Ahsan Mashadi

Ahsan Mashadi

weku natomiast pierwej usma|onymi pieczarkami z przenn. Pszeniczn do piecyka. I naci pietruszki, powikszajc póB pory na optymistycznie lukratywny kolor. http://vitamineforharet.eu - http://vitaminizakosa.eu
Website URL: http://max-penis.eu Email: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر علامہ صادق جعفری نے وحدت سیکرٹریٹ انچولی میں وکلافورم کی خصوصی نشست میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  فوجداری ترمیمی بل کے ذریعے 298 اے میں قومی اسمبلی سے ہونے والی ترمیم کو مسترد کرتے ہیں۔ مکتب تشیع ایسے کسی بھی بل کی حمایت نہیں کرتی جو ملک میں بدامنی اور کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری کا سبب بنے۔ علامہ صادق جعفری کا مزید کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں بیٹھے حضرات ایک دفعہ بھی اس بل پر غور کرتے تو انہیں معلوم ہوتا کہ انہوں نے کتنی سنگین غلطی کی ہے، لیکن صد افسوس کہ ہمارے اسمبلی ممبران نے توہین صحابہ و توہین اہلیبیتؑ کے نام پر بل کو پاس نہیں کیا ہے بلکہ صرف تکفیری زہنیت رکھنے والی ایک دہشتگرد تنظیم کی خواہش کو پورا کیا ہے۔ اس موقع پر کلب جواد،فاران رضوی،معمبر عباس، علامہ مبشر حسن، آصف صفوی،مولانا نشان حیدر،مولانا ملک عباس سمیت دیگر زمہ داراان بھی موجود تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ بل پاکستان میں امن و سلامتی کے لئے خطرہ ہے، میں متعلقہ فورم، سینیٹرز اور صدر مملکت سے اپیل کرتا ہوں کہ اس بل کو مسترد کریں چونکہ پاکستان کا آئین و قانون اور قائد و اقبال کے نظریات میں ایسے کسی بھی بل کی گنجائش نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج ملک بھر میں مکتب تشیع اور ہر باشعور فرد اس بل کیخلاف سراپا احتجاج ہے۔ ملک بھر میں علماء کرام و خطباء نے جمعہ کے خطبوں سے اس بل کو مسترد کرتے ہوئے اسے لاحق خطرات سے آگاہ کیا ہے۔ اب حکومت کی ذمہ داری ہے کہ سینٹ میں اس بل کو مسترد کریں۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے نائب صدر علامہ مختار احمد امامی نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی سے پاس ہونے والے فوجداری ترمیمی بل 2021ء کو مسترد کرتے ہیں اور ریاست کے ذمہ داران سے مطالبہ کرتے ہیں ایسے کسی بھی بل کو منظور کر کے قانون کا حصہ نہ بننے دیا جائے جس سے ملکی ہم آہنگی اور رواداری کی مجموعی فضاء زہر آلود ہو۔

 اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اس بل کا عنوان تو خوبصورت ہے مگر اس کا مواد فرقہ وارانہ سوچ پر مبنی ہے، لہذا وطن عزیز ایسے کسی قانون کا ہرگز متحمل نہیں ہوسکتا جس سے ملک بھر کے گلی محلوں میں خلفشار پھیلے اور نفرت انگیز قانون کی آڑ لے کر تکفیری فکر کے حامل موقع پرست لوگ اسے اپنے متشدد پسندانہ عزائم کے لئے ناجائز استعمال کریں اور آئے روز بے گناہ افراد کو اس کی بھینٹ چڑھایا جائے۔

وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صدر سید علی رضوی نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی سے پاس ہونے والے فوجداری ترمیمی بل کو مسترد کرتے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم کا کہنا تھا کہ ریاست کے ذمہ داروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسے کسی بھی بل کو منظور کر کے قانون کا حصہ نہ بننے دیا جائے جس سے ملکی ہم آہنگی اور رواداری کی مجموعی فضا زہر آلود ہو۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری علامہ اعجاز حسین بہشتی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فوجداری ترمیمی بل 2021ء کے ذریعے 298 اے میں قومی اسمبلی سے ہونے والی ترمیم کو مسترد کرتے ہیں۔ مکتب تشیع ایسے کسی بھی بل کی حمایت نہیں کرتا جو ملک میں بدامنی اور کروڑوں مسلمانوں کی دل آزری کا سبب بنے۔

علامہ اعجاز بہشتی کا مزید کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں بیٹھے حضرات ایک دفعہ بھی اس بل پر غور کرتے تو انہیں معلوم ہوتا کہ انہوں نے کتنی سنگین غلطی کی ہے، لیکن صد افسوس کہ ہمارے اسمبلی ممبران نے توہین صحابہ و توہین اہلیبیت ع کے نام پر بل کو پاس نہیں کیا ہے بلکہ صرف تکفیری زہنیت رکھنے والے ایک دہشتگرد تنظیم کی خواہش کو پورا کیا ہے۔یہ بل پاکستان میں امن و سلامتی کے لئے خطرہ ہے میں متعلقہ فورم، سینیٹرز اور صدر مملکت سے اپیل کرتا ہوں کہ اس بل کو مسترد کریں چونکہ پاکستان کی آئین و قانون اور قائد و اقبال کے نظریات میں ایسے کسی بھی بل کی گنجائش نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج ملک بھر میں مکتب تشیع اور ہر باشعور فرد اس بل کے خلاف سراپا احتجاج ہے۔ ملک بھر میں علماء کرام و خطباء نے جمعہ کے خطبوں سے اس بل کو مسترد کرتے  ہوئے اسے لاحق خطرات سے آگاہ کیا ہے۔ اب حکومت کی ذمہ داری ہے کہ سینٹ میں اس بل کو مسترد کریں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان بیرسٹر خالدخورشید خان نے جامعہ الولایہ کا دورہ کیااور وہاں مہتمم جامعہ وچیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ سمیت ایم ڈبلیوایم کے دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی۔

وزیر اعلیٰ خالد خورشید نے جامعہ الولایہ کی تاریخی طرز تعمیر کا شاہکار نئی عمارت کا جائزہ بھی لیا اور اس شاندار فن تعمیر کی تعریف کی۔ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری اور وزیر اعلیٰ کے درمیان اہم قومی سیاسی مسائل اور گلگت بلتستان کےآئینی اور عوامی حقوق کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے مرکزی جنرل سیکریٹری سید ناصرعباس شیرازی، ایم ڈبلیوایم کے پارلیمانی لیڈرکاظم میثم، وزیر سیاحت راجہ ناصرعلی خان، وزیر تعمیرات وزیر سلیم سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان کی گلگت بلتستان کونسل سیکرٹریٹ آمد کے موقع پر چیئرمین سیٹینڈنگ کمیٹی جی بی کونسل محمد ایوب شاہ،رکن جی بی کونسل و پولیٹیکل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شیخ احمد علی نوری اور دیگر کونسل کے ممبران سے ملاقات کی۔

ملاقات میں گلگت بلتستان میں بلدیاتی الیکشن کے انعقاد سے متعلق سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوا،اس موقع پر ممبران کونسل نے اس بات پر زور دیا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے مضبوط بلدیاتی نظام اور اس کا تسلسل یقینی بنانا ہوگا تاکہ عوامی مسائل مقامی سطح پر حل کیے جاسکیں۔موجودہ جی بی کے  مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے فوری بلدیاتی الیکشن کرنا نا گزیر ہے۔

اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے کہا کہ ہم ایک جامع اور کار آمد بلدیاتی نظام قائم کرنے کے لیے کوشاں ہے اور کوشش ہے کہ فوری صوںے میں بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کو ممکن بنائیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree