
Ahsan Mashadi
وحدت نیوز (سکھر) زوہیب اختر کلوڑ وحدت یوتھ سکھر ڈویژن کے صدر نامزد ہوگئے ہیں۔ وحدت یوتھ سکھر کا جنرل ورکرز اجلاس مرکزی امام بارگاہ غریب آباد سکھر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مرکزی یوتھ کونسل کے رکن مولانا تصور علی مہدوی نے نامزد صدر کے نام کا اعلان کیا اور عہدے کا حلف لیا۔
پروگرام کا آغاز مین ایام فاطمیہ کے مناسبت سے مختصر مجلسِ عزا سے خطاب کیا، آخر میں وحدت یوتھ کے جوانوں کی جانب سے علم عباس علیہ السلام پر سلامی پیش کی گئی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع سکھر کے صدر محسن سجاد اتراء ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری خادم حسین سولنگی، بابر حسین ابڑو، سردار علی اسدی، محمد عمر ملک، غلام حیدر سومرو، عابد اعوان، سید کاشف شاہ نقوی سمیت مجلس وحدت مسلمین کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) گلگت بلتستان کونسل کا اہم اجلاس چیئرمین سیٹنڈنگ کمیٹی محمد ایوب شاہ کے زیر صدارت گلگت بلتستان کونسل سیکٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں پولیٹیکل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان و رکن کونسل شیخ احمد علی نوری دیگر ممبران کونسل کے علاوہ جے ایس جی بی کونسل ڈی ایس اور کونسل آفس کے ذمہ دران نے شرکت کی۔
اجلاس میں گلگت بلتستان کے موجودہ صورتحال خصوصاً گندم بحران، بجلی بحران اور گلگت بلتستان کی تعمير و ترقی کےحوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی.اجلاس میں وفاقی حکومت پر زور دیا کہ صوبے میں جاری گندم بحران کو جلد حل کرے اور ممبران کونسل کے زریعے گلگت بلتستان کی تعمیر ترقی کیلئے مختص فنڈ کو بھی فوری اجراء کیا جائے تاکہ ممبران کونسل فوری علاقے کی تعمیر و ترقی کے لئے کام کر سکے۔اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے گندم میں جو کٹوتی کی گئی ہے اسے فوری بحال کیا جائے۔
کونسل ممبران گلگت بلتستان کی تعمير و ترقی کے لئے اور محرومی کے خاتمے کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھاینگے۔اجلاس میں گلگت بلتستان کے تمام عارضی ملازمین کو وفاقی حکومت نے MNA مندوخیل کی قیادت میں جو کمیٹی بنائی گئی ہے اس کے زریعے گلگت بلتستان کے ملازمین کو بھی مستقل کیا جائے اور سیلاب و زلزلے سے متاثرہ علاقوں کی جلد بحالی پر بھی زور دیا۔
وحدت نیوز(نصیر آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے جامع مسجد نصیر آباد میں مومنین سے ملاقات کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ متنازعہ نصاب تعلیم میں دشمنان اہل بیت کو ہیرو بنا کر پیش کرنا کسی صورت قبول نہیں ایک سازش اور منصوبے کے تحت ناصبی اور تکفیری فکر کو فروغ دیا جا رہا ہے جس سے وطن عزیز پاکستان کی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔ ناصبی اور تکفیری عناصر نے پاک فوج سے نعرہ حیدری کو نکالا آج وہ نصاب تعلیم سے آل محمد کے ذکر کو نکالنا چاہتے ہیں پاکستان کے شیعہ سنی مسلمان محب اہل بیت ہیں انہیں مل کر دشمنان اہل بیت کی سازش کو ناکام بنانا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان میں وقفے کے بعد ایک مرتبہ پھر دھشت گردی کے سانحات کا آغاز ہو چکا ہے سی ٹی ڈی اور پاک فوج کے جوانوں پر حملے دھشت گردوں کے مضبوط نیٹ ورک کی نشاندھی کرتے ہیں آپریشن ضرب عضب اور آپریشن رد الفساد میں دھشتگردوں کے جس نیٹ ورک کو ختم کیا گیا وہ ایک مرتبہ پھر منظم ہو رہا ہے۔
وحدت نیوز(جیکب آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے ایام فاطمیہ کی مناسبت ٹھل سٹی میں عبد المجید کی رہائش گاہ پر منعقدہ سالانہ مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیدہ کائنات حضرت فاطمہ الزہراء سلام اللہ علیہا کی سیرت طیبہ ہم سب کے لئے نمونہ عمل ہے۔ آپ زھد و تقویٰ علم و عرفان عفت و عصمت صداقت و شجاعت سمیت اعلی انسانی اقدار میں شبیہ رسول تھیں۔انہوں نے کہا کہ آپ نے دین اسلام اور امت مسلمہ میں آنے والے انحراف کا سد باب کیا اور اپنی شہادت اور مظلومیت کے ذریعے اپنے موقف کی صداقت کو دنیا پر آشکار کیا۔
انہوں نے کہا کہ مغرب زبردستی اپنی عریاں ثقافت زبردستی اقوام عالم پر مسلط کرنا چاہتا ہے۔ حجاب اور حیاء کے خلاف مظاہروں کو مکمل طور پر عالمی استکباری قوتوں کی پشت پناہی حاصل ہے جو اسلام اور انقلاب اسلامی پر حملہ آور ہیں۔ امت مسلمہ خصوصاً مسلم خواتین ثقافتی شب خون کا مقابلہ سیرت زہراء سے کریں۔
وحدت نیوز(احادیث) پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ان فاطمة خلقت حوریة فی صورة انسیة
حضرت فاطمہ(سلام اللہ علیہا) حوریہ ہیں کہ جو انسان کی صورت میں خلق ہوئی ہیں
بحارالانوار، ج ۲۲، ص ۴۸۴
مرکزی کردار سازی کونسل مجلس وحدت مسلمین پاکستان
وحدت نیوز (کراچی) حسن رضا وحدت یوتھ کراچی ڈویژن کے صدر نامزد ہوگئے ہیں۔ وحدت یوتھ کراچی کا جنرل ورکرز اجلاس امام بارگاہہ فاطمتہ الزہراسلام اللہ علیہا انچولی سوسائٹی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مرکزی یوتھ کونسل کے رکن مولانا تصور علی مہدوی نے نامزد صدر کے نام کا اعلان کیا۔
اس موقع پر ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی،کراچی ڈویژن کے صدر علامہ صادق جعفری، سید علی حسین نقوی سمیت مجلس وحدت مسلمین کے دیگر رہنما موجود تھے