Ahsan Mashadi

Ahsan Mashadi

weku natomiast pierwej usma|onymi pieczarkami z przenn. Pszeniczn do piecyka. I naci pietruszki, powikszajc póB pory na optymistycznie lukratywny kolor. http://vitamineforharet.eu - http://vitaminizakosa.eu
Website URL: http://max-penis.eu Email: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر علامہ صادق جعفری نے علماء کے وفد کے ہمراہ نامور عالم دین حجۃالاسلام والمسلمین علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی صاحب سے ان کی رہائش گاہ پراہم ملاقات کی۔

 ملاقات میں ملکی و قومی اور عالم اسلام کے مختلف امور پرتفصیلی گفتگو ہوئی، علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے حالات حاضرہ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر دنیا میں بڑھتی ہوئی بے چینی اور مشکلات سے نمٹنے کے لیے تمام ممالک کے حکمران اپنی خارجہ پالیسیوں پر نظر ثانی کریں ۔

انہوں نے کہا آج عوام مشکلات کا شکار ہے بیروزگاری،مہنگائی،دہشت گردی اور فرقہ واریت نے عوام کا جینا دوبھر کر رکھا ہے سیاسی جماعتوں کے رہنما اور موجودہ حکمران ایسے چیلنجز کا مقابلہ کرنے میں سنجیدہ دکھائی نہیں دے رہے۔

انہوں نے مزید کہاایسے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے معاشرے میں تعلیم کا شعور بھی اجاگر کرنا ہو گا چونکہ علم ہی کے ذریعے قومیں ترقی کرتی ہیں اور اقتصادی طور پر مستحکم ہوتی ہیں پھر لوگوں میں خوشحال آتی ہے ، مجلس وحدت مسلمین کے وفد میں مجلس علماء شیعہ پاکستان ضلع سینٹرل کراچی کے صدر علامہ ملک غلام عباس،علامہ بشیر انصاری،علامہ نذیر جنتی،مولانا عباس مطہری اور ڈویژنل ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات نیئر علی شامل تھے۔

وحدت نیوز(جیکب آباد)مدرسہ المصطفی خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جیکب آباد کے زیر اہتمام ایک روزہ اسلام شناسی ورکشاپ منعقد ہوئی ایک روزہ تعلیمی ورکشاپ میں بلوچستان اور ضلع جیکب آباد سے چالیس مومنین نے حصہ لیا۔اسلام شناسی ورکشاپ میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی ،مجلس علمائے شیعہ ضلع جیکب آباد کے صدر علامہ حاجی سیف علی، مولانا ارشاد علی سولنگی،مولانا حیدر علی ڈومکی و دیگر علماء کرام نے قرآن کریم حدیث احکام اور حالات حاضرہ کے موضوع پر درس دیئے۔ عملی احکام کی کلاس میں شرکاء کو وضو غسل اور تیمم کی تعلیم دی گئی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ دین کی بنیادی تعلیم ہر مسلمان پر فرض ہے تاکہ وہ اپنے روزمرہ کے معمولات زندگی دین اسلام کی تعلیمات کے مطابق بجا لائے۔ جہالت اور لا علمی دین سے دوری کا سبب بنتی ہے۔انہوں نے کہا کہ انسان کو اپنی پوری زندگی حصول علم میں گذار دینی چاہئے جس طرح سے حدیث پاک میں ہے علم حاصل کرو گہوارے سے لحد تک ۔ قرآن کریم کا آغاز اقرء یعنی پڑہ کے حکم سے ہوا۔

وحدت نیوز(لاہور)یکم جنوری 2023 ءرواں ماہ کا پہلا اتوار کارکنان اور مسئولین کی فکری ،نظریاتی اور اخلاقی تربیت کے حوالے سےآیۃ اللہ العظمیٰ شہید سید محمد باقرالصدر ؒ کی شہرہ آفاق کتاب ’’آزمائش‘‘ کا اسٹڈی سرکل صوبائی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان لاہور میں منعقد ہوا ۔ علامہ سید احمد اقبال رضوی وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے خصوصی طور شرکت کی اور کارکنان سے خطاب کیا اور شہید سلیمانی اور شہید باقرالصدر کی مقاومت کے بارے تفصیل سے گفتگو کی جسے کارکنان نے بہت سراہا ۔

 اسٹڈی سرکل کے اختتام شہید سلیمانی رحمتہ اللہ علیہ، شہید ابو مھدی مہندس رحمتہ اللہ علیہ،دیگر شہید قاسم کے ساتھی شہداء ، شہید باقر الصدر رحمتہ اللہ علیہ ، اور ان بہن شہیدہ بنت الھدی رحمتہ اللہ علیہا ،قائد شہید علامہ عارف الحسین الحسینی رحمتہ اللہ علیہ ، ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید رحمتہ اللہ علیہ اور دیگر شہداء مقاومت اور شہدائے ملت کے لئے اجتماعی فاتحہ خوانی کی گئی ۔

وحدت نیوز(گلگت) کارکنان اور مسئولین کی فکری ،نظریاتی اور اخلاقی تربیت کے حوالے سےآیۃ اللہ العظمیٰ شہید سید محمد باقرالصدر ؒ کی شہرہ آفاق کتاب ’’آزمائش‘‘ اور استفتاءات رہبر معظم انقلاب اسلامی کا اسٹڈی سرکل گلگت مجلس وحدت کے صوبائی آفس میں منعقد ہوا۔ علامہ شیخ نیئر مصطفوی صدر مجلس وحدت مسلمین گلگت اور کابینہ نے خصوصی شرکت کی۔

وحدت نیوز(جھل مگسی) کارکنان اور مسئولین کی فکری ،نظریاتی اور اخلاقی تربیت کے حوالے سےآیۃ اللہ العظمیٰ شہید سید محمد باقرالصدر ؒ کی شہرہ آفاق کتاب ’’آزمائش‘‘ اور استفتاءات رہبر معظم انقلاب اسلامی کا اسٹڈی سرکل تحصیل جھل مگسی کی نشست زیر نگرانی صوبائی نائب صدر مجلس وحدت مسلمین بلوچستان سہیل اکبر شیرازی صوبائی سیکرٹری مالیات محمد علی جمالی منعقد ہوئی جس میں تحصیل جھل تحصیل صدر سید سرور شاہ حسینی سید محسن شاہ سید نور شاہ حسینی سید یاسر حسین شاہ حسینی ودیگر کارکنان نے شرکت کی۔

وحدت نیوز(تنگوانی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع کندھ کوٹ تحصیل تنگوانی کا " انٹرا پارٹی الیکشن و انتخاب تحصیل صدر " کیلئے اجلاس امام بارگاہ الحسینی میں منعقد ہوا ۔
 
انٹرا پارٹی الیکشن میں تحصیل تنگوانی کے تمام  یونٹس کے " صدور و جنرل سیکریٹری صاحبان نے شرکت کی اور اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا ۔

نجم الدین ملک بھاری اکثریت سے آئندہ تین سال کے لئے مجلس وحدت مسلمین تحصیل تنگوانی کے صدر اور ڈاکٹر نیاز حسین جنرل سیکریٹری منتخب ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع کشمور ایٹ کندھ کوٹ کے ضلعی صدر میر فائق علی جکھرانی نے تحصیل تنگوانی کے صدر نجم الدین ملک سےانکے عہدے کا حلف لیا ۔

 انٹرا پارٹی الیکشن میں مجلس وحدت مسلمین ضلع کشمور کے نائب صدر صابر حسین کربلائی ، ضلعی جنرل سیکریٹری سعید احمد برڑو ، میر عبدالغفور جکھرانی اور امداد حسین چنہ بھی ہمراہ تھے  اور آخر میں وطن عزیز پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا مانگی گئی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree