Ahsan Mashadi

Ahsan Mashadi

weku natomiast pierwej usma|onymi pieczarkami z przenn. Pszeniczn do piecyka. I naci pietruszki, powikszajc póB pory na optymistycznie lukratywny kolor. http://vitamineforharet.eu - http://vitaminizakosa.eu
Website URL: http://max-penis.eu Email: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

وحدت نیوز(سکردو)مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے زیر اہتمام علماء و مشائخ کانفرنس صوبائی سیکرٹریٹ سکردو میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں بلتستان بھر سے کثیر تعداد میں علمائے کرام نے شرکت کی۔ کانفرنس میں خاتون جنت حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا اور رہبر کبیر امام خمینی ؒ کے یوم ولادت باسعات کے حوالے سے ہدیہ تبریک پیش کیا گیا اور شہید آغا ضیاء الدین رضوی کی دینی خدمات کو سراہا گیا۔

کانفرنس سے حجۃ الالسلام سید مصطفی شاہ الموسوی، علامہ شیخ سجاد حسین مفتی اور ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی صدر آغا سید علی رضوی نے خطاب کیا۔
ان علما نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس عظیم کانفرنس کا مقصد علمائے کرام کا آپس میں مل بیٹھ کر مختلف امور کو زیر غور لانا ہے۔ کانفرنس میں معاشرے میں تربیت کی ضرورت کے پیش نظر تمام محلہ جات کی سطح پر تربیتی پروگراموں کے انعقاد پر زور دیا گیا۔

مقررین نے کہا کہ معاشرے میں تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت کا اہتمام نہ ہونے کی وجہ سے بگاڑ پیدا ہو رہا ہے، چنانچہ علماء کا فرض ہے کہ وہ نئی نسل کی تربیت کے لئے اپنے آپ کو وقف کریں تاکہ ہمارا اسلامی معاشرہ بگاڑ سے بچ سکے۔ عوام غلط افواہوں کی وجہ سے حقائق سے دور ہو جاتے ہیں، ایسے میں افواہوں کی بجائے اصل حقائق کی طرف عوام کی توجہ مبذول کرنے کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔علمائے کرام کو چاہئے کہ ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر معاشرتی اصلاح کی کوششیں تیز کریں، عوام کی توقعات علما سے وابستہ ہیں لہذا انہیں عوام کی توقعات پر پورا اترنے کے لئے اپنی توانائیاں صرف کرنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر تمام علمائے کرام نے متفقہ طورپر ایک قرارداد منظور کی۔

قراداد میں کہا گیا کہ ہم قومی اسمبلی  سے پاس ہونے والی فوجداری ترمیمی بل 2021 کو مسترد کرتے ہیں اور ریاست کے ذمہ داران سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسے کسی بھی بل کو منظور کرکے قانون کا حصہ نہ بننے دیا جائے۔ جس سے ملکی ہم آہنگی اور رواداری کی فضا زہر آلود ہو قرارداد میں کہا گیا کہ مقامی لوگوں کے جذبہ حب الوطنی اور خطے کی مخصوص صورتحال کے تناظر میں گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کا تعین از حد ضروری ہے۔ گلگت بلتستان میں کوئی زمین خالصہ سرکار نہیں۔ یہاں کی ایک ایک انچ زمین عوام کی ملکیت ہے۔ لہٰذا زمینوں کو مقامی لوگوں میں تقسیم کیا جائے۔

آئینی و بنیادی حقوق سے محروم گلگت بلتستان  کے عوام کو میسر واحد سبسڈی گندم سبسڈی ہے، جسے بار بار کم کرنا، سالانہ ترقیاتی بجٹ پہ کٹ لگانا اور پی ایس ڈی پی پروجیکٹ کے فنڈز کو روکنا علاقے کے عوام کے ساتھ سراسر زیادتی ہیں۔ لہٰذا انہیں فی الفور بحال کیاجائے۔ ہم سیاحت کے فروغ کے لئے کئے جانے والے ہر مثبت اقدام کو سراہتے ہیں لیکن سیاحت کے فروغ کے نام پر غیر شرعی و  غیر اخلاقی پروگراموں کو فروغ دینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ صوبائی حکومت لینڈ ریفارمز ایکٹ اور فنانس بل پر انجمن تاجران کے ساتھ کئے گئے وعدوں پر جلد از جلد عمل درآمد کرے۔

وحدت نیوز(کوہاٹ)متنازعہ فوجداری ترمیمی بل 2021ء کے حوالے سے کچہ پکہ مرکز کے مقام پر مجلس علماء شیعہ پاکستان کے مرکزی صدر علامہ سید حسنین عباس گردیزی،مرکزی سیکرٹری تبلیغات مجلس علماء شیعہ پاکستان علامہ سید ثمر نقوی، صدر مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخواہ علامہ جہانزیب جعفری،علامہ خورشید انور جوادی و دیگر رہنماؤں نے پریس کانفرنس کی ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید حسنین عباس گردیزی نے کہا ہے کہ ہم قومی اسمبلی سے پاس ہونے والے متنازعہ فوجداری ترمیمی بل 2021ء کو یکسر مسترد کرتے ہیں اور ریاست کے ذمہ داران سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسے کسی بھی بل کو منظور کر کے قانون کا حصہ بننے سے روکا جائے جس سے ملکی بھائی چارے، مذھبی ہم آہنگی اور رواداری کی مجموعی فضا زہر آلود ہو لہذا اس بل کو ایوانِ بالا سینیٹ سے ہرگز منظور نہ کیا جائے بصورت دیگر ملت جعفریہ پاکستان ہر فورم اور سطح پر احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

علامہ خورشید انور جوادی نے کہا کہ ملک میں دن بدن سیاسی و معاشی عدم استحکام بڑھتا جا رہا ہے وہاں آس فرقہ وارانہ بل کو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت لانچ کر کے سماجی آمن و اماں کو بھی تہہ وبالا کرنے کی گھناؤنی حرکت کی گئی ہے جس کے معاشرے کے لیے مہلک نتائج برآمد ہوں گے۔

علامہ جہانزیب جعفری نے کہا کہ بہت ہی افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ کسی روڈ کنارے لگے ڈھابے یا چھپر ہوٹل کے بھی کچھ اصول و ضوابط ہوتے ہیں جن کی پاسداری کی جاتی ہے لیکن دوسری طرف ہمارے قانون ساز اداروں میں وضع کردہ ضابطہ اخلاق اور اصولوں پر کوئی عمل پیرا نہیں ہو رہا جس کی تازہ مثال قومی اسمبلی سے منظور کروایا گیا مسلکی بنیادوں پر مشتمل فوجداری ترمیمی ایکٹ جسے چوروں کی طرح جلد بازی میں منظور کروایا گیا اور اس حساس نوعیت کے بل پر کسی قسم کی کوئی توجہ یا نقظہ اعتراض نہیں اٹھایا گیا اور نہ ہی بحث کی گئی ہے جو کہ انتہائی تشویشناک اور غیر ذمہ دارانہ اقدام ہے جس ہم مذمت کرتے ہیں اور اسے سختی سے مسترد کرتے ہیں۔

وحدت نیوز(راولپنڈی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع راولپنڈی کے نئے میر کارواں کے انتخاب کے لئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے دستورِ کے مطابق وحدت ویلفئیر سنٹر ڈھوک رتہ راولپنڈی میں ووٹنگ کی گئی،ضلعی کابینہ کی طرف سے دو نام دئیے گئے ان میں سئنیر نائب صدر راولپنڈی الشیخ مولانا غلام محمد عابدی قمی ، اور عزاداری کونسل کے سربراہ مولانا سید اعوان علی شاہ شیرازی کا نام تجویز کیا گیا۔

 تحصیل کے نمائندوں کیطرف سے ایم ڈبلیو ایم ٹیکسلا سٹی سے سید وقار حیدر بخاری صاحب کا نام تجویز کیا گیا۔ بعد ازاں مرحلہ ووٹنگ، اکثریت نے مولانا سید اعوان علی شاہ شیرازی صاحب کو راولپنڈی کا ضلعی صدر منتخب کیا ۔

وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے ملتان میں حضرت شاہ شمس تبریز کے مزار پر حاضری دی اور مزار پر پھول نچھاور کئے۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم ضلع ملتان کے نومنتخب ضلعی صدر علامہ وسیم عباس معصومی اور سابقہ صوبائی سیکرٹری سیاسیات انجینئرمہر سخاوت علی سیال ان کے ہمراہ تھے۔ دربار حضرت شاہ شمس تبریز کے سجادہ نشین مخدوم سید عون رضا شمسی نے درگاہ آنے پر پھولوں کے ہار پہنا کر معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔ اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے مخدوم سید عون رضا شمسی کو اپنی کتاب اھل بیت علیھم السلام کا علمی مقام امت اسلامی کے اتحاد کا محور کا تحفہ پیش کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ مزارات اولیا سے تعلق رکھنے والے مشائخِ عظام کا قومی معاملات میں اہم کردار بنتا ہے انہیں قومی معاملات میں سرگرم کردار ادا کرنا چاہیئے۔ متنازعہ نصاب تعلیم سے لے کر تکفیری گروہ کے متنازعہ بل تک ہمیں ملت کے خلاف ہونے والی ہر سازش پر نظر رکھنی چاہیے اور اسے ناکام بنانے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کروڑوں شہری حضرت شاہ شمس تبریز سے بے پناہ عقیدت رکھتے ہیں ان کی فارسی شاعری کا مجموعہ چھپنا چاہیے۔ شمسی سادات نے ملک کے مختلف علاقوں میں مکتب اہل بیت علیہم السلام کی ترویج کے لئے جو کردار ادا کیا وہ لائق ستائش ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مخدوم سید عون عباس شمسی نے کہا کہ حضرت شاہ شمس تبریز کا دربار آل محمد کے عاشقوں کا محور ہے، محکمہ اوقاف کی جانب سے دربار سے وابستہ املاک میں منفی مداخلت افسوسناک ہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے آسمان امامت و ولایت کے پانچویں درخشاں ستارے فرزند رسولۖ حضرت امام محمد باقر علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے پر مسرت موقع پراپنے تہنیتی پیغام میںکہا کہ حجت دوراں امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف، مقام معظم رہبری اور اہلبیت علیہم السلام کے چاہنے والوں کی خدمت میں ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتا ہوں۔ آپ نے تشنگانِ حق و معرفت کو ہمیشہ توحید و انسانیت کا درس دیا اور علم و دانش کے وہ چشمے جاری کیئے کہ آپ کا لقب ہی باقر العلوم یعنی علم کا سینہ شگاف کرنے والا پڑ گیا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)سویڈن میں قرآن مجید کے نسخے کی بے حرمتی کرنے کی شدید مذمت کرتا ہوں مسلم دنیا کے جذبات کو مجروح کرنا انتہائی مجرمانہ عمل ہے جس کی آزادی اظہار کی آڑ میں قطعاً اجازت نہیں دی جا سکتی ان خیالات کا اظہار چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجا ناصر عباس عرف جعفری نے میڈیا سیل کو جاری اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اپنے آپ کو مہذب کہنے والی نام نہاد مغربی دنیا کا مکروہ چہرہ اس طرح کی قبیح حرکتوں سے پوری دنیا پر عیاں ہو جانا چاہیے،  قرآن مجید کی بے حرمتی سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ کسی طور پر بھی انسانی اقدار کا پاس نہیں ہے اور اسلام فوبیا کا مرض مغربی ممالک میں بڑھتا جا رہا ہے جس پر مسلمانوں سمیت ہر باضمیر انسان کا دل دکھی اور تشویش میں مبتلا ہے اور اس اشتعال انگیز حرکت پر مسلم ورلڈ سے سخت ردعمل کا آنا فطری عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی مذہب دوسرے مذاہب کے مقدسات کی توہین کی ہرگز اجازت نہیں دیتا جس سے کسی کے مذہبی جذبات مجروع ہوں اور دل آزاری ہو مگر دلی دکھ کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ مغربی معاشرے میں اس مجرمانہ عمل کو یکے بعد دیگرے دوہرایا جاتا ہے لیکن اس پر انسانی حقوق اور عالمی امن کے نام پر نوبل پرائز دینے والے اداروں کا دوہرا معیار قابل مذمت ہے متعلقہ حکومتیں بھی اس مجرمانہ عمل میں ملوث افراد کو سزا نہیں دیتی ہیں جن کی بدولت آئے روز مغربی ممالک میں مسلمانوں کے مقدسات کی بے حرمتی کے واقعات کا رونما ہونا معمول بنتا جا رہا ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree