
Ahsan Mashadi
وحدت نیوز(کوئٹہ) فلسطین فاونڈیشن پاکستان کے بلوچستان چیپٹر کے زیر اہتمام کوئٹہ پریس کلب میں سالانہ القدس کانفرنس بعنوان ”فلسطین کا دفاع پاکستان کا دفاع“ کا انعقاد کیا گیا۔کانفرنس میں جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ اور ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی جنرل سیکریٹری سید ناصر عباس شیرازی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ شہر بھر سے مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والے علماء کرام، خطباء، ذاکرین، اسکالرز، دانشور، یونیورسٹیز کے اساتذہ، صحافی، وکلاء سمیت سول سوسائٹی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اجلاس کی میزبانی کے فرائض علامہ مقصود علی ڈومکی نے انجام دئیے۔سالانہ القدس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ23 رمضان المبار ک کے دن دنیا بھر کی طرح پاکستان کے شہر کوئٹہ میں بھی عالمی یوم القدس منایا جائے گا۔ حکومت رمضان المبارک میں جمعۃ الوداع کو عالمی یوم القدس منانے کا سرکاری اعلان کرے او ر ملک بھر میں اسرائیل کے سلیپر سیل کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائے۔
مقررین کا کہنا تھا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے فلسطین پر قائم کی جانے والی صہیونی ریاست اسرائیل کو غاصب اور ناجائز قرار دیا ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ پاکستان میں اسرائیل کے لئے کام کرنے والے عناصر اسکولوں اور مختلف مقامات پر غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کے لئے نرم گوشہ پیدا کرنے کی گھناؤنی سازشیں کر رہے ہیں اور پاکستان کی نظریاتی بنیادوں کو کھوکھلا کرنا چاہتے ہیں۔مقررین کاکہنا تھا کہ پاکستان کے عوام ملک بھر میں 23رمضان المبارک بروز جمعہ کو عالمی یوم القدس منائیں اور فلسطین و قبلہ اول کی آزادی میں اپنا کردار ادا کریں۔
انہوں نے مزید کہاکہ پاکستا ن میں اسرائیل کے لئے کام کرنے والے ملک دشمن عناصر کو آزاد نہیں چھوڑا جا سکتا تاہم ان کا ہر سطح پر راستہ روکنے کی کوشش جاری رکھیں گے۔مقررین نے باہمی اتحاد کو فروغ دینے اور مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرنے سمیت عالمی صہیونی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے باہمی اتحاد پر زور دیا۔ اس موقع پر شہداء یوم القدس کوئٹہ کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔القدس کانفرنس میں طلباء و طالبات اور فلسطین فاؤندیشن پاکستان کی ورکنگ کمیٹی اراکین کی بڑی تعداد موجود تھی۔
وحدت نیوز(کوئٹہ)یکم اپریل انقلاب اسلامی کے ریفرنڈم یعنی یوم اسلامی جمہوریہ کی سالگرہ کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ رہبر کبیر بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے قرآن و سنت کی روشنی میں اسلامی جمہوریہ کا نظام قائم کیا ،انقلاب اسلامی عوام کی طاقت سے کامیاب ہوا اور عالمی استکبار کی دشمنی کے باوجود عوام کی حمایت سے قائم ہے۔
انہوں نے کہا کہ حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی قیادت میں انقلاب اسلامی کی کامیابی کے پچاس دن بعد یکم اپریل 1979 کو ایک عوامی ریفرنڈم میں ایرانی قوم نے 98 فیصد کی بھاری اکثریت سے اسلامی جمہوریہ کے حق میں ووٹ دیا۔ جو اسلامی جمہوریہ پر عوام کے بھرپور اعتماد کا مظہر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب دانا دشمن یعنی استکباری قوتوں نے پروپیگنڈہ کیا کہ دین سیاست سے جدا ہے اور نادان دوست بھی دین کو سیاست سے جدا سمجھنے لگے جس زمانے میں پروپیگنڈہ کیا گیا کہ دین عصر حاضر کے تقاضے پورے نہیں کرتا دین ماضی کا قصہ بن گیا۔ دین لوگوں کو سلانے کے لئے نشہ اور افیم ہے۔ ایسے وقت میں امام خمینی نے دین کی بنیاد پر جدید اسلامی ریاست قائم کی جس کی حیرت انگیز ترقی پر دوست و دشمن سبھی حیران ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو اسلام اور جمہوریت کے درمیان ٹکراؤ کی بات کر رہے ہیں وہ فکر امام خمینی سے منحرف ہو چکے ہیں۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کی ملاقات آئین کی بالادستی، عدلیہ کی آزادی اور خود مختاری کے تحفظ کو یقینی بنانے اور پی ڈی ایم کی جانب سے کیے جانے والے غیر آئینی اقدامات کا راستہ روکنے کیلئے تبادلہ خیال اور پریس کانفرنس سے خطاب۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ آئین کی بالادستی کسی پارٹی کا مسئلہ نہیں بلکہ پاکستان کا مسئلہ ہے، جو لوگ آئین کو بلڈوز کر رہے ہیں, وہ ملکی سالمیت کے ساتھ کھلواڑ کرنے میں لگے ہیں، لہذا تمام شعبہ ہائے زندگی کے لوگوں کو آئینی دفاع اور تحفظ کے لیے نکلنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ صاف سی بات تھی کہ نوے دن میں الیکشن آئینی تقاضا ہے، لیکن اسے الجھا دیا گیا، پاکستانی عوام آئین شکنی کبھی نہیں ہونے دیں گے، جو لوگ ووٹ کو عزت دو کی بات کرتے تھے آج وہ عوامی عدالت میں جانے سے کیوں ڈر رہے ہیں، اس لیے کہ آپ عوامی حمایت کھو چکے ہیں، امپورٹڈ حکومت اپنی عوامی ساکھ گنوا چکی ہے، کیونکہ آپ کو لایا گیا ہے ملک پر مسلط کیا گیا ہے، عمران خان نے کہا ہے کہ جو بھی بینچ بنے گا انہیں کوئی مسئلہ نہیں ہے، عوام آٹے کی لائنوں میں اپنی زندگیاں گنوا رہے ہیں کبھی بھی ان کو آئین شکنی نہیں کرنے دیں گے۔عوام کے لیے جب سب راستے بند کر دیئے جائیں گے تو پھر انقلاب کی طرف ملک جائے گا جسے پھر کوئی کنٹرول نہیں کر سکے گا۔
وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملک میں آئینی بحران خدانخواستہ کھڑا ہو جائے تو اس کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے حکم پر ہم نے عوامی رابطے اور مشاورت کا آغاز کیا ہے جس کا آغاز ہم اپنی اتحادی جماعت سے کر رہے ہیں اس سلسلے میں آج علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات کے لیے آیا ہوں، آئین میں واضح ہے کہ جب اسمبلی تحلیل ہو جائے تو نوے روز میں الیکشن کروائے جائیں، انکی لیت و لعل سے کام نہیں چلے گا، وسائل کا نہ ہونا بھی فقط بہانا ہے، ان کے پاس لیپ ٹاپ اور دیگر کاموں کے لیے پیسہ ہے لیکن الیکشنز کے لیے نہیں ہے۔
وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کوئٹہ سٹی کے سابق صدر ارباب لیاقت علی ہزارہ کثرت رائے سے ایک مرتبہ پھر تین سال کیلئے کوئٹہ سٹی کے صدر منتخب ہوگئے۔
اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری سید ناصر شیرازی ، مرکزی معاون سیکریٹری امور تنظیم سازی آصف رضا ایڈوکیٹ ،سابق وزیر قانون جناب سید محمد رضا،مرکزی سیکریٹری امور تنظیم سازی جناب علامہ مقصود علی ڈومکی، صوبائی صدر جناب علامہ ظفر عباس شمسی ،صوبائی نائب صدر علامہ ولایت حسین جعفری اورصوبائی نائب صدر جناب علامہ سہیل اکبر شیرازی کی موجودگی میں تمام کابینہ ممبران یونٹ صدر و نائب صدور نے اپنی اپنی حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے جناب ارباب لیاقت علی ہزارہ کو دوبارہ صدر منتخب کیا۔
نومنتخب صدر سے سید ناصرعباس شیرازی نے حلف لیا، امید ہے کہ صدر ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ سٹی جناب ارباب لیاقت علی ہزارہ اپنی کابینہ ممبران اور یونٹ صدور کے ساتھ وطن عزیز پاکستان میں اتحاد بین المسلمین کے فروغ ملت جعفریہ کے آئینی حقوق سے دفاع اور دنیا بھر کے ظالموں جابروں کیخلاف اور مظلوموں کی حمایت میں مثبت کردار ادا کرتے رہے گے ۔
وحدت نیوز(لاہور)سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان۔ شادمان لاہور میں تربیتی دروس تنظیمی برادران کی دلچسپی بڑھ گئی ۔ سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان شادمان لاہور میں 2 رمضان المبارک سے تربیتی دروس کا سلسلہ جاری ہے۔ ان دروس میں دن گزرنے کے ساتھ ساتھ دلچسپی بڑھ گئی ہے اور روز بروز ان کلاسز میں شرکاء کی تعداد میں اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔ اور شرکاء کی دلچسپی کے پیش نظر ۔ نماز باجماعت اور افطار اور کھانے کے انتظامات بھی اچھے طریقے سے کیے گئے ہیں ۔ جسے تمام شرکا بہت سراہا رہے ہیں ۔مختلف مومنین کرام کی جانب سے شرکاء تربیتی دروس کے لئے افطاری اور کھانے کے انتظامات کیئے جارہے ہیں ۔
وحدت نیوز(لاہور)سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان شادمان لاہور میں مجلس علماء شیعہ پاکستان صوبہ پنجاب کا اجلاس منعقد ہوا ۔ جس میں مجلس علماء شیعہ پاکستان صوبہ پنجاب کی کابینہ کی تشکیل نو کی گئی ۔ علامہ امجد جعفری صاحب صوبائی صدر مجلس علماء شیعہ پاکستان صوبہ پنجاب نے حاضرین سے خطاب کیا اور مجلس علماء شیعہ پاکستان کے اہداف اور ذمہ داریوں سے آگاہ کیا ۔
اس اجلاس میں علامہ سید حسن رضا ہمدانی صوبائی نائب صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب۔بزرگ عالم دین جناب علامہ محمد اقبال کامرانی، علامہ سید امتیاز کاظمی امام جمعہ جامع مسجد سمن آباد ،لاہور اور ظہیر کربلائی شرکت کی ۔ لاہور ،قصور اور شیخوپورہ سے علمائے کرام نے بھی اس اجلاس میں شرکت فرمائی ۔