
Ahsan Mashadi
وحدت نیوز (اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اپنے بیان میں کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے 147 ویں یوم پیدائش کے موقع پر پوری قوم کومبارکباد پیش کرتا ہوں۔بابائے قوم کے نظریات کی حفاظت ہمارا قومی فریضہ ہے ۔بانی پاکستان نے ہمیشہ امت مسلمہ کے وقار کی سربلندی کو مقدم سمجھا۔اسرائیل سمیت ہر اسلام دشمن کے خلاف بانی پاکستان کے فرمودات ریاست پاکستان کی پالیسی کا حصہ ہیں،عالمی حالات کے تناظر میں ہماری یہ اولین ذمہ داری ہے کہ قائد کے نظریات کی حفاظت کے لیے دو ٹوک موقف اپنایا جائے۔
بانی پاکستان نے ہمیشہ امت مسلمہ کے مفادات کے لیےعالم اسلام کے موقف کی تائید کی۔ان کی زبان سے ادا ہونے والے الفاظ محض ایک شخص کی رائے نہیں تھے بلکہ ایک مدبر اور عالمی رہنما کے طے شدہ ریاستی پالیسی کے زیریں اصول تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قائداعظم کے پاکستان میں طبقاتی تفریق اور استحصال کی کوئی گنجائش نہیں،گزشتہ نصف صدی سے زائد عرصے سے خراب نظام کی بہتری ہر حال میں ضروری ہے،ملک کے متوسط اور نچلے طبقے کی بہتری کےلیے حکومت کو ترجیحی بنیادوں پر ایسے اقدامات کرنا ہوں گے جن کے فوری ثمرات حاصل ہوں، ملک میں انتہاپسندی ،پسماندگی،غربت اور ناخواندگی کو شکست دے کر قائداعظم کے حقیقی پاکستان کی تشکیل کی جا سکتی ہے۔
وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے 25 دسمبر یوم ولادت باسعادت حضرت عیسیٰ مسیح علیہ السلام کے مبارک موقع پر امت مسلمہ اور دنیا بھر کے مسیحیوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت عیسیٰ مسیح علیہ السلام عالم انسانیت کے عظیم رہبر و رہنما ہیں اللہ تعالیٰ کے وہ جلیل القدر پیغمبر جس نے بھٹکی ہوئی انسانیت کو حق و صداقت کا راستہ دکھایا ان کی پاکیزہ سیرت آج بھی بنی نوع انسان کے لئے مشعل راہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ صبر و برداشت اور عفو و درگذر کی تعلیم دے کر آپ نے انسانوں کو سمجھایا کہ بہادر وہ نہیں ہوتا جو انتقام لے بلکہ بہادر وہ ہوتا ہے جو عفو و درگذر سے کام لے۔ آج معاشرے میں عدم برداشت حد سے بڑھ چکی ہے جس کے باعث آئے روز معصوم انسان قتل ہو رہے ہیں۔ قبائلی جھگڑے اور معمولی باتوں پر بھائی کے ہاتھوں بھائی کا قتل رشتے داروں کی لڑائیاں تقاضا کرتی ہیں کہ عفو و درگذر پر مبنی نبی خدا حضرت عیسی روح اللہ کی تعلیمات کو عام کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے امریکہ اور دیگر یورپی ممالک حضرت عیسیٰ مسیح علیہ السلام کی تعلیمات سے انحراف کر چکے ہیں مسیحی کہلانے والے استعماری ممالک نے جس طرح دنیا میں ظلم بربریت اور دھشت گردی کو فروغ دیا ہے اس سے یہ بات عیاں ہوتی ہے کہ جدا ہو دین سیاست سے تو رہ جاتی ہے چنگیزی۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) حجتہ الاسلام المسلمین علامہ شیخ محمد حسن ترابی سابق امام جمعہ والجماعت خپلو ڈنس خالق حقیقی سے جاملے۔ مرحوم کی رحلت پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سمیت دیگر مرکزی وصوبائی قائدین بشمول علامہ احمد اقبال رضوی ، صدر گلگت بلتستان آغا علی رضوی ، پولیٹیکل سیکریٹری شیخ احمد علی نوری ، اپوزیشن لیڈر کاظم میثم و دیگر نے دلی افسوس اور رنج کا اظہار کیا ہے ۔
قائدین نے اپنے مشترکہ تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ حجتہ الاسلام المسلمین علامہ شیخ محمد حسن ترابی کی وفات پر انکے تمام گھر والوں کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہیں اور دعا گو ہیں کہ خداوند متعال صدقہ چہاردہ معصومین علیہم السلام مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے اور سوگوار خانوادہ گرامی کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین
وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یوم ولادت باسعادت پیغمبر خدا حضرت عیسٰی علیہ السلام کے پُرمسرت موقع پر تمام مسیحی برادری کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
اس پر مسرت موقع پر قومی سلامتی کے ذمہ دار اداروں سے تمام مسیحی عبادگاہوں کے حفاظتی انتظامات کو موثر بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے کا مطالبہ کرتا ہوں تاکہ ملک دشمن عناصر کو کسی شرپسندی کا کوئی موقع نہ مل سکے۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وفد کی مرکزی وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی سربراہی میں نیشنل پریس کلب اسلام آباد پر بلوچ یکجہتی مارچ کے مظاہرین کی جانب سے جاری احتجاجی دھرنے میں شرکت اور جبری لاپتہ بلوچ افراد کے اہل خانہ سے ملاقات۔
ایم ڈبلیوایم قائدین کی جانب سے متاثرہ خاندانوں سے مکمل یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار، علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ آپ کا اور ہمارادکھ ایک جیسا ہے ہم بھی اپنے درجنوں بے گناہ جوانوں اور ساتھیوں کی جبری گمشدگی کا غم کئی کئی سال سے جھیل رہے ہیں ، اس جدوجہد میں ہم آپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، کسی بھی شہری کو 90 دن سے زیادہ زیر حراست رکھنا خلاف آئین وقانون ہے، بلوچ عوام محب وطن ہیں ان کے زخموں پر مرہم رکھنے کی ضرورت ہے نا کہ نمک چھڑکنے کی۔
اس موقع پر مجلس علمائے مکتب اہل بیتؑ کے مرکزی رہنما علامہ اصغر عسکری، صدر گلگت بلتستان آغا علی رضوی ، صدر وحدت یوتھ تصور علی مہدی ، مولاناعیسیٰ امینی ، ارشاد بنگش ودیگر بھی ہمراہ تھے۔
وحدت نیوز(دنیور) مجلس وحدت مسلمین ضلع گلگت تحصیل دنیور کے زیر اہتمام حراموش میں یونٹ سازی کے سلسلے میں ایک تنظیمی نشست کا اھتمام کیاگیا۔
صوبائی رھنما محترم شیخ اصغر طاہری ،ضلعی صدر محترم عارف قنبری، ضلعی جنرل سکریٹری محترم شیخ اصغر شمسی، ضلعی سکریٹری تنظیم سازی محترم ابوالحسن اور تحصیل صدر محترم یاورعباس سمیت حراموش کےمؤمنین وکارکنان نے شرکت کی۔
برادران کی اکثریتی راۓ سے محترم حاجی سجاد حسین کو صدر ،محترم زوار اقبال حسین نائب صدر، محترم لال بیگ رابطہ سکریٹری، محترم نواز خان صدر اعزاداری ونگ، محترم مجاہد حسین صدر یوتھ ونگ، محترم مبارک علی صدر لیبر ونگ اور برادر عادل حسین کو میڈیا سکریٹری منتخب کیاگیا۔