
Ahsan Mashadi
وحدت نیوز(اسلام آباد)شہید علامہ ضیاء الدین رضوی کی قوم کے لیے گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا آپ کی جانب سے نصاب تعلیم کے لئے چلائی گئی تحریک دراصل اپنی نئی نسل کے مستقبل کو محفوظ کرنے کی کوشش تھی۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تعلیم عارف حسین علیجانی نے میڈیا سیل کو جاری اپنے بیان میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم شہید آغا ضیاء الدین رضوی کو خراج پیش کرتے ہیں اور انکی فکر ونظر کا احیاء و پرچار کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہید آغا جس راہ پر گامزن تھے وہ آفاقی راستہ تھا اور یہی وجہ تھی کہ وہ انفرادی معاملات پس پشت ڈال کر اجتماعی امور کو ترجیح دیتے تھے آپ کی ملت کے لیے دردمندی قابلِ رشک تھی میدان عمل میں سب سے پہلے موجودگی آپ کا وطیرہ تھا جس کی بدولت عوام میں بے حد مقبول تھے اور لوگ آپ پر جانیں نچھاور کرنے کے لیے آمادہ رہتے تھے اپنی قوم کو متحرک و منظم کرنے میں آپ کی کاوشیں ناقابل فراموش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں یکساں نصاب تعلیم کے تناظر میں اٹھائے گئے اقدامات متنازع روش پر منتج ہوئے ہیں جس میں ایک مخصوص فکر کو پروان چڑھانے کی کوشش کی گئی ہے آغا شہید ضیاء الدین رضوی ان مسائل کو بھانپ کر اپنے بچوں کے لیے نصاب تعلیم کا مطالبہ کر رہے تھے آپ حکومت کی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوئے بلکہ دن بہ دن نصاب کی تحریک شدت نے اختیار کی جس پر آغا کو خاموش کرنے اور راستے سے ہٹانے کے لئے آخری حربہ کے طور شہید کر دیا گیا۔
وحدت نیوز(سکردو)سندوس سکردو کے مقام پر حفاظتی بند کی تعمیر پر کام کے افتتاح کی خصوصی تقریب میں وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کی شرکت و اہم گفتگو! وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے سندوس سکردو کے مقام پر حفاظتی بند کی تعمیر کے حوالے سے دیئے جانے والے بریفنگ دے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نے کہا ہے کہ میں سب سے پہلے صوبائی وزیر کاظم میثم اور صوبائی وزیر وزیر سلیم کو داد دوں گا جنہوں نے اتنا اچھا پروجیکٹ رکھا ہے، کاظم میثم اور وزیر سلیم صرف اس پروجیکٹ کیلئے پچھلے 7مہینوں سے کام کررہے تھے، اس منصوبے کو بلاک الیوکیشن سے رکھا گیا ہے اور اب الحمد اللہ اس پروجیکٹ کا ٹینڈر بھی ہوگیا ہے، لیکن پی ڈی ایم کی حکومت اس پروجیکٹ کا کریڈٹ لینے کی کوشش کررہی ہے، ہمیں پروجیکٹس کو دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کیوں کہ پروجیکٹس کے ذریعے ہم عوام کی خدمت کررہے ہوتے ہیں، لیکن اس پروجیکٹ کو دیکھ کر مجھے بہت خوشی محسوس ہوئی، کیوں کہ اس پروجیکٹ سے عوامی زمینیں بچ جائیں گی اور جو عوام کی زمینیں ضائع ہوئی ہیں ان زمینوں کو بھی قابل کاشت بنایا جاسکتا ہے اور مستقبل میں کمیونٹیز کے مشاورت سے دریا کو چینلائز کریں تو یہاں ہزاروں کنال زمین آباد کرسکتے ہیں اور یہ علاقہ سیاحت کا مرکزبن سکتا ہے اور اس علاقے سے سکردو کے عوام مستفید ہوں گے۔
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہاکہ پی ڈی ایم کی حکومت نے ہمارے بجٹ پر کٹ لگایا اور گلگت بلتستان کے اپوزیشن والے بھی پی ڈی ایم کے ساتھ مل کر گلگت بلتستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں، اگر پی ٹی آئی کی حکومت ہوتی تو صوبائی حکومت کا ترقیاتی بجٹ 22 ارب ہونا تھا لیکن پی ڈی ایم کی حکومت نے بجٹ میں کٹوتی کرکے 22 ارب سے کم کرکے 18 ارب روپے کردی جس میں سے بھی ابھی تک گلگت بلتستان حکومت کو صرف2ارب 80 کروڑ روپے فراہم کئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہاکہ میرا ایک خواب تھاکہ سکردو میں ایک نیا شہر بسائیں، ہم چاہتے ہیں کہ کوئی سیاح اگر یہاں آئے تو اس کی پہلی منزل سکردو ہو جس کیلئے ہم نے سکردو ایئرپورٹ کو انٹرنیشنل ایئرپورٹ بنایا ہے، ہم نے مارچ سے انٹرنیشنل فلائٹس کی سکردو کیلئے شروع کرنا تھا لیکن بدقسمتی سے نالائق حکمران اس ملک پر آکر مسلط ہوئے جس کے باعث سکردو ایئرپورٹ پر انٹرنیشنل فلائٹس شروع نہیں ہوسکے، پورے ملک میں گندم کا بحران پیدا ہوا ہے۔
وحدت نیوز(لاہور) صوبائی سیکرٹری سیاسیات صوبہ پنجاب سیدحسین زیدی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین مثبت اور تعمیری سیاست پر یقین رکھتی ہے۔ملک کی ترقی و استحکام اور امن و امان کا قیام ہماری اولین ترجیحات میں سے ہیںجس کو حقیقی شکل دینے کے لیے تکفیری اور انتہا پسند قوتوں سے نجات حاصل کرنا ضروری ہے۔ہمارا اور پاکستان تحریک انصاف کا منشور بعض پالیسیوں سے ملتا جلتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم بھی قائد اعظمؒ و علامہ اقبالؒ کا پاکستان چاہتے ہیں اور پی ٹی آئی بھی کرپشن سے پاک پاکستان کی خواہاں ہے ہم بھی تکفیریت کا خاتمہ چاہتے ہیں۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم صوبے کے مسائل حل کرنا چاہتے ہیںمرکزکی پالیسی کے عین مطابق انتخابات میںاپنا اپنا بھر پور کردار ادا کرنے کے لئے آمادہ ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ صوبے میں تنظیمی اسٹرکچر کو مزید فعال اور مضبوط بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے ۔ تاکہ ممکنہ اہداف حاصل کیےجا سکیں۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے ہر ضلعی صدرسے گزارش کی کہ جتنا جلدی ممکن ہو !درج ذیل اقدامات انجام دیں ۔
1۔اپنا ضلعی سیکرٹری سیاسیات نامزد کریں تاکہ وہ اپنے ضلع کی پولیٹیکل کونسل تشکیل دے سکے ۔
3۔ضلعی سیکرٹری سیاسیات ضلع کی ہر تحصیل میںسے ایک سیاسی نمائندہ نامزدکرے گا ۔
4۔ ضلعی سیکرٹری سیاسیات دستور کے عین مطابق اپنے امور کو انجام دیں ۔
5۔ ضلعی سیکرٹری سیاسیات مرکزی سیاسی کونسل کے فیصلہ جات کے مطابق وضع کردہ سیاسی حکمت عملی کے اجراء اور عمل درآمد کے لئے ذمہ دار ہوگا ۔
6۔ضلعی سیکرٹری سیاسیات ضلعی انتظامیہ ،اداروں اور علاقائی سیاسیاور بااثر شخصیات ،علاقائی سیاسی پارٹیوں کے رہنمائوں سے ضروری روابط استوار کرے گا ۔
7۔ ضلعی سیکرٹری سیاسیات علاقے کی سیاسی صورتحال سے صوبائی سیکرٹری سیاسیات کو بروقت آگاہ رکھے گا ۔
8۔ضلعی سیکرٹری سیاسیات کو چاہیے کہ ہر تین ماہ بعد اپنے ضلع کی سیاسی کونسل کا اجلاس بلائے اور اس میں صوبائی سیکرٹری سیاسیات کو اس اجلاس میں ضرور دعوت دے ۔
وحدت نیوز(لاہور) صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین سنٹرل پنجاب علامہ سید علی اکبر کاظمی نے ،20 جمادی الثانی کے پرمسرت اور بابرکت موقع پہ ملت اسلامیہ کو مبارک باد پیش کی اور مکتب ولایت سے ایفاِئے کرتے ہوئے پہلے مرحلے میں 12 رکنی صوبائی کابینہ کا اعلان کر دیا جبکہ باقی ماندہ شعبہ جات کا اعلان بھی جلد کردیا جائے گا۔
علامہ سید علی اکبر کاظمی
صوبائی صدر
سید حسن رضا کاظمی
جنرل سیکرٹری
علامہ سید حسن رضا ہمدانی
صوبائی نائب صدر
علامہ سید ملازم حسین نقوی
صوبائی نائب صدر
چوہدری مشتاق حسین
صوبائی نائب صدر
سید حسین زیدی
صوبائی سیکرٹری سیاسیات
سید منتظر مہدی
صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری
سید نجیب الحسن نقوی
سیکرٹری تعلیم
مظہر عباس جعفری
سیکرٹری تنظیم سازی
سید انوار زیدی
صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری
رائے ناصر علی
سیکرٹری روابط
شیخ عمران علی
سیکریٹری فلاح و بہبود
ظہیر الحسن کربلائی
صوبائی آفس سیکرٹری
وحدت نیوز(لاہور) روز ولادت با سعادت سیدۃ النساء العالمین، اسوہ کاملہ، دختر رسول خداؐ سیدہ فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیھا کے پرمسرت موقع پر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ سیدہ کونین جناب فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیھا نہ فقط خواتین بلکہ تمام انسانیت کے لیے اسوہ کاملہ ہیں، آپ سلام اللہ علیھا کی ذات گرامی وجہ تخلیق کائنات ہے، آپؑ کی عظمت و عصمت، مقام و منزلت کو درک کرنا عام انسان کے اختیار میں نہیں۔
انہوں نے کہا کہ حضرت فاطمہ زہرا (س) عالم اسلام کی ایسی باعظمت خاتون ہیں، جن کی فضیلت زندگی کے ہر شعبے میں آشکار ہے، خواتین کے لیے زندگی کے تمام پہلوؤں میں آپؑ کی سیرت کاملہ مشعل راہ ہے۔ انہوں نے کہا موجودہ سنگین دور میں جب خواتین میں فکری انتشار پیدا ہوچکا ہے اور ترقی و جدت کے نام پر عورتوں کا ہر معاشرے میں بالخصوص یورپ اور مغربی معاشروں میں شدت سے استحصال کیا جارہا حجاب اسلامی کے خلاف بیہودہ پراپگینڈہ کا سامنا ہے ایسے حالات میں سیدہ فاطمہ زہراؑ کی سیرت اور کردار ہی واحد ذریعہ ہے جو دنیا بھر کی خواتین کو انحراف اور گناہوں سے بچاسکتا ہے۔
وحدت نیوز (مشہد مقدس) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے وفد نےمشہد مقدس میں آستان مقدس امام رضا علیہ سلام کی جانب سے منعقدہ دس روزہ تربیتی کورس مکمل کر لیا جس کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد جوش و خروش سے کیا گیا جس میں میں وائس چئیرمین ایم ڈبلیو ایم پاکستان جناب علامہ احمد اقبال رضوی صاحب نے خصوصی شرکت کی اور خواہران سے خطاب کیا تقریب میں ایرانی اساتذہ نے پاکستانی طالبات کے نظم وضبط کی بہت تعریف کی اس موقع پر تمام خواہران کو حرم امام رضا علیہ سلام کی جانب سے کورس کے اختتام پر خصوصی سند اور تحائف سے نوازا گیا
اختتام پر کورس اور مقدس سفر کا حصہ بننے والی تمام مومنات نے مرکزی صدر ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین محترمہ سیدہ معصومہ نقوی اور چئیرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجا ناصر عباس جعفری حفظ اللہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا جن کی کاوشوں کے سبب اس پہلے علمی و تربیتی کاروان نے امام رضا ع کے جوار میں زیارت کے ساتھ ساتھ علمی سرگرمیوں کو بھی جاری رکھا کاروان ولایت عشق ان شاء اللہ دو دن قم اور دو دن تہران کی زیارات کے بعد وطن واپسی کے لیے روانہ ہوگا۔