Ahsan Mashadi

Ahsan Mashadi

weku natomiast pierwej usma|onymi pieczarkami z przenn. Pszeniczn do piecyka. I naci pietruszki, powikszajc póB pory na optymistycznie lukratywny kolor. http://vitamineforharet.eu - http://vitaminizakosa.eu
Website URL: http://max-penis.eu Email: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

وحدت نیوز(اسلام آباد)معروف عالم دین اور مرکزی رہنماء مجلس وحدت مسلمین علامہ حسن ظفر نقوی کے مطابق اس سال فقہ جعفریہ کے پیروکاروں کیلئے فطرے کی رقم 450 روپے ہے، یہ رقم ان کیلئے ہے جن کی ابلغ غذا آٹا ہے، جبکہ چاول استعمال کرنیوالوں کیلئے احتیاطاً یہ رقم 800 روپے ہے۔ یہ فطرہ آٹا اور چاول کی موجودہ قیمت کے مطابق ہے، اگر عید سے قبل قیمتوں میں رد و بدل ہو جائے تو اس کے مطابق فطرہ ادا کیا جائے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ فطرہ واجب ہے اور شریعت میں اس کی ادائیگی کی خاص تاکید ہے، فطرہ کی رقم شوال کا چاند نظر آنے سے عیدالفطر کی نماز سے پہلے تک نکالا جا سکتا ہے اور یہ رقم فقراء مساکین کو دی جائے تو بہتر ہے، جبکہ اپنے عزیز و اقارب کو بھی دی جا سکتی ہے، جو کہ غریب اور مستحق ہوں۔ بہتر ہے کہ فطرہ نماز عید سے قبل نکالا جائے، تاکہ غریب، نادار اور ضرورتمند افراد اس سے فیضیاب ہوں اور یہ افراد بھی عید کی خوشیوں میں شامل ہو سکیں۔

وحدت نیوز(کوئٹہ)ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ بانی پاکستان نے سخت الفاظ میں اسرائیل کی مذمت کی تھی۔ افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ پاکستان میں ہر چند عرصے بعد ایسے لوگ آتے ہیں جو اسرائیل سے تعلقات کی بحالی کی بات کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں فلسطین فاؤنڈیشن بلوچستان کی جانب سے منعقد ہونے والے القدس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وہ کوئٹہ میں القدس کانفرنس کی میزبانی کر رہے تھے۔ تقریب میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی جنرل سیکرٹری ناصر عباس شیرازی، جماعت اسلامی کے مرکزی جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ، جمعیت علمائے اسلام کے رہنماء مولانا عبدالقادر لونی، ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صدر علامہ ظفر عباس سمشی، جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر مولانا عبدالحق ہاشمی، علمائے دین اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ پوری دنیا کے مسلمان ماہ مبارک رمضان کے آخری جمعہ جمتہ الوداع کو فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور فلسطین کی آزادی کیلئے یوم القدس مناتے ہیں۔ افسوس ہے کہ کوئٹہ میں القدس ریلی نکالی گئی تو اسرائیل کے ایجنٹوں نے ریلی پر حملہ کیا اور مظاہرین کو شہید کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی فلسطین کیلئے پاکستانی بلخصوص  کوئٹہ کے عوام نے بھی قربانیاں دی ہیں۔ فلسطین کی آزادی میں ہمارا لہو بھی شامل ہے۔ انہوں نے شرکاء کو یوم القدس کی ریلی پر شرکت کی دعوت دیتے ہوئے گذارش کی کہ عالمی یوم القدس کے موقع پر مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی جائیں گی۔

وحدت نیوز(کوئٹہ)ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی جنرل سیکرٹری ناصر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ اسرائیل کے خلاف سب سے پہلے پاکستان کے بانی قائداعظم محمد علی جناح نے آل انڈیا مسلم لیگ کے دور میں فلسطین کی حمایت کا دن منایا۔ فلسطینی عوام کا درد ہمارا درد ہے۔ یہ بات ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء نے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں القدس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کی۔ تقریب کا انعقاد القدس فاؤنڈیشن کی جانب سے کیا گیا تھا۔ جس میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی، جماعت اسلامی کے مرکزی جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ، علمائے دین اور دیگر معززین نے بھی شرکت کی۔

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ صرف مسلمانوں کا نہیں ہے بلکہ یہ مسئلہ انسانی حقوق کا مسئلہ ہے۔ آج دنیا میں فلسطینی قوم وہ سب سے بڑی قوم ہے جو بے گھر ہے اور فلسطین کے عوام ہجرت پر مجبور ہو گئے ہیں۔ ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء نے کہا کہ اسرائیل کے خلاف سب سے پہلے قائد اعظم محمد علی جناح نے فلسطینیوں کی حمایت کا دن 1936 میں منایا ۔ انہوں نے اس وقت اپنی جماعت آل آنڈیا مسلم لیگ کی طرف سے اعلان کیا تھا کہ فلسطین کو تنہاء نہیں چھوڑینگے۔ یہ نظریہ پاکستان کا حصہ ہے۔ قائداعظم محمد علی جناح نے اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا۔ ہم اپنے نظریات سے الگ نہیں ہو سکتے۔

ناصر شیرازی نے کہا کہ ہمیں ان نظریات سے الگ کرنا پاکستان سے الگ کرنے کے مترادف ہے اور اسے ایک بڑا جرم سمجھتے ہیں۔ پاکستان کے بانی نے مسئلہ فلسطین پر ہماری پوزیشن کو واضح کر دیا تھا۔ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء نے مزید کہا کہ دنیا بھر کے مسلمان ایک جسم کی طرح ہیں۔ پیغمبر پاک (ص) نے ہمیں کہا ہے کہ ہم جسد واحد ہیں۔ فلسطینیوں کا درد ہمارا درد ہے۔ ناصر شیرازی نے کہا کہ فلسطین کانفرنس ایک اظہار ہے کہ انکا درد ہمارا درد ہے، انکا دکھ ہمارا دکھ ہے۔ اقوام متحدہ نے مانا ہے کہ یہ انسانی حقوق کا مسئلہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل گریٹر اسرائیل چاہتا ہے۔ جس میں وہ بعض ممالک کی سرزمین کو بھی شامل کرتا ہے۔ عالمی دہشتگرد تنظیم داعش کو بھی اسرائیل نے اسی مقصد کیلئے بنایا۔ تاکہ گریٹر اسرائیل کے حصول کیلئے مسلم ممالک کمزور ہوں اور ان ممالک پر قبضہ ہو سکے۔  انہوں نے کہا کہ داعش کیخلاف اس وقت کامیابی ملی جب شیعہ سنی مسلمانوں نے مل کر اسرائیل کے ان عزائم کیخلاف اقدام اٹھایا۔ داعش کی لیڈرشپ جب زخمی ہوتی تھی تو اسرائیل کے ہسپتال میں انکا علاج ہوتا تھا۔

ناصر شیرازی نے کہا کہ امریکہ نے اپنے شہریوں پر اسرائیل کے سفر پر پابندی لگا دی۔ جو اسرائیل ماضی میں دوسرے ممالک پر حملے کرتا تھا اور آسانی سے انہیں ہرا دیتا تھا۔ اسکی فوج ناقابل شکست تھی۔ وہ 2005 میں حذب اللہ کے ہاتھوں فرار ہونے پر مجبور ہو گیا تھا۔ لبنان میں اسرائیل کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ شکست اسرائیل نے خود تسلیم کی۔ یہ شکست عالم اسلام نے انکے ماتھے پر لکھا۔

وحدت نیوز(پشاور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان خیبر پختونخواہ کے صوبائی جنرل سیکریٹری شبیر ساجدی نے واقع پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سکھ تاجر کے بے دردی سے قتل ہونے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے صوبے میں دہشت گردوں کے خلاف بڑی کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔

 انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں کئی قیمتی جانیں قربان ہو چکی ہیں واقعات میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کے لئے ضروری کاروائی عمل میں لائی جائے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کہ شہریوں کے تحفظ کے  ٹھوس اقدامات یقینی بنائے جائیں، دیال سنگھ کا قتل انتہائی قابل مذمت اور سفاکانہ اقدام ہے،قاتلوں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے دکھ کی اس گھڑی میں مقتول کے غمزدہ خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین ہاکستان کراچی ڈویژن کے صدر علامہ صادق جعفری نے تحریک آزادی القدس کی جانب سے تاریخ پاکستان میں پہلی بار پاکستان سے غاصب صہیونی ریاست تک اشیائے خوردونوش کی تجارت اور پاکستان اسرائیلی تجارتی معاہدہ کے خلاف کراچی پریس کلب پرمنعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرائیل سے کسی قسم کی تعلقات آئین پاکستان اور ملک سے بغاوت ہوگا ۔جن لوگوں نے اسرائیل کا دورہ کیا ہے اور اسرائیل سے تعلقات کیلئے سرگرم ہیں انکے خلاف غداری کامقدمہ درج کیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ نااہل حکومت کو ڈوب کر مرجانا چاہے دس کلو آٹے کیلئے لوگوں کی جانیں ضائع ہوچکی ہے اور اسرئیل کو کھانے کی اشیاء فراہم کررہے ہیں، جن کے دل میں ذرہ برابر اسلام کی محبت ہو وہ کبھی قبلہ اول اور مظلوم فلسطینیوں کے قاتل اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے،چند ملک دشمن عناصر کو آئین پاکستان اور اعلی عدلیہ کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مکتب تشیع دفاع اسلام کے ساتھ ساتھ آئین پاکستان کی حفاظت کیلئے ہمیشہ میدان عمل ہے اور رہیںگے،جولوگ دوسروں کو اسرائیل کا ایجنٹ کہتے تھے آج اپنی ہی حکومت میں اسرائیل کے ساتھ رابطوں تعلقات اور ملاقاتوں پر انہیں سانپ سونگھا ہوا ہے۔ نا اہل حکومت سن لے پاکستانی عوام کسی قسم کے آئینی بحران اور اعلیٰ عدلیہ کی توہین کو قبول نہیں کرے گی۔

وحدت نیوز(ایبٹ آباد)صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان خیبر پختونخواہ علامہ جہانزیب علی جعفری کی زیر نگرانی جامع مسجد امام ھادی علیہ السلام ڈگی محلہ ایبٹ آباد میں حسب معمول اس سال بھی یکم رمضان المبارک سے سلسلہ وار درس قران جاری ہے۔

ہرروز افطار سے پہلے درس تفسیر قران سورہ حجرات بیان کی جارہی ہے، علامہ جہانزیب جعفری نے کہا کہ کسی بھی آئیڈل معاشرے کی بنیاد قرآن مجید ھے اگر اج بھی امت مسلمہ اور بالخصوص پاکستانی حکمران اور ملت پاکستان سورہ حجرات کو اپنے لیئے مشعل راہ بنائیں تو ملک اورملت کی نہ فقط مشکلات رفع ھوسکتی ھیں بلکہ ترقی کا سفر بڑی تیزی سے طے کیا جاسکتا ہے، ہمارا المیہ قرآن سے دوری ھے سورہ حجرات میں وہ سارے دستورات موجود ھیں جو ھماری ترقی کے ضامن ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree