
Ahsan Mashadi
وحدت نیوز(گلگت)قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی و پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کاظم میثم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گندم کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کے خلاف سراپا عوامی احتجاج پر حکومت کو ہوش کے ناخن لینا چاہیے۔ متحدہ اپوزیشن بھی عوامی احتجاج میں شمولیت کے لیے ہر لحظہ تیار ہے۔ عوامی کوآرڈینیشن کمیٹی اور ملی قائدین جب کہیں عوام کے درمیان ہمیں پائیں گے۔ ہم چاہتے ہیں کہ عوامی احتجاج کو سیاسی رنگ نہ ملے۔ یادگار شہداء پر آج پیپلز پارٹی اور نون لیگ کے رہنما بھی خطاب میں شامل جبکہ دوسری طرف یہی لوگ حکومت چلا رہے ہیں۔
پیپلز پارٹی اور نون لیگ کو چاہیے کہ اس خطے کے عوام کی فکر کرے اور اس ایشو کو فورا حل کرے۔ گلبر رجیم اب بھی وفاق پر دباؤ ڈالے تو معاملے کا حل نکل سکتا ہے لیکن چند وزرا اپنے فیصلے پر ڈٹنے کو کامیابی سمجھ رہے ہیں۔ جب کہ کامیابی عوام کی آواز میں آواز ملانا ہے۔ عوامی حقوق کے لیے اور ملی معاملات کے حل کے لیے ہم اپنا سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہے۔ ہم عوامی حقوق کے لیے اٹھنے والی تمام تحریک کے ساتھ ہیں۔
کاظم میثم نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت نے اب تک ایک پریس کانفرنس بھی وفاق کے خلاف گندم کے معاملے کے حل کے لیے نہیں کیا۔ آج بھی حکومت وفاق کے خلاف احتجاج کرے ہم بھرپور ساتھ دیں گے۔ یہ تاثر دینا کہ اپوزیشن عوام کو گمراہ کر رہے ہیں یہ تاثر ہے جبکہ اپوزیشن ہر وقت عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔
وحدت نیوز(شکارپور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 193 گڑھی یاسین لکھی غلام شاہ علامہ مقصود علی ڈومکی نے جمع کروا دیئے۔
این اے 193 نامزد امیدوار علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین عوامی خدمت کرنے کو اول ترجيح سمجھتی ہے، عوام کی خدمت کے لئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے پرچم تلے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے؟
حلقہ کی عوام نے کہا کہ علامہ مقصود علی ڈومکی عوامی نمائندہ ہیں جس کو این اے 193 گڑھی یاسین لکھی غلام شاہ سے الیکشن لڑنے پر خوش آمدید کہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 193 گڑھی یاسین لکھی غلام شاہ علامہ مقصود علی ڈومکی نے نامینیشن فارم جمع کرا دیئے جبکہ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے نامزد امیدوار علامہ مقصود علی ڈومکی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ایک مذہبی و سیاسی جماعت ہے جو عوام کی خدمت کو اول ترجيحات کے بنیاد پر دیکھتی ہے اس بار پارٹی نے فیصلہ کیا کہ گڑھی یاسین لکھی غلام شاہ کے این اے 193 سے الیکشن میں حصہ لیا جائے میں نے نامزدگی فارم جمع کروایا ہے انشاءاللہ اس بار عوام پیپلزپارٹی کو شکست دی گی۔
وحدت نیوز(نجف اشرف) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور خارجہ حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید شفقت حسین شیرازی نے سوموار کے روز مؤرخہ 25/12/2023 کو ایم-ڈبلیو-ایم نجف اشرف کی کابینہ کیساتھ نشست رکھی۔
اس نشست کا آغاز تلاوتِ کلامِ الہی سے کیا گیا، جس کے بعد علامہ سید شفقت حسین شیرازی نے ایم-ڈبلیو-ایم کا دستور پڑھتے ہوئے اس پر تفصیلی گفتگو کی اور کابینہ کے تمام افراد کو انکی ذمہ داریوں کے متعلق آگاہ کیا۔
مزید گفتگو کرتے ہوئے آپ نے کابینہ کو متحرک رکھنے اور ہفتہ وار پروگراموں کیساتھ ساتھ ماہانہ پروگرام کروانے پر بھی زور دیا۔نشست میں موجود کابینہ کے افراد نے علامہ سید شفقت شیرازی سے متعدد سوالات کیے اور عراق تشریف لانے پر انکا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
اس نشست کا اختتام دعائے امامِ زمانہ(عج) پڑھ کر کیا گیا اور آخر میں علامہ سید شفقت شیرازی کو کابینہ کی جانب سے عشائیہ دیا گیا۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)غاسنگ تا ہلال آباد سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے ممبران نے رکن جی بی کونسل و پولیٹیکل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شیخ احمد علی نوری سے جی بی ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی ۔
وفد نے تنظیم کے اغراض و مقاصد و کے حوالے سے رکن کونسل کو آگاہ کیا،اس موقع پر رکن جی بی کونسل شیخ احمد نوری نے تنظیم کے کاموں کو خوب سراہا اور خوشی کا اظہار کیا ۔
انہوں نے کہا کہ آپ جیسے جوانوں کا علاقے میں تعلیم کے لئے فکر مند ہونا اہل علاقے کے لیے فخر کی بات ہے ۔ تنظیم کے جاری کاموں کو خوب سراہا اور ہر ممکن تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔
وحدت نیوز(جعفرآباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی اور حلقہ پی بی 16 جعفر آباد کے امیدوار علامہ مقصود علی ڈومکی نے ضلع جعفر آباد کے مختلف دیہاتوں کا دورہ کیا۔اس موقع پر گوٹھ بشیر احمد ڈومکی گوٹھ محمد علی لاشاری سٹی ڈیرہ اللہ یار اور رستم علی بگٹی میں گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ہم ہر دکھ سکھ میں عوام کے ساتھ ہیں مجلس وحدت مسلمین بلا تفریق رنگ نسل و مذہب انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ حالیہ سیلاب میں ہم ہر مرحلے پر متاثرین کے ساتھ رہے۔ عظیم انقلابی مفکر آیت اللہ سید محمد حسین حسینی بہشتی نے فرمایا تھا کہ ہم اقتدار کے بھوکے نہیں خدمت کی خواہش رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام سرمایہ دار اور جاگیر دار کے دھوکے میں آنے کی بجائے غریب طبقے سے تعلق رکھنے والے باکردار امیدواروں کی حمایت کریں۔ جس کی زندگی عیش و عشرت میں گذرتی ہے اسے کیا پتہ کہ بھوک اور افلاس کیا ہے۔اس موقع پر گاؤں کی معزز شخصیات بشیر احمد ڈومکی اور نذیر احمد ڈومکی محمد نواز لاشاری نے ان کے گاؤں کا دورہ کرنے پر علامہ مقصود علی ڈومکی کا شکریہ ادا کیا۔دورے کے موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی صدر سید اسرار علی شاہ سجاد علی اور سید شبیر علی شاہ بھی ہمراہ تھے۔
وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین کے رہنما ا وراپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گندم کی قیمتوں میں اضافہ گلبر حکومت نے وفاقی دباؤ پر کیا ہے عوام کو اعتماد میں لیکر فیصلہ کرتے تو عوام سراپا احتجاج نہیں ہوتے۔ یادگار شہداء پر پیپلز پارٹی اور نون لیگ پر اپنی حکومت کے خلاف احتجاج میں شریک ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ گلبر حکومت نے صوبائی دو وزرا کے ساتھ ملکر فیصلہ کیا ہوگا۔ وہ وزرا بھی پورٹ فولیو کے چھن جانے کے ڈر سے اس عوام دشمن فیصلے کو سپورٹ کر رہا ہے بصورت دیگر غریب عوام کے ووٹ سے اسمبلی میں پہنچنے والے کیسے غریب عوام کے منہ سے نوالہ چھین سکتا ہے۔
اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ ہمارے دور میں قیمتوں میں اضافے پر سوال کرنے والے حق بجانب ہیں لیکن میں اسوقت بھی قیمتوں میں اضافے کے مخالف تھا۔ اس وقت کی اسمبلی فلور کی تقرر سن لیں جس میں ہم نے بھرپور مخالفت کی تھی۔ ہمیں نگران وزیر اعظم کے دورہ گلگت کے موقع پر میڈیا گفتگو میں گندم کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے چار ارب کی گرانٹ کی بات تھی لیکن آج تک صوبائی حکومت فالو نہیں کرسکی ہے۔ تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ کسی وزیراعظم کے دورہ گلگت میں کیے گئے وعدہ وعید اور اعلانات کے ڈائریکٹیوز اور اجلاس کی میٹنگ منٹس جاری نہیں ہوسکی ہے۔ سرکاری دورہ میں ایسا کرنا خطے کا نقصان ہے۔ ہم وفاق سے مطالبہ کرتے ہیں فوری طور پر گندم کے ایشو کو حل کرنے کے لیے وزیراعظم کے اعلانات کی لاج رکھتے ہوئے ایڈشنل گرانٹ جاری کی جائے۔ گندم مسئلہ کے حل کے لیے وفاق اگر گرانٹ دے تو جتنی رقم کی ضرورت پڑے گی اس کا قومی خزانہ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ ہم وزیراعلٰی گلگت بلتستان سے کہتے ہیں کہ فوری طور پر نگران وزیراعظم اور دیگر ذمہ داروں سے ملاقات کرکے قیمت کو پرانی سطح پر لانے کے لیے کردار ادا کریں۔