
Ahsan Mashadi
وحدت نیوز(نجف اشرف)سربراہ مجلس علماء امامیہ پاکستان و سیکرٹری امورِ خارجہ ایم ڈبلیو ایم حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید شفقت حسین شیرازی کی دعوت پر نمائندہ مقامِ معظم رہبری کا مؤسسہ باقر العلوم(ع) نجف اشرف کا دورہ
تفصیلات کے مطابق سربراہ مجلس علماء امامیہ اور مجلس وحدت المسلمین پاکستان کے سیکرٹری امورِ خارجہ حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید شفقت حسین شیرازی کی دعوت پر نمائندہ و وکیلِ مقام معظم رہبری آیت اللہ سید مجتبی حسینی (دام ظلہ) نے اپنے وفد کے ہمراہ مؤسسہ باقر العلوم(ع) نجف اشرف کا دورہ کیا۔ یہ ملاقات بروزِ جمعرات 21/12/2023 کو رونما ہوئی۔ اس ملاقات میں آنے والے معزز مہمانانِ گرامی کی مہمان نوازی کی گئی۔
اس ملاقات میں مؤسسہ باقر العلوم(ع) نجف اشرف کے مدیر اور مجلس وحدت المسلمین نجف اشرف کے مسؤلین نے شرکت کی۔
اس کے علاوہ اس ملاقات میں متعدد موضوعات پر بات چیت کی گئی جن میں ملکی و عالمی بدلتی صورتحال، نجف میں مقیم پاکستانی طلبہ کی سرگرمیاں اور بنیادی مشکلات، ایم-ڈبلیو-ایم کے چیئرمین حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قضیہ فلسطین اور غزہ کے حوالے سے پاکستان بھر میں فعالیت، ایم-ڈبلیو-ایم شعبہ نجف اشرف سمیت دیگر بیرونی شعبہ جات کی سرگرمیوں سے مطلع کرنا، سمیت دیگر متعدد موضوعات شامل ہیں۔
آیت اللہ سید مجتبی حسینی (دام ظلہ) نے مؤسسہ باقر العلوم(ع) العالمیہ کی نئی شاخ کیلئے عمارت خریدنے پر مبارکباد پیش کی اور نجف میں موجود طلاب کی مشکلات کو دور کرنے اور ہر ممکنہ تعاون کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
ملاقات کے اختتام پر علامہ سید شفقت حسین شیرازی نے دعوت نامہ قبول کرنے اور تشریف لانے پر نمائندہ مقامِ معظم رہبری کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور تمام مہمانانِ گرامی کو بخوبی اَحسن وداع کیا۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے سائفر کیس میں عمران خان کی ضمانت کا حکم لائق تحسین ہے، عدالت عظمٰی کا وقار ملک میں قانون و انصاف کی بالادستی سے مشروط ہے، عدالتی فیصلوں میں غیر جانبداری اور انصاف پسندی عوام کے اعتماد میں اضافے کا باعث بنتی ہے،ملک میں تحریک انصاف کے رہنماوں اور کارکنوں کی غیر قانونی پکڑ دھکڑ سے معاشرتی عدم استحکام اور بے چینی میں اضافہ ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو ایسے غیر دانشمندانہ اور غیر سنجیدہ اقدامات سے باز رکھنے کے لیے سپریم کورٹ کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ ملک میں شفاف انتخابات کے انتخابی عمل میں تمام سیاسی جماعتوں کی بلا روک ٹوک شمولیت ضروری ہے، ملک میں ایسے حالات پیدا کرنے سے گریز کیا جائے جو باہمی نفرتوں کی آبیاری کر کے خدانخواستہ کسی ناقابل تلافی نقصان یا المیہ کو جنم دیں۔
وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کے چار امیدواروں نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے۔ ایم ڈبلیو ایم کے ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کی نشست این اے 263 سے ارباب لیاقت علی ہزارہ اور این اے 262 سے جعفر علی جعفری مجلس وحدت مسلمین کے امیدوار ہونگے۔ جنہوں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ہیں۔
جبکہ بلوچستان اسمبلی کی پی بی 42 کے لئے علامہ علی حسنین حسینی اور پی بی 40 کے لئے سید عباس موسوی نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔ مذکورہ افراد خیمہ کے انتخابی نشان کے ساتھ 8 فروری کو مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے امیدوار ہونگے۔
وحدت نیوز(پشاور)مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر علامہ جہانزیب علی جعفری نے میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین ہی مظلوم و محکوم عوام کی امید ہے، الیکشن 2024ء میں ایم ڈبلیو ایم فعال کردار ادا کرے گی، الیکشنز قومی سلامتی کی ضمانت ہیں، کوئی ملک اگر بحرانوں میں مبتلاء ہو تو وہاں الیکشن کروائے جاتے ہیں اور منتخب عوامی حکومت ہی ملک کو مشکلات اور بحرانوں سے نکال سکتی ہے، مجلس وحدت مسلمین ایک مذہبی سیاسی جماعت ہے، ہماری جماعت کا منشور عوامی امنگوں کی ترجمانی کرتا ہے، ہم پاکستان کی قومی خود مختاری اور سالمیت پر کسی صورت آنچ نہیں آنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملک میں ناامنی، شدت پسندی اور تکفیریت کے خلاف ہیں اور اس کے سدباب کے لئے کوششیں جاری رکھیں گئے۔
انہوں نے کہا کہ باوقار داخلی خود مختاری اور آزاد خارجہ پالیسی ملکی عزت اور سالمیت کے لئے ناگزیر ہے، پرائیوٹ سیکٹر میں مزید آسانیاں پیدا کرنا ہونگی، صرف سرکاری نوکریاں دے کر مسئلہ کو ہرگز حل نہیں کیا جاسکتا، توانائی کا بحران ملکی ترقی کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ بن چکا ہے، ہم ملکی توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لئے متفقہ اور منظم قومی پالیسی لائیں گے، خیبر پختونخوا سے بھی ہمارے نمائندے الیکشن لڑنے کیلئے آمادہ ہیں، پاراچنار سے باقاعدہ طور پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔
وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی امیر اور صوبائی صدر ملی یکجہتی کونسل بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی، جمعیت غربائے اہل حدیث بلوچستان کے صوبائی صدر مولانا فضل ربی اور ہزارہ ٹاؤن کے سماجی رہنماء مصطفیٰ تیموری ہزارہ کو آزادی فلسطین مارچ میں شرکت کی دعوت دی۔
در ایں اثناء مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی، صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی، جنرل سیکرٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی، مرکزی صدر یوتھ ونگ علامہ تصور مہدی نے اراکین ضلعی کابینہ کے ہمراہ علمدار روڈ کے شہریوں کو بھی 24 دسمبر بروز اتوار آزادی فلسطین مارچ کی دعوت دی۔
وحدت نیوز(نگر) مجلس وحدت مسلمین ضلع نگر کے نو منتخب کابینہ سے ضلعی صدر ڈاکٹر فیصل مہدی شہریاری نے حلف لے لیا، تقریب حلف برداری صوبائی سیکریٹریٹ گلگت میں منعقد ہوئی ، اس موقع پر صوبائی سینئر نائب صدر شیخ نئیر عباس مصطفوی، صوبائی ترجمان حاجی غلام عباس، صوبائی رہنما وسابق مشیرالیاس صدیقی، سابق ممبر اسمبلی و صوبائی نائب صدر حاجی رضوان علی، صدر ایم ڈبلیو ایم گلگت عارف حسین قنبری سمیت کثیر تعداد میں تنظیمی برادران موجود تھے۔ضلعی کابینہ کے نامزد اراکین کے نام درج ذیل ہیں۔
کابینہ مجلس وحدت مسلمین ضلع نگر
1.ڈاکٹر فیصل مہدی شہریاری- ----صدر
2.ڈاکٹر محمد افضل کریمی ۔۔۔جنرل سیکریٹری
3.شیخ محمد عباس شاہد۔۔۔سیکریٹری تبلیغات
4.شیخ یاور عباس یوسفی ۔۔۔سیکریٹری نشرواشاعت
5. محمد جواد سمائری ۔۔۔۔سیکریٹری تنظیمی امور
6.محمد تقی ۔۔۔۔سیکریٹری سیاسیات
7. لیاقت علی ۔۔۔۔سیکریٹری تعلیم و صحت
8. حسن عباس ۔۔۔۔سیکریٹری امور نوجوانان
9.ہادی حسین ۔۔۔۔سیکریٹری روابط
10. رضا باقر ۔۔۔۔سیکریٹری سماجی امور
11. محمد الیاس۔۔۔۔۔ ڈپٹی سیکریٹری سماجی امور
12 محمد شیرازی ۔۔۔۔ڈپٹی سیکریٹری تنظیمی امور
13.محمد حسین شیرلیاٹ۔۔۔۔۔ ترجمان