Ahsan Mashadi

Ahsan Mashadi

weku natomiast pierwej usma|onymi pieczarkami z przenn. Pszeniczn do piecyka. I naci pietruszki, powikszajc póB pory na optymistycznie lukratywny kolor. http://vitamineforharet.eu - http://vitaminizakosa.eu
Website URL: http://max-penis.eu Email: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

وحدت نیوز(پاراچنار)مجلس وحدت مسلمین کے رہنما و تحصیل چیئرمین علامہ مزمل حسین فصیح نے ہنگو بائی پاس گاڑی پر ہونے والی فائرنگ سے قیمتی جانوں کے نقصان پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اپریل سے لے کر آج تک مسلسل دہشتگردوں کے حملے جاری ہیں، لیکن شدت پسندانہ کاروائیوں کو روکنے میں قانوں نافذ کرنے والے ادارے مکمل ناکام ہیں، ہر جانب کشت وخون کا ماحول گرم ہے، افسران صرف زبانی جمع خرچ کے سوا کچھ نہیں کر رہے،اورنہ ہی کوئی عملی اقدامات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ضلع ہنگو اور پشاور میں طوری قوم کے کئی جوان شہید کیئے جا چکے ہیں آج تک کسی قاتل کو گرفتار نہیں کیا گیا، اس سے بڑھ کر ریاستی ناکامی اور کیا ہوسکتی ہے، حالات جوں کے توں رہے تو عوام احتجاج اور دھرنے دینے پر مجبور ہو جائیں گے، ضلع کرم کے شیعہ سنی عوام کی اکثریت امن اوامان کو برقرار رکھنے کے خواہشمند ہیں، لیکن کچھ نادیدہ قوتیں ضلع کرم کے حالات کو جان بوجھ کر خراب کرنے کے درپے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سازشی عناصر کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دینگے، ضلع کرم میں شیعہ سنی اتحاد و اتفاق سے رہنے کے متمنی ہیں، لیکن عوام کو اپنے ارباب اختیار سے مسلسل مایوسی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جو کہ انتہائی افسوس ناک ہے، جن کی جانب سے کبھی بھی کرم میں خلوص کے ساتھ امن و امان کے لئے سنجیدہ کوششیں نہیں کی گئی ہیں، تحصیل چیئرمین اغا مزمل حسین فصیح نے واضح کیا کہ اگر اس مرتبہ بھی قاتلوں کو گرفتار کیا گیا تو عوامی طور پر سخت قومی لائحہ عمل دینگے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےوائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی کی سربراہی میں وفدنے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان سے انصاف ہاؤس اسلام آباد میں اہم ملاقات کی ۔

اس ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت الیکشن کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایم ڈبلیوایم اور پی ٹی آئی کی قیادت کے درمیان قومی سطح پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔

اس ملاقات میں ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات سید اسدعباس نقوی اور مرکزی رہنما سید محسن شہریار سمیت پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن و دیگر بھی موجود تھے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےمرکزی رہنما و امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی کی نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہربلوچ مسنگ پرسنز کے اہل خانہ سے ملاقات اور اظہار یکجہتی۔

تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما وامام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم علی موسوی نے وفد کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد پر دھرنے پر بیٹھے ہوئے بلوچ مسنگ پرسنز کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان کی داد رسی کی۔

علامہ سید ہاشم علی موسوی نے اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم بحیثیت پاکستانی ،شیعہ ، ہزارہ اور بلوچستانی آپ کے ساتھ قدم با قدم کھڑے ہیں۔ کسی بھی شہری کو اس انداز میں کئی کئی سال جبری لاپتہ رکھنا انسانی و شہری حقوق اور قوانین کے سراسر منافی ہے ۔

ہم آپ کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں، انہوں نے ریاستی اداروں سے مطالبہ کیا کہ بلوچ عوام محب وطن ہیں ان کی شکوے وشکایات کا ازالہ ہونا چاہئے، اگر کسی نے کوئی جرم کیا ہے تو اسے قانون کے کٹھرے میں لاکر کھڑا کیا جائے لیکن اس طرح کسی کو غائب رکھنا اس کے اہل خانہ کیلئے روز جینے اور روز مرنے والی کیفیت ہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ہنگو بائی پاس پارہ چنار کی مسافر گاڑی پر فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے، واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، شہداء کے گھر والوں سے دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو کی ہے اور کہا ہے کہ ان جان لیوا واقعات کو نہ روکنا پورے علاقے کے امن وامان کو تہہ وبالا کرنے کا موجب بنتا ہے، آئے روز کی سنگین صورتحال نے عوام کا جینا اجیرن کر دیا ہے، عوام کی جان و مال کے محافظ پارہ چنار سے پشاور روڈ کو محفوظ بنانے میں ناکام ہیں، مسافر گاڑیوں پر تسلسل کے ساتھ حملے سیکورٹی فورسز کے لیے بہت بڑا چیلنج بن چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کبھی پارہ چنار کے محب وطن شہریوں پر بیرونی یلغار اور لشکر کشی کی جاتی ہے، کبھی تکفیری شدت پسند اور جنگجو حملہ آور ہوتے ہیں، راستوں کی سالہاسال بندش اور مسافر گاڑیوں پر جان لیوا حملے انتہائی تشویشناک اور کربناک ہیں، حکومت کی جانب سے آج تک ایک دہشت گرد کو بھی گرفتار نہ کرنا انکی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔؟ آخر یہ سب مکروہ کھیل کب رکے گا، پارہ چنار کی سنگین صورتحال علاقے کی حساسیت کے اعتبار سے انتہائی خطرناک ہے، جس پر غیر سنجیدہ رویہ اور عدم توجہی کسی صورت برداشت نہیں۔

وحدت نیوز(گلگت)مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے وفد کی شیخ نیئر عباس مصطفوی کی سربراہی میں سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان و صدر پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان  خالد خورشید سے رٹو ہاؤس خومر جٹیال میں اہم ملاقات۔

ملاقات میں گلگت بلتستان کے اہم عوامی امور اور  ملکی  سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفد میں سابق معاون خصوصی و رہنما ایم ڈبلیو ایم الیاس صدیقی،صوبائی ترجمان ایم ڈبلیو ایم حاجی غلام عباس اور دیگر رہنما ہمراہ تھے۔

وحدت نیوز(پاراچنار)مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخواہ کے صوبائی صدر علامہ جہانزیب جعفری نے پاراچنار کی کشیدہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری طرف سے حکام بالا کو ہر لمحے اور موقع پر پاراچنار کی صورتحال بارے آگاہ کیا گیا ہے، ضلع کرم کے شیعہ سنی عوام امن وامان کے ساتھ زندگی بسر کرنا چاہتے ہیں، کرم کے شیعہ سنی ذمہ دار عمائدین اور علماء کرام نے امن کے لئے مختلف جرگے اور جلسے منعقد کیئے اور مل جل کر رہنے کے حلف اٹھائے ہیں، آخر وہ کونسی قوتیں ہیں جو فرقہ وارانہ فسادات کو ہوا دینا چاہتی ہیں، ان عوام دشمن عناصر کو لگام دینا حکومتی زمہ داری ہے جس سے پہلو تہی کرنا کسی صورت قبول نہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت سنگین سیاسی و معاشی بحران سے دوچار ہے۔

دوسری جانب گلگت سے لے کر بلوچستان تک مختلف احتجاجی تحریکیں چل رہی ہیں، حکومت کے خلاف امن وامان کی گھمبیر صورتحال پر احتجاجات کا سلسلہ جاری ہے، ہر طرف بے یقینی کی صورتحال ہے، مگر حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، ایسے لگتا ہے کہ ان بگڑتے ہوئے ملکی معاملات سے انکو کوئی سروکار ہی نہیں، پاراچنار کی گاڑیوں کو کئی بار نشانہ بنایا گیا، ہنگو میں گاڑی پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور کور کمانڈر سمیت وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دہشتگردوں کو فوری گرفتار کر کے انہیں کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree