Ahsan Mashadi

Ahsan Mashadi

weku natomiast pierwej usma|onymi pieczarkami z przenn. Pszeniczn do piecyka. I naci pietruszki, powikszajc póB pory na optymistycznie lukratywny kolor. http://vitamineforharet.eu - http://vitaminizakosa.eu
Website URL: http://max-penis.eu Email: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

وحدت نیوز(کوئٹہ) جماعت اسلامی بلوچستان کے زیر اہتمام بلوچستان کے حقوق اور مقتدر قوتوں کا منفی رویہ کے موضوع پر دربار میرج ہال کوئٹہ میں آل پارٹیز کانفرنس منعقد ہوئی۔ آل پارٹیز کانفرنس میں علامہ مقصود علی ڈومکی اور علامہ ظفر عباس شمسی کی قیادت میں ایم ڈبلیو ایم کے وفد نے شرکت کی۔

کانفرنس میں جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر جعفر خان مندوخیل نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر رحمت صالح بلوچ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی پی ٹی آئی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل عبد الباری بڑیچ و دیگر سیاسی مذہبی رہنما شریک ہوئے۔

اس موقع پر آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ مقتدر قوتیں عوام کی رائے اور شہریوں کے بنیادی حقوق کا احترام کریں۔ عوام میں مہنگائی بے روزگاری لاقانونیت اور کرپشن میں ڈوبے ہوئے حکمرانوں اور ارباب اقتدار کے خلاف جو غم و غصہ ہے۔ اسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ تاریخ میں پہلی بار پنجاب مقتدر قوتوں کے خلاف روڈوں پر ہے۔ محب وطن قوتوں کو موجودہ ابتر ملکی صورتحال پر تشویش ہے۔

انہوں نے کہا کہ معدنیات اور وسائل سے مالامال بلوچستان آج بھی محرومیتوں کا شکار ہے۔ ارباب اقتدار اور اختیار میں سے بلوچستان کی آواز سننے کے لئے کوئی بھی تیار نہیں۔

وحدت نیوز(لاہور) وحدت ہاوس مجلس وحدت مسلمین پاکستان شادمان لاہور میں ولادت باسعادت حضرت امام حسن مجتبی کے سلسلہ میں جشن کی پروقار تقریب منعقد ہوئی ۔ جس میں تنظیمی دوستوں کی کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ تقریب سے جناب حجت الاسلام والمسلمین علامہ محمد علی فضل صاحب نے خطاب کیا ۔

شرکاء مولا امام حسن مجتبی علیہ السلام کے فضائل سن کے نعروں سے استقبال کیا ۔اور بہت سراہا ۔ جشن کے بعد ولایت فقیہ کے عنوان تربیتی کلاس کا درس ہوا جس میں بھی تںظیمیوں کی اچھی خاصی تعداد موجود تھی ۔ تربیتی دروس کی کلاسز کا یہ سلسلہ 18رمضان المبارک تک روزانہ بعداز نماز مغربین جاری رہے گا۔ ان شاءاللہ

وحدت نیوز(جیکب آباد)مجلس علماء شیعہ پاکستان صوبہ سندھ کے ضلع جیکب آباد کے زیرِ اہتمام استقبال ماہ رمضان المبارک سیمینار منعقد ہوا سیمینار میں ضلع بھر سے اراکین علماء کرام نے بھرپور شرکت کی۔

 سیمینار سے صوبائی صدر علامہ عبداللہ مطھری نے خطاب کیا اس موقع پر علماء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں اس ماہ مبارک رمضان میں تبلیغات کو وسیع کیا جائے، اس ماہ رمضان المبارک میں پسماندہ علاقوں میں دین کی تبلیغ کے لئے ہم سب کو مل کر کوششیں کرنی ہونگی، جبکہ اس منعقدہ استقبال ماہ رمضان المبارک سیمینار میں وحدت یوتھ ونگ ڈویژن لاڑکانہ کے صدر منصب علی کربلائی، جنرل سیکرٹری مستنصر مہدی نے بھی شرکت کی۔

وحدت نیوز(لاہور)ولادت با سعادت نواسہ رسول امام حسن مجتبی علیہ سلام کے پر مسرت موقع پر مرکزی صدر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین سیدہ معصومہ نقوی نے تمام مومنین و مومنات کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ امام حسن مجتبی علیہ سلام قول و عمل سیرت و کردار میں اپنے نانا جناب رسول خدا صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شبیہ تھے آپ انسانی کمالات میں اپنے والد گرامی کا کامل نمونہ اور اپنے نانا بزرگوار کی نشانی تھے۔ جب تک پیغمبر اکرم (ص) زندہ رہے آپ اور آپ کے بھائی امام حسین ع ہمیشہ آنحضرت کے پاس رہتے تھے۔

آنحضرت کبھی کبھی ان کو اپنے کندہوں پر سوار کیا کرتے تھے۔امام حسن (ع) کی سخاوت اور عطا کے سلسلہ میں اتنا ہی بیان کافی ہے کہ آپ نے اپنی زندگی میں دو بار اپنے تمام اموال کو خدا کی راہ میں دیا اور تین بار اپنے پاس موجود تمام چیزوں کو دو حصوں میں تقسیم کیا۔ آدھا راہ خدا میں دیا اور آدھا اپنے پاس رکھا ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کو کریم اھلبیت امام حسن علیہ سلام کے دامن سے متمسک رہنا چاہیے اور آپ کی سیرت و کردار کے مطابق اپنی زندگیوں کو ڈھالنا چاہیئے ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، جگر گوشہ بتول سلام اللہ علیہا، کریم اہل بیت ع حضرت امام حسن مجتبی علیہ السلام کی ولادت با سعادت کے پر مسرت موقع پر امام حجت عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف اور تمام محبان اہلبیت علیہم السلام کی خدمت میں ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کی ذاتِ اقدس زہد و رواداری اور صبرو شجاعت کا پیکر تھی، فضلیت وسعادت کا یہ عالم تھا کہ پیغمبر اعظم ص نے فرمایا،"حسن ع میرا فرزند ہے،وہ میرا نورچشم ہے،میرے دل کا سرور ہے،وہ بہشت کے جوانوں کاسردار ہےاور امت پر خدا کی حجت ہے۔اس کا حکم میراحکم ہے،اسکی بات میری بات ہے،جس نےاسکی پیروی کی،اس نےمیری پیروی کی،جس نے اسکی مخالفت کی،اس نے میری مخالفت کی"انہوں نے کہا امام حسن علیہ السلام کی حیات طیبہ سیرت و کردار کے اعتبار سے اپنے نانا و بابا کی مکمل آئینہ دار ہے اور آپ زندگی کے ہر مرحلہ میں فضائل و کمالات کی اس منزل پر ہیں جس کے بارے عام انسان تصور بھی نہیں کر سکتا۔ آپ کی سیرت مبارکہ کے نمایاں پہلوؤں میں سے عفو درگذر ،مہربانی و شفقت واضح تھے۔ آپ کی شخصیت میں ضرورتمندوں کی حاجت روائی اور بخشش کرنا بھی شامل تھے۔آپ کی کریمانہ عظمت کا یہ مقام تھا کہ لوگوں کی مدد کے لیے ہر وقت تیار رہتے تھے۔


انہوں نے کہا کہ آپ کو شجاعت وبصیرت اپنے والد بزرگوار شیر خدا حضرت امام علی علیہ السلام سے ورثے میں ملی۔ امام علی علیہ السلام کی عالی تربیت کا نتیجہ تھا کہ مختلف جنگی مہارتوں کے ساتھ ساتھ ہر صورت میں حق کی حمایت کرنا آپ کا وطیرہ تھا، اسلام مقاصد پر نظر رکھتا ہے اگر بعض مقاصد کے حصول کے لئے مخصوص حالات میں کچھ خاص شرائط کے ساتھ جنگ و جہاد کا حکم دیتا ہے تو بعض اوقات ان مقاصد تک پہنچنے کے لئے صلح کا سہارا لیتا ہے ۔بدر ،احد،خیبر و خندق جیسی لڑائیوں کے بعد کفار قریش کے مقابلہ میں پیغمبر اسلام (ص)کی صلح اس امر کی بہترین گواہ ہے۔ جس پر عمل پیرا ہو کر آپ نے اسلام کی پائیداری کے لیے بے مثال کردار ادا کیا۔

وحدت نیوز(جہلم) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع جہلم میں چھ نئے یونٹس کی تشکیل مرکزی سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین برائے تحفظ عزاداری محترمہ فہیمہ زینب نے ضلع جہلم میں چھ یونٹس تشکیل دیے اور منتخب شدہ یونٹ صدور سے حلف لیا ۔

تقریب کا اہتمام منڈاھر مرکزی امام بارگاہ میں کیا گیا جس سے محترمہ فہیمہ زینب نے خواتین سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم کے اغراض و مقاصد اور دین و سیاست کے میدان میں خواتین کے کردار کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔

 کوٹلہ سیداں احمد آباد ،للہ ٹاؤن ،جندران،ملیاراور منڈاھر کے علاقوں میں تشکیل دیے گئے یونٹس کی منتخب صدور سے محترمہ فہیمہ زینب نے حلف لیا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree