
Ahsan Mashadi
وحدت نیوز(کواردو) صوبائی وزیر زراعت و پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان محمد کاظم میثم نے صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین مجاھد ملت آغا علی رضوی کے ہمراہ دورہ کواردو کے موقع پر کواردو کھر میں عمائدین و نوجوانان کھر سے ملاقات کی۔اس موقع پر کھر اور کواردو کے جملہِ مسائل اور مختلف ایشوز پر گفتگو ہوئی۔کواردو روڈ کے حوالے سے اب تک کی پیشرفت اور حلقے میں جاری دیگر ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے عمائدین کو آگاہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ کواردو روڈ ٹینڈر کے بعد ایک ٹھیکدار گروہ کورٹ میں جانے کی وجہ سے وقتی تعطل کا شکار ہوا ہے اس حوالے سے کسی بھی قسم کے غلط پروپیگنڈے کا شکار ہونے کی ضرورت نہیں ہے انشاء کواردو روڈ بنا کر دم لیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کے حکومت کی وجہ سے کواردو پل جو کہ پی ایس ڈی پی کی سکیم میں شامل ہونا تھا اور پیجو روڈ وہ بھی پی ایس ڈی پی سے اپرو نہیں ہو سکا جس کا پورے علاقے کو نقصان اٹھانا پڑا۔انشاء اللہ آنے والے وقتوں میں نئی حکومت ہماری اتحادی پاکستان تحریک انصاف کی آئے گی تو کواردو آر سی سی پل اور پیجو روڈ سکیم کو بھی منظور کرنے کی کوشش کریں گے۔
وحدت نیوز(لاہور) شعبہ خواتین لاہور کی جانب سے قومی مرکز شادمان لاہور میں ولادت با سعادت خاتون جنت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی مناسبت سے یوم مادر و عالمی یوم خواتین کا انعقاد مرکزی رہنما ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین محترمہ فرحانہ فصاحت کی زیر نگرانی ہوا ۔
جشن کی اس روحانی محفل سے خصوصی خطاب آقائے مبارک علی موسوی صاحب نے کیا اور سیرت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا پر روشنی ڈالی جبکہ محترمہ نسیم زہرا اور محترمہ ندا جعفری نے بھی اپنے مخصوص علمی و ادبی انداز میں فضائل و مناقب جناب سیدہ سلام اللہ علیہا بیان کیے ۔
جشن میں نظامت کے فرائض محترمہ عصمت بتول نے انجام دیے آغاز میں تلاوت قرآن کے بعد مختلف یونٹس کی بچیوں نے منقبت خوانی جشن سعید میں شہر کی معروف شخصیات محترمہ ڈاکٹر رباب ، سی ای او سوزوکی مسسز مہدی اور ڈپٹی ڈائریکٹر واپڈا مسسز نقوی نے شرکت کی اور اس پر رونق محفل میلاد کو سراہا۔
وحدت نیوز(ڈھاڈر) مجلس علمائے شیعہ بلوچستان کے صوبائی نائب صدر مولانا ذوالفقارعلی سعیدی نے بلوچستان کے علائقہ حاجی شہر اور گردو نواح کا تبلیغی دورہ کیا۔حاجی شہر میں مومنین اور مکتب ولایت دینیات سینٹر کے طالب علموں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ اسلام میں تعلیم حاصل کرنے کی بہت زیادہ فضیلت بیان ہوئی ہے یہاں تک کہ رسول خدا نے مسلم مردو خواتین کےلئے حصول علم کو فریضہ قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ علم مومن کی میراث ہے اور مومن کو شب و روز حصول علم کےلئے کوشاں رہنا چاہئے۔اس موقعہ پر انجمن عباس علمدار حاجی شہر کے صدر برادر سمیع اللہ کھوکھر نے کہا کہ حاجی شہر بلوچستان کا بہت پسماندہ علائقہ ہے اور حالیہ سیلاب سے مومنین بہت متاثر ہوئے ہیں ۔
وحدت نیوز(سکردو) صوبائی وزیر زراعت و پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان محمد کاظم میثم نے پولیٹیکل سیکریٹری وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان علی رضا اور برادر ابراہیم آزاد کے ہمراہ بے نظیر شھید ہسپتال گمبہ سکردو کا دورہ کیا۔اس موقع پر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر کاشف،ڈاکٹر اشرف اور دیگر سٹاف سے ملاقات کی۔ملاقات میں بے نظیر شھید ہسپتال کو درپیش مسائل سمیت مجموعی کارکردگی کے حوالے سے گفت و شنید ہوئی۔
اس موقع پر صوبائی وزیر نے ہسپتال سٹاف کے مجموعی کارکردگی کو سراہا اور اسے مزید بہتر بنانے نیز ہسپتال کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے بھی فوری اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے کہا کہ فوری طور پر دس بیڈ ہسپتال کو اپ گریڈ کر کے تیس بیڈ بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں گے اور تمام بنیادی طبی سہولیات ہسپتال میں ہوں گے ساتھ ہی ڈاکٹرز کی کمی اور دیگر ایشوز کو بھی حل کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔
وحدت نیوز(قم المقدس)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کا کاروان ولایت عشق مشہد میں زیارت اور علمی کورس کے اختتام کے بعد شہر قم میں جناب معصومہ قم سلام اللہ علیھا کے جوار میں موجود ہے ،20 جمادی الثانی ولادت با سعادت حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیھا کے پر مسرت دن کا آغاز زیارت ضریح مقدس بی بی معصومہ قم سلام اللہ علیھا سے کیا اور بی بی کے قدموں میں پھول نچھاور کیے گئے علاوہ ازیں حرم میں زیارات پر آئی بعض مومنات میں اس خوشی کے موقع پر مٹھائی بطور نذر ونیاز تقسیم کی گئی۔
وحدت نیوز(ڈیرہ مراد جمالی)مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کی صوبائی شوری کا اجلاس ڈیرہ مراد جمالی میں علامہ سید ظفر عباس شمسی کی زیر صدارت منعقد ہوا،ا صوبائی شوری کے اجلاس میں علامہ مقصود علی ڈومکی نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں اراکین صوبائی کابینہ ،ضلعی صدور اور اراکین صوبائی شوری شریک ہوئے۔جبکہ تکریم شھدا ءکانفرنس کا بھی انعقاد کیا گیا ۔
علامہ سید ظفر عباس شمسی نے صوبائی شوری کے اجلاس سےگفتگو کرتےہوئے کہا کہ تمام اضلاع اور یونٹس اسٹڈی سرکل اور یونٹس کے پروگرام پر عمل درآمد کریں ۔ایم ڈبلیو ایم میں کارکنوں کی تعلیم اور دینی تربیت کو خصوصی اہمیت حاصل ہے، اجلاس میں صوبائی کابینہ کی چار ماہی پروگرام کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں یونٹس کی فعالیت کے سلسلے میں نو نکاتی پروگرام پر مشاورت کی گئی ۔ اور ماہ رجب کو توسیع تنظیم کے مہینے کے طور پر منانے کا اعلان کیا گیا ۔