری حکومت کے ایم سی ٹیکس کے نام پر صارفین سے سالانہ 3 ارب روپے سے زائد مل بانٹ کر وصولیں گے وزیراعظم کی جانب سے 300 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے سارفین کیلئے فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر اضافی ٹیکس ختم کرنے کے اعلان کو ایک ماہ بھی نہیں ہوا تھا کے صارفین کیلئے بلوں میں دیا ہوا فی یونٹ سلیب ختم کر دیا گیا اور کے ایم سی ٹیکس لگا کر مزید رقم بڑھاکر عام کو مشکلات میں ڈال دیا گیا جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک مافیا شہر قائد کی عوام کو پہلے ہی سب سے زیادہ مہنگی بجلی فروخت کر رہی ہے اور اب سندھ کی برائے نام شہری حکومت کی جانب سے بلدیاتی ادارے کے ایم سی کے نام پر لوٹ مار کر کے اپنے مافیائی گٹھ جوڑ کو مستحکم کر رہی ہے ۔وفاقی و صوبائی حکومتیں عوام کو لوٹنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے اگر حکومت کا بس چلے تو ملک میں بسنے والے 22 کڑور عوام سے ان کے سانس لینے پربھی ٹیکس وصول کر لیں ۔
انہوں نے صدر مملکت ، وزیراعظم پاکستان، چیف جسٹس آف پاکستان، چیئرمین نیپراسے مطالبہ کیا کے وہ بجلی بلوں میں حکومت و کے الیکٹرک کی جانب سے فیول ایڈجسٹمنٹ، کے ایم سی ٹیکس کے نام پر عوام سے اضافی رقم بھتہ وصول کرنے والی مافیا کے خلاف فوری کاروائی کرکے اسے ختم کروائےاور کے الیکٹرک کو سرکاری تحویل میں لیا جائے ۔
وحدت نیوز(لاہور)جماعت اسلامی شعبہ خواتین کی جانب سے منعقدہ ایک اہم پروگرام میں جماعت کی خصوصی دعوت پر مرکزی صدر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین محترمہ سیدہ معصومہ نقوی نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوے ان کا کہنا تھا کہ اربعین کے دن کی مناسبت سے اس نشست کا انعقاد ایک خاص معنی رکھتا ہے۔ چھلم امام حسین (علیہ السلام) کے دن کی یاد منانا یعنی آج بھی ہم تمام مسلمان یزید و یزیدیت سے اظہار برائت کرتے ہوئے یہ اعلان کرتے ہیں کہ خدا کا بیان کردہ حلال قیامت تک حلال ہے اور اس کا بیان کردہ حرام قیامت تک حرام ہے آپ تمام معزز خواتین کا شمار احرار میں ہوتا ہے جو اسلامی شریعت کی بقا کے لیے اربعین حسینی کی تاریخ میں مل بیٹھی ہیں اور پاکستان میں نافذ ہونے والے ایسے قانون کے خلاف احتجاج کر رہی ہیں جو اللہ کی شریعت میں سختی سے منع ہے۔
انہوں نے کہا اسلام کے خلاف بین الاقوامی سازشوں میں سے ایک انسانیت کو دور جاہلیت کی طرف واپس پلٹانا اور انسان اور جانور کے فرق کو مٹانا ہے اسی سازش کی ایک کڑی پچھلے دنوں ہم سے بعنوان علماء قرآن بورڈ شادی کے لیے نئے قوانین سے متعلق رائے مانگی گئی تو میں نے وہ ہی اصولی اور قرآنی موقف ان کے سامنے واضح کیا کہ جب شریعت میں شادی سے متعلق واضح اور روشن قوانین موجود ہیں تو ان کے مقابلے میں کوئی بھی قانون سازی بدعت ہے اور فحاشی و دیگر معاشرتی ،اجتماعی اور اخلاقی مسائل کا پیش خیمہ ثابت ہونگیں ٹرانس جینڈر سے متعلق قوانین سازی بھی در اصل خنثی مردوں اور عورتوں کے حقوق کی حفاظت میں غیر شرعی روابط اور اختلاط کو قانونی جواز فراہم کرنا ہے۔
ان کا کہنا تھا اسلام میں خنثی افراد سے متعلق واضح قوانین موجود ہیں کہ وہ مرد شمار ہونگے یا عورت لیکن صرف احساسات اور خواہشات کی بنا پر کسی کو بھی حق نہیں دیا جا سکتا ہے کہ وہ اپنی جنسیت کو ظاھری طور پر تبدیل کرکے جنس مخالف میں شامل ہو جائے۔ ان قوانین کے خلاف تو قانونی ماہرین کی مدد سے ہی کوئی حل نکالا جاسکتا ہے لیکن عوام اور خواص کو شعور دینا ہماری ذمہ داری ہے۔آخر میں اس فورم کے ذریعے میں یہ پیغام بھی دینا پسند کروں گی کہ اتحاد اور وحدت کے ذریعے ہم اسلام کے خلاف سازشوں کو ناکام بنا سکتے ہیں جس میں سے استعماری اور طاغوتی طاقتوں کا ایک طاقتور حربہ اور سازش فرقہ واریت کا فروغ ہے۔
وحدت نیوز(جیکب آباد) چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر جیکب آباد کی مرکزی مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر ملک بھر میں عاشقان اہل بیت نے عزاداری کے جلوسوں میں شریک ہو کر اجر رسالت ادا کیا۔ عزاداران امام حسین علیہ السلام نے ماضی میں ہونے والے بم دھماکوں اور مقدمات کو نظر انداز کرتے ہوئے ہر دور میں شہنشاہ کربلا سے اپنی لازوال محبت اور مودت کا ثبوت دیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر عزاداروں کے خلاف مقدمات کا اندراج افسوسناک ہے۔ ملک بھر میں محرم اور صفر میں عبادت اور ذکر حسین کو جرم قرار دے کر مقدمات کا اندراج شرمناک حرکت ہے جس سے وطن عزیز پاکستان میں آباد کروڑوں شیعہ مسلمانوں کی مذہبی آزادی پر حملہ کیا گیا ہے جو ناقابل قبول ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملک بھر میں عزاداروں کے خلاف درج مقدمات فی الفور واپس لیتے ہوئے اربعین شہدائے کربلا کے موقع پر عزاداروں کے پیدل چلنے کا حق تسلیم کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی عزاداری کونسل کا ہنگامی اجلاس بلا کر ان ایف آئی آرز کے حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل جلد تیار کیا جائے گا۔
وحدت نیوز(شکارپور) چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین ضلع شکارپور کے صدر اور منتخب کونسلر ٹاون کمیٹی خانپور حلقہ 5 اصغر علی سیٹھار نے کہا ہے کہ چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر ملک بھر میں عاشقان اہل بیت نے عزاداری کے جلوسوں میں شریک ہو کر اجر رسالت ادا کیا۔ عزاداران امام حسین علیہ السلام نے ماضی میں ہونے والے بم دھماکوں اور مقدمات کو نظر انداز کرتے ہوئے ہر دور میں شہنشاہ کربلا سے اپنی لازوال محبت اور مودت کا ثبوت دیا۔
انہوںنے کہا کہ حکومت کی جانب سے چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر عزاداروں کے خلاف مقدمات کا اندراج افسوسناک ہے۔ ملک بھر میں محرم اور صفر میں عبادت اور ذکر حسین کو جرم قرار دے کر مقدمات کا اندراج شرمناک حرکت ہے جس سے وطن عزیز پاکستان میں آباد کروڑوں شیعہ مسلمانوں کی مذہبی آزادی پر حملہ کیا گیا ہے جو ناقابل قبول ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملک بھر میں عزاداروں کے خلاف درج مقدمات فی الفور واپس لیتے ہوئے اربعین شہدائے کربلا کے موقع پر عزاداروں کے پیدل چلنے کا حق تسلیم کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی عزاداری کونسل کا ہنگامی اجلاس بلا کر ان ایف آئی آرز کے حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل جلد تیار کیا جائے گا۔
وحدت نیوز(مظفرآباد)مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کی جانب مظفرآباد میں اربعین واک پر آنے والے عزاداروں کے لیے استقبالیہ کیمپ لگایا گیا جس میں سبیل انتظام کیا گیا چیف آرگنائزر علامہ سید یاسر عباس سبزواری استقبالیہ کیمپ میں موجود رہے ۔
اس موقع پر علامہ یاسر عباس سبزواری نے اپنی گفتگو میں فرمایا کہ چھلم سید الشھداء علیہ السلام درحقیقت تجدید عہد کا دن ہے اس دن ہم اپنے مولا سے تجدید عہد کرتے ہیں اور یہ امام زمانہ علیہ السلام کے ظہور کے قریب کرنے کا دن ہے اس لیے کہ جب ظلم کے خلاف اور حق کی حمایت میں ہم نکلیں گے تو امام کے ظہور کے لیے ماحول سازگار ہو گا پس ضرورت ہے کہ ہم اس دور کے یزیدیت کے خلاف صدائے حق کو بلند کریں اور کردار زینبی انجام دیں۔