
Ahsan Mashadi
وحدت نیوز(ڈھاڈر )مرکزی امام بارگاہ ڈھاڈر میں 21 رمضان المبارک یوم شہادت امیرالمومنین کی مناسبت سے مجلس عزاء ۔ عزاداری اور شب بیداری کا اہتمام کیا گیا۔مجلس عزاء سے مجلس علماء شیعہ بلوچستان کے صوبائی نائب صدر علامہ ذوالفقارعلی سعیدی نے عدل امیرالمومنین کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالی عدل و انصاف کاحکم دیتا ہے اور امیرالمومنین اپنی پوری زندگی دنیا میں عدل و انصاف قائم کرنے کے لئے کوشاں رہے ۔
انہوں نے کہاکہ علماء اور دانشوروں نے آپ کی شہادت کا سبب شدت عدل و انصاف کو قرار دیاہے۔امیرالمومین ع کو شدت عدل کی وجہ سے شہید کیا گیا آپ دوست اور دشمن سبھی کے ساتھ عدالت کے ساتھ پیش آتے تھے ۔موجودہ دور کے حکمرانوں کو سیرت امیرالمومنین پر عمل کرتے ہوئے دنیا میں قیام عدل و انصاف کے کوشاں رہنا چاہئے۔ اور رشوت , اقرباء پروری اور سفارش کلچر کو ختم کریں۔
وحدت نیوز(جیکب آباد)وحدت یوتھ ونگ ڈویژن لاڑکانہ کے زیرِ اہتمام ضلع جیکب آباد کے تین مقامات مدرسہ ابو طالبء، جامعتہ الزہراء، نورانی آستانہ، پر ماہ رمضان المبارک کے مناسبت سے 10 روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ہوا، جس میں کثیر تعداد میں نوجوانوں اور خواہران نے شرکت کی اور موضوعاتی تربیتی نشستوں سے استفادہ کیا۔
ڈویژن لاڑکانہ صدر منصب علی کربلائی نے بتایا کہ وحدت یوتھ ونگ پاکستان کے پلیٹ فارم سے بھرپور انداز میں نوجوانوں کی تربیت کریں گےاور نوجوانوں کے لئے تربیتی پروگرامات منعقد کریں گے۔
انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈویژن لاڑکانہ کے ضلع جیکب آباد، ضلع شکارپور کے اندر ہم نے تنظیمی سیٹ اپ بنانا شروع کیا ہے،انشاءاللہ انقريب پوری ڈویژن لاڑکانہ کے اضلاع میں مضبوط سیپ اپ ہوجائے گا اور کثیر تعداد میں نوجوانوں کو وحدت یوتھ ونگ میں شمولیت کی دعوت دیں گے۔
وحدت نیوز(لاڑکانہ)وحدت یوتھ ونگ لاڑکانہ ڈویژن کے صدر منصب علی کربلائی نے تحصیل گڑھی یاسین کیلئےعزادار حسين کماریو کو صدر ،تسلیم عباس خاصخیلی کو نائب صدر، تحصیل لکھی غلام شاہ کیلئے برادر سہیل احمد کانڈرو کو صدرجبکہ تحصیل گڑھی خیرو کیلئے اسرار علی حسینی کو وحدت یوتھ ونگ کا صدر نامزد کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
صدر وحدت یوتھ ونگ لاڑکانہ ڈویژن منصب علی کربلائی نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈویژن لاڑکانہ کے تمام اضلاع کی تحصیل میں وحدت یوتھ ونگ کا مظبوط سیٹ اپ بنائیں گے، وحدت یوتھ ونگ فورم سے نوجوانوں کی تربیت کے لئے ورکشاپ کا بھی انعقاد کریں گے۔
وحدت نیوز(لاہور) علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب نےاپنے وفد کے ہمراہ لاہور میں سچ ٹی وی کے زیر اہتمام منعقدہ سمینار ماہ رمضان المبارک وحدت مسلمین کا مظہر میں شرکت اور خطاب کیا ۔ برادر مولانا تصور عباس جعفری ، برادرظہیر کربلائی مسئول وحدت ہاوس مجلس وحدت مسلمین لاہور بھی ان کے ہمراہ تھے ۔
صوبائی صدر نے اپنے خطاب میں کشمیر ،فلسطین ،یمن،نائجیریا اور بحرین کے مسلمانوں پر ہونے والے ظلم کو عالم اسلام کے دشمن امریکہ ،اسرائیل اور بھارت کی شیطانی چال قرار دیا ۔امریکہ اور اسرائیل ملکر خطے میں اپنے مقاصد اور اہداف کے حصول کے لئے سرگرم ہیں ۔ آئے روز فلسطین کے مظلوم نہتے عوام کا قتل عام عالم اسلام کے لئے ایک سوالیہ نشان ہے ۔ مسئلہ فلسطین خطے کا مسئلہ نہیں بلکہ ایک جہانی مسئلہ ہے ۔فلسطین میں بیت المقدس عالم اسلام کے لئے بیت اللہ کادرجہ رکھتا ہے ۔ حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے خانہ کعبہ سے پہلے اسی جانب رخ انور کرکے نمازیں ادا کیں ۔
اسلام میں اس مقدس سرزمین کا بہت زیادہ احترام ہے ۔ اسی طرح عیسائی مذہب کے پیروکاروں اور یہودی مذہب کے لوگوں کے لئے بھی ایک باعظمت مقام شمار ہوتا ہے ۔ لہذا ہم آج یہاں تمام مکاتب فکر کے لوگ جمع ہیں تاکہ امریکہ ،اسرائیل اور بھارت کے خلاف قرارداد مذمت پیش کرسکیں اور ان شیطانی منصوبوں کی مذمت کریں اور ملت فلسطین ،کشمیر کو یہ باور کرائیں کہ ہم سب پاکستانی مسلمان ان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔
وحدت نیوز(لاہور)علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب نےاپنے وفد کے ہمراہ امامیہ کالونی کے فعال تنظیمی ساتھی برادر ذکی کی والدہ مرحومہ کی مجلس ترحیم میں شرکت کی اور ان کی والدہ مرحومہ کی بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی اور دعا کی ۔
برادر سید حسن رضا کاظمی صوبائی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب، برادر سید عرفان نقوی ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع شیخوپورہ ، برادرظہیر کربلائی مسئول وحدت ہاوس مجلس وحدت مسلمین لاہور بھی ان کے ہمراہ تھے ۔
وحدت نیوز(لاہور) وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی نے پنجاب سیکریٹریٹ میں صدر ایم ڈبلیو ایم پنجاب علامہ علی اکبر کاظمی ، سیکریٹری پنجاب سیکریٹریٹ علامہ ظہیر الحسن کربلائی، آرگنائزر لاہور نقی مہدی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی پریس کانفرنس دو اہم عنوانات یومِ علی علیہ اور عالمی یوم القدس پر مشتمل ہے، عالم اسلام کا عظیم سانحہ جس کے رونما ہونے سے اسلام دین محمدی کو شدید نقصان پہنچا، انیس رمضان المبارک کی صبح مسجد کوفہ میں نماز فجر کے دوران جو ضربت حضرت امام علی علیہ السلام کے سر پر چلائی گئی تھی وہ دراصل اسلام کے تشخص، نظام عدل، شجاعت، بہترین حاکم اور انسانی حقوق کے حقیقی محافظ پر چلائی گئی تھی، کائنات کی وہ عظیم اور پاکیزہ ترین ہستی جن کے فضائل و کمالات بے کراں سمندر ہیں، جس میں جتنا کوئی غوطہ زن ہوتا جائے گا اس قدر علم و معرفت کے بیش بہا خزانے سے مزین ہوتا جائے گا، نفس پیغمبر ص حضرت علی ع جیسی بلند و بالاشخصیت کی فعالیت، حسن کردار، بہترین نظام حکومت اور رہتی دنیا تک عدل و انصاف کی مثالی حکومت کو زیر کرنے کی گھناؤنی سازش ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ شہادت حضرت امام علی علیہ السلام کی مناسبت سے جہاں پوری دنیا میں محبان اہلبیت علیہم السلام جلوس اور عزاداری برپا کرتے ہیں وہاں لاہور،کراچی، اسلام آباد،پشاور،کوئٹہ،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں بھی جلوس عزاء انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ برآمد ہوں گے، اس حوالے سے جہاں ہم مقامی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے ان چھوٹے بڑے پیمانے پر منعقدہ جلوسوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کرتے ہیں، وہاں ہم اپنے مکتب فکر کے افراد سے بھی دست بستہ اپیل کرتے ہیں کہ وہ بھی اپنے کان اور آنکھیں کھلی رکھتے ہوئے ارد گرد کے ماحول پر نظر رکھیں تا کہ ملک وملت کے دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان کے آخری جمعہ کو پورے عالم اسلام میں یوم القدس کی مناسبت سے منایا جاتا ہے جس کا حکم رہبر کبیر حضرت امام خمینی رضوان اللہ نے دیا تھا، یہ دن مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار ہمدردی اور یکجہتی کا دن ہے، جیسا کہ آپ افراد بخوبی آگاہ ہیں کہ اسرائیل نے ماہ مقدس کا بھی احترام نہیں کیا اور مسجد اقصیٰ میں مسلمانوں پر دھاوا بول دیا ہے، اسرائیل اس وقت ظلم وبربریت کے پہاڑ توڑ رہا ہے، اسرائیل کی کھلی جارحیت اور ریاستی دہشت گردی کے خلاف اور مظلوم فلسطینیوں کے حق میں امت مسلمہ کو صدائے احتجاج بلند کرنی چائیے۔
انہوں نے کہا کہ ہم حکومت پر واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ جس طرح گزشتہ دنوں میں یہ خبریں عالمی اور قومی ذرائع ابلاغ میں گردش کر رہی تھیں کہ پاکستان کی اشیائے خوردونوش کی تجارت شروع کی گئی ہے اور پاکستانی مصنوعات اسرائیل کے بازاروں میں فروخت ہو رہی ہیں، اس کے تمام تر حقائق قوم کے سامنے لائیں جائیں، اس طرح کے قومی جرم کی پاکستانی قوم ہرگز اجازت نہیں دیں گے بلکہ یہ تو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور نظریہ پاکستان کی صریحاً خلاف ورزی ہے جس کے مطابق اسرائیل ایک غاصب اور ناجائز ریاست ہے جسے پاکستان قطعاً تسلیم نہیں کرےگا۔ پاکستان کے دفتر خارجہ کی اس پر وضاحت خوش آئند ہے، امید ہے آئندہ اس طرح کے خلاف مملکت کام کو سختی سے روکا جائے گا، اقوام متحدہ، او آئی سی اور مسلم ممالک دوغلے پن کا مظاہرہ بند کرتے ہوئے اسرائیلی جارحیت کو روکنے میں اپنا عملی کردار ادا کریں۔ عالمی برادری کو یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ فلسطین و کشمیر میں امن قائم کیے بغیر دنیا کو پرامن بنانے کا خواب شرمندۂ تعبیر نہیں ہو سکتا۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں امام خمینی رضوان اللہ کے حکم پر لبیک کہتے ہوئے چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک بھر کی طرح لاہور میں بھی 23 رمضان المبارک (14اپریل) بروز جمعہ یوم القدس کے سلسلے میں اپنے مظلوم فلسطینی مسلمانوں و دیگر مظلومین جہاں سے اظہار یکجہتی کے طور پر بھر پور منایا جائے گا اور ریلیاں اور جلوس نکالے جائیں گے جن کی بھرپور میڈیا کوریج کیلئے آپ تمام محترم صحافی حضرات سے دست بستہ اپیل کرتے ہیں۔