
Ahsan Mashadi
وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر علامہ اقتدار حسین نقوی، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سیلم عباس صدیقی، مجلس علمائے شیعہ کے صوبائی صدر علامہ قاضی نادر علوی، سید دلاور زیدی، صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی سید وسیم زیدی، صوبائی سیکرٹری سیاسیات اور ڈویژنل صدر آئی ایس او ملتان ابوذر ہادی نے ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 19 سے 21 رمضان تک ایام شہادت حضرت علیؑ اور 23 سے 25 رمضان المبارک تک ایام قدس کے طور پر منائیں گے۔ ان شاء اللہ 19 سے 21 رمضان کے دوران پورے پاکستان کی طرح صوبہ جنوبی پنجاب میں ایام ِ حضرت علیؓ بڑی شان شوکت سے منائے جائیں گے، مجالس ہذا میں سیرتِ مولا کائنات حضرت علیؑ پر علماء کرام و ذاکرین عظام روشنی ڈالیں گے، ماتم داریاں ہوں گی، جلوس ہائے عزاداری نکالے جائیں گے۔ اس موقع پر انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ فل پروف سیکیورٹی کے انتظامات کرے، مجالس اور جلوس کے راستوں میں تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے، صفائی کا اتنظام کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ مجلس وحدت مسلمین صوبہ جنوبی پنجاب کے سیکرٹری عزاداری فہیم جعفر ایڈوکیٹ مجلس وحدت مسلمین کی طرف سے فوکل پرسن مقرر کیے گئے ہیں، دوسرا اہم پروگرام آیام قدس 23 تا 25 رمضان المبارک ہے، حکومت پاکستان کے موجودہ حالات یہ نشاندہی کر رہے ہیں کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات ہو رہی ہیں، جبکہ اسرائیل کو تسلیم کرنا قیام پاکستان کے مقاصد پر کاری ضرب ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ جو وفد اسرائیل گیا ہے اس سے تجارت کی ہے اس پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔ ذمہ داران کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔ 23 رمضان یوم القدس ہے، ان شاء اللہ پورے پاکستان اور پورے جنوبی پنجاب میں فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی کے لیے تمام جمعہ کے اجتماعات کے بعد آزادی القدس ریلیاں نکالی جائیں گی۔ 24 رمضان کو اسلام آباد آزادی القدس سیمینار اور 25 رمضان کو ملتان میں مقامی ہوٹل میں آل پارٹیز کانفرنس منعقد کی جائیں گی۔ ملتان میں کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی وائس چئیرمین علامہ احمد اقبال رضوی اور مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین بھی خطاب کریں گے۔
وحدت نیوز(کراچی)معروف عالم دین، خطیب اور رہنماء مجلس وحدت مسلمین علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام پر 21 رمضان کو نکلنے والے ماتمی جلوسوں اور سیکیورٹی کے معملات کو سخت کیا جائے، اس کے ساتھ ساتھ ملک دشمنوں پر کڑی نگاہ رکھی جائے کیونکہ مسلمانوں کا مشترکہ دشمن ملک کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں اور وہ نہیں چاہتے کہ یہاں امن قائم ہو اور مسلمانوں کے تمام مکاتب فکر آزادانہ ماحول میں اپنی مذہبی رسومات ادا کریں۔
انہوں نے مسلمانان پاکستان سے کہا کہ وہ شیر خدا علی مرتضیٰ علیہ السلام کی شہادت بھرپور طریقے سے منائیں اور مجالس اور ماتمی جلوسوں میں شریک ہوکر اتحاد بین المسلمین کا مظاہرہ کریں تاکہ اسلام دشمن قوتیں دیکھ لیں کہ یہاں بسنے والے مسلمانوں میں کوئی تفریق نہیں اور ہم سب محمد (ص) و آل محمد (ع) کے پیروکار ہیں، شہادت حضرت علی السلام پر عالم اسلام سوگوار ہے۔
وحدت نیوز(مشہد)مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہد مقدس کے زیراہتمام ولادت باسعادت کریم اہلبیت امام حسن مجتبی علیہ السلام کی مناسبت سے دفتر ایم ڈبلیو ایم جشن اور افطار کا اہتمام کیا گیا۔ جشن کا اغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت راشد عباس نے حاصل کی۔ عارف موسوی اور ذاکر علی اسدی نے بارگاہ اہلیبیت علیہم السلام میں ہدیہ منقبت پیش کی۔ جشن سے حجتہ الاسلام والمسلمین سید عمران حیدر نقوی (تنزانیہ) نے خطاب کرتے ہوئے سیرت امام حسن مجتبی علیہ السلام پر گفتگو کی۔ اُنہوں نے کہا کہ امام حسن علیہ السلام کی حیات مبارکہ رہتی دنیا کے لیے مشعل راہ ہے، سید محمد علی نقوی نے نقابت کے فرائض انجام دیے۔
وحدت نیوز(ملتان) ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کا ممبر ڈویژنل امن کمیٹی اور رہنما مجلس وحدت مسلمین انجینئر سخاوت علی سیال کے ہمراہ 19 ماہ رمضان کے مرکزی جلوس کے روٹ کا معائنہ۔ ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا نے کہا ہے کہ ایام شہادت حضرت علی علیہ السلام کی مناسبت سے منعقد ہونے والی مجالس عزا اور جلوسوں کو فول پروف سکیورٹی مہیا کی جائے گی تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے، تمام سیکیورٹی ادارے الرٹ رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 19 رمضان المبارک کو برآمد ہونے والے مرکزی جلوس کے روٹ کا وزٹ کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر منتظم جلوس ممبر ڈویژنل امن کمیٹی ملتان ورہنما ایم ڈبلیوایم انجینئر سخاوت علی سیال، ڈی ایس پی ممتاز آباد سعادت چوہان، ایس ایچ او شاہ شمس شمعون جوئیہ موجود تھے۔ ایس پی قاضی علی رضا نے کہا کہ ایام شہادت کے دوران پولیس اور سیکورٹی فورسز اپنی پیشہ ورانہ زمہ داریاں ادا کریں گے، ایس ایچ او تھانہ شاہ شمس شمعون جوئیہ نے جلوس کے انتظامات بارے بریفنگ دی۔
وحدت نیوز(مظفرآباد) بانی صدرمجلس وحدت مسلمین پاکستان آزادکشمیر و ممبر مرکزی نظارت مجلس علماء شیعہ پاکستان علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی سے مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر و سابق امیدوار اسمبلی سید زیشان حیدر کاظمی کی ملاقات۔ ملاقات میں علامہ جوادی نے زمان پارک میں ہونے والے حملے کی پرزور مذمت کی اور سید زیشان حیدر کاظمی جو اس حملے میں زخمی ہوئے تھے، کی صحت و سلامتی اور استقامت کے لیے دعا کی۔
نیز پاکستان تحریک انصاف اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے غیر متزلزل اتحاد پر قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی بابصیرت قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔ سید زیشان حیدر نے علامہ جوادی کی جلد کامل صحتیابی کے لیے دعا کی اور نیک خواہشات و جذبات کا اظہار کیا۔
وحدت نیوز(لاہور)حویلی حاجی غلام صفدر لکھو ڈہر نزد رنگ روڈ لاہور میں جشن میلاد امام حسن مجتبی علیہ السلام منایا گیا ۔ جس میں علاقے کے مومنین ومومنات کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ اس محفل میلاد میں علامہ علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب نے اپنے وفد کے ہمراہ شرکت کی اور شرکاء سے خطاب کیا ۔
انہوں اپنے خطاب میں مولا امام حسن مجتبی کے فضائل بیان کیے اور قرآن وحدیث کی روشنی میں فضائل اہلبیت علیہم السلام بیان کیے ۔ ماہ مبارک رمضان المبارک کی مناسبت سے بھی بہت عمدہ گفتگو کی ۔ آخر میں حالات حاضرہ اور سیاست علوی اور ہماری ذمہ داریوں کے عنواں سے حاضرین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سیاست دیں سے کوئی الگ چیز نہیں ہے ۔ حق حکومت اصل میں اللہ کا حق ہے اس کے بعد انبیاء کرام اور ان کے نائبین برحق معصوم ہستیوں کا حق ہے ۔ اس کے بعد معصوم ہستیوں نے ان صالح مومن انسانوں کی نشانیاں بتائیں کہ جن میں یہ نشانیاں ہونگی وہی حق حکومت کے حقدار ہونگے ۔ ۔ جیسا کہ آج کے دور میں حضرت امام خمینی(رہ) اور رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت امام خامنہ ای(حفظہ اللہ ) امت اسلامی کی رہبری فرمارہے ہیں ۔
ان کاکہنا تھاکہ درحقیقت آئمہ طاہرین علیہم السلام کے حق کو غصب کیاگیا ۔ اس حق کو امام زمان جب ظہور فرمائیں گے تو دوبارہ حکومت الہیہ کا قیام کریں گے ۔ لوگوں نے آئمہ کا ساتھ نہیں دیا جس کی وجہ سے ہمارے امام ظاہری حکومت کا قیام نہ کرسکے آج پاکستان کی سرزمین پر 5 کروڑ شیعہ آباد ہیں !!!ہم سب ملکر اگر ایک آواز بن جائیں اور قائد وحدت کا ساتھ دیں تو دیکھیں کہ کیسے ہمارے حقوق کو بحال نہیں کیا جاتا ۔ آج ہم تھانوں ، کچہریوں کے چکر صرف اس وجہ سے کاٹ رہے ہیں اور عزاداری کے نام ایف آئی آرز کا سامنا کررہے ہیں کیونکہ ہم خود قصور وار ہیں ہم نے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے ۔ اور مصلحتوں کی وجہ سے غیر جانبدار بن کے بیٹھے ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئیں مجلس وحدت کاساتھ دیں مجلس،وحدت مسلمین پاکستان آپ کے ہر مسئلے اور مشکل میں آپ کے ساتھ کھڑی ہوگی ۔ مجلس وحدت کا جب آپ عزادار ساتھ نہیں دیں گے تو مجلس کے پاس عوامی طاقت کہاں سے آئے گی ۔ پلیٹ فارم موجود ہے ۔ بابصیرت ،گاہ ، دوراندیش اور بے باک قیادت موجود ہے ۔آپ مومنین نے ساتھ دیں گے تو ہم سب ایک طاقت اور قدرت بن کر ملت کی تقدیر سنوار دیں گے ان شاءاللہ ۔ مجلس وحدت کا کام خدمت اور دیانت ہے ۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری (حفظہ اللہ) نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے اندر ایک ایسا سسٹم بنایا ہے کہ یونٹ اپنے ضلع ،ضلع اپنے صوبے اور صوبہ مرکز سے ایک چھوٹے سے چھوٹے ایشو کو ڈسکس کرتا ہے ۔ اتنی مشاورت کے بعد پھر کہیں فیصلہ ہوتا ہے ۔مجلس میں مشاورت ہے ۔جس قوم میں مشاورت نہیں ہوتی وہ قوم ہمیشہ شکست کھا جاتی ہے ۔