
Ahsan Mashadi
وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی اور سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کا دورہ کیا اور ایم ڈبلیو ایم ضلع ہزارہ ٹاؤن کی کابینہ سے نشست میں آئندہ انتخابات اور سیاسی امور کے حوالے سے مشاورت کی۔ اجلاس میں صوبائی سیکرٹری تربیت مولانا سید عباس، ضلعی صدر کربلائی عیوض علی ہزارہ اور دیگر شریک ہوئے۔
اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سید اسد عباس نقوی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ملت جعفریہ کے حقوق کے حصول کے لئے سیاسی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے۔ کوئٹہ کے باشعور عاشقان اہل بیتؑ نے ہمیشہ اپنی قومی جماعت کا ساتھ دیا اور مجلس وحدت ہمیشہ قوم کے اعتماد پر پوری اتری ہے۔ اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے تنظیمی اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ کے عاشقان اہل بیتؑ نے حسینیت کی راہ میں جو قربانیاں دیں وہ ناقابل فراموش ہیں۔ ملت کے تحفظ اور حقوق کے حصول کے لئے قوم کا سیاسی طور پر مستحکم ہونا ضروری ہے۔
وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے زیراہتمام شہدائے پاکستان، شہدائے ملت جعفریہ، شہدائے اسلام اور شہدائے مقاومت کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ''تکریم شہدائ'' کانفرنس 6 جنوری کو صوبائی سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب مسجد ولی العصر ننگانہ چوک میں منعقد ہوگی۔ تکریم شہداء کانفرنس صوبائی شوریٰ کے اجلاس کے پہلے روز منعقد ہوگی جس میں ملتان شہر کے علاوہ صوبے بھر کے ضلعی صدور اور رہنما بھی شریک ہوں گے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کے اعتماد کے ووٹ کا معاملہ ایم ڈبلیوایم نے افواہوں کو مسترد کردیا۔
ترجمان ایم ڈبلیوایم کے مطابق بعض نجی ٹی وی چینلز پر غلط خبریں نشر کی جارہی ہیں کہ ایم ڈبلیوایم کے تحفظات دور کردئیے گئے ہیں۔
پی ٹی آئی کی اعلی قیادت یا وزیر اعلی پنجاب اور ایم ڈبلیوایم کے درمیان تاحال کوئی رابطہ نہیں ہواہے۔
ایم ڈبلیوایم نے واضح کردیا کہ وزیر اعلی کے رویئے کی تبدیلی اور تحفظات کی دوری کے بغیر زہرا نقوی پرویز الہی کو ووٹ نہیں دیں گی۔
مرکزی ترجمان نے کہا کہ ایم ڈبلیوایم اب بھی بیرونی مداخلت کی ذریعے وطن عزیز میں رجیم چینج آپریشن کو قابل مذمت اقدام قرار دیتی ہے۔
پی ٹی آئی کی پنجاب اور خیبر پختونخواہ حکومت نے ملت جعفریہ کو درپیش مسائل اور مشکلات کے حل کیلئے کوئی مثبت اقدام نہیں اٹھایا۔
پنجاب حکومت ملت جعفریہ کو مختلف دینی اداروں میں مساوی نمائندگی دینے اور دیگر مسائل کو حل کرےگی تو ہی اعتماد کا ووٹ پرویز الہی کو کاسٹ کیا جائے گا۔
وحدت نیوز(پاراچنار) پاراچنارپریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر علامہ جہانزیب جعفری اور دیگر رہنماؤں نے پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کے ساتھ اتحاد ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ مکتب تشیع کو صوبے بھرمیں درپیش مسائل میں عدم تعاون کے نتیجے میں یہ انتہائی قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیوایم کے صوبائی و ضلعی راہنماؤں نے ڈی آئی خان ، پشاور ، کوہاٹ ، پاراچنار کے مسائل پر توجہ نہ دینے پر تحریک انصاف کی خیبرپختونخواہ حکومت کے ساتھ صوبائی سطح پر اتحاد ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔
ایم ڈبلیوایم کے صوبائی صدر علامہ جہانزیب جعفری ، صوبائی جنرل سیکرٹری شبیر ساجدی ، سابق ضلعی صدر علامہ نقی شاہ الحسینی اور نو منتخب ضلعی صدر تحصیل چیئرمین علامہ مزمل حسین فصیح نےپاراچنار پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبہ بھر کے شعیان حیدر کرارؑ کے مسائل کا تفصیل سے ذکر کیا ۔ کوٹلی امام حسین کے 328 کنال زمین کا اوقاف کا تحویل میں لینے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ۔ حیات آباد مسجد امامیہ کو پلاٹ نہ دینے ، کوہاٹ امام بارگاہ کے سیل ہونے ، شاہو خیل ہنگو متاثرین کی آباد کاری پر عدم توجہ اورانہیں آئی ڈی پیز لسٹ میں شامل نہ کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ، پاراچنار کے زمینی تنازعات میں ضلعی انتظامیہ کی غیر سنجیدگی ، میریٹ میں طوری بنگش قبیلے کو اقلیت میں تبدیل کرنے ، سرحدات کے تحفظ میں عدم دلچسپی ، تحصیل میر کو فنڈز فرہم کرنے میں رکاوٹ پیدا کرنے اور ڈی سی کو پیپلز پارٹی و تحریک انصاف کے گود میں بیٹھ کر تحصیل چیرمین کے اختیارات کو صلب کرنے پر تفصیل سے بیان کیا ۔
ایم ڈبلیوایم رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ان مسائل کے حل کیلئے بارہا صوبائی حکومت اور چیئرمین تحریک انصاف کو متوجہ کیا گیا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی، قائدین نے انصافی حکومت کو پیغام دیا کہ ہمارےمسائل حل نہیں ہونگے تو آئندہ انتخابات میں اس نااہل صوبائی حکومت کو ٹف ٹائم دیں گے ۔ اس لیے بہتر ہے کہ حکومت فوری مسائل پر توجہ دے۔
وحدت نیوز(پاراچنار)مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبر پختون خواہ ضلع کرم کے شوری اجلاس پاراچنار پریس کلب میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی صدر علامہ جہانزیب جعفری نے خصوصی شرکت کی۔
اجلاس میں شریک اراکین ضلعی شوریٰ نے کثرت رائےتحصیل چیئرمین اُپرکرم علامہ مزمل حسین فصیح کوایم ڈبلیوایم کا ضلعی صدر ، برادرسید مسرت کاظمی کو تحصیل پاراچنارکا صدر ،برادر شکیل عباس کو تحصیل صدہ کا صدر اور برادر امتیاز طوری کو تحصیل علیزئی کاصدر منتخب کرلیا۔
اس موقع پر صوبائی نائب صدر علامہ ارشاد حسین روحانی ، صوبائی فنانس سیکریٹری علامہ نذر حسین روحانی ، صوبائی جنرل سیکریٹری شبیر ساجدی اور سابق ضلعی صدر علامہ نقی شاہ بھی موجود تھے ۔
وحدت نیوز(پاراچنار) مجلس وحدت مسلمین کےوفد نے صوبائی جنرل سیکریٹری کے پی کے شبیر حسین ساجدی کی سربراہی میں لوئرکرم کے 3 گاوں علی زئی، سنگینہ اور بسطو کا دورہ کیا۔ وفد میںضلعی صدر سید نقی شاہ فخری، سید خان کربلائی اور اقبال حسین شامل تھے۔علی زئی میں مشہور سماجی شخصیت سر امتیاز حسین سے ملاقات ہوئی جہاں ان سے علی زئی تحصیل میں تنظیمی سٹرکچر قائم کرنے کے حوالے سے تفصیلی بحث ہوئی، جو انتہائی امید بخش ثابت ہوئی۔
علی زئی سے واپسی پر سنگینہ گاؤں کا وزٹ کیا، جہاں مولانا ذیشان حیدر آغا اور ساتھ گاوں کے بزرگان اور کمیٹی کے اراکین موجود تھےاور مولانا ذیشان حیدر کیطرف چائے کا خصوصی دسترخوان کا اپنا ایک لطف تھا خاص کر جب گاوں کےبزرگ کربلائی بریر حسین کیطرف سے خصوصی تحفہ پیش کیا گیا، بہت ہی پرمحبت ماحول تھا۔اسکے بعد بستو افتخار سر کے حجرے پر بیٹھک ہوئی، جہاں بالشخیل، ابراہیم زئی، ٹوپکی اور مہورہ کے دوست موجود تھے اور یہاں بھی تنظیمی امور سے متعلق ثمر آور تفصیلی بحث ہوئی اور لوئرکرم کا یہ دورہ بہت ہی مفید اور ثمر آور رہا، اور علاقے کے جوانوں اور بزرگوں کے حوصلے دیکھتے ہوئےوفد کی تھکن بھی دور ہوئی۔