Ahsan Mashadi

Ahsan Mashadi

weku natomiast pierwej usma|onymi pieczarkami z przenn. Pszeniczn do piecyka. I naci pietruszki, powikszajc póB pory na optymistycznie lukratywny kolor. http://vitamineforharet.eu - http://vitaminizakosa.eu
Website URL: http://max-penis.eu Email: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پاکستان کے سابق وزیر نسیم اشرف کی قیادت میں پاکستانی وفد کے دورہ اسرائیل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے پاکستانی کی نظریاتی اساس اور بانی پاکستان کے فرمودات کی کھلے عام نفی قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ معروف سیاسی، سماجی اور صحافتی شخصیات کی جانب سے  اسرائیل کے دوروں میں بتدریج اضافے کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔غیر محسوس انداز سے اسرائیل کے ساتھ روابط بڑھائے جا رہے ہیں۔صیہونی ریاست کے ساتھ ان خفیہ دوروں کے پس پردہ مقاصد ڈھکے چھپے نہیں۔اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے راہ ہموار کرنے کی جو کوشش کی جا رہی ہے وہ کبھی پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ پائے گی۔ پاکستان کے بائیس کروڑ عوام کے دل فلسطینیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔صیہونی غاصب ریاست کے لیے معمولی سی ہمدردی رکھنے والے دین اسلام  اور امت مسلمہ کے خیانت کار ہیں۔انہوں نے کہا پاکستان میں جو طاقتیں اسرائیل کی حمایت میں کسی مخصوص بیانیے کا فروغ چاہتی ہیں وہ غلطی فہمی کا شکار ہیں۔پاکستان کے باشعور عوام قبلہ اول پر گولیوں کی بوچھاڑ کرنے والی غاصب ریاست، نمازیوں کو نشانہ بنانے والے اور ان کے حامیوں کے روز اول سے مخالف تھے اور ہمیشہ رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اقتدار کی بقا کے لیے امریکہ و اسرائیل کو راضی رکھنا ضروری نہیں بلکہ پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت اور عوامی امنگوں کی ترجمانی ضروری ہے۔حکومت پاکستان اسرائیل کے ان دوروں کی حیثیت اور مقاصد واضح کرے۔عوام یہ پوچھنے میں حق بجانب ہیں کہ ایک پاکستانی وفود کو ایک ایسی ریاست کا دورہ کرنے کی اجازت کیسے اور کیوں دی گئی جس ملک کاپاسپورٹ اسرائیل کے دورے کے لیے کارآمد نہیں۔

وحدت نیوز(گلگت)مجلس وحدت مسلمین مصیبت زدہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔پورے ملک میں مجلس کے کارکنان اور رہنما سیلاب متاثرین کی خدمت میں نصروف عمل ہیں۔معاشرے کی ترقی اور تکامل کیلئے مثبت سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی رہنما محترمہ سائرہ ابراہیم نے اپنے نگر کے دورے میں کیا۔وہ گزشتہ دنوں نگر میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کیلئے امدادی سامان کی تقسیم کے موقع پر ہمراہ تھیں۔

اس دورے میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازٕی معاون خصوصی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان الیاس صدیقی اور المجلس ویلفیئر آرگنائزیشن کے کارکنان بھی موجود تھے۔شعبہ خواتین کی سرگرم رہنماؤں نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی حوصلہ افزائی کی اور ان کے بحالی کیلئے ہرممکن مدد کی یقین دہانی کروائی۔

اس موقع پر متاثرین نے ان رہنماؤں کو اپنی تکلیف اور مسائل سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات ہم سب کیلئے ایک امتحان ہوتا ہے اور اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس آزمائش میں کامیاب وسرخرو کرے۔جس طرح ہمارے مومن بھائیوں نے متاثرین کی مدد کی ہے وہ قابل تحسین ہے اور ہمیں امید ہے وہ آئندہ بھی اپنا تعاون جاری رکھیں گے۔

وحدت نیوز(ملتان) ضلع کچہری میں مومنین کی ضمانتوں کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئےمجلس وحدت مسلمین ملتان کے ضلعی صدر علامہ وسیم عباس معصومی نے کہا ہے کہ چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع عزاداروں کا پیدل جلوسوں میں شریک ہونا کس قانون کے تحت جرم ہے،؟؟ پنجاب حکومت اور بالخصوص ملتان انتظامیہ کی جانب سے بے گناہ عزاداروں پر قائم مقدمات فوری ختم کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سب سے زیادہ ملتان میں مقدمات قائم ہوئے ہیں حالانکہ ملتان کی عوام نے پرامن انداز میں جلوسوں میں شرکت کی ہے۔ پنجاب حکومت اور ملتان انتظامیہ اپنے اقدامات پر نظرثانی کریں بصورت احتجاج کا سلسلہ شروع کریں گے۔ علامہ وسیم عباس معصومی نے کہا کہ ملک کو آگ و خون میں غلطاں کرنے والوں کو حب الوطنی کے سرٹیفکیٹ دیے جا رہے ہیں جبکہ محب وطن پاکستانیوں کو تختہ مشق بنایا جا رہا ہے۔ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ عزاداری اور عزاداروں کے خلاف جھوٹے مقدمات فوری طور پر ختم کیے جائیں بصورت دیگر حالات کی ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

وحدت نیوز(گلگت)وزیر زراعت گلگت بلتستان کاظم میثم نے کہا ہے کہ گورنر گلگت بلتستان کا بیان جھوٹے الزام لگانے والوں پر بم بن کر گرا ہے۔ جس کے بعد الزام لگانے والوں میں کھلبلی مچ گئی ہے اور گورنر کو بیان واپس لینے کے لیے دباو دیا جا رہا ہے۔ میڈیا کو جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گورنر سید مہدی شاہ نے واضح طور پر کہا کہ شراب بل حفیظ کے دور میں پاس ہوا ہے۔ یہ بیان حقیقت پر مبنی ہے اس بیان کے بعد کسی قسم کی بحث کی گنجائش نہیں رہتی، ابھی کوشش ہو رہی ہے کہ کسی طرح گورنر اپنے بیان سے پھر جائے۔ ویڈیو بیان اور دستاویزات کے بعد اس حقیقت سے انکار شاید ممکن نہ ہو۔ اس معاملے میں تمام سنجیدہ افراد اس بات کی گواہی دیں گے کہ ریونیو ایکٹ کو مذہبی جماعتوں کے خلاف پروپیگنڈا کے طور پر استعمال کیا گیا اور سراسر جھوٹ بولا گیا۔
 
کاظم میثم کا کہنا تھا کہ مذہبی جماعتوں کے خلاف جس طرح جھوٹے الزامات لگائے گئے اس سے مذہبی جماعت کے کارکنان کی دل آزاری ہوئی ہے۔ دنیا جانتی ہے کہ پاکستان کے تمام صوبوں میں الکحل کے استعمال کو کس دور میں اور کس نے منظور کیا۔شیڈول فور کا سہارا لے کر ہمدردی لینے کی کوشش کرنے والے دراصل حالیہ ججز کی غیرقانونی تقرریوں پر اور بلتستان ریجن کو یکسر نظر انداز کرکے گورنر کی جانب سے کیے گئے دستخط کو چھپانے کی کوشش ہو رہی ہے۔ گورنمنٹ کو بائی پاس کرکے پی ڈی ایم کے اشارے پر گورنر نے غیرقانونی طور پر ججز کی جو تقرری کی ہے، اس کے خلاف حکومت نے سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی نے ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت بدترین سیلابی کیفیت سے گزر رہا ہے لیکن بد قسمتی سے ریاست کو جو کردار ادا کرنا چاہیے تھا وہ ادا نہیں کیا سیلابی صورتحال کے باوجود متاثرہ علاقوں میں بھی چہلم اما م حسین کے جلوسوں کا انعقاد ہو ا افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ اربعین حسینی کے موقع پر جلوسوں میں شرکت کرنے والے شہریوں پر ایف آئی آرز کاٹی گئیں ہیں ۔ ملک میں عبداللہ شاہ غازی ،داتا گنج بخش ہجویری ،شہباز قلندر یا دیگر بزرگان دین کے مزارات اور عرس پر لوگ پیدل چل کر شریک ہوتے ہیں کیا اب پیدل چلنے پر بھی پابندیاں لگائی جائیں گی ؟ مذہبی آزادی ہمیں آئین پاکستان دیتا ہے ہر شہر کا دوسرے شہر سے وقت کا فرق ہے اور یہ فرق رمضان المبارک کے روزے اور تراویح اور دیگر عبادات میں بھی آگے پیچھے ہوتا رہتا ہے لیکن جلوس عزاء کے خلاف ہی یہ امتیازی سلوک کیوں روا رکھا جاتا ہے ریاست کا کام تو سہولیات فراہم کرنا ہے الٹا ہمیں دیوار سے لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے ایسا لگتا ہے کہ ہمارے سامنے مخالف فریق کوئی نہیں ہے ریاست ہی ہر جگہ فریق بنی ہوئی ہے۔

انہوں نے مذید کہا کہ ان ایف آئی آرز کا اندراج بھی انتہائی نا معقول انداز میں کیا گیا ہے کہ اگر جلوس پندرہ منٹ لیٹ ہوا ہے تو یہ بہیمانہ کاروائی عمل میں لائی گئی ہے گزشتہ چالیس پچاس سالوں سے جلوس کے لیے نئے روٹس پرمٹ جاری نہیں کیئے گے جبکہ آبادیاں بہت زیادہ بڑھ چکی ہیں تو لوگ اپنے عقائد کے مطابق عبادات اور جلوس میں شرکت کسی صورت ترک نہیں کر سکتے جب وہ اپنے علاقے کے قدیمی جلوسوں میں شرکت کرنے کے لیے نکلتے ہیں تو ان پر ایف آئی آرز درج کی جاتی ہیں اور انہیں فورتھ شیڈول میں ڈالا جاتا ہے  پنڈی اسلام آباد اور لاہور کی میٹرو بس سروس کو بند کر دیا گیا کیا ہمارے لوگوں کے لیے یہ سہولت میسر نہیں اور دور دراز فاصلے تک جلوس کے راستوں اور سگنلز پر رکاوٹیں کھڑی کر کے عام عوام اور شرکائے جلوس کے لیے مشکلات پیدا کر دی گئیں جس پر لوگ پیدل شریک ہوئے ۔

 ملتان میں تیرہ ایف آئی آرز اور سرگودھا میں اینٹی ٹیررازم ایکٹ کے تحت کاروائی کی گئی ہے۔ نوشہرہ میں ٹرسٹی اپنی مرضی کے شامل کرنے کی کوشش اور کراچی کے مرکزی جلوس عزاء کو اپنی ایما پر چلانے کی ناکام کوشش کسی طور پر قبول نہیں ہے بلکہ یہ ہمارے بنیادی اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کی بھونڈی سی کوشش ہے۔اسلام آباد میں بھی امام بارگاہ جی سیون کے بانیان پر جھوٹی ایف آئی آر کی گئی ہے اور انہیں مسلسل ہراساں کیا جا رہا ہے جس پر پوری ملت میں تشویش پائی جا رہی ہے۔سیالکوٹ میں بھی چہلم امام حسین کے جلوس پر فائرنگ اور پتھراؤ کیا گیا جن لوگوں کے چہرے واضح ہیں انہیں جلد از جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

ہم حکومت پر واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ عزاداری سید الشہداء ہماری ریڈ لائن ہے قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی نے کہا تھا جس طرح مچھلی پانی کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتی اس طرح ہم شیعہ سنی بھی عزاداری کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتے شکلیں الگ الگ ہو سکتی ہیں ہم سب اس کا دفاع کریں گے لہذا یہ سب ایف آئی آرز کو فی الفور خارج کیا جائے اور امتیازی سلوک روا نہ رکھا جائے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی عزاداری کونسل کا اجلاس بلارہے ہیں ۔ جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ بلتستان کی نامور علمی و مذہبی شخصیت محکمہ شرعیہ چھوترون شگر کے سابق سربراہ بزرگ عالم دین علامہ سید مبارک علی شاہ الموسوی کے انتقال پر اہلیان شگر بلخصوص سید بزرگوار کے خانودگان، سید مھدی موسوی، علامہ سید عباس موسوی سے اظہار تعزیت کرتے ہیں مرحوم سید بزرگوار کی شگر میں مذہبی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ علامہ سید مبارک موسوی مرحوم ایک زندہ دل، بااصول اور ٹھوس نظریات کی حامی شخصیت تھے۔ ان کا انتقال ملت تشیع بلتستان کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے، رب کریم بحق محمد و آل محمد علیھم السلام مرحوم سید بزرگوار کے درجات بلند فرئے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرئے۔ الہیٰ آمین

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree