
Ahsan Mashadi
وحدت نیوز(سکردو)مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی صدر آغا علی رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی وفد کے دورہ اسرائیل کی گردش کرنے والی خبریں انتہائی تشویشناک اور پاکستان کی نظریاتی اساس پہ حملہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی اخبارات میں پاکستان کے وفد کا دورہ اسرائیل اور پاکستان و اسرائیل کے مابین تعلقات قائم کرنے کی کوششوں کا ذکر اگر مبنی بر حقیقت ہے تو یہ ناقابل برداشت عمل ہے۔ امپورٹڈ حکومت سے بعید بھی نہیں، کیونکہ امریکہ کی خوشنودی اور اپنی حکومت کو طول دینے کے لیے کسی حد تک بھی جا سکتی ہے۔
وطن عزیز پاکستان کو نظریاتی اصولوں سے دور کرنے کی کوشش دراصل ملک دشمنی ہے۔ پاکستان کا اصل وہ نظریہ جس کی بنیاد پر یہ عظیم ملک قائم ہے۔ بانی پاکستان نے بھی اسرائیل اور پاکستان کے درمیان سرخ لکیر کھینچی ہے، اسے عبور کرنے والے فلسطینی مسلمانوں کے خون میں برابر کے شریک اور پاکستان کے دشمن تصور ہونگے۔ آغا علی رضوی نے مزید کہا کہ ریاستی اداروں کو چاہیئے کہ پاکستان کی اساس پر حملہ کرنے کی کوشش کرنے والوں کا رستہ روکیں، بصورت دیگر اسے وطن کی بقاء پر حملہ سمجھا جائے گا۔
وحدت نیوز(گلگت) رہنما شعبہ خواتین مجلس وحدت مسلمین محترمہ سائرہ ابراہیم نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اپنے گریبان میں جھانکیں تو انہیں معلوم ہوگا کہ ان کے رہنماؤں کے کیسے گھناؤنے کرتوت ہیں۔سید نے جو کہا ہے وہ دلائل اور شواہد کی بنیاد پر کہا ہے۔پیپلز پارٹی عدالت جائے تو ان کے رہنما کے خلاف سینکڑوں گواہ بیان دیں گے۔علمائے کرام اور مذہبی جماعتوں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنا پیپلز پارٹی کا وطیرہ ہے۔اہل حق نے ہمیشہ باطل نظریات کا توڑ ڈالا ہے جبکہ پیپلز پارٹی کے جھوٹے نعروں اور غلط بیانیوں سے لوگ تنگ آچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آغا علی رضوی کے خلاف کسی قسم کی غلط مہم برادشت نہیں کی جائے گی بہتر ہے کہ پیپلز پارٹی ہتک آمیز مہم سے باز رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے دلیر شجاع اور مجاہد عالم دین سید علی رضوی کی زبان سے نکلنے والے ایک ایک لفظ اپنی حقانیت کی گواہی دیتے ہیں۔
وحدت نیوز(گلگت)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین گلگت کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے تیرہ سو جوڑے کپڑے روانہ کر دیے گئے۔ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین گلگت کی سینیئر اراکین کے ہمراہ سابقہ سیکرٹری یوتھ محترمہ سائرہ ابراہیم نے المجلس ڈیزاسٹر سیل کو سیلاب زدگان کے لیے تیرہ سو جوڑے کپڑے بطور امدادحوالے کیے۔
اس موقع پر محترمہ سائرہ ابراہیم نے کہا کہ گلگت میں شعبہ خواتین نے برادران کے ساتھ سیلاب زدگان کے لیے کی گئی امدادی کاوشوں میں بھرپور تعاون کیا مجلس وحدت مسلمین مشکل گھڑی میں ہمیشہ اپنے ہم وطنوں کے ساتھ کھڑی ہے ۔
وحدت نیوز(سکردو)منسٹر ایگریکلچر گلگت بلتستان و صوبائی رہنما ایم ڈبلیو ایم محمد کاظم میثم نے صدر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان مجاھد ملت آغا علی رضوی ،حاجی نیاز اور دیگر کے ہمراہ شاتونگ نالہ ڈائیورژن سکیم کے لیے جاری سروے کے مقام کا دورہ کیا۔
اس موقع پر واپڈا کے سائیٹ پر موجود انجینئرز نے اب تک کی گئی سروے کی تفصیلات اور پروجیکٹ کی جزیات پر بریفنگ دی۔ آغا علی رضوی نے شاتونگ نالے کی ڈائیورژن پر جاری سروے کے کام پر اطمینان کا اظہار کیا اور توقع ظاہر کیا کہ صوبائی حکومت شتونگ نالے کی حساسیت اور اہمیت کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اس سکیم کو جہادی بنیادوں پر آگے بڑھانے کے لیے وفاقی حکومت پر دباو ڈالیں گے تاکہ سکردو شہر کے لیے درپیش پانی کے مسائل اور بجلی کے مسائل کا جلد حل نکل سکے۔
وحدت نیوز(بولان )مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کی جانب سے ڈھاڈر ضلع بولان میں صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین بلوچستان علامہ سید ظفر عباس شمسی نے سیلاب بارش متاثرین میں امدادی سامان راشن وغیرہ تقسیم کیا۔
اس موقع پر سید شاکر شاہ دوپاسی، آغا سہیل اکبر شیرازی صوبائی نائب صدر مجلس وحدت مسلمین بلوچستان، مولانا ذوالفقار علی سعیدی نائب صدر مجلس علما شیعہ بلوچستان ،سید حسن ظفر شمسی ،صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی محمد نواز بلوچ صوبائی سیکرٹری عزاداری سیل بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
وحدت نیوز(سکردو)مجلس وحدت مسلمین بلتستان ڈویژن کےسیکرٹری یوتھ آغااطہر نےسیاسی لوٹےسیدمحمدعلی شاہ کتپناہ کی طرف سےآغاسیدعلی رضوی کےخلاف بیان پرشدیدردعمل کااظہار کرتےہوئے کہاکہ محمدعلی شاہ ایک ناکام سیاست دان اوربہترین ٹھیکہ دارہے کیونکہ وہ ہرپانچ سال بعد پارٹی بدل دیتاہےجبکہ یہ بات تو واضح ہےکہ ہرپانچ سال بعدپارٹی وہ تبدیل کرتاہےجس کوسیاست سےزیادہ ٹھیکہ عزیزہوتاہے۔ محمد علی شاہ واضح کریں کہ اس کوہرپارٹی میں ہر پانچ سال بعدشمولیت اختیارکرنے پر کون مجبورکرتاہے؟
انہوں نے کہا کہ کوئی ایسی پارٹی نہیں محمد علی شاہ جس کی گود میں نہ بیٹھا ہو۔ محمدعلی شاہ نہ ن لیگ کاہےنہ جیالہ ہےاورنہ کسی پارٹی کاکوئی نظریاتی کارکن ہے۔محمدعلی شاہ کےدل ودماغ پرایک مرتبہ الیکشن میں جیت کرحلقہ دوکا نمائندہ بن کرحلقے کولوٹنےکابھوت سوارہےجس کےلئےہرجیتنےوالی پارٹی میں شمولیت اختیارکرتاہےیہی وجہ ہےکہ الیکشن سےقبل آغاعلی رضوی کےپاؤں پکڑتارہااورایم ڈبلیوایم کی ٹکٹ حاصل کرنےکی سرتوڑکوشش کرتارہامگرجب ٹکٹ سےمایوس ہواتو ن لیگ سےپی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیااج اسی مردمیدان کےخلاف شیڈول فورتھ کامطالبہ کرتاہےجواس بات کی دلیل ہےکہ محمدعلی شاہ وفاداری دیکھاکرآنےوالےالیکشن میں پی پی پی کاٹکٹ حاصل کرناچاہتاہےکیونکہ انے والےالیکشن میں پی پی پی حلقہ دو کانمائندہ کوئی اورہےآغاعلی رضوی جیسی شخصیت کی توہین کرکے محمدعلی نے ٹھیکہ دارہونےکاثبوت دیاوہ سیاست دان نہیں ہےکیونکہ سیاست دان ہمیشہ بہترین افرادکو ساتھ رکھتاہے۔