Ahsan Mashadi

Ahsan Mashadi

weku natomiast pierwej usma|onymi pieczarkami z przenn. Pszeniczn do piecyka. I naci pietruszki, powikszajc póB pory na optymistycznie lukratywny kolor. http://vitamineforharet.eu - http://vitaminizakosa.eu
Website URL: http://max-penis.eu Email: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

وحدت نیوز(سکھر)آئی ایس او کے زیر اہتمام سالانہ مرکزی معمار ملت اسکاؤٹس کیمپوری سکھر میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر درسی نشست سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ احکام دین انسانی معاشرے میں نافذ کرنے کے لئے ہیں۔ دین فقط کتابوں میں پڑھنے کے لئے نہیں بلکہ پڑہ کر معاشرے میں نافذ کرنے کیلئےہے۔ اسلامی معاشرہ اس وقت تک حقیقی اسلامی معاشرہ نہیں بن سکتا جب تک تعلیمات قرآن و سنت پر عمل نا کرے۔ اور معاشرے میں اسلام کا نفاذ تبھی ممکن ہے جب اسلامی حکومت قائم ہو۔

 انہوں نے کہا کہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مدینہ طیبہ میں اسلامی حکومت تشکیل دی۔ اسلامی حکومت نظام ولایت و امامت کے سائے میں قائم ہو سکتی ہے امام معصوم اور منصوص من اللہ کے ہوتے ہوئے کسی کو حکومت کا حق نہیں جبکہ زمانہ غیبت کبریٰ میں فقیہ عادل نائب امام کی حیثیت سے امت کا رہبر و حاکم ہے جس کی اطاعت اور حمایت امت پر فرض ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہید مظلوم علامہ سید عارف حسین الحسینی رحمۃ اللہ علیہ نے وطن عزیز پاکستان میں ہمیں اجتماعی جدوجہد کا جو اسلوب دیا ہم اسی پر گامزن ہیں شہید قائد نظریہ ولایت فقیہ کے علمبردار اور فکر خمینی کے پیروکار تھے وطن عزیز پاکستان میں ملت کی عزت و وقار کا راستہ شہید حسینی کی پیروی میں مضمر ہے۔

وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صدر سید علی رضوی نے کہا ہے کہ اگر عوام کے مسائل حل نہ ہوئے تو ہم اپنے نمائندوں سے استعفے لیں گے، ہمیں عوام کے مفادات عزیز ہیں، عوام کے مفادات سے متصادم کوئی بھی اقدام قبول نہیں کرینگے۔

 سکردو یادگار شہداء چوک پر احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی سربراہ ایم ڈبلیو ایم کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ عوامی مفادات کا تحفظ کیا ہے، آئندہ بھی کرینگے، عوام کے حقوق کی جنگ لڑیں گے، ضرورت پڑی تو ہم اپنے نمائندوں سے استعفے بھی لیں گے۔ دوسری جماعتوں کو بھی اپنے نمائندوں کے بارے میں سوچنا ہوگا۔ جب تک تمام جماعتیں مل کر حکمت عملی نہیں بنائیں گی، تب تک خطے کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مسائل کے حل کیلئے کمیٹی تشکیل دیں اور فوری مسائل حل کریں۔

وحدت نیوز(سکردو)وزیر زراعت گلگت بلتستان اور ایم ڈبلیوایم کے پارلیمانی لیڈر کاظم میثم نے کہا ہے کہ گندم کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے اور عوام شدید مسائل کا شکار ہیں۔ مالیاتی بحران پر کئی ماہ سے آواز بلند کرتے رہے، لیکن اسے سیاست کا رنگ دیا جاتا رہا، وفاق کی جانب سے مالی بحران جاری رہا تو مزید مشکلات پیش آئیں گی۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کے سربراہ نے کئی دفعہ واضح کیا ہے کہ ریونیو ایکٹ کے معاملے پر ہر صورت عوامی تحفظات دور کئے جائیں گے۔ ٹیکس کے معاملے پر تمام سٹیک ہولڈر کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ عوام کا دیرینہ مطالبہ خالصہ سرکار کے حوالے سے ہے، سابقہ حکومتوں نے خالصہ سرکار کے کالے قانون کی آڑ میں عوام کے ساتھ کیا کیا، سب کے سامنے ہے، اس معاملے کے حل کے لیے لینڈ ریفارمز کمیٹی وزیراعلیٰ کی سربراہی میں بن چکی ہے۔ یہ معرکہ بھی ہم ہی سر کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ترقیاتی بجٹ اور دیگر مالیاتی بحران پر اور بجلی لوڈشیڈنگ کے طویل المیعاد منصوبے کے حوالے سے عوام میں اٹھنے والی تشویش صد در صد درست ہے۔ رواں سال جون کے بعد سے پی ایس ڈی پی کی سکیموں پر کام سست روی کا شکار ہے۔ وفاقی حکومت انتقامی سیاست میں گلگت بلتستان کے عوام سے دشمنی پر اتری ہوئی ہے۔ پی ایس ڈی پی کی سکیمیں سال قبل جہاں پر تھیں، وہیں رکی ہوئی ہیں، جو کہ بہت بڑا نقصان ہے۔

کاظم میثم نے مزید کہا کہ انجمن تاجران ہو یا ایکشن کمیٹی یا دیگر سیاسی و مذہبی سٹیک ہولڈرز سب عوام کی آواز ہے اور ہم عوام میں سے ہیں۔ میری ذاتی رائے تو حکومت اور اپوزیشن کو ملکر ڈی چوک پر دھرنا دینے کا تھا، کیونکہ موجودہ مالی صورتحال میں جی بی کے مسائل کا حل ممکن نہیں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ مرکزی کردار سازی کونسل کی جانب سے الحمد للہ کارکنان اور مسئولین کی فکری، نظریاتی اور اخلاقی تربیت کے حوالے سے آیت اللہ العظمیٰ شہید سید محمد باقرالصدر ؒ کی شہرہ آفاق کتاب ’’آزمائش‘‘ کا اسٹڈی سرکلز کا سلسلہ جاری ہے اور ہر ماہ کی پہلی اور آخری اتوار کو پورے ملک میں یہ نشست منعقد ہو رہی۔ تمام مسئولین کی خصوصی کاوشیں اس پروگرام کی کامیابی کے لیے بہت ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسٹڈی سرکل کی اہمیت کے پیش نظر مرکزی کابینہ اور صوبائی کابینہ اپنے اپنے متعلقہ اضلاع اور یونٹس کے پروگرام میں شرکت کریں گی (جو بھی ان کو سوٹ کرتا ہو)۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام محترم صوبائی/ضلعی صدور، آرگنائزر سے گزارش ہے کہ وہ اپنے صوبائی اور ضلعی شوریٰ کے اجلاس میں اسٹڈی سرکل کو باقاعدہ ایجنڈے میں شامل کریں۔ اس کے علاوہ مرکزی/صوبائی اور ضلعی شوریٰ کے اجلاسات میں کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے یہ اسٹڈی سرکل اور دیگر تربیتی امور اہم ترین کارکردگی شمار کیے جائیں گے۔ نئے سال کا پہلا اسٹڈی سرکل یکم جنوری 2023ء بروز اتوار کو منعقد ہوگا۔

وحدت نیوز(راولپنڈی)مجلس وحدت مسلمین ضلع راولپنڈی کے زیر اہتمام آرٹس کونسل راولپنڈی میں فاطمہ زہراء بنت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں شیعہ سنی مکاتب فکر کے علماء کرام ،مشائخ عظام اور مذہبی سکالرز نے خصوصی شرکت کی۔

ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جناب سیدہ فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا خواتین جہاں کے لیے زندگی کے تمام پہلوؤں میں مکمل نمونہ عمل ہیں  جناب سیدہ (س) کی حیات مقدسہ بیٹی،زوجہ اور ماں کی شکل میں کامل اسوہ ہے مخدومہ کونین جناب سیدہ فاطمتہ الزھرا (س)کی سیرت و کردار خواتین عالم کے لئے مشعلِ راہ اور ہدایت کا مرکز ہے۔ اپنی خاندانی زندگی کو باطریق احسن نبھانے کے ساتھ ساتھ اجتماعی معاملات میں بھی آپ کا کردار و گفتار مشعل راہ ہے یہ اسی پاکیزہ سوچ کا نتیجہ تھا کہ آپ کی آغوش سے جناب امام حسن اور امام حسین جیسی عظیم المرتبت ہستیوں نے تربیت پائی جنھوں نے دین خدا کی بقاء کے لئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا۔آپ کی حیات مقدسہ پر عمل پیرا ہو کر مغربی ثقافتی یلغار کا بھی مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پیر سید اظہار بخاری نے کہا کہ حضرت بی بی فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا تمام خواتین جنت کی سردار ہیں اور جس پاکیزہ سیرت بیٹی کا احترام نبی ختمی مرتبت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کرتے تھے انکے احترام سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے امتی کیسے پہلو تہی کر سکتے ہیں۔

شیعہ علماء کونسل کے رہنما مولانا نیئر عباس جعفری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جناب سیدہ فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا نے تمام انسانوں اور باالخصوص خواتین جہاں کے لیے روشن اور واضح نقوشِ اطہر چھوڑے ہیں جن پر عمل پیرا ہو کر زندگی کو کامران کیا جا سکتا ہے۔

وحدت نیوز(راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین ضلع راولپنڈی کے زیر اہتمام آرٹس کونسل میں فاطمہ زہرا (س) بنت حضرت محمد ﷺکانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں شیعہ سنی سکالرز بھی شریک ہوئے۔

 کانفرنس میں چئیرمین امن کمیٹی وچئیرمین متحدہ علماء محاذ صوبہ پنجاب مولاناپیر السید اظہار بخاری صاحب ،خطیب مرکزی جامع مسجد راولپنڈی و رہنما مرکزی امن کمیٹی روالپنڈی مولانہ الحاج حافظ اقبال رضوی صاحب ،رہنما شیعہ علما ء کونسل راولپنڈی و رکن متحدہ علماء محاز راولپنڈی مولانانیئر جعفری صاحب اور جنرل سکریٹری مجلس وحدت مسلمین سید ناصر عباس شیرازی نے کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کیا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree