
Ahsan Mashadi
وحدت نیوز (جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے فرانسیسی اخبار چارلی ایبڈو کی جانب سے رہبر انقلاب اسلامی کی شان میں گستاخی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چارلی ایبڈو وہ منحوس فرانسیسی اخبار ہے جو اس سے قبل انبیاء الہی آسمانی ادیان خصوصاً دین اسلام اور پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان اقدس میں بھی گستاخی کر چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ائ فقط ایک ملک کے سربراہ نہیں بلکہ وہ حریت و آزادی شجاعت و ایثار ظلم ستیزی اور مقاومت کے علمبردار دنیا کے کروڑوں انسانوں کے محبوب رہبرِ و رہنما ہیں جو نائب امام مہدی علیہ السلام کی حیثیت سے ولی فقیہ کے عظیم منصب پر فائز ہیں۔ ان کی ذات گرامی کی توہین سورج پر تھوکنے کے مترادف ہے۔ اگر موجودہ دنیا کے لیڈروں میں تلاش کیا جائے تو علم و تقویٰ اور افکار و کردار کی پاکیزگی میں سید خامنہ ائ کا ثانی موجود نہیں وہ اپنے پاکیزہ کردار کے ذریعے سورج کی طرح دنیا کی تاریکیوں میں نور ھدایت پھیلا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار کے جھوٹے مغربی علمبردار سردار شہید کی تصویر سے کیوں اتنے خوفزدہ ہیں تعجب ہے جن کی نگاہ میں انبیاء کرام اور اولیائے خدا کی توہین آزادی اظہار کے زمرے میں آتی ہے وہ سید مقاومت اور سردار شہید کی فکر کے اظہار کو کیوں روکتے ہیں کیا یہ آزادی اظہار اور آزادی بیان نہیں ہے فیس بک اور سوشل میڈیا پر قدغن لگا کر حق و صداقت کی آواز کو نہیں دبایا جا سکتا۔
وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے صدر علامہ جہانزیب علی جعفری نے کہا ہے کہ خودمختار پاکستان اور آزاد خارجہ پالیسی کے حوالے سے عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، تاہم پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کو خیبر پختونخوا میں ہمارے مسائل حل کرنا ہوں گے، بصورت دیگر حکومت کا ساتھ نہیں دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دیگر رہنماوں کے ہمراہ پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مجلس علمائے شیعہ کے مرکزی رہنماء علامہ سید عبدالحسین الحسینی، ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی نائب صدور علامہ ارشاد علی اور سید اسد علی زیدی بھی ان کے ہمراہ تھے۔
علامہ جہانزیب علی جعفری کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کوٹلی امام حسینؑ ڈیرہ اسماعیل خان کا مسئلہ فوری حل کرے، سانحہ کوچہ رسالدار دھماکہ کی تحقیقات مکمل کی جائیں، شاہوخیل ہنگو کے شیعہ متاثرین کے مسمار گھروں کو تعمیر کیا جائے اور ان متاثرین کو آئی ڈی پیز کا درجہ دیا جائے، اس کے علاوہ کرم کے زمینی تنازعات کو کاغذات مال کے مطابق حل کیا جائے۔
وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین ملتان کے صدر علامہ وسیم عباس معصومی نے کہا ہے کہ حکومتیں اشرافیہ کو نواز رہی ہیں اور عوام کا کچومر نکال رہی ہیں۔ انہوں نے سندھ میں آٹے کے حصول پر بھگدڑ سے انسانی جان کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ اور سابقہ حکمرانوں کے سامنے انسان کی کوئی اہمیت نہیں، موجودہ حکومت نے عوام کی پریشانی میں مزید اضافہ کیا جو قابل تشویش ہے، موجودہ صورتحال سے محسوس ہو رہا ہے کہ حکومتیں اپنی ریٹنگ اور اشرافیہ کی قیمتیں بڑھانے کے لیے ہر سال آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کرتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار اُُنہوں نے ضلعی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ وسیم معصومی نے کہا کہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ موجودہ حالات کی ذمہ دار امریکہ اور آئی ایم ایف کی غلامی ہے، آج ملکی معیشت تباہ ہے، گیس اور بجلی کا بحران ہے، مفتاح اسماعیل، اسحاق ڈار ہوں یا شوکت ترین یا حفیظ شیخ ان سب کا قبلہ امریکہ اور آئی ایم ایف ہے، آئی ایم ایف نے مصر کی معیشت کو تباہ کیا یہ طاقتیں کسی صورت مسلمان ممالک کی معیشت کو مضبوط نہیں دیکھنا چاہتیں۔ مہنگائی کی صورتحال بتا رہی ہے کہ موجودہ حکومت نے سابقہ حکومت کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ شہر میں توڑ پھوڑ ہے، جگہ جگہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں کنٹرول سے باہر ہیں۔
وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی کی زیر صدرات کراچی میں صوبائی شوریٰ کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے کی موجودہ صورتحال اور پارٹی امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ باقر عباس زیدی نے کہا کہ وطن عزیز کو اس وقت سنگین داخلی اور خارجی مشکلات درپیش ہیں اور لاتعداد چیلنجز کا سامنا ہے جن کا مقابلہ دور اندیشی، تدبر اور بہترین حکمت عملی سے ممکن ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت جس منشور کا واویلا مچا کر اقتدار میں آئی اس پر عمل درآمد کی ابھی تک کوئی جھلک نظر نہیں آتی، پاکستان کو بیرونی ڈکٹیشن اور قرضوں سے آزاد کرنے، ملکی معیشت کی مضبوطی، بے روزگاری اور غربت کا خاتمہ، انصاف کی بلاتحصیص فراہمی سمیت تمام دعوے کھوکھلے ثابت ہورہے ہیں، غریب کے لئے زندگی گزارنا مشکل ہوتا جا رہا ہے، جس گھر میں راشن کے اخراجات پورے نہیں ہوتے وہاں تعلیم و ہنر کے لئے وسائل کی دستیابی کیسے ممکن ہے۔
علامہ باقر زیدی کا کہنا تھا کہ اتحادی حکمران ملک و قوم کے مفادات کیلئے نہیں بلکہ اپنی کرپشن پر پردہ ڈالنے کی خاطر برسر اقتدار آئے اور اپنے کیسز ختم کراکر اب اپنی جان چھڑا رہے ہیں، حکومت کی ناقص پالیسیوں نے عوام کو سخت مایوس کیا ہے، موجودہ اتحادی حکومت ایک نااہل حکومت ہے اور یہ حق حکمرانی کھوچکی ہے، پاکستان میں سیاسی و معاشی استحکام فقط فوری شفاف انتخابات سے ہی ممکن ہے، آئندہ الیکشن کے حوالے سے ایم ڈبلیو ایم کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں، تمام صوبائی رہنماء مرکزی قائدین کی پالیسی سے ہم آہنگی کے ساتھ ملک بھر کی طرح سندھ بھر سے آئندہ انتخابات میں پوری قوت کے ساتھ شریک ہوں گے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجا ناصر عباس جعفری نے اپنے بیان میں کہا دنیا کے سامنے ہاتھ پھیلانا حکمرانوں کے لیے منافع بخش کاروبار بن چکا ہے، اپنی نااہلی کی بدولت پہلے ملک کو مختلف بحرانوں میں مبتلا کیا جاتا ہے پھر اس کی تشہیر کر کے دنیا والوں سے بھیک مانگی جاتی ہے۔ ملک 75 سال سے گاہے بگاہے سیلاب جیسی قدرتی آفت سے ڈوب رہا ہے لیکن حکمرانوں نے آج تک اس مشکل کا مستقل حل نہیں نکالا جب کے اس حوالے سے اربوں ڈالرز کی امداد اور قرضہ جات وصول کیئے جاتے رہے ہیں جن پر کوئی چیک اینڈ بیلنس موجود نہ ہونے کی وجہ سے زیادہ تر رقم کرپشن کی نذر ہو گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت آٹے کا بحران شدت اختیار کر رہا ہے غریب عوام سے دو وقت کی روٹی بھی چھینی جا رہی پچاس روپے کلو ملنے والا آٹا ڈیڑھ سو روپے کلو میں بھی میسر نہیں ہے بھوک اور مہنگائی کی وجہ سے لوگ خود کشیاں کرنے پر مجبور ہیں لیکن افسوس ناک پہلو یہ ہے کہ زرعی ملک میں آٹے کی قلت کیسے پیدا ہو گئی ہے متعلقہ محکمے اپنے فرائض اور زمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام نظر آتے ہیں، ملک میں دوسرے نمبر پر گندم کی پیداوار دینے والا صوبہ سندھ ابھی تک پانی میں ڈوبا ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ گندم کی پیداوار میں دنیا کے ساتویں بڑے ملک پاکستان میں آٹے کی قلت امپورٹڈ حکومت کیلئے شرم سے ڈوب مرنے کا مقام ہے، دیگر اشیائے خوردونوش کا عوام کو میسر نہ آنا افسوس ناک ہے۔ مائیں بہنیں ملک بھرمیں آٹا کے حصول کیلئے مردوں کے ہجوم میں دھکے کھانے پر مجبور ہیں ،ایک شہری آٹے کے حصول کیلئے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا،قوم کے صبر کا پیمانہ دن بادن لبریز ہورہا ہے۔
انہوں نےمزید کہا کہ ملک کو اس وقت بیک وقت درپیش کئی چیلنجز کا سامنا ہے جن میں سیاسی عدم استحکام، معیشت کی زبوں حالی، امن و اماں کی بگڑتی صورتحال، ماحولیاتی آلودگی، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات اور تباہ کاری شامل ہے لیکن ان تمام مسائل کے فوری یا دیر پا حل کے لیے حکومتی سطح پر کوئی منظم حکمت عملی اختیار نہیں کی گئی ہے جس سے ملکی مسائل میں اضافہ تشویشناک حد تک بڑھ رہا ہے لیکن حکمران اقتدار کے ایوانوں میں مدہوش ہیں۔
وحدت نیوز(مشہد) دفتر مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ مشہد کی طرف سے سازمان تبلیغات اسلامی خراسان کے ھال میں عظیم الشان تکریم شہداءکانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں علماء اور طلاب اور خواتین کی کثیر تعداد میں شرکت۔پروگرام کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوئی جسکی سعادت قاری خوش صدا محمد عابدین شگری نے حاصل کی۔ نعت رسول مقبول پڑھنے کا شرف برادر قمر علی کشمیری کو ملا،پروگرام کے مہمان مقرر حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسنین عباس گردیزی نے شھدا ءکو خراج تحسین پیش کیا اور سردار شھید قاسم سلیمانی، ابومھدی المھندس اور شھدائے ملت جعفریہ کی خدمات پر مفصل گفتگو فرمائی۔
اسکے بعد برادر سید عارف موسوی نے اپنی دل کش آواز میں شھدا نذرانہ عقیدت پیش کیا. بین المللی گروہ سرود خورشید ھشتم نے ترانہ پڑھا اور داد تحسین حاصل کی۔ پروگرام کے آخری مقرر جامعۃ المصطفے العالمیہ مشھد کے چانسلر جناب حجۃ الاسلام والمسلمین محمدرضا صالح نے شھید سردار قاسم سلیمانی کی ویژگیھا اور اسلام اور مسلمانوں کے لئے خدمات کا تفصیل سے ذکر کیا، کانفرنس میں مجری کے فرائض حجۃ الاسلام عارف حسین تھہیم نے ادا کیے۔