Ahsan Mashadi

Ahsan Mashadi

weku natomiast pierwej usma|onymi pieczarkami z przenn. Pszeniczn do piecyka. I naci pietruszki, powikszajc póB pory na optymistycznie lukratywny kolor. http://vitamineforharet.eu - http://vitaminizakosa.eu
Website URL: http://max-penis.eu Email: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

وحدت نیوز(مظفرآباد)علامہ ڈاکٹر سید یاسر عباس سبزواری صدر مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر نائب صدر ملی یکجہتی کونسل آزاد کشمیر نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ قرآن کریم بشریت کے لیے نور الھی ھے لیکن اندھیرے اور جہالت میں ڈوبے ہوئے انسان آج بھی اس قرآن کریم کے مخالف ہیں جس کی مثال سوئڈین میں پیش کی گئی اور قرآن کریم کی توھین کی گئی اس دشمنی کی اصل وجہ یہ ہے کہ اسلام اس وقت بھت تیزی سے ان ممالک میں پھیل رہا ہے اور لوگ قرآن کریم کے نور سے ھدایت حاصل کر رہے ہیں اور دشمن کو خطرہ محسوس ہو رہا ھے کہ اگر اسی طرح اسلام میں وسعت آتی رہی تو پھر ہمارا ٹھکانہ کہیں نہیں ھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دشمن مختلف طریقوں سے اپنی اسلام دشمنی کا اظہار کرتا ھے سویڈن میں جو قرآن کریم کی توھین کی گی یہ اس بات کا واضح ثبوت ھے کہ دشمن اسلام منطق اور استدلال کے ساتھ اسلام کا مقابلہ نہیں کرسکتا لہذا توھین کا راستہ اختیار کرتا ھے۔ھم پیروان وخادمان قرآن حکیم اس توھین کی مزمت کرتے ہیں۔

وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبرپختونخواہ کے جنرل سیکریٹری شبیر حسین ساجدی نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ ایک ہفتے میں ایک ہی گھر سے دوسرے شیعہ نوجوان کی ٹارگٹ کلنگ خیبرپختونخواہ حکومت اور قانون نافذ کرنےوالے اداروں کیلئے شرم کا مقام ہے، ڈیرہ اسماعیل خان تحصیل پروا میں ٹارگٹ کلنگ میں شہید ہونے والا عامر بلوچ کی شہادت افسوسناک ہے ۔ ملک کے طول و عرض میں شعیان حیدر کرار اس شہادت پر رنجیدہ ہیں۔ ڈیرہ جیسے حساس شہر میں ایک ہفتے میں ایک ہی خاندان سے یہ دوسرا قتل ہے ۔  

شبیر ساجدی نے یاد دلایا کہ طویل عرصے تک قتل وغارت سے متاثر شہر میں قدرے سکون آیا تھا ۔ لیکن سرحد پار دشمنوں سے ساز باز و ڈیرہ میں پولیس و ٹی ٹی پی کے اچھے تعلقات شہریوں کیلئے باعث تشویش بن رہے ہیں ۔ اگر گذشتہ دنوں شہید ہونے والے ثقلین کے قاتلوں کو گرفتار کرلیتے تو شاید خاندان سے دوسرا نقصان نہ ہوتا۔  

صوبائی جنرل سیکریٹری نے گزشتہ دنوں قومی اسمبلی سے پاس کروایے گئےبل کے طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ہو رہا ہے ۔ ماضی میں بھی سیاسی چفقلش زیادہ ہوئی ہے تو فرقہ وارانہ فسادات یا ٹارگٹ کلنگ شروع کروادی گئی تھی تاکہ توکہ اصل مسائل سےتوجہ ہٹائی جاسکے۔

شبیر ساجدی نے اشرافیہ اور کٹ پتلی حکومت کو متنبہ کیا کہ اداروں پولیس و فورسز کو فوری دہشت گردوں کو لگام لگانے کے ھدایت دیں ۔ پوری ملت ڈی آئی خان کے نہتے پرامن لوگوں کے ساتھ ہے ۔ متاثرہ خاندان کے ہر فیصلے میں ساتھ ہونگے ۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے نائب صدر علامہ مختار احمد امامی نے پاکستان ایسوسی آف پریس فوٹوگرافرز کے تحت کراچی پریس کلب میں منعقد کی جانے والی تین روزہ تصویری نمائش بعنوان کولاچی سے کراچی میں شرکت کی۔ تصویری نمائش میں کراچی شہر کی سماجی اور معاشی زندگی کی بھرپور عکاسی کی گئی جبکہ تصاویر کے ذریعہ شہر کے مختلف مسائل کو بڑی مہارت سے اجاگر بھی کیا گیا۔ علامہ مختار امامی نے نمائش میں رکھی گئی فوٹو گرافرز کی تصاویر کا بغور جائزہ لیا اور شاندار تصاویر پر داد بھی دی۔

اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم رہنما نے کہا کہ فوٹو جرنلسٹس بڑی بہادری اور جانفشانی سے اپنی پیشہ ورانہ خدمات انجام دے رہے ہیں، صحافت میں فوٹوگرافرز کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے، تصویری نمائش فوٹوگرافرز کی صلاحیتوں کا واضح اور منہ بولتا ثبوت ہے۔ اس موقع پر پیپ کے صدر عباس مہدی،جنرل سکریٹری جمیل بیگ، علامہ مبشر حسن، میثم عابدی، آصف صفوی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

وحدت نیوز(لاہور)ولادت با سعادت امام محمد باقر علیہ سلام اور آغاز ماہ رجب المرجب پر تمام بندگان خدا کو ھدیہ تبریک پیش کرتی ہوں امام محمد باقر علیہ سلام اپنے جد امجد حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے علوم و سیرت طیبہ کے وارث ہیں امام باقر علیہ سلام کی دلیل امامت میں امام کے نام آنحضرت(ص) کے سلام کا ذکر کیا جاتا ہے جو آپ نے جابر ابن عبداﷲ انصاری کے ذریعہ امام باقر (ع) کو پہنچایا۔ اس سلام کی اہمیت یہ ہے کہ جس رسول کو سلام کرنا ساری انسانیت اپنے لئے اعزاز سمجھتی ہو وہ ذات مقدس امام باقر (ع) کو سلام پہنچاتی ہے ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

 ان کا کہنا تھا خدا کا شکر ہے کہ اس نے ہمیں ایک بار پھر ماہ رجب کے فیوض و برکات سمیٹنے کا موقع ادا کیا اس مقدس مہینہ  میں کہ جسے پروردگار نے اپنا مہینہ قرار دیا ہے تمام بشریت کے لیے مغفرت اور رحمت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں مختصر تسبیحات و اذکار انسان کے لیے جہنم سے آزادی اور جنت کے حصول کا موجب بن جاتے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا ہماری ذمہ داری ہے کہ ایام بیض یعنی رجب کی تیرہ ، چودہ اور پندرہ تاریخوں  میں اعتکاف اور عبادت خداوندی کا بھرپور اہتمام کریں اور اسے معاشرے میں عام کرنے کی کوشش کریں ہمیں اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہوے اس فرصت اور موقع سے بھرپور استفادہ کرنا چاہیے اور خود کو ماہ شعبان و رمضان کے لیے آمادہ کرنا چاہیئے۔

وحدت نیوز(قم)مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری خطیب ولایت و امامت علامہ اعجاز حسین بھشتی نے قم حسینیہ بتلستانیہ میں جشن ولادت با سعادت امام محمد باقر علیہ السلام سے خطاب فرمایا جس میں کثیر تعداد میں طلاب کرام اور فضلاء نے شرکت کی۔

 اس عظیم الشان جشن کے موقع پر حجت الاسلام و المسلمین شیخ اعجاز حسین بھشتی نے امام باقرعلیہ السلام کی زندگی پر روشنی ڈالتے ھوئے فرمایا کہ اس وقت طلاب کو بھی چاھیے کہ امام باقر علیہ السلام کی سیرت پر عمل پیرا ھو اور حوزہ علمیہ سے دینی علوم کو صحیح سے سیکھے اور پھر پاکستان کی سرزمین پر اھلبیت علیھم السلام کی دفاع کرے۔اگر شبہات کا جواب قم اور نجف کے حوزے سے نہ آیے تو عام عوام تو دور خواص بھی حیران و سرگردان ھو جاینگے لذا دینی علوم پر گرفت ضروری ھے۔

علامہ اعجاز بہشتی کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت ایک خاص پلاننگ کے تحت حالات کو خراب کرنے کی سازش کی جاری ہے لیکن مکتب تشیع ملکی و عوام کے خلاف کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

وحدت نیوز(برمس بالا)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین گلگت کی جانب سے برمس بالا میں اشرف آباد یونٹ کی تنظیم نو کی گئی۔اجلاس کا باقاعدہ آغاز دعائے سلامتی امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف سے کیا گیا۔ اجلاس میں کثیر تعداد میں مومنات نے شرکت فرمائی۔ پروگرام میں نئی کابینہ کا اعلان کیا گیا جس سے مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین گلگت ڈویژن کی صدر و سابقہ ممبر گلگت بلتستان اسمبلی محترمہ بی بی سلیمہ نے حلف لیا .

پروگرام میں نائب صدر صائمہ شفیع بھی شریک ہوئیں ، اشر ف آباد یونٹ میںیونٹ صدر محترمہ نیلم ، نائب صدر محترمہ سکینہ ، جنرل سیکرٹری  محترمہ افسانہ بتول، رابطہ سیکرٹری محترمہ وجیہہ , مالیات سیکرٹری محترمہ ریجا ، سیکریٹری تعلیم و تربیت محترمہ سیدہ حنا زہراء اور محترمہ کائنات نے بطور سیکرٹری فلاح وبہبود  حلف اٹھایا اور امام زمانہ عجل اللہ فرجہ کی حقیقی سپاہ میں شامل ہونے کے عزم کا اظہار کیا۔ پروگرام کے آخر میں صدر محترمہ بی بی سلیمہ نے نئی کابینہ کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دھانی کرائی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree