
Ahsan Mashadi
وحدت نیوز(لاہور) علامہ سید علی اکبر کاظمی نومنتخب صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کی اپنے وفد کے ہمراہ لاہور میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکز المصطفی ہاوس آمد ۔ برادر حسن عارف اور آئی ایس اوکی مرکزی کابینہ کے ساتھیوں نے صوبائی صدر اور ان کے وفد کا استقبال کیا۔
اس ملاقات میں جناب سید اسد عباس نقوی مرکزی سیکرٹری سیاسیات ،جناب سید حسن رضا کاظمی صوبائی جنرل سیکرٹری صوبہ پنجاب ، برادر اسد اللہ بلتی صوبائی سیکرٹری اطلاعات ونشریات صوبہ پنجاب بھی موجود تھے ۔
برادر حسن عارف مرکزی صدر نے علامہ علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور ان کے وفد کا شکریہ ادا کیا ۔ اس ملاقات میں ملک کی سیاسی اور موجود صورتحال پر گفتگو کی ،یہ ملاقات ایک گھنٹہ جاری رہی ۔
وحدت نیوز(لاہور) علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کا اپنے وفد کے ہمراہ کینال پارک مدرسہ القائم کادورہ، علامہ محمد اقبال کامرانی سے ملاقات اور تنظیمی فعالیت پر سیر حاصل گفتگو کی گئی ۔ آقا اقبال کامرانی نے علامہ علی اکبر کاظمی کو پنجاب کے صوبائی صدرکی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی ان اپنے وفد کے ہمراہ کا کینال پارک آکر ملاقات کرنے کا شکریہ ادا کیا اور کہا جہاں بھی تنظیم کو ضرورت ہوئی میں حاضر ہوں ۔مجلس وحدت مسلمین کی تشکیل کی پہلی میٹنگ بھی اسی مدرسہ کی مسجد میں ہوئی تھی ۔ میں ہمیشہ مجلس وحدت کی فعالیت ۔ پیشرفت اور ترقی کا خواہاں ہوں۔ اور رہوں گا جس پر علامہ علی اکبر کاظمی نے اپنی، اپنی جماعت اور اپنے وفد کی جانب سے اپنے میزبان کا شکریہ ادا کیا یہ ملاقات ایک گھنٹہ جاری رہی۔
وحدت نیوز(کراچی) حکومت کا 150 ارب سے زائد کا منی بجٹ لانے پر غور۔مجلس وحدت مسلمین کا اس عوام دشمن اقدام پر تشویش کا اظہار، ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ کے پولیٹیکل سیکریٹری سید علی حسین نقوی نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ منی بجٹ جہاں غربت اور مہنگائی میں پستے ہوئے مظلوم غریب عوام پر مہنگائی کا ایک اور پہاڑ توڑے گا وہیں ملک میں موجود صنعت کار اور کاروباری طبقات کی پہلے سے ہی ٹوٹی ہوئی کمر کو مزید توڑنے کا سبب بنے گا۔تیزی سے بند ہوتی ہوئی صنعتوں کے باعث بے روزگاری میں بے پناہ اضافہ ہوچکا ہے منی بجٹ آنے کے بعد مزید صنعتیں بند ہونے کا اندیشہ ہے۔
علی حسین نقوی نے مزید کہا کہ بے روزگاری کا ایک طوفان ہے جس سے غریب عوام مزید بدحال ہوگی۔ منی بجٹ پیش کرنے کے بجائے حکومت کواپنے شاہانہ اخراجات کم کرنے کی ضرورت ہے۔ہم ممکنہ منی بجٹ کو بھرپور طور پر مسترد کرتے ہیں اور اسے غریب عوام کے معاشی قتل کے مترادف سمجھتے ہیں۔
وحدت نیوز(لاہور) اسد علی زلفی کو مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات کی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔ اسد علی زلفی نے چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے۔ اسد علی زلفی کا وحدت نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ ایم ڈبلیو ایم اور میڈیا کے درمیان بہترین تعلقات کے قیام کیلئے کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا اس دور کا موثر ترین ہتھیار ہے، جس کے ذریعے اپنا پیغام بہتر انداز میں دنیا تک پہنچایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ذمہ داری کے انتخاب پر وہ صوبائی صدر کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کے ذریعے ہم بہتر انداز میں اپنے اہداف اور مقاصد سے دنیا میں آگاہی پھیلا سکتے ہیں، اس حوالے سے مجلس کا پیغام وحدت ہے جسے پاکستان کے تمام باسیوں تک پہنچایا جائے گا۔
وحدت نیوز(لاہور)علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کا اپنے وفد کے ہمراہ مانگا منڈی کا دورہ۔جہاں وہ رائے ہاؤس گئے اور انہوں صوبائی کابینہ کےرکن رائے ناصر علی صوبائی سیکرٹری روابط کی عیادت اور ملاقات کی اور ان کی جلد صحتیابی کےلئے دعاکرائی ۔
اس موقعہ پر جناب سید حسن رضا کاظمی صوبائی جنرل سیکرٹری صوبہ پنجاب ، برادر اسد اللہ ذولفی صوبائی سیکرٹری اطلاعات ونشریات۔ برادر ظہیر کربلائی صوبائی آفس سیکرٹری کے علاوہ علاقے مومنین بھی موجود تھے ۔
رائے ناصر علی نے علامہ علی اکبر کاظمی کو صوبائی صدر بننے اور کابینہ کی تشکیل ،لاہور آمد اور خصوصی طور پر مانگا منڈی آمد پر شکریہ ادا کیا ۔رائے ناصر علی نے نئے صوبائی صدر کے ہمراہ وفد کا بھی شکریہ ادا کیا ۔ رائے ناصر علی نے تنظیمی حوالے سے نئے صوبائی صدر کو بریف کیا ۔
آقائے علی اکبر کاظمی صوبائی صدر نے کہا ہم سب آپ کیلئے دعا گو ہیں کہ مولا آپ کو جلد صحتیاب فرمائے اور آپ ہمارے درمیاں ہوں اور اپنی الہی ذمہ داری جس طرح پہلے نبھا رہے تھے ایسے ہی فعالیت انجام دے سکیں ۔ ان شاءاللہ یہ ملاقات ایک گھنٹہ جاری رہی ۔
وحدت نیوز(ڈیرہ مرادجمالی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ تنظیم سازی اور ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے زیر اہتمام ڈیرہ مراد جمالی میں ایک روزہ تنظیمی ورکشاپ منعقد ہوئی۔ جس میں مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی، صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی، صوبائی نائب صدر علامہ سہیل اکبر شیرازی، مرکزی مسؤل شعبہ جوان علامہ تصور عباس اور علامہ محمد رضا مفکر نے درس دیا۔ جبکہ اسلام شناسی ورکشاپ میں صوبائی سیکرٹری میڈیا سید عبدالقادر شاہ، مرید علی شاہ نے انتظامی فرائض انجام دیئے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ تنظیمی کارکنوں کی تعلیم و تربیت مجلس وحدت مسلمین کی ترجیحات میں شامل ہے۔ یونٹس کے لئے نو نکاتی سالانہ پروگرام تشکیل دیا گیا ہے۔جس پر عملدرآمد سے تنظیمی فعالیت میں اضافہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ دین اسلام نے حصول علم کو بڑی اہمیت دی ہے۔ اسی لئے پہلی وحی کا آغاز اقراء سے ہوا یعنی "پڑھ اپنے رب کے نام سے جس نے تجھے پیدا کیا"۔ قرآن کریم کتاب ہدایت ہے اور اس میں موجود سورت القلم ہمیں قلم کی اہمیت سے آگاہ کرتی ہے۔ یونٹس اسلام شناسی کے لئے اسٹڈی سرکل ورکشاپس اور پندرہ روزہ دروس کا اہتمام کریں۔
علامہ سید ظفر عباس شمسی نے اس موقع پر کہا کہ یکم رجب سے ملک بھر میں توسیع تنظیم مہم کا آغاز ہو رہا ہے۔ جس کا مقصد معاشرے میں ایم ڈبلیو ایم کے اہداف کو بیان کرنا اور مجلس کے اغراض و مقاصد کے حصول کی جدوجہد کو تیز کرنا ہے۔ اس موقع پر ورکشاپ کے شرکاء میں انعامات تقسیم کئے گئے۔