Ahsan Mashadi

Ahsan Mashadi

weku natomiast pierwej usma|onymi pieczarkami z przenn. Pszeniczn do piecyka. I naci pietruszki, powikszajc póB pory na optymistycznie lukratywny kolor. http://vitamineforharet.eu - http://vitaminizakosa.eu
Website URL: http://max-penis.eu Email: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

وحدت نیوز(پشاور)مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کی صوبائی شوریٰ کا اجلاس پشاور میں منعقد ہوا، صوبائی صدر علامہ جہانزیب علی جعفری کے زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں صوبائی نائب صدور علامہ ارشاد علی، سید اسد علی زیدی، جنرل سیکرٹری شبیر حسین ساجدی کے علاوہ اضلاع کے تنظیمی مسئولین نے شرکت کی۔

 اس موقع پر صوبائی کابینہ نے اپنی کارکردگی رپورٹ پیش اور اس کے بعد اضلاع کی رپورٹس پیش ہوئیں۔ صوبائی شوریٰ کے اجلاس میں تنظیم کی صوبائی سطح پر فعالیت کا جائزہ لیا گیا اور صوبہ میں درپیس مسائل پر تفصیلی بحث و مباحثہ کیا گیا۔ اس موقع پر آئندہ کا تنظیمی لائحہ عمل بھی ترتیب دیا گیا۔

وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کی صوبائی شوریٰ کا اجلاس صوبائی سیکرٹریٹ مسجد ولی العصر ننگانہ چوک پر منعقد ہوا، اجلاس میں جنوبی پنجاب کے اضلاع بشمول ملتان، مظفرگڑھ، لیہ، بھکر، کوٹ ادو، تونسہ شریف، ڈیرہ غازیخان، رحیم یار خان اور بہاولپور نے شرکت کی۔ اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ اعجاز حسین بہشتی، سلیم عباس صدیقی نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں آئندہ سہہ ماہی کا پروگرام دیا گیا۔

 اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے کیے جانے والے سیاسی فیصلے کو سراہا گیا، اجلاس میں کہا گیا کہ ہم مرکز کی جانب سے کیے جانے والے تمام فیصلوں کی تائید کرتے ہیں، یہ ملک کلمہ طیبہ کی بنیاد پر وجود میں آیا ہے، بعض شرپسند عناصر اہل سنت بریلوی اور تشیع کو دیوار سے لگانے کی کوشش کررہے جسے ہم کبھی قبول نہیں کریں گے۔ اجلاس سے صوبائی صدر علامہ اقتدار حسین نقوی، نائب صدور غلام اصغر تقی، سید انعام حیدر زیدی، صوبائی رہنما سید دلاور زیدی، علی رضا زیدی، عاطف حسین اور دیگر نے خطاب کیا۔ اجلاس میں تنظیمی طور پر کوٹ ادو اور تونسہ شریف کو ضلع کا درجہ دیدیا گیا۔

وحدت نیوز(نصیر آباد) ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں نے سیلاب متاثرین کے تباہ شدہ مکانات اور مساجد کے سروے کے سلسلے میں صوبہ بلوچستان کے مختلف اضلاع کا دورہ کیا۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی، صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی، صوبائی نائب صدر علامہ سہیل اکبر شیرازی اور انجمن حسینیہ کے نمائندے جناب امداد حسین نے سیلاب سے متاثرہ مکانات اور مساجد کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ متاثرین سیلاب گذشتہ کئی ماہ سے مشکلات کا شکار ہیں۔
 
جبکہ حکومت نے متاثرین سیلاب کی بحالی اور تعمیر نو کے لئے کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی۔ متاثرین سیلاب کے مکانات کی تعمیر احسن اقدام ہے۔ جس کے لئے اہل خیر کو آگے آنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ سیلاب متاثرہ اکثر علاقے اب خشک ہو چُکے ہیں اور کاروبار زندگی رواں دواں ہے۔ مگر اب بھی دس فیصد علاقے میں پانی کھڑا ہے۔ یعنی کئی دیہات ابھی تک زیر آب ہیں۔ سخت سردی کے موسم میں غریب لوگوں کو کمبل اور گرم کپڑوں کی اشد ضرورت ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ معاشرے کے غریب اور پسماندہ طبقات کی خدمت کرنا عظیم عبادت ہے۔

وحدت نیوز(سکردو)وزیر زراعت گلگت بلتستان کاظم میثم نے کہا ہے کہ مذاکرات کی بھرپور کامیابی اور دیرینہ مسئلہ خالصہ سرکار پر حکومتی فیصلہ سامنے آنے کے بعد بعض لوگ پروپیگنڈہ پھیلا کر عوام میں تشویش پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان سب کے لیے گزارش ہے کہ خالصہ والی زمین کو گورنمنٹ لینڈ کہہ کر گورنمنٹ نے قابض نہیں ہونا بلکہ ایک قانون کے تحت حصہ رسیدی کرکے مقامی باشندوں میں ہی تقسیم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس تقسیم کا طریقہ کار طے کرنے کے لیے اے پی سی اور تمام سٹیک ہولڈرز کو بلایا جائے گا۔ پھر مشاورت ہوگی اور بعد میں طریقہ کار کا حتمی فیصلہ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ خالصہ کے لفظ کو حذف کرنے کا فیصلہ کئی ماہ پہلے ہوا ہے۔ اسکا مطلب یہ نہیں کہ وہ زمینیں گورنمنٹ کو دینے کا فیصلہ ہوا ہو۔

وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکرٹری سیاسیات سید علی حسین نقوی نے سندھ حکومت سے سوال کیا ہے کہ کب تک کراچی کے حقیقی مکینوں کا استحصال جاری رہے گا، کراچی کی معیشت پر نقب زنی، کراچی کے جوانوں کی نوکریوں پر ڈکیتی، کراچی کے طلباء پر کوٹہ سسٹم کے تحت راہزنی، کراچی کا پانی چوری، گیس پر شب خون، بجلی پر قبضہ، زمینوں پر قبضہ آخر کب تک یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

سوشل میڈیا پر جاری کردہ اپنے بیان میں ایم ڈبلیو ایم رہنما نے کہا کہ استحصال در استحصال لیکن اس کے باوجود کراچی کا مکین تحمل اور بردباری سے وطن کی معیشت کو مستحکم کرنے کے لئے سوچتا ہے اور اپنے آپ کو اس سسٹم کی بھٹی میں ایندھن کی طرح جھونکے جانے میں عار محسوس نہیں کرتا لیکن کب تک ہم وسیع تر ملکی مفاد میں خاموش رہیں اور یہ استحصال برداشت کرتے رہیں۔ علی حسین نقوی نے مزید کہا کہ اب ہمیں بولنا ہوگا، آواز بلند کرنی ہوگی کیونکہ اب سوال ہماری آنے والی نسلوں کی بقاء کا ہے، اب سوال ہمارے ملک کے استحکام اور سالمیت کا ہے۔

وحدت نیوز(گلگت)امجد ایڈووکیٹ کو جاگتے سوتے ایم ڈبلیو ایم نظر آتی ہے اور خوف سے ذہنی مریض بن چکے ہیں۔ ایم ڈبلیو ایم کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ ہمارے قائدین نے ہمیشہ عوامی مسائل کے حل کے لیے تگ و دو کی ہے اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے معاون خصوصی و رہنما مجلس وحدت مسلمین محمد الیاس صدیقی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امجد ایڈووکیٹ جب پی پی کے دور میں کونسل کے ممبر تھے تو آٹے کے ایشو پر عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج کو ملک دشمنی قرار دے کر ان کے خلاف ایکشن کا مطالبہ کیا تھا۔ جب سے امپورٹڈ حکومت اقتدار پر قابض ہوئی ہے گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں غریبوں کا جینا دو بھر کر دیا گیا ہے اور غریب ایک وقت کی روٹی کے لیے ترسنے لگے ہیں۔
 
الیاس صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں آٹا ایک سو ساٹھ روپے کلو بکنے لگا اور ایسے میں وفاقی حکومت کے سہولت کاروں کا جی بی میں مہنگائی کے حوالے سے بات کرنا ایک مذاق ہے۔ انہوں نے کہا کہ امجد ایڈووکیٹ اپنے سی ایم نہ بننے کی سزا غریب عوام کو دے رہا ہے اور قمر زمان کائرہ سے مل کر گلگت بلتستان کے فنڈز کو روک کر عوام دشمنی پر اتر آیا ہے اور منتخب حکومت کے خلاف دن رات سازشوں پر لگا ہوا ہے۔
 
 انہوں نے کہا کہ امجد ایڈووکیٹ نے خود اعتراف کیا ہے کہ گندم کے کوٹے میں کمی ہم نے ہی کرائی اور مشیر خوراک کے مستعفی ہونے کی شرط پر کوٹہ بحال کرواٸیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امجد ایڈووکیٹ ایم ڈبلیو ایم کو مشورہ دینے سے پہلے خود مستعفی ہو جائیں۔ ان کی جماعت کی سہولت کاری کی وجہ سے ملک معاشی حوالے سے ڈیفالٹ کے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree