
Ahsan Mashadi
وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے شعبہ عزاداری کونسل کا آن لائن اجلاس مرکزی سربراہ شعبہ عزاداری علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں محرم الحرام اور صفر میں عزاداروں کے خلاف درج مقدمات اور کے پی کے میں متنازعہ نصاب تعلیم میں خاندان رسالت خصوصاً حضرت ابوطالب علیہ السلام کی شان میں گستاخی اور ملت جعفریہ کے علماء و اکابرین کے نام شیڈول فور میں ڈالنے جیسے موضوعات پر مشاورت کی گئی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ملت جعفریہ کے علماء و اکابرین نے تسلسل کے ساتھ متنازعہ نصاب تعلیم میں متنازعہ نکات اور تکفیری سوچ کی نشاندھی کی جسے نظر انداز کیا گیا۔ کے پی کے حکومت ملت جعفریہ کے تحفظات دور کرتے ہوئے متنازعہ نصاب تعلیم کی اصلاح کرے اور خاندان رسالت کی شان اقدس میں گستاخی کے مرتکب عناصر کے خلاف کارروائی کرے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب اور کے پی کے حکومتوں کی جانب سے محرم اور صفر میں عزاداروں کے خلاف مقدمات کا اندراج شرمناک عمل ہے جو اھل تشیع کی مذہبی آزادی پر حملہ ہے۔ آئین پاکستان نے پاکستان کے شہریوں کو جس آزادی کی ضمانت دی ہے وہ چھیننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ آئی جی پولیس پنجاب کا چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر جاری کردہ لیٹر غیر آئینی اور غیر قانونی ہے جسے وکلاء کی مشاورت سے ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملت کی نمائندہ جماعت کی حیثیت سے ہر سطح پر ملت کے حقوق کی جنگ لڑے گی ان مقدمات کے حوالے سے آئندہ ھفتے ملتان اور اسلام آباد میں کانفرنسز کی جائیں گی۔
آن لائن اجلاس کے موقع پر ایم ڈبلیو ایم عزاداری کونسل کے پی کے کے صوبائی سربراہ سید نیئر عباس جعفری، مرکزی دفتر کے مسؤل برادر ارشاد بنگش، عزاداری کونسل پاکستان کے ایڈووکیٹ سید حسنین بخاری، ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید زعیم زیدی اور ایم ڈبلیو ایم آزاد کشمیر کے صوبائی سربراہ علامہ سید یاسر سبزواری نے عزاداری سے متعلق ایف آئی آرز و ایجنڈا کے نکات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
وحدت نیوز(شکارپور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی شعبہ عزاداری کونسل کے سربراہ علامہ مقصود علی ڈومکی کی ضلعی صدر ایم ڈبلیو ایم شکار پور اصغر علی سیٹھار و دیگر تنظیمی ذمہ داران کے ہمراہ ایس ایس پی شکارپور شیراز نظیر سے ملاقات۔
علامہ مقصود علی ڈومکی نے چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر تحصیل لکھی غلام شاہ کے شہر چک کے مومنین پر درج ایف آئی آر پر اپنے تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے ایف آئی آر واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیدل چل کر چہلم شہدائے کربلا میں شامل ہونا کسی طور پر بھی غیر قانونی عمل نہیں ہوسکتا۔ اھل تشیع کی مذہبی آزادی اور عبادت کا احترام ریاستی اداروں کے فرائض میں شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ 8 ربیع الاول کی شب چک سٹی میں اسیران اھل بیت علیھم السلام کی کربلا سے مدینہ منورہ واپسی کی یاد میں تاریخی عزاداری و مجلس عزا منعقد ہوتی ہے اس سلسلے میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ شکارپور ضلع ماضی میں کالعدم دہشت گرد تنظیموں کے نشانے پر رہا ہے۔ کالعدم دہشت تنظیموں کی شرانگیز سرگرمیوں پر گہری نظر رکھی جائے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی شیراز نظیر نے کہا کہ پولیس عوام کی جان و مال کی حفاظت کو اپنا فرض اولین سمجھتی ہے۔ اس سلسلے میں ہمارا باہمی تعاون قیام امن کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ چک سٹی میں سالانہ مجلس عزا و عزاداری بسلسلہ واپسی قافلہ سادات اسیران شام کی سیکورٹی کے سلسلے میں مکمل تعاون کیا جائے گا۔
اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے ایس ایس پی شیراز نظیر کو اھل سنت کے ممتاز عالم دین مولانا مفتی نظام الدین شامزئی کی کتاب عقیدہ ظہور حضرت مہدی علیہ السلام کا تحفہ پیش کیا۔ ملاقات کے دوران سابق ایم پی اے سردار ذوالفقار علی خان کماریو بھی موجود تھے۔
وحدت نیوز(کراچی)دعا کمیٹی صوبائی سکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کی جانب سے ہفتہ وار اجتماعی دعائے توسل، مجلس اور ماتمداری بسلسلہ شہادت جناب رسول خداﷺ و امام حسنؑ کا محفل شاہ خراسان روڈ پر انعقاد، مولانا نعیم الحسن نے دعا کی تلاوت کا شرف حاصل کیا، اور مجلس عزا سے خطاب کیا، مرثیہ و سوز خوانی شہریار مہدی و برادران نے کی، جبکہ نوحہ خوانی علی مرتضیٰ رضوی اور عدنان سیفی کربلائی نے کی، آغا نعیم الحسن نے جناب رسول خداﷺ و امام حسن مجتبیٰؑ کی حیات زندگی پر روشنی ڈالی۔
اس موقع پر دعا کمیٹی اور صوبائی رہنما ناصر حسینی نے سرکار حضرت عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر یوم شہادت امام حسن مجتبیٰؑ پر تعزیت کے لیے آنے والے عزاداران امام حسن مجتبیٰؑ اور خواتین، انتظامیہ و پولیس کی سرپرستی میں تکفیری دہشت گردوں کی جانب سے بدتمیزی کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عبداللہ شاہ غازی حضرت امام حسن مجتبیٰؑ کی اولادوں میں سے ہیں ان کے مزار پر ہمیں عزاداری و ماتمداری سے کوئی نہیں روک سکتا ہم انتظامیہ اور حکومت سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بے گناہ گرفتار عزاداروں کو فی الفور رہا کیا جائے اور جھوٹے مقدمات ختم کیئے جائیں۔
صوبائی رہنما آغا ناصر حسینی نے بلوچستان میں آرمی ہیلی کاپٹر کے کریش ہونے سے پاک فوج کے جوانوں کی شہادت افسوسناک ہے ہم شہداء کے خانوادوں کو دلی ہمدردی و اظہار تعزیت پیش کرتے ہیں، آخر میں شہدائے ملت جعفریہ و پاک فوج کے شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی، اجتماعی دعا میں مومنین و مومنات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی نصاب کمیٹی کے سربراہ علامہ مقصود علی ڈومکی نے متنازعہ نصاب تعلیم میں اہلبیتؑ کی شان میں گستاخیاں کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے ٹیکسٹ بک بورڈ نے متنازعہ نصاب تعلیم میں اہل بیت علیہم السلام کی شان میں بدترین گستاخیاں کی ہیں جبکہ قاضی شریح جیسے دشمنان اہل بیت کی مدح کی گئی ہے، اور دشمنان اہل بیتؑ کو اسلام کے ہیرو کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔
ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ شیعہ، سنی علماء کرام اور اکابرین کی مسلسل نشاندھی کے باوجود نصاب تعلیم میں فرقہ وارانہ تکفیری سوچ پر مبنی متنازعہ مواد خصوصاََ حضرت عمران ابوطالب علیہ السلام اور خاندان رسالت کی شان میں گستاخی ناقابل برداشت ہے۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی صدر علامہ سید باقر عباس زیدی نے نواسہ رسول حضرت امام حسن علیہ السلام کی چوتھی پشت سے شہر قائد میں موجود امام زادہ حضرت عبد اللہ شاہ غازیؒ کے مزار پر عزاداری کرنے والے ملت تشیع کے مرد و خواتین پر پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں کے بیہمانہ تشدد اور مقدمے کے اندراج کو غیر آئینی اور غیر انسانی سلوک قرار دیتے ہوئے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزار کے اندر لاٹھی چارج اور شیلنگ کرکے دربار کے تقدس کو بھی مجروح کیا گیا ہے، دربار کی توہین اور اختیارات سے تجاوز کرنے والے پولیس افسران اور دیگر عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شیعہ قوم لاوارث نہیں ایسے متعصبانہ اقدامات کے خلاف خاموش نہیں بیٹھیں گے، عبداللہ شاہ غازیؒ ایک ولی اللہ ہیں، ان کے مزار پر تمام مکتبہ فکر کے لوگ اپنے طور طریقے سے عقیدت کا اظہار کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عزاداری ہماری عبادت ہے، ہمیں اس سے روکا نہیں جا سکتا، گزشتہ روز عزاداروں پر پولیس گردی کے خلاف اگر حکومت کی جانب سے کوئی الیکشن نہ لیا گیا تو ملت تشیع حکومت اعوانوں کے سامنے احتجاج کا اپنا قانونی و آئینی حق رکھتی ہے، اولیاء اللہ کے مزارات کسی سے بھی مخصوص نہیں بلکہ یہ مزارات اسلام کی عزت اور پاکستان میں بسنے والے تمام مسالک کیلئے عزت و احترام کا مرکز ہیں، گزشتہ دنوں ایک کالعدم فرقہ وارانہ جماعت کے افراد نے اہل تشیع خواتین زائرین کو مزار سے نکالنے کی کوشش کی اور فرقہ وارانہ نعرے بازی کی جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر موجود ہیں، جبکہ زائرین کی جانب سے یہ پروگرام باقائدہ پرمیشن لے کر کیا گیا تھا، شرپسندی و فرقہ واریت پھیلانے والے افراد کے خلاف حکومت کی جانب سے تاحال کوئی مقدمہ قائم نہیں کیا گیا اور نہ ہی اب تک کوئی کاروائی عمل میں نہ لائی گئی ہے۔
علامہ باقر زیدی نے کہا کہ یہ دربار کسی کی شخصی یا فرقہ واریت پھیلانے والی کالعدم جماعت کی ملکیت نہیں بلکہ محکمہ اوقاف کی زیر نگرانی ہے جو ایک سرکاری ادارہ ہے، حضرت بی بی پاک دامن، حضرت بری امام، حضرت لعل شہباز قلندر سمیت محکمہ اوقاف کی زیرنگرانی ملک میں متعدد مزارات ایسے ہیں جہاں عزاداری کی جاتی ہے، امام زادہ حضرت عبد اللہ شاہ غازیؒ میں عزاداروں کے خلاف دہشت گردی کے مقامات درج کرنے والے قانون کے بنیادی احکامات سے بھی نابلد ہیں، ایسے متعصب افسران کو فوری طور ہر برطرف کیا جانا چاہیئے جو عبادت کے آئینی حق کو دہشت گردی قرار دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے زیر اثر پولیس گردی کا یہ معمولی واقعہ نہیں اس کے خلاف پورے ملک سے آواز بلند کی جائے گی۔
وحدت نیوز(جھل مگسی) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کی جانب سے گنداواہ ضلع جھل مگسی میں آغا سھیل اکبر شیرازی صوبائی نائب صدر مجلس وحدت مسلمین بلوچستان ،ضلعی صدر حبیب اللہ ضلعی نائب صدر سید وفا عباس شاہ بخاری ،ضلعی سیکرٹری جنرل گہنور خان نجف اورضلعی سیکرٹری تبلیغات مولانا گلزار حسین کلواڑ نے گنداواہ کے سیلاب وبارش متاثرین میں ایک سو بیگ راشن 200جوڑے کپڑے تقسیم کئے۔
اس موقع پر آغا سہیل اکبر شیرازی نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع جھل مگسی سیلاب اور بارشوں سے بہت زیادہ متاثر ہوا ہے کچھ علاقوں میں ابھی تک پانی موجود ہے اس ضلع میں مزید راشن ودیگر گھریلو اشیاء کی اشد ضرورت ہے تاکہ جو متاثرین رہ گئے ہیں ان میں بھی راشن وغیرہ تقسیم کیا جاسکے اس لیے مخیرین حضرات سے تعاون کی اپیل کی جاتی ہے۔