Ahsan Mashadi

Ahsan Mashadi

weku natomiast pierwej usma|onymi pieczarkami z przenn. Pszeniczn do piecyka. I naci pietruszki, powikszajc póB pory na optymistycznie lukratywny kolor. http://vitamineforharet.eu - http://vitaminizakosa.eu
Website URL: http://max-penis.eu Email: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

وحدت نیوز(جیکب آباد) ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ حکومت اور عوام کو شجر کاری مہم پر توجہ دینی چاہئے۔ پاکستان کے گرم علاقوں میں گرمی کی شدت سے بچنے کے لئے درخت لگانے چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے جامعہ المصطفی خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جیکب آباد میں شجرکاری کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ شجرکاری عبادت ہے۔ درخت زمین کا حسن اور حیات انسانی کی ضرورت ہیں۔ شجرکاری سے ملک اور شہروں کی خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے اور یہ کاربن ڈائی آکسائڈ گیس کو جذب کرکے ہمیں آکسیجن فراہم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اور عوام کو شجر کاری مہم پر توجہ دینی چاہئے۔ پاکستان کے گرم علاقوں میں گرمی کی شدت سے بچنے کے لئے درخت لگانے چاہئے۔ میوہ دار درخت سے جہاں ہمیں سایہ ملتا ہے، وہاں بہترین میوے انسانی غذا اور زندگی کے لئے مفید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ درخت لگانا سنت نبوی اور صدقہ جاریہ ہے۔ شجرکاری سے ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ ممکن ہے۔ انکا کہنا تھا کہ درختوں کی کٹائی کا سلسلہ افسوسناک ہے، جسے روکنا ضروری ہے۔ درخت لگانے سے ملکی معیشت مضبوط ہوتی ہے۔ شجرکاری کے ان گنت فوائد ہیں۔ اس موقع پر مجلس علمائے شیعہ ضلع جیکب آباد کے صدر مولانا سیف علی ڈومکی، مولانا ارشاد علی سولنگی اور دیگر بھی موجود تھے۔

وحدت نیوز(ڈی آئی خان) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر علامہ جہانزیب جعفری نے ڈیرہ اسماعیل خان میں تسلسل سے جاری دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹارگٹ کلنگ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہی۔ آئے روز کسی نہ کسی بے گناہ کو بے دردی سے قتل کر دیا جاتا ہے، حکومتی رٹ مکمل ناکام ہو چکی ہے۔ گزشتہ دو دہائیوں سے یہ قتل و غارتگری کا سلسلہ جاری ہے جس میں ایک ہی مسلک کے افراد کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اگر یہی صورتحال رہی تو لوگ نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو جائیں گے، پہلے بھی کئی متاثرہ خاندان ڈیرہ اسماعیل خان سے دیگر علاقوں میں منتقل ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سالہاسال سے جاری دہشت گردی کو سنجیدگی سے روکنے کی کوشش ہی نہیں کی گئی اگر سنجیدہ اور مربوط انداز سے ان سفاک قاتلوں کے ساتھ نمٹا جاتا تو یہ ظلم وبربریت کا سلسلہ تھم چکا ہوتا، حکومتی رٹ مکمل طور پر ناکام نظر آتی ہے، بےحسی اور ناکامی کی یہ حالت ہے کہ آج تک کسی ایک قاتل کو بھی گرفتار کر کے کیفرِ کردار تک نہیں پہنچایا گیا، الٹا جن خود کش بمباروں کو عوام نے زندہ پکڑ کر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے حوالے کیا ہے انکے انجام کا بھی کوئی پتہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی کا نشانہ بننے والے اسلم خان کے خاندان سے پہلے بھی 27 افراد ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بن چکے ہیں لیکن افسوسناک اور درد ناک پہلو یہ ہے کہ آج تک ایک قاتل بھی قانون کی گرفت میں نہیں آ سکا، ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس دہشت گردی سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے۔ اگر دہشت گردانہ کارروائیوں کو نہ روکا گیا تو ملت جعفریہ ایک مرتبہ پھر دھرنا دینےپر مجبور ہوجائے گی اس دفعہ ملکی سطح پر دھرنے کی حمایت میں ساتھ دینے کی اپیل کرینگے۔

وحدت نیوز(لاہور) وحدت یوتھ ونگ کے زیر اہتمام دس روزہ تربیتی ،تنظیمی دروس کاآغاز سیکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ۔شادمان لاہور میں ہوچکا ہے ۔ جس میںلاہور ڈویژن کے برادران شریک ہورہے ہیں ۔تنظیمی تربیتی دروس کاسلسلہ 18 رمضان المبارک تک جاری رہے گا ۔ ماشاءاللہ کلاسیں اچھی ہورہی ہیں اور لاہورڈویژن کے وحدت یوتھ بڑے شوق سے کلاس میں شریک ہورہے ہیں ۔

جناب حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا محمد علی فضل صاحب مربی کلاس کے طور پر تدریس فرما رہے ہیں ۔ کلاس کا درورانیہ ڈیڑھ گھنٹہ ہے ۔ نماز مغربین باجماعت کا اہتمام کیا گیا ہے ۔شرکاء کے لئے نماز مغربین کے بعد افطار اور کھانے کابھی خصوصی انتظام کیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ شرکا کی تعداد محدود رکھی گئی ہے صرف یوتھ ونگ کے مسئولین کے لئے ۔

وحدت نیوز(لاہور)سیکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان لاہور میں ماہ مبارک رمضان میں دروس تنظیمی ،تربیتی دروس کا سلسلہ جاری ہے ۔تنظیمی خواہران کی تربیت کے لئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان خواتین ونگ کی جانب سے سلسلہ وار تنظیمی تربیتی دروس کا سلسلہ جاری ہے ۔ تنظیمی خواہران باقاعدگی سےسلسلہ وار دروس کی کلاس میں میں شریک ہورہی ہیں ۔ڈیڑھ گھنٹہ کلاس اور15 منٹ سوال وجواب کے لئے رکھا گیا ۔ ان کلاسز کے کے لئے علمائے کرام سے استفادہ کیا گیا ۔

 آج کی اس کلاس میں قم سے تشریف لائے ہوئے معروف عالم دین جناب حجۃ الاسلام والمسلمین آقا ئےعلی مدبری تدریس فرمارہے ہیں ۔ خواہران تنظیمی اور تربیتی امور میں دلچسپی لیتےہوئے ان کلاسز میں شریک ہورہی ہیں ۔شرکاء خواتین بڑی توجہ سے کلاس میں درس کو سنتی ہیں  اوردرس سے متعلق سوال کرتی ہیں ۔خواہران کی تربیتی کلاس کا سلسلہ11 رمضان المبارک تک جاری ر ہے گی ۔

وحدت نیوز(ڈی آئی خان) مجلس وحدت مسلمین ڈیرہ اسماعیل خان کیجانب سے توسیع تنظیم کا سلسلہ جاری ہے۔آج یونٹ فتح میں یونٹ کابینہ کا اجلاس زیر صدارت یونٹ صدر نقی شاہ صاحب منعقد ہوا جسمیں یونٹ کابینہ کو مکمل کیا گیا۔

 اجلاس میں ضلعی نائب صدر محمد سبطین نے خصوصی شرکت کی، کابینہ اجلاس کے اختتام پر شہید ِملت اسلم بلوچ کے بلندی درجات کے لئے دعا کرائی گئی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)حکومت گلگت بلتستان نے آج 24 مارچ 2023 کو اسلام آباد میں یونی لیور پاکستان لمیٹڈ کے ساتھ ایک ایم او یو پر دستخط کیے ہیں۔  ایم او یو پر صوبائی وزیر زراعت و پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان محمد کاظم میثم،وزیراعلیٰ جی بی کے مشیر برائے ہوم ڈیپارٹمنٹ جناب شمس لون، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی اور دیگر حکام کی موجودگی میں دستخط کیے گئے۔  

اس مفاہمت نامے کے ذریعے گلگت بلتستان ماحولیاتی تحفظ،حکومت گلگت بلتستان اور یونی لیور پاکستان لمیٹڈ (یو پی ایل) نے ماحولیات کے تحفظ اور اور خطے میں پائیدار ترقی کے فروغ کے لیے ایک مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔  ایم او یو کے حصے کے طور پر UPL سڑک کی حفاظت کے لیے نشانات، گندگی کے انتظام کے لیے کوڑے دان اور علاقے کے قدیم ماحول کے تحفظ کے لیے بینچ نصب کرے گا جس پر ماحولیاتی تحفظ کے نعرے درج ہوں گے۔گلگت بلتستان انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی اس سلسلے میں تکنیکی مدد (سائٹ سلیکشن) فراہم کرے گی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree