
Ahsan Mashadi
وحدت نیوز(جیکب آباد)مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے عالمی یوم القدس کے موقع پر آج جامع مسجد امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام مرکزی امام بارگاہ جیکب آباد سے ریلی نکالی گئی۔ یوم القدس ریلی سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رہبر کبیر حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے فرمان پر آج پوری دنیا کے غیرت مند مسلمان عالمی یوم القدس منا رہے ہیں۔ قائداعظم محمد علی جناح رحمۃ اللہ علیہ نے 75 سال قبل فرمایا تھا کہ اسرائیل امت مسلمہ کے قلب میں خنجر گھونپا گیا ہے۔ علامہ اقبال رحمۃ اللہ علیہ نے بھی اسرائیل کے غاصبانہ قبضے پر شدید احتجاج کیا تھا۔ قائد اور اقبال کے پاکستان میں غاصب اسرائیل کو تسلیم کرنے کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ بوڑھے استعمار برطانیہ کے وزیر خارجہ لارڈ بالفور نے 1917 میں صیہونی یہودیوں کو تاج برطانیہ کی حمایت کا یقین دلاتے ہوئے غاصب ریاست اسرائیل کو وجود میں لانے کا وعدہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا زوال قریب ہے اور انشاءاللہ تعالیٰ ہم عنقریب فلسطین کی آزادی کا جشن منائیں گے۔ مسجد اقصیٰ میں نماز ادا کریں گے اور بیت المقدس میں افطار کریں گے۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین، آئی ایس او، اصغریہ آرگنائزیشن اور پیام ولایت کے کارکنوں اور عوام نے قبلہ اول بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کی آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔ اس موقع پر سید احسان علی شاہ بخاری، اصغریہ آرگنائزیشن کے رہنماء سید غلام شبیر نقوی، ضلعی صدر ایم ڈبلیو ایم نذیر حسین دایو، سید کامران علی شاہ، ڈویژن صدر آئی ایس او خالد حسین و دیگر بھی موجود تھے۔
وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے فلسطینی شہداء کی یاد میں کراچی پریس کلب پر چراغاں ،تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا جس مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماوںں بشمول مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال،بزرگ عالم دین علامہ مرزا یوسف حسین، شاہ فیروز الدین رحمانی، عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما یونس بونیری،بشیر سیدو زئی، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسرار عباسی، متحدہ قومی موومنٹ کے میجر قمر عباس، فلسطین فاونڈیشن کے رہنما صابر ابو مریم ،ناصر ایڈوکیٹ سمیت رہنما علی حسین نقوی، علامہ صادق جعفری، رضی حیدر رضوی،پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا سے تعلق رکھنے والے سینئرصحافی حضرات سماجی تنظیموں کے ذمہ داران نے شرکت کی اور مظلوم شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے شمع روشن کی اور ان کی بلندی درجات کیلئے دعائیں کی ۔
اپنے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ فلسطینی عوام بلخصوص شہداء مسجد اقصٰی کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ملکی عوام اپنے مظلوم فلسطینی غیور مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔اسرائیل ایک غیر آئینی غاصب ریاست ہے ایسے ہرگز تسلیم نہیں کیا جائے گا۔مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے عالمی برادری کر کردار مجرمانہ ہے۔کشمیر و فلسطین میں بے گناہ عوام کو جارحیت کا نشانہ بنایا جارہا ہے عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔انہون نے کہا کہ او آئی سی و عرب لیگ صہیونی مظالم پر چپ سادے ہوئے ہیں چند عرب ممالک نے اسرائیل کو تسلیم کرکے امت مسلمہ کی پیٹ پر خنجر گھونپا فلسطین فلسطینیوں کی سرزمین ہے اگر ان حق نہ دیا گیا تو ان خائن ممالک کی بادشاہتوں کو بھی صہیونی گرا دیں گے۔
انہوں نے کہاملک خداد پاکستان کی غیور عوام کشمیر و فلسطینی بھائیوں کے شابہ بشابہ کھڑے ہیں۔قبلہ اول بیت مقدس کی آزادی کیلئے جمعتہ الوداع عالمی یوم القدس کے دن ملک بھر میں غاصب اسرائیل کے خلاف احتجاج کیا جائے گا آئمہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں خطہ جمع دیں گے اور ان کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی جبکہ بعد نماز ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، اضلاع میں احتجاجی ریلیاں و مظاہرے کئے جائیں گےانہوں نے کہا کہ شر قائد میں مرکزی احتجاجی مظاہرہ بعد نماز جمعہ جامع مسجد نور ایمان ناظم آباد کے باہر دن 2 بجے کیا جائے گا۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ملک بھر میں چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے چھوٹے بڑے شہروں میں قبلہ اول کی آزادی اور مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے بعد از نماز جمعہ ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔ملک بھر کی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور آئی ایس او پاکستان کے مرکزی سینئر نائب صدر محمد شہریار کی زیر قیادت قبلہ اول کی آزادی اور مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے القدس ریلی نکالی گئی، جس میں خواتین، بچے بوڑھے اور جوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کا آغاز بعد از نماز جمعہ امام بارگاہ G-6-2 سے ہوا جو کہ ڈی چوک پر اختتام پذیر ہوئی، جہاں پر قبلہ اول کی آزادی اور اسرائیل کے مظالم کے خلاف مقررین نے خطاب کیا اور امریکہ و اسرائیل کے پرچم بھی نذر آتش کیئے گئے۔
شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایم ڈبلیو ایم پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری۔نے کہا کہ ہمارے قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی نے کہا تھا ہم ہر ظالم کے مخالف اور ہر مظلوم کے حامی ہیں، مردہ باد اسرائیل کہنا محبوب خدا ہے، ظالم یہ چاہتا ہے کہ کوئی بولے ہی نہیں ہر طرف سکوت ہو، عوام کا روزے کی حالت میں باہر نکلنا امریکہ و اسرائیل کی نابودی و مایوسی کا باعث ہے، غاصب اسرائیل کے خلاف نکلنا بہت بڑا جہاد ہے، اسرائیل انتہائی بوکھلاہٹ کا شکار ہے خوف کے سائے ہر وقت اس پر منڈلا رہے ہیں، سمندر سے ح زب اللہ کی دھمکی پر اسرائیل کا تیل نہ نکالنا پستی اور نابودی کا واضح ثبوت ہے، پاکستانی حکمران ہوش کے ناخن لیں، پاکستان کے عوام بھی امریکہ و اسرائیل کی دوستی کسی صورت نہیں چاہتے۔
مرکزی جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم سید ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ اس دن کروڑوں مسلمان سڑکوں پر نکل کر یہ اعلان کرتے ہیں کہ ہم غاصب صہیونی اسرائیل کے ظلم کے خلاف ہیں، اسرائیل اپنا وجود کھو چکا ہے، اسرائیل کنکریٹ کی دیواروں میں سسک رہا ہے ، جبکہ فلسطینی مظلومین کی مزاحمتی تحریک عروج پکڑ رہی ہے، انکا گریٹر اسرائیل کا خواب چکنا چور ہو چکا، یہ آئے تھے مسلم دنیا کے قلب میں خنجر پیوست کرنے،جب ہم اللہ کے سامنے جھکنے ہیں تو پھر امریکہ اور اسکے حواریوں کے سامنے نہیں جھک سکتے۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس او پاکستان کے مرکزی سینئر نائب صدر محمد شہریار نے کہا کہ رہبر کبیر امام خمینی نے یوم القدس کا عالمی اعلان کر کے دراصل اسرائیل کے وجود کے خاتمے کا اعلان کیا تھا، فلسطینی رہنما اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ ہمیں اسرائیل کے خلاف پوری قوت اور شدت سے کھڑا ہونا حاج ق ا س م سلیمانی نے سیکھایا، یمن کے مظلومین پر ظلم ڈھانے والوں کی بھی ناک رگڑی گئی ہے اور تمام طاقتیں یمنیوں سے مزاکرات کرنے پر مجبور نظر آتے ہیں۔ سلام آئی ایس او کے جوانوں پر جنہوں نے اپنے قائد شہید کے حکم پر ہر مشکل دور میں سب سے پہلے مردہ باد امریکہ و اسرائیل کا نعرہ بلند کیا۔شرکاء ریلی سے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری علامہ اعجاز احمد بہشتی اور مرکزی ڈپٹی سیکرٹری امور خارجہ آغا ضیغم عباس چوہدری نے بھی خطاب کیا۔
وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبرپختونخواہ کے صدر شبیر حسین ساجدی نے میڈیا سیل سے جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت اور اداروں کا کام فقط تھریٹ الرٹ جاری کرنا نہیں بلکہ دہشت گردی کی روک تھام بھی ہے، انہوں نے حکومت اور ریاستی اداروں سے مطالبہ کیا کہ فقط ڈرانا یا متوجہ کرنا کافی نہیں، ایسے عناصر جن سے ملک وقوم کی جان و مال کو خطرات لاحق ہوں ان کے خلاف بروقت اور موثر اقدام اٹھانا بھی ریاست کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ابھی کوئٹہ میں ہونے والی دہشت گردی کی آگ ٹھنڈی نہیں ہوئی تھی کہ ایک اور نیا تھریٹ الرٹ جاری کردیا گیا، فقط عوام کو ڈرانے سے کام نہیں چلے گا، ریاست کو چاہیے کہ ان دہشت گرد عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹے، ان کے سلیپرسیلز کے خلاف آپریشنز کیئے جائیں،حکمرانوں اور سیاسی اشرافیہ کی کھینچا تانی اور داؤپیچ میں بھی عوام کو قربانی کا بکرا بنایا جانا عظیم ظلم ہے، اشرافیہ کے شہہ خرچیوں بداعمالیوں اور خرمستیوں کا خراج ہمیشہ عوام کیوں پیش کریں ۔ عوام سیاسی چالیں اور الیکشن رکوانے کے حربے جان چکے ہیں ۔ شہباز شریف کے پچھلےادوار میں بھی اس طرح کے ڈرامے دیکھے جاچکے ہیں ۔ جن میں ہمارے بہت قیمتی جرنیل، ڈاکٹرز ،وکیل ،شہید عارف حسینی اور ڈاکٹر شہید محمد علی نقوی جیسے ہزاروں قیمتی لوگ قربان ہو چکے ہیں ۔ لہذا ڈرامہ بازی بند کریں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک وقوم کو مزید تختہ مشق نا بنایا جائے، آئین اور قانون کی پاسداری کرتے ہوئے فوری طور پر الیکشن کے نتیجے میں اقتدار عوام کی منتخب حکومت کے حوالے کیا جائے اور ملک و قوم کا مزید تماشہ نا بنایا جائےیہی حکومت، فوج، عدلیہ کے حق میں بہتر ہے ۔
وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی صدر علامہ باقر عباس زیدی نے فلسطین مسجد اقصٰی میں ہونے والی صہیونی جارحیت اور مسلسل تہتر سالوں سے ظلم و بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری اور مسلم امہ کے حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کے لئے کوششوں کو تیز کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب پر نیوز کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر سید علی حسین نقوی، علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن، مولانا ملک عباس، سید رضی حیدر رضوی موجود تھے۔انہوں نے عرب دنیا کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عرب ممالک کا اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنا فلسطینی قوم اور عالم اسلام کے ساتھ بد ترین خیانت ہے جسے مسلم امہ کبھی معاف نہیں کرے گی۔
انہوں بے کہا کہ بانیان پاکستان قائد اعظم، علامہ محمد اقبال ، لیاقت علی خان اور اس کے بعد کے حمکران ایوب خان، ذوالفقار علی بھٹو اور دیگر نے فلسطین کے معاملے پر ہمیشہ اسرائیل کی مخالفت جاری رکھی۔ لیکن اب بتدریج ایسے عناصر سر اٹھا رہے جو پاکستان میں اسرائیل کی حمایت کے لیے کوششیں کر رہے ہیں اور وفد کی صورت اسرائیل کا دورہ کرریے ہیں۔ایسی طرح کراچی کے اسکول میں اسرائیل کا جھنڈا لہرایا جاتا ہے اور ایک شخص خود کو یہودی پاکستانی کہہ کر اسرائیل پاکستان کے درمیان تجارت کا شوشہ چھوڑتا ہے جن کو مسترد کرنا اور ان سازشوں کو خاک میں ملانا پوری پاکستانی قوم کی اولین ذمہ داری ہے اور آئین سے وفاداری کا تقاضہ بھی یہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین عالم اسلام کا سب سے اہم مسئلہ ہے۔رمضان المبارک کے آخری جمعہ 23 رمضان کو جمعۃ الوداع عالمی یوم القدس منایا جائے گا۔ امام خمینی کے فرمان کے مطابق دنیا بھر کی طرح پاکستان بھر میں یوم القدس کے اجتماعات منعقد ہوں گے۔
ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے سندھ بھر میں جمعتہ الوداع عالمی یوم القدس کے روز تمام جامع مساجد میں خطباء حضرات مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور عالمی دہشتگرد امریکہ و اسرائیل کے مظالم کے خلاف اپنے خطبہ جمعہ دیں گے اور بعد نماز جمعہ احتجاجی ریلیاں و مظاہرے منعقد کئے جائیں گے جبکہ کراچی میں مرکزی احتجاجی مظاہرہ بعد نماز جمعہ جامع مسجد نور ایمان ناظم آباد کے باہر ٹھیک 2 بجے دن کیا جائے گاجس میں مختلف مکاتب فکر کے علماء اور سیاسی شخصیات شریک ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ 21 رمضان المبارک یوم علی علیہ السلام پر سیکورٹی کے بہتریں انتظامات پر حکومت و سیکورٹی اداروں کی کارکردگی قابل تحسین ہے ایسی طرح یوم القدس کے ملک گیر احتجاج کو سیکورٹی فراہم کی جائے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) درگاہ بری امام ؒ اسلام آباد سے برآمد ہونے والے یوم شہادت مولائے کائنات حضرت علی ابن ابی طالبؑ کے مرکزی جلوس میں انتظامیہ کی جانب سے رکاوٹ ڈالنے کی کوشش ، چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ خود جلوس عزا کی قیادت کیلئے پہنچ گئے۔
ان کے ہمراہ مرکزی جنرل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ اور یگر رہنما بھی موجود تھے، اس موقع پر بانیان اور عزاداروں سے گفتگو کرتے ہوئے قائد وحدت نے کہا کہ عزاداری ہماری شہ رگ ہے۔کسی پابندی کو قبول نہیں کریں گے ۔بے گناہ اسراء کو فوری رہا کیا جائے۔جلوس کے راستہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنا دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی ہے جس کی اجازت نہیں دیں گے ۔آئینی اور قانونی حق کا ہر صورت دفاع کریں گے ۔
مجلس وحدت مسلمین راولپنڈی، اسلام آباد اور مرکزی سیکریٹریٹ کی ٹیم کا بروقت معاملات سنبھالنے اور جلوس عزا کو شان و شوکت سے نکالنے میں مومنین کے ساتھ ملکر کردار ادا کرنے پر خراج تحسین۔