Ahsan Mashadi

Ahsan Mashadi

weku natomiast pierwej usma|onymi pieczarkami z przenn. Pszeniczn do piecyka. I naci pietruszki, powikszajc póB pory na optymistycznie lukratywny kolor. http://vitamineforharet.eu - http://vitaminizakosa.eu
Website URL: http://max-penis.eu Email: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

وحدت نیوز(قم)مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم کے زیر اہتمام تکریم شہداء کانفرنس منعقد کی گئی جس سے ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹری امور خارجہ حجت الاسلام ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے شہید جنرل قاسم سلیمانی کی زندگی اور ان کی شخصیت پہ گفتگو کی اس کے بعد رھبر جنبش عراق ، مجاہد خطیب حجت الاسلام سید ہاشم الحیدری نے جبھہ مقاومت اور دشمنان اسلام کے موضو ع پہ گفتگو فرمائی۔

 اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے سیکرٹری جنرل سید شیدا حسین جعفری و مسؤول آفس و مسوول شعبہ فرهنگی حجت الاسلام رضوانی اور اسی طرح مسؤول محترم ارتباطات حجت الاسلام جناب اسکندری علی حیدری و حجت الاسلام آقای احسان دانش ڈپٹی جنرل سیکرٹری و مسؤول تربیتی حجت السلام عمران انجینئر سمیت حوزہ علمیہ قم کی برجستہ شخصیات اور طلاب عزیز کی کثیر تعداد شریک تھی۔

وحدت نیوز(اصفہان)مجلس وحدت مسلمین اصفہان کے زیر اہتمام شھادت قاسم سلیمانی و ابو مھدی المھندس و تکریم شھداء ملت تشیع کی مناسبت سے سالن جلسات شمارہ (1) جامعہ المصطفی اصفھان میں تکریم شہداء کانفرنس منعقد ہوئی جس میں حجت الاسلام و المسلمین دکتر قربانی مقدم نے طلاب و فضلاء ارجمند جامعہ المصطفی اصفھان کے درمیان سخنرانی فرمائی۔ آخر میں جلسہ کا اختتام پزیرائی و دعا خیر سے ہوا۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین صوبہ جنوبی پنجاب کے صدر علامہ سید اقتدار حسین نقوی کی والدہ ماجدہ داعی اجل کولبیک کہہ کر خالق حقیقی سے جا ملیں۔

مرحومہ کے انتقال پرایم ڈبلیوایم کے چیئرمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری، وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی، جنرل سیکریٹری سید ناصرشیرازی، سیکریٹری امورخارجہ علامہ شفقت شیرازی سمیت دیگر مرکزی وصوبائی قائدین نے افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

تعزیتی پیغام میں علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صدر علامہ اقتدار حسین نقوی کی والدہ ماجدہ کے انتقال پرملال پر دلی دکھ اور افسوس ہوا ہے ، والدہ کا وجوداولاد کیئے کسی نعمت اور شجر سایہ دار سے کم نہیں ، ماں موجود ہوتو اپنی دعاؤں سے اولاد پر آنے والی مصیبتوں کو ٹال دیتی ہے ۔خداوند متعال بحقِ چہاردہ معصومین ؑ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور جناب سیدہ فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا کے جوار رحمت میں جگہ نصیب فرمائے ۔

علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا کہ علامہ اقتدار حسین نقوی کی والدہ محترمہ کے انتقال کا سن کر دلی دکھ اور افسوس ہوا ہے خداوند منان بحق صدقہ پنجتن پاک علیہم السلام  مرحومہ کی مغفرت فرمائے آخرت کی تمام منازل آسان کرے اور سب گھر والوں کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

ناصر عباس شیرازی نےکہا کہ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صدر علامہ اقتدار حسین نقوی کی والدہ محترمہ کے انتقال کا سن کر دلی دکھ اور افسوس ہوا ہے،خدا وند متعال پسماندگان کو صبر جمیل عنایت فرمائے۔

علامہ ڈاکٹر شفقت شیرازی نے کہا کہ برادر عزیز و ارجمند جناب مولانا سید اقتدار حسین نقوی (صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین، جنوبی پنجاب) کی والدہ گرامی کی وفات کی خبر سن کر دلی دکھ اور افسوس ہوا۔ والدین کی فضیلت اور زندگی میں ان کے وجود مبارک کی برکت و  اہمیت کے پیش نظر جناب مولانا سید اقتدار حسین نقوی کے لیے ان کی والدہ گرامی کا انتقال پر ملال بہت بڑا نقصان ہے۔ اللہ رب العزت ان کی والدہ گرامی کو جوار رحمت و مغفرت میں جگہ عنایت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں محترم جناب مولانا اقتدار حسین نقوی اور ان کے اہل خانہ کو تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین ضلع اسلام آباد و راولپندی کے زیر اہتمام شہدائے اسلام کو خراج عقیدت و سلام پیش کرنے کے لیے تکریم شہداء کانفرنس کا انعقاد کیا گیاجس میں چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا ۔

چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج تک کسی شیعہ اور سنی نے ملکی سالمیت اور خودمختاری پر حملہ نہیں کیا حاج (ق س) نے ایک عہد کو تعبیر کیا،حق و باطل کی پہچان کے لیے ابتداء کربلاء سے ہوئی،پاکستان میں مزارات ،امام بارگاہوں اور علماء کرام نے ان تکفیریوں کے حملوں کو سہا،ریاست نے کبھی عظمت صحابہ کرام کے نام پر لشکر بنائے کبھی جہاد اسلام کے نام پر لشکر بنائے ،کالعدم تحریک طالبان کے ساتھ مذاکرات احمقانہ فیصلہ ہے۔جیسے کوئی بھی ذی شعور قبول کرنے کو تیار نہیں وحشت اور بربریت کا کھیل کھیلنے والے لشکروں کو قومی دھارے میں لانے کی بات انتہائی افسوس ناک ہے،طالبان کا علم سے دور دور کا تعلق نہیں ہے ،موجودہ وزیر داخلہ داتا گنج بخش رحمۃ اللّٰہ کے مزار پر حملہ آوروں کی پشت پناہی کرتے رہے ہیں،دنیا میں عزت سے جینا ہے تو مانگنے کی بجائے دینے والا بننا ہو گا۔

سربراہ جماعت اہل حرم مفتی گلزار نعیمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی زندگی قابل فخر ہے اور ان کی موت تو قابل رشک ہے،جسے خدا کی آشنائی حاصل ہو جائے وہ خدا کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنا فخر سمجھتے ہیں۔جو شخص اہلبیت علیہم السلام سے جتنی زیادہ محبت کرتا ہے اسے موت بھی اتنی زیادہ سخت اور امتحان والی ہو گی۔وقت کا تقاضا ہے کہ ہمیں اتحاد و وحدت کے پیغام کو پھیلانا ہو۔

مرکزی جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم سید ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ اس وطن کے دشمنوں کے سروں کو توڑیں گے انکی آنکھوں کو ہم پھوڑیں گے کو قاتلوں کی بجائے عوام کے ساتھ کھڑا ہونا پڑے گا،ہم مقدس شہداء کے پیغام کو کبھی نہیں بھولیں گے،معصوم بچوں کا خون بہانے والے دہشت گردوں سے مذاکرات قطعی طور پر قبول نہیں،شہداء کو سرحدوں کی قید میں بند کرنا ناانصافی ہوگی۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے معروف صحافی و کالم نگار مظہر برلاس نے کہا کہ جب تک ملک پر موجودہ حکمران مسلط ہیں حالات بد تر ہوتے جائیں گے۔خدا کی ذاتِ کو سب سے زیادہ پسند عمل محمد آل محمد پر درود بھیجنا ہے۔حاج (ق س) صرف جرنیل نہیں تھا وہ تو ایک درویش تھا حاج (ق س) دنیا میں ہر خطے پر مظلومین کی حمایت و نصرت کے لئے پہنچا،حاج (ق س) نے کوئی جزیرہ نہیں خریدا کوئی بینک بیلنس نہیں بنایا بلکہ رضائے خدا خریدی ہےحالات جس قدر سخت ہو جائیں راہ اہلبیت علیہم السلام کبھی نہ چھوڑیں۔کانفرنس سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور جامعہ الولایہ کے طلبہ نے ٹیبلو پیش کیا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین ضلع اسلام آباد و راولپندی کے زیر اہتمام شہدائے اسلام کو خراج عقیدت و سلام پیش کرنے کے لیے تکریم شہداء کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔کانفرنس میں چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجا ناصر عباس جعفری ، چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا،سربراہ جماعت اہل حرم مفتی گلزار نعیمی،مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی معروف صحافی مظہر برلاس  اور دیگر مقررین نے خطاب کیا ۔کانفرنس میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

کانفرنس سے مرکزی خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ آج ہم یہاںوطن اور اسلام کا دفاع کرنے والے شہداء کے لئے بیٹھے ہیں آل اطہار علیہم السلام کے حرم کا دفاع کے لیے،امت کے دفاع کے لیے کھڑے ہونے والے شہداء کو ہم فراموش نہیں کر سکتےامریکہ احمق نہیں جو کسی جگہ لاکھوں ڈالرز لگائے بلکہ وہ خطے پر غلبہ حاصل کرتا اگر قاسم سلیمانی اردگان کو نہ سمجھاتے تو امریکہ کی طرف سے ترکی کے بھی ٹکڑے ٹکڑے کر دیئے جاتے سردارحاج (ق س) آج ہم میں موجود نہیں ہے لیکن ہم اسے کبھی نہیں بھلا سکتے ۔انہوں نے مذید کہا کہ عوام کی امنگوں کے مطابق صاف شفاف الیکشنز کراوئے جائیں،پاک فوج اور عوام کے درمیان پیدا ہونے والے فاصلے ختم کرنے کی ضرورت ہے عوام پر مسلط نااہل امپورٹڈ حکمران ملکی سالمیت اور استحکام کے لئےخطرناک ہیں ۔ہم وطن کے باوفا بیٹے ہیں ہم ملکی سالمیت پر آنچ نہیں آنے دیں گے ۔وطن عزیز کی خود مختاری اور استحکام کے لئے جانیں نچھاور کر دیں گے ۔

وحدت نیوز(کھرمنگ) گلگت بلتستان اسمبلی میں پارلیمانی سیکریٹری برائے لوکل گورنمنٹ و ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین شیخ اکبر علی رجائی کی خصوصی ہدایت پر برف باری اور واٹر چینل کیوجہ سے بلاک شدہ کسورو کی بحالی کیلئے اسسٹنٹ کمشنر کھرمنگ اور بی اینڈ آر کے ذمہ داران کی نگرانی میں کام شروع ہوگئے۔ ڈپٹی کمشنر کھرمنگ محمد جعفر اور ایکسین ورکس یاسر قزلباش نے ماتحت عملے کو فورا کام کرکے روڈ بلاک پر کام کا حکم دیا۔ اہالیان علاقہ نے اس موقع پر پارلیمانی سکریٹری کی طرف سے خصوصی دلچسپی لیکر انتظامیہ کو متوجہ کرنے پر انکے، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ورکس کا شکریہ ادا کیا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree