
Ahsan Mashadi
وحدت نیوز(راولپنڈی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے صوبائی صدر علامہ علی اکبر کاظمی کا کوہالہ سیداں راولپنڈی کا وزٹ جہاں پر کوہالہ سیداں کے امام جمعہ علامہ غلام محمد عابدی سے ملاقات کی اور کوہالہ سیداں میں نماز جمعہ کی امامت بھی فرمائی، نماز جمعہ کے بعد علاقے کے یونٹس برادران اور تنظیمی ساتھیوں کی ایک صمیمی نشست میں شرکت کی جہاں تنظیمی اراکین سے خطاب بھی کیا۔
صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ سال توسیع تنظیم کا سال ہے ۔ سب برادران ملکر کوشش کریں اس کارواں میں نئے ساتھیوں کا اضافہ کریں تاکہ ہم آسانی سے اپنے اہداف حاصل کرسکیں ۔ انہوں نے مسجد کی آبادکاری اور علاقے میں دینیات سنٹرز کے قیام پر بھی زور دیا ۔
وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر علامہ شیخ محمد صادق جعفری نے ام المومنین حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا کے یوم وفات کی مناسبت سے منعقدہ مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دین اسلام کے فروغ کے لئے ملیکۃ العرب حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا نے جس انداز سے جانی و مالی ایثار کا عملی اظہار کیا اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، یہ وہ ہستی ہیں جنہیں خاتم الانبیاء حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حقیقی معرفت حاصل تھی، دین اسلام کی ترویج میں ام المومنین حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا کا کردار ہمیشہ مثالی رہا، دین اسلام کی تبلیغ سے لے کر دین کی بقا کے لئے اپنا سب کچھ قربان کرنے والے گھرانہ اولاد خدیجہ سلام و صلوٰۃ اللہ علیہا کا ہے۔
علامہ صادق جعفری نے کہا کہ نبی کریم (ص) نے ام المومنین حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا سے جدائی کے سال کو ''عام الحزن''یعنی غم کا سال قرار دے کر ان کی عظمت و مرتبے کو واضح کردیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ نبی (ص) کے ہر لفظ کو حکم کا درجہ دینے والی عرب کی اس عظیم ملکہ کو سماجی مقاطعہ کے دوران شعب ابی طالب (ع) میں جو سختیاں برداشت کرنا پڑیں اس پر دین اسلام ان کا مقروض ہے، حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا کی ذات مبارکہ اور ان کا ہر عمل خواتین کے لئے مشعلِ راہ ہے، معاشرے کو پاکیزہ بنانے کے لئے خاندان رسالت کے کردار کو شعار بنانا ہوگا۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے محسنہ اسلام ، امُ المومنین حضرت خدیجتہ الکبریٰ ؑ کے یوم وفات کے موقع پر ٹوئٹر پر جاری اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ تاریخ میں دو عظیم شخصیات بہت ہی مظلوم واقع ہوئی ہیں۔ یہ شخصیات اپنے زمانے میں بھی مظلوم تھیں۔ تاریخ نے بھی ان پر ظلم کیا اوریہ آج بھی مظلوم ہیں۔ یہ شخصیات حضرت خدیجہ سلام اللہ علیھا اور حضرت ابو طالب علیہ السلام ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملیکة العرب حضرت خدیجہ سلام اللہ علیھا کی عفت و پاکدامنی میں بلند مرتبہ ہونے کی وجہ سےانھیں "طاھرہ"کے لقب سے نوازا تھااس کے علاوہ"سیدہ قریش"کا لقب بھی آپ کو دیاگیا جس سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت خدیجہ س اپنے زمانےکے لوگوں میں بلند اور باعظمت مقام پر فائز تھیں۔
وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین ضلع شرقی کراچی کی جانب سے کیتھولک گرائونڈ سولجر بازار میں 9 واں سالانہ سلسلہ معارف قرآن پروگرام جاری ہے ۔معارف قرآن پروگرام کے 8 ویں روز علامہ سید کاظم عباس نقوی نےسورہ واقعہ کی تفسیر بیان کرتے ہوئے کہا کہ خوف انسان کو گناہوں سے روکتا ہے ۔دوسرا مرحلہ شوق کا ہے ۔مگر حقیقتاً آئمہ اطہار ؑ نے خدا کو لائق عبادت سمجھتے ہوئے اطاعت کی تاکید کی ہے ۔اگرچہ یہ ایک مثالی کیفیت ہے ۔مگر اگر کوئی عذاب کے خوف سے بھی خدا کی اطاعت میں زندگی گزارتا ہے ،تو یہ مقام بھی کم نہیں ہے ۔ قیامت کے لئے ہماری دید اور سوچ کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے ۔جنت کا اصل درجہ تقرب خداوندی ہے ۔جو لوگ امام حسینؑ کے ساتھ شہید ہوئے وہ جمال امام حسین ؑکامستقیم مشاہدہ کریں گے ۔جو افراد اس جمال کو دیکھ لیں گے ،ان کے لئے دوسرے حسن و جمال کی اہمیت ہی نہ ہوگی ۔لوگوں کی حسرت ہوگی کہ وہ اس جمال کو ایک مرتبہ دیکھ لے ۔جنت کے متعلق جب بات ہورہی ہے تو دنیاوی حرص و ہوس اورلالچ کو سامنے رکھ کر جنت کو نہیں دیکھنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ حور کا جو تصور ہے وہ دنیاوی خواتین کا نعم البدل نہیں ہے ۔علماء کے مطابق حور العین مذکر و موئنث دونوں ہوسکتےہیں ۔قیامت کے متعلق ایسا لگتا ہے کہ خدا نے مردوں کو زیادہ مخاطب کیا ہے ،مگر ایسانہیں ہے ۔اجتماعی امور میں چونکہ مردوں کا حصہ زیادہ ہے ،اس لئے مذکر کا صیغہ زیادہ استعمال ہواہے ۔خواتین کو کمتر سمجھنا غلط ہے ۔ دیکھا جائے تو خدا نے مرد کو خاتون کا خادم بنایا ہے ۔ حقوق گھر کوٹوٹنے سے بچانے کےلئے ہے ۔گھر کا تحفظ ایثار و محبت پر ہے ۔مردوں کی کامیابی کے پیچھے خواتین کا بنیادی کردار ہے ۔شہید سردار قاسم سلیمانی بھی ایک ماں کی گود سے آئے ۔ولی خدا و دشمن اسلام دونوں ہی آغو ش خاتون سےہی سامنے آتے ہیں ۔ وضو کے دوران جو دعائوں کی تاکید ہے وہ ہمیں آداب سکھانے کےلئے ہے ۔یہ دعائیں ہمیں خدا کے حضور جانے کا طریقہ سمجھاتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نماز کےلئے مکمل حضوری خدا کےلئے ہونی چاہیے۔بہلول دانا کا ایک واقعہ ہے کہ کسی سے پوچھا کہ کھانے کے آداب بیان کرو تو اس نے کھانے کے آداب بیان کئے،جس پر بہلول نے کہا کہ کھانے کا ادب یہ ہےکہ وہ حلال ہونا چاہیے ۔کسی کا غصب شدہ نہیں ہونا چاہیے۔سونے کا ادب یہ ہے کہ پہلے یہ سوچو کہ دن بھر خدا کی معصیت اور لوگوں میں سے کسی کا حق تو غصب نہیں کیا ہے۔انفرادی عبادات کی اہمیت اس وقت شروع ہوتی ہے جب ہم اجتماعی فرائض کو ادا کرچکے ہو ۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) ملک کو جان بوجھ کر معاشی، سیاسی بحران کے بعد آئین وقانون کے بحران میں مبتلا کیا جا رہا ہے، عدلیہ پر دباؤ بڑھا کر اسے متنازع بنانے کی سوچی سمجھی سازش ہو رہی ہے، مشترکہ اجلاس میں عوامی مسائل کے حل کے لیے اجلاس نہیں ہو سکتے بلکہ چند افراد کی خاطر سوموٹو اختیار ختم کیا جا رہا ہے، قوم عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے، اعلیٰ عدلیہ کو چاہیے کہ بلا کسی دباؤ کے آئین و قانون کے مطابق فیصلے کریں
۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی کسی کو کوئی پرواہ نہیں ہے، غریب عوام مہنگائی اور بھوک کے ہاتھوں خود کشیاں کرنے پر مجبور نظر آتے ہیں، آٹے کے حصول کے لیے لائنوں میں اپنی جانیں گنوا رہے ہیں، اقتدار کے پجاری حکمران ایوانوں میں اپنے مفادات کی خاطر قانون سازی میں مصروف ہیں۔ حقیقی سیاست دانوں کا یہ وطیرہ نہیں کہ اقتدار کی ہوس میں آئین کی دھجیاں بکھیر دیں، کیا آئین کی پاسداری اسی میں ہے کہ عوامی امنگوں اور آرزوؤں کو پس پشت ڈال دیا جائے، جبکہ پاکستان کے اصل مالک عوام ہیں، ان کا عوام سے کوئی تعلق ہوتا تو یہ الیکشن سے فرار اختیار نہ کرتے، موجودہ حکمرانوں نے نسل در نسل ملک کو اپنی جاگیر بنا رکھا ہے اور سالہاسال سے دیمک کی طرح اسے چاٹ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب عوام پر قانون اور آئین کے تمام دروازے بند کر دیئے جائیں تو انقلاب کا راستہ بچتا ہے، پھر عوام کسی کے کنٹرول میں نہیں رہیں گے, خوف کی تمام رکاوٹیں توڑ کر عوام ان سے اپنے حقوق چھین لیں گے، پاکستان میں لوگوں کو مسنگ کرنا لاقانونیت ہے، کس قانون کے تحت کسی بھی پاکستانی شہری کو لاپتہ کیا جاتا ہے یہ صریحا آئین وقانون کی خلاف ورزی ہے اور ملک کے ساتھ دشمنی ہے، لاپتہ افراد کے گھر والے کس قسم پرسی کی زندگی گزار رہے ہیں اس کا کسی کو احساس نہیں ہے۔
وحدت نیوز(کراچی)ایم ڈبلیوایم کراچی کے صدر اور امام جمعہ جامع مسجد حیدری اورنگی ٹاون علامہ صادق جعفری نے خطبہ جمعہ میں کہا کہ قبلہ اول شعائر الہی ہے جس کا دفاع تمام مسلمین کی ذمہ داری ہےملک عظیم پاکستان کے بانی قائد اعظم کے نظریے کے خلاف چند عناصر اسرائیل سے تعلقات کے خوہاں کے جسکی ہر سطح پر مخالفت کرینگے ہےاور کامیاب ہونے نہیں دینگےشعیان حیدر کرار دین اسلام کی حفاظت کے ساتھ ساتھ نظریہ پاکستان کی حفاظت کیلے جان کا نذرانہ پیش کرنے کیلے تیار ہے اور عظیم جزبہ اور فکر ہم نے کربلا سے سیکھا ہے،عالمی یوم القدس ،،23 رمضان المبارک منایا جائے گا،ایم ڈبلیوایم کراچی کے تحت جامع مسجد نورایمان کے باہربعد نماز جمعہ مرکزی مظاہرہ منعقد ہوگا اس کے بعد بسوں کے ذریعے مرکزی ریلی نمائش چورنگی کیلئے روانہ ہونگے۔