Ahsan Mashadi

Ahsan Mashadi

weku natomiast pierwej usma|onymi pieczarkami z przenn. Pszeniczn do piecyka. I naci pietruszki, powikszajc póB pory na optymistycznie lukratywny kolor. http://vitamineforharet.eu - http://vitaminizakosa.eu
Website URL: http://max-penis.eu Email: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کی جانب سے جنوبی پنجاب کے متاثرین سیلاب کے لیے امدادی کیمپ لگائے گئے، امدادی کیمپ امام بارگاہ ابوالفضل العباس چوک کمہاراں والا اور امام بارگاہ سائبان زہرا سبزہ زار کالونی ملتان میں لگائے گئے، اس موقع پر ضلعی نائب صدر علامہ ہادی حسین، ممبر ڈویژنل امن کمیٹی و رہنما ایم ڈبلیو ایم انجینئر سخاوت علی سیال، ڈاکٹر شاہد حسین، عون رضا انجم، مولانا غلام جعفر انصاری، مولانا صابر حسین، مولانا ممتاز حسین ساجدی اور دیگر موجود تھے۔ جنہوں نے متاثرین سیلاب کے لیے امدادی سامان اور رقم اکٹھی کی۔

اس موقع پر علامہ ہادی حسین کا کہنا تھا کہ سردی کی شدت اضافے سے میدانی اور سیلاب متاثرہ علاقوں میں مسائل بڑھ گئے ہیں مخیر حضرات اپنے عطیات اور اضافی سردی کے کپڑے سیلاب متاثرین کے لیے عطیہ کریں۔ پاکستانی قوم نے اس سے پہلے اپنے متاثرہ بھائیوں کی دل کھول کر مدد کی ہے اب بھی اسی جذبے کی ضرورت ہے۔

وحدت نیوز(پشاور)مجلس علمائے شیعہ پاکستان خیبر پختونخوا کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا سید ممتاز علی شیرازی نے کہا ہے کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی کو ہم بطور ایک ایرانی جنرل نہیں دیکھتے بلکہ جنرل قاسم سلیمانی کو ہم مدافع امامت و مدافع اہلبیت رسول اللہ ص دیکھتے ہیں، یہی وجہ ہے قاسم سلیمانی اب ہمارے ایمان اور عقیدے کا حصہ بن چکے ہیں، اور یہی وجہ ہے کہ ہم عقیدے کیلئے جغرافیائی سرحدات کے قائل نہیں۔ لہذا پاراچنار اور کوہاٹ کچہ پکہ میں قاسم سلیمانی کیخلاف پولیس گردی کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس او جعفرطیاریونٹ کےزیراہتمام شہدائے پاکستان وفاتح ِعراق وشام سردارِ رشید ِاسلام شہید حاج اور ان کے رفقاء کی تیسری برسی کی مناسبت سے دعائیہ تقریب اور چراغاں کا اہتمام مین مرکزی روڈ جعفرطیارسوسائٹی میں پر کیا گیا جس میں ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر کے سینیئر نائب صدر و پیش نماز مسجد زینبیہ ؑ غازی ٹاؤن مولانا گلزار حسین شاہدی نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی، ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ کے نائب صدر حجت الاسلام علامہ مختاراحمد امامی صاحب ، صدر ایم ڈبلیوایم ملیر سید احسن عباس رضوی نے خطاب کیا، علامہ مختارامامی نے شہداء کی مقاومتی جدوجہد دفاع حرم ہائے اہل بیت ع اور اصحاب کرام پر گفتگو کی اور کہا کہ شہید نے نا صرف شیعہ سنی بلکہ غیر مسلموں کو بھی داعشی فتنے سے نجات عطا کی، انہوں نے مصائب اہل بیتؑ بھی بیان کیئے،جبکہ دستہ امامیہ کے صاحب بیاض سید احسن مہدی نے ترانہ شہادت پیش کیا۔

حاضرین نے چراغ روشن کرکے شہداءکو خراج تحسین پیش کیا، اس موقع پر سماجی رہنما اختیارامام رضوی ، مرکزی تنظیم عزاداری کے مرکزی رہنما حیدر حسنین، آئی ایس او جعفرطیاریونٹ کے صدر علی غازی سمیت دیگر سینئر و جونیئر اراکین ، پیام ولایت فاؤنڈیشن کے رہنما آصف رضا جعفری اور ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر کے نائب صدر مولانا بلاول حسین فائزی، ثمر سعید رضوی، قیصرعباس زیدی، حسین حیدررضوی ، رضا حیدر زیدی، ظہیرعباس رضوی ، جعفرطیاریونٹ کے صدر محمد علی زیدی ، نائب صدر کاظم نقوی ودیگر اراکین سمیت مومنین کی کثیر تعداد شریک تھی۔آخر میں شہید سردار کی انقلابی جدوجہد پر مبنی ڈاکومنٹری ویڈیو نشر کی گئی۔

وحدت نیوز(کراچی) دعا کمیٹی اور مجلس وحدت مسلمین سندھ کے زیر اہتمام اجتماعی دعائے توسل و مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا گیا جس میں پاکستان اور عالم اسلام کے عظیم شہداء کو خراچ تحسین پیش کیا گیا تقریب میں مولانا ڈاکٹر محمد حنیف مبشری نے تلاوت دعا کی جبکہ علامہ سجاد شبیر رضوی ، ناصر الحسینی ، محمد علی جلالوی نے خطاب کرتے ہوئے عظیم شہداء ولایت و مقاومت کو خراج تحسین پیش کیا اور مدافعین حرم و شہدائے پاکستان کی خدمات کو سراہا مقررین نے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ عارف حسین الحسینی، سلیمانی، ابو مہدی و دیگر کی عظمت کو سرخ سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہرشہید شہادت کے بعد اپنی قوم پر دور رس اثرات مرتب کرتا ہے۔ شہید قوم کی غیرت کا نشان ہوتا ہے اور لہو دے کر انسانیت کو زندہ کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ناموس کی حفاظت میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی گزشتہ تقریروں میں کیا کہ ہم نے 7ہزار  رب ڈالر اس ریجن کے حالات خراب کرنے کیلئے خرچ کر دیئے ہیں مگر یہاں ہمیں شکست ہوئی جس  کی بڑی وجہ خطہ میں موجود عالم اسلام کے ہیروز ہیں انہوں نے کہاکہ شہید سلیمانی امت مسلمہ کے ہیرو ہیں آج یہاں یاد کیے جانے والے شہداءمیں حاج سلیمانی اور ان کے رفقاء کی شہادتیں خصوصی پیغام رکھتی ہیں جنھوں نے شیطان بزرگ امریکا ،اسرائیل اور اس کے سامراجی اتحادیوں کی ناک میں تادم مرگ نکیل ڈال کررکھی۔ شہید باوصف ہوتا ہے اور اس کی تربیت مکتب ولایت میں ہوتو شخصیت کا اوج کمال رہتی دنیا کے لیے درخشاں باب بن جاتا ہے ۔ شہید کی موت قوم کی حیات ہوتی ہے،شہید علامہ عارف حسین الحسینی ، شہید سلیمانی ، ابومہدی المہندس اور تمام شہدائے راہ حق کو آنے والی نسلیں اپنے ہیروز کے طور پر یاد کرتی اور ان کی زندگیوں سے ملنے والے غیرت مندی کے سبق کو اپنا وطیرہ بناتی رہیں گی۔دعا کے اختتام پر جمعیت برادران اہلسنت کے سربراہ ڈاکٹر علامہ شاہ فیروز الدین رحمانی کے صحت یابی کے لئے خصوصی دعا کی گئی اور شہداء مقاومت و ولایت کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔

وحدت نیوز (کوہاٹ) عشرہ تکریم شہداء اور ہفتہ مدافعان ولایت کی مناسبت سے کوہاٹ کے علاقہ کچہ پکہ میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان پشاور ڈویژن کے زیر اہتمام برسی شہداء کا عظیم الشان پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر مرکزی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید ناصر عباس شیرازی، شیعہ علماء کونسل کے رہنماء علامہ حمید حسن امامی، علامہ سید قیصر عباس الحسینی، علامہ سید نور حسین اور دیگر نے خطاب کیا۔

برسی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم رہنماء ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ ہم کسی صورت راہ شہداء کو فراموش نہیں کریں گے، وطن عزیز کا دفاع عوامی بیداری سے ممکن ہے۔ عوام نے شیعہ، سنی وحدت کے ساتھ تکفیریت کو بدترین شکست دی ہے، داخلی وحدت پاکستان کی سلامتی کی ضامن ہے، مسلح افواج عوامی حمایت سے دہشت گردی کی نئی لہر کا خاتمہ کر سکتی ہیں لیکن اس کے لئے درست پالیسی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ برے اور اچھے دہشتگرد کی تفریق ختم کرنا ہو گی، مذاکرات دہشت گردوں کی سہولت کاری کا نام ہے جو بند ہونا چاہئے۔ ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کا تحفظ ہی ان شہدا کا پیغام ہے۔ یاد رہے کہ علاقہ بنگش میں مختلف واقعات کے سات سو کے لگ بھگ شہدا ہیں، ماہ جنوری کا پہلا عشرہ تکریم شہدا کے عنوان سے منایا جاتا ہے، یہ وہ ایام ہیں جب سانحہ کوئٹہ، عملدار روڑ، مچھ جیسے واقعات ہوئے۔ یہی وہ ایام ہیں جب شہید حرم، شہید قدس سلیمانی کی شہادت ہوئی۔ شہید نمر کو ریاستی جبر سے شہید کیا گیا اور شہید ضیاء الدین رضوی کو مذہبی دہشت گردوں نے پاکستان میں شہید کر دیا۔

وحدت نیوز(سکردو)مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صدر سید علی رضوی نے کہا ہے کہ حکومت یہاں سٹیٹ سبجیکٹ رول بحال کرے، عوام غیروں کو زمینیں بیچنے سے اجتناب کریں، جو نمائندے عوام کی خبر ہی نہیں پوچھتے اور جو مسائل کے حل کیلئے دن رات کوششیں کر رہے ہیں، ان میں فرق کرنا ہوگا۔ سکردو یادگار شہدا پر احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم کا کہنا تھا کہ بعض نمائندے شروع دن سے مسائل حل کرنے کیلئے کوششیں کر رہے ہیں، ہم کوششیں کرنے والے تمام نمائندوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

انجمن تاجران کے صدر غلام حسین اطہر کا فیصلہ حتمی ہوگا، وہ جو کہیں گے وہی کریں گے۔ امید ہے کہ مخلص نمائندے مسائل حل کرکے عوام کے درمیان آئیں گے تو ہم خراج تحسین پیش کریں گے۔ مسائل کے حل کیلئے ایک پیسے کا کام نہ کرنے والوں اور کام کرنے والوں میں تمیز کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں غیر معمولی اضافہ ناقابل قبول ہے، واپڈا والے اپنا قبلہ درست کریں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree