Ahsan Mashadi

Ahsan Mashadi

weku natomiast pierwej usma|onymi pieczarkami z przenn. Pszeniczn do piecyka. I naci pietruszki, powikszajc póB pory na optymistycznie lukratywny kolor. http://vitamineforharet.eu - http://vitaminizakosa.eu
Website URL: http://max-penis.eu Email: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

وحدت نیوز (ہریپور) امام خمینی کے فرمان اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیرمین حجتہ السلام والمسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ کی اپیل پر پورے ملک میں آج جمحتہ الوداع کو یوم القدس اور حمایت مظلومین کے طور پر منایا گیا اس سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع ہریپور اور آئی ایس او ہریپور کے زیر اہتمام بھی ریلیاں نکالی گئیں مجلس وحدت مسلمین پاکستان مانکراے یونٹ ہریپور کے زیر اہتمام مسجد سے جلوس زیر قیادت ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین محمد اسحاق حیدری کے نکالا گیا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا مرکزی امام بارگاہ میں اختتام پذیر ہوا دوسری مرکزی ریلی مجلس وحدت مسلمین ضلع ہریپور کے زیر اہتمام امامیہ مسجد سے نکالی گئی جو مین بازار سے ہوتی ہوئی صدیق اکبر چوک میں ایک جلسہ کی شکل اختیار کر گئی جلوس کی قیادت مجلس وحدت مسلمین کے سابقہ صدر مولانا وحید کاظمی. صوبائی چیرمین عزاداری کونسل خیبرپختونخوا نٸیرعباس جعفری. حر عباس جعفری اور تاثیر شاہ کر رہے تھے

جلوس کے دوران اسرائیل اور امریکہ کے خلاف نعرہ بازی کی گئی شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل اور امریکہ کے خلاف اور فلسطین کے حق میں نعرے درج تھے جلسہ سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مولانا وحید کاظمی اور شعیہ علماء کونسل کے مولانا زاید حسنین بخاری نے خطاب کیا مقررین نے اپنےخطاب میں یوم القدس اورفلسطین کی آزادی کواجاگر کرنےپر روز دیتے ہوئے کہا کہ یوم القدس کسی ایک جماعت یاکسی مسلک یا فرقہ کی بات نہیں یہ پوری امت مسلمہ کا مسئلہ ہے جس طرح کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اسی طرح بیت المقدس بھی عالم اسلام کی شہ رگ حیات ہے جس کےبارے میں پوری امت مسلمہ کو اپنا کردار ادا کرناہوگا اور اپنے آنے والی نسلوں اورآج کی نوجوان نسل کویوم القدس اورفلسطین کی آزادی سےروشناس کروانا ہوگا امام خمینی رح نے بیت المقدس اور فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے لئے یوم القدس منانے کا حکم دیا تھا

مقررین نے کہا کہ فلسطین میں مسلمانوں کےقبلہ اول کے علاوہ اور بھی مقدس مقامات ہیں ایک پروگرام کےتحت یہودی لابی نےفلسطین میں یہودیوں کے بسنے اورمسلمانوں کوفلسطین سے نکالنے کاحق دےدیاکسی بھی مقصد کے حصول کیلئے قربانیاں دینا پڑھتی ہیں اس لیے مسئلہ فلسطین اور یوم القدس کواجاگر کرنے کے لیے باقاعدہ طور پر ایک فورم بنایا جائے جس میں  سب مسلمانوں کو ملکر کام کرناہوگا یہودی لابی نے مسلمانوں کو مختلف دھڑوں میں تقسیم کردیا ہے فلسطین کی آزادی کے لیے پور ی امت مسلمہ کو اتحاد کرناہوگا یہودیوں نےآج تک مسلمانوں کواکٹھانہیں ہونےدیااگر تمام مسلم ممالک کے حکمران اسلام کے جذبے کے ساتھ مل کر کام کریں تو وہ دن دور نہیں کہ فلسطین کوآزادی مل سکےہر مسلمان کو اپنےحصہ کی شمعِ جلانا ہوگی اور نوجوان نسل میں یوم القدس کی اہمیت کےحوالہ سےآگاہی دینا ہوگی.

وحدت نیوز(قم)حضرت امام خمینی نے مسئلہ فلسطین کو نئی زندگی عطا کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قم المقدس ایران میں یوم القدس کی مناسبت سے منعقدہ مجلس مذاکرہ سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے شعبہ امور خارجہ کے مسئول حجۃ الاسلام ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی نے کہا ہے کہ حضرت امام خمینی (رہ) نے مسئلہ فلسطین کو نئی زندگی عطا کی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے مسئلہ کشمیر کے مختلف ابعاد پر بھی روشنی ڈالی۔ اس موقع پر انہوں نے برطانیہ کی انسانیت سوز کارروائیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کا مسئلہ نیز اس سے پہلے امریکہ کے قیام کیلئے ریڈ انڈینز کا قتل عام کسی سے مخفی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ظلم کے مقابلے میں درست ردعمل کا نام مقاومت ہے۔ حضرت امام خمینی (رہ) نے فلسطینیوں کو مقاومت کا راستہ دکھایا۔

انہوں نے کہا کہ آل سعود کی ساری تاریخ مسلمانوں کے خلاف سازشوں سے بھری پڑی ہے۔ ان کے مطابق مسئلہ فلسطین پر سعودی عرب نے مقاومت کے بجائے ذلت اور سودا بازی کا راستہ اپنایا۔ انہوں نے مسئلہ کشمیر کو بھی مسئلہ فلسطین سے ربط دیا۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین کا ماسٹر مائنڈ ایک ہی ہے۔ ہمیں اپنے حقیقی دشمنوں کے خلاف بیداری اور ردعمل دکھانے کیلئے حضرت امام خمینی اور رہبر معظم سید علی خامنہ ای کے نقش قدم پر چلنے کی ضرورت ہے۔ یاد رہے کہ یوم القدس کی مناسبت سے مجلس مذاکرہ کا اہتمام سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم اور مجلس وحدت المسلمین شعبہ قم نے موسسہ باقرالعلوم میں کیا تھا۔

وحدت نیوز(قم)مظلوموں کی حمایت کرنا ہمارا دینی فریضہ ہے۔ فلسطین اور کشمیر کے ساتھ ہمارا دینی تعلق ہے۔ مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم کے مسئول حجۃ الاسلام سید شیدا حسین جعفری نے ان خیالات کا اظہار قم المقدس میں یوم القدس کے روز منعقدہ مجلس مذاکرہ سے خطاب میں کیا۔ تفصیلات کے مطابق مجلس مذاکرہ کا اہتمام قم المقدس میں سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم اور مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم نے کیا تھا۔ مجلس مذاکرہ کے افتتاحی کلمات میں مسئول مجلس وحدت مسلمین حجۃ الاسلام آقای شیدا حسین جعفری نے قدس کی آزادی اور مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے حضرت امام خمینی (رہ) کے افکار کو مشعل راہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام خمینی (رہ) نے انقلاب اسلامی ایران کے بعد اپنے تدبر اور بصیرت کے ساتھ مسئلہ فلسطین کو دوبارہ زندہ کیا۔

وحدت نیوز(ملتان) یوم القدس کے موقع پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف، مظلوم فلسطینیوں اور کشمیریوں کے حق میں امام بارگاہ ابوالفضل العباس چوک قذافی سے ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت علامہ قاضی نادر حسین علوی، علامہ غلام مصطفی انصاری، علامہ وسیم معصومی، سید اقبال مہدی ایڈووکیٹ، انجئنیر سخاوت علی، سید ندیم کاظمی، ثقلین نقوی نے کی۔ شرکا سے خطاب کرتے ہوئے علامہ قاضی نادر حسین علوی نے کہا کہ فلسطینی ریاست کے قیام اور قبلہ اول کی آزادی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ قبلہ اول پر اسرائیلی ناجائز قبضے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ یوم القدس تمام مظلوموں کی حمایت کا دن ہے۔ اسرائیلی ظلم وزیادتی کی انتہا ہو چکی مگر افسوس اقوام متحدہ نے ہمیشہ دوغلے پن کا مظاہرہ کیا۔

علامہ غلام مصطفی انصاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح بانی پاکستان نے بھی اسرائیل کو ناجائز قرار دیا تھا، دنیا بھر میں یوم القدس کے اجتماعات اور بیداری کی لہر دیکھ کر اسرائیل بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ دنیا بھر کے مسلمانوں پر واجب ہے کہ قبلہ اول کے تقدس اور مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج بلند کریں۔ علامہ وسیم معصومی نے کہا کہ صہیونوں کے غاصبانہ قبضے کے دوران لاکھوں فلسطینی علاقہ بدر جبکہ ہزاروں کو قیدی بناکر ظلم وتشدد کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں۔ یہی مظالم کشمیریوں پر بھی ڈھائے جا رہے ہیں۔ مقررین نے مطالبہ کیا کہ عالم اسلام یکجا ہو کر اسرائیل سے قبلہ اول اور بیت المقدس کو بحال کروا کر یہودیوں سے آزاد کروائیں، انشااللہ وہ دن دور نہیں جب اسرائیل کا ناپاک وجود صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا۔

احتجاجی ریلی میں مولانا غلام جعفر انصاری، مولانا مجاہد جعفری، غلام رضا سیال، مولانا صابر حسین، مظہر عباس کات، دل شیر خان، مولانا محمد رضا مومن، غدیر شیرازی، علی گیلانی، ممتاز ساجدی، علی سبطین کے علاوہ مرد و خواتین کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مظاہرین نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ اس موقع پر اسرائیلی پتلا اور پرچم نذرآتش کیا گیا۔

وحدت نیوز(ملتان)تحریک آزادی القدس پاکستان کے زیراہتمام ملک بھر میں مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں یوم القدس کی ریلیاں نکالی گئیں، کراچی، لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ، پشاور، گلگت بلتستان سمیت جنوبی پنجاب بھر میں نماز جمعہ کے بعد القدس ریلیاں نکالی گئیں۔ جنوبی پنجاب کی مرکزی ریلی ملتان میں امام بارگاہ شاہ گردیز سے چوک گھنٹہ گھر تک نکالی گئی، ریلی کی قیادت امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی رہنما حیدر ثقفی، ڈویڑنل صدر ابوذر ہادی، مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صدر علامہ اقتدار نقوی، سلیم عباس صدیقی، علامہ وسیم عباس معصومی نے کی۔ ریلی کے شرکاء نے فلسطینی مسلمانوں سے اظہاریکجہتی کے لیے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، ریلی میں خواتین، بچوں، بزرگوں اور جوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

چوک گھنٹہ میں ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے رہنماوں کا کہنا تھا کہ حکومت وقت کو چاہیے کہ جس طرح کشمیر ڈے کو سرکاری سطح پر منایا جاتا ہے اسی طرح یوم القدس کو سرکاری سطح پر منایا جائے، پوری دنیا میں امام خمینی کے حکم پر جمعتہ الوداع کو یوم القدس کے طور پر منانا عین اسلام ہے، امام خمینی وہ پہلی شخصیت ہیں جنھوں نے فسطین کو عربوں کے مسئلے سے نکال کے پوری امت مسلمہ کا مشترکہ مسئلہ بنایا اور انقلاب اسلامی نے اپنی تاسیس سے لے کے آج تک فلسطینیوں کی ہر معاملے میں مدد کی ہے، بانی پاکستان نے آئین پاکستان میں شامل کردیا تھا کہ پاکستان کبھی بھی اسرائیل کو تسلیم نھیں کرے گا۔ لہذا اج پاکستان میں کسی کونے کھدرے سے اسرائیل کے تعلقات کو معمول پہ لانے کی بات کرے تو یہ نظریہ پاکستان سے خیانت ھے، تمام سازشی عناصر کو پاکستانی عوام کے سامنے لایا جائے اور انھیں قرار واقعی سزا دی جائے۔

رہنماں نے کہا کہ آج اسرائیلی ریاست تیزی سے اپنے انجام کی طرف گامزن ہے، حماس اور جھاد اسلامی نے حالیہ جھڑپوں میں اسرائیل کے دفاعی سسٹم کو کاری ضرب لگائی ہے اور وہ دن دور نھیں جب مسجد اقصی میں دنیا بھر کے مسلمان نماز باجماعت پڑھیں گے اور افطار کرینگے۔ ریلی میں سابق ممبر پنجاب اسمبلی پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ندیم قریشی، علامہ سلطان نقوی، جواد جعفری، ثقلین ظفر، عاطف سرانی، ڈاکٹر جوھر، جواد مصطفی، انجینئر سخاوت علی سیال اور دیگر اھم سماجی شخصیات نے شرکت کی. ریلی کے آخر میں امریکہ اور اسرائیل کے پرچم نذر آتش کیے گئے۔

وحدت نیوز(کراچی)جمعتہ الوداع عالمی یوم القدس کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام فلسطین، کشمیر اور یمن کے مظلومین کی حمایت میں کراچی، اسلام آباد، لاہور، پشاور، کوئٹہ، فیصل آباد، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں، جن میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر اسرائیل، امریکا اور بھارت کے خلاف نعرے درج تھے۔ ریلیوں کی قیادت ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی و صوبائی قائدین نے کی۔ مقررین نے اپنے خطابات میں فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کی نابودی کو یقینی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کو تسلیم کرنے والے مسلم حکمران امت مسلمہ کے بدترین خیانت کار ہیں۔

کراچی میں جامع مسجد نور ایمان کے باہر بعد نماز جمعہ مرکزی احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر علامہ باقر عباس زیدی نے کہا کہ صدر پاکستان اور وزیراعظم پاکستان یوم القدس منانے کا اعلان سرکاری سطح پر کریں، مسجد اقصی سمیت یروشلم میں موجود تمام ادیان کے مقدس مقامات پر صہیونی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، مسلم دنیا کے عرب و غیر عرب حکمران اسرائیل کے ساتھ تعلقات منقطع کریں، اسرائیل ایک غاصب جعلی ریاست ہے اور فلسطین صرف فلسطینیوں کا وطن ہے۔ انہوں نے کہا کہ عرب دنیا کی جانب سے پاکستان پر اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے دباؤ کی شدید مذمت کرتے ہیں، حکومتِ پاکستان مسئلہ فلسطین پر واضح اور دو ٹوک مؤقف اختیار کرے، مسئلہ فلسطین کا منصفانہ حل فلسطینیوں کی فلسطین واپسی اور ریفرنڈم ہے۔

علامہ باقر زیدی نے کہا کہ پاکستان میں اسرائیل کی حمایت میں کام کرنے والی این جی اوز اور اداروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے، فلسطین اور کشمیر کے مسائل کو پاکستان کے نصاب تعلیم کا حصہ بنایا جائے۔ احتجاجی مظاہرے میں علامہ مرزا یوسف حسین، علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن، علامہ علی انور، علامہ ملک غلام عباس، مولانا محمد رضا جعفری، مولانا ظہیر حسین زیدی، مولابا بشیر انصاری، مولانا زاہد، ناصر الحسینی، زین رضوی سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی و ضلعی رہنماوں نے ملک کے دیگر شہروں میں بھی القدس ریلی کا انعقاد کیا، احتجاجی مظاہرے میں شرکاء نے امریکا و اسرائیل کے پرچم نذر آتش کئے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree