
Ahsan Mashadi
وحدت نیوز(خانیوال) مجلس وحدت مسلمین ضلع خانیوال کی ضلعی شوری کا اجلاس نواں شہر (کبیروالا)خانیوال میں منعقد ہوا، جس میں صوبائی صدر جنوبی پنجاب علامہ اقتدار حسین نقوی، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سلیم عباس صدیقی اور صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی سید دلاور زیدی سمیت ضلعی کابینہ اور یونٹس نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع خانیوال کی کارکردگی رپورٹ اور اگلا سہ ماہی کا پروگرام ڈسکس کیا گیا، اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ تنظیم سازی مہم کو مزید تیز کیا جائے، حالیہ الیکشن میں مرکز کی ہدایت کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے اُمیدواروں کو سپورٹ کیا جائے گا۔
وحدت نیوز(شکارپور)ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے شکار پور کی جامع مسجد سید الشہداء میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہدائے سانحہ نماز جمعہ کی نویں برسی کے موقع پر 30 جنوری 2024 کو عظیم الشان عظمت شہداء کانفرنس منعقد ہوگی۔ شہدائے راہ حق نے دین خدا کی سربلندی کے لئے حالت نماز میں اپنے لہو کا نذرانہ پیش کیا۔ ہم شہداء کے مشن اور ہدف کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔
در ایں اثناء علامہ مقصود علی ڈومکی ڈپٹی کمشنر آفس شکار پور میں این اے 193 کے امیدوار کی حیثیت سے اسکروٹنی کے عمل میں شریک ہوئے ان کے کاغذات درست قرار دے کر بحال کئے گئے۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین ضلع شکار پور کے صدر اور پی ایس 7 کے امیدوار اصغر علی سیٹھار ضلعی رہنما نظام الدین انقلابی عبدالعلی کھوہارو کامران علی دل ایڈووکیٹ مظہر علی منگریو و دیگر ان کے ہمراہ تھے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین مظلوموں کی حامی جماعت ہے۔ ہم عوام کی خدمت کو اپنے لئے اعزاز سمجھتے ہیں۔ وطن عزیز پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات ہوں یا سیلاب کی تباہ کاریاں، ہم ہر مرحلے پر عوام کے شانہ بشانہ رہے۔
وحدت نیوز(پشاور)مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے صوبائی جنرل سیکرٹری شبیر ساجدی نے کرم میں صدہ بائی پاس مسافر گاڑی پر فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے اور بہیمانہ واقعے کو بزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ہفتہ میں پاراچنار کے مسافروں پر فائرنگ کا یہ دوسرا واقعہ ہے، اس سے پہلے بھی کئی بار گاڑیوں پر پتھراؤ اور فائرنگ کے واقعات ہو چکے ہیں، لیکن افسوسناک صورتحال یہ ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت ان مٹھی بھر دہشتگردوں کو لگام دینے میں ناکام ہے اور ان کے خلاف آج تک کسی بھی قسم کی کاروائی سے گریز کیا گیا ہے، ہم یہ واضح کر دیں کہ انتظامیہ کے غیر ذمہ دارانہ رویے کے باعث پاراچنار کے عوام میں سخت بے چینی پائی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی عہدیداران صرف زبانی جمع خرچ کرنے کی بجائے دہشتگردوں کے خلاف عملی طور پر سخت کارروائی کریں، جب تک دہشتگردوں کو گرفتار کر کے سخت سزائیں نہیں دی جاتیں، تب تک علاقے کے امن و امان کو قائم رکھنا ایک خواب کے مترادف ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاراچنار کے امن کو قائم کرنے کے لیے ہم پرامن عوامی جدوجہد کے ذریعے احتجاج کا قانونی راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہو جائیں گے، لہذا ہمارا مطالبہ ہے کہ کور کمانڈر اور خیبر پختونخوا حکومت سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے ضلع کرم میں عوام کے تحفظ کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھائیں تاکہ عوام کی جان مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔
وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے کوئٹہ میں انتخابات کے پیش نظر اجلاسوں اور ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گذشتہ شب ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صوبائی سکریٹریٹ میں انتخابات کی تیاریوں سے متعلق اہم اجلاس کا انعقاد ہوا، جس کی صدارت صوبائی نائب صدر علامہ شیخ ولایت حسین جعفری نے کی، جبکہ ایم ڈبلیو ایم کے نائب صوبائی صدر و امیدوار صوبائی اسمبلی علامہ علی حسنین حسینی، ضلعی صدر و امیدوار قومی اسمبلی ارباب لیاقت علی ہزارہ، ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ کے سیکرٹری سیاسیات حاجی غلام حسین اخلاقی اور سیکرٹری تنظیم سازی فرید احمد سمیت جوانوں نے اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس میں الیکشن کے حوالے سے شرکاء نے اپنی تجاویز پیش کیں اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پارٹی کو ہر پہلو سے منظم کیا جائے اور مستقبل میں ہونے والی کارنر میٹنگز اور حلقہ کے معتبرین و جوانوں سے ملاقاتوں کے پروگرامز اور سیاسی سرگرمیوں کو مزید بہتر انداز میں ترتیب دی جائیں۔ اس سے قبل خواتین ونگ کی کارکنوں نے بھی علامہ علی حسنین حسینی سے ملاقات کی۔ جس میں انتخابات کی تیاریوں سمیت مختلف دیگر شعبوں پر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ خواتین کارکنوں نے اس موقع پر علامہ علی حسنین حسینی اور قومی اسمبلی کے امیدوار ارباب لیاقت علی ہزارہ کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا اور مجلس وحدت مسلمین کے پرچم تلے کام کرنے کا عہد کیا۔
وحدت نیوز(قم) مجلس وحدت مسلمن قم کے صدر حجۃ الاسلام سید شیدا حسین جعفری نے نئے عیسوی سال کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے عوام کو تعلیم، صحت، عدل و انصاف اور روزگار کی معیاری سہولتیں فراہم کی جانی چاہیئے۔ انہوں نے وطن عزیز کی سلامتی اور استحکام کی دعا کے ساتھ یہ بھی کہا کہ رشوت، دھونس، ملاوٹ، تعصب اور بدعنوانی سے پاک پاکستان ہر پاکستانی کا خواب ہے۔ اس کیلئے ہم سب کو مل جل کر کام کرنا چاہیئے۔
پارہ چنار کے حوالے سے انتہائی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارہ چنار میں آئے روز ہونے والی دہشت گردی سے ملکی اداروں کی کمزوری اور ناکامی کا احساس ہوتا ہے۔ ان کے مطابق وطن عزیز پاکستان کے لوگوں کو علامہ اقبال اور قائد اعظم کا پاکستان چاہیئے، پاکستان میں فلسطین کے دو ریاستی حل اور قائد اعظم سے اختلاف کی باتیں کرنے والے عوام کی مایوسی میں اضافہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے حکومتی اداروں اور پاکستان کے باشعور طبقے کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کے ایک آزاد اور خود مختار ملک ہونے نیز دانائی اور دانشمندی کا تقاضا یہ ہے کہ مقتدر ادارے عوام کی خوشحالی، فلاح و بہبود اور داد رسی کو اپنی پہلی ترجیح قرار دیں۔ حکمرانوں کو عوام کی خوشحالی کی خاطر ہر ممکنہ قدم اٹھانا چاہیئے۔ انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ مسئلہ کشمیر ہماری طرف سے سرد خانے میں ڈال دیا گیا ہے۔ نئے سال میں مسئلہ کشمیر کو نئی ہمت اور نئے حوصلے سے عالمی سطح پر اٹھانے کی ضرورت ہے۔ کوئی بھی پاکستانی فلسطین اور کشمیر کو فراموش نہیں کرسکتا، البتہ اولین ذمہ داری حکمرانوں کی ہے۔
وحدت نیوز(گلگت)وفاقی حکومت کا گلگت بلتستان سے صحت کارڈ کا خاتمہ عوام دشمنی ہے۔ PHQ سی ٹی اسکین مشین کئی مہینوں سے خراب ہے صوبائی حکومت اور وزیر صحت ٹس سے مس نہیں۔ صوبائی حکومت وفاق سے صحت کارڈ سمیت دیگر مطالبات منوانے کی سکت نہیں رکھتی۔ان خیالات کا اظہار غلام عباس ترجمان ایم ڈبلیو ایم نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت کو گندم کے ریٹ بڑھانے سے فرصت نہیں ۔مریض دوائیوں سے محروم ہو گیے ہیں اور حکمرانوں کو کوس رہے ہیں۔صحت کارڈ غریب عوام کیلئے بہترین سہولت تھی جس سے وہ آسانی سے موزی امراض کا بلا معاضہ علاج کرا سکتے تھے مگر صحت کارڈ ختم کر کے وفاق نے عوام دشمنی کا ثبوت دیا ہے اور صوبائی حکومت کی خاموشی جلتی پر تیل ہے۔کیونکہ صوبائی حکومت میں وہ سکت ہی نہیں کہ وہ وفاق سے اپنے مطالبات منوا سکے۔ کیونکہ بیساکھیوں کی حکومت پایدار نہیں ہوا کرتی ۔