
Ahsan Mashadi
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی نے شہید الحاج قاسم سلیمانی کی چوتھی برسی کے موقع پر ایران کے شہر کرمان میں ہونے والے بم دھماکوں دہشتگردی کی مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سفاک دہشتگردی میں 100 سے زائد شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔دہشتگردانہ کاروائی امریکہ و اسرائیل سامراج کا خطہ میں خاتمہ کا آغاز ہے ۔انہوں نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کی شہادت کے بعد اسلامی مزاحمتی بلاک پُرعزم ہو کر نئے جذبے سے امریکی اسرائیلی شیطانی سازشوں کے خلاف سرگرم عمل ہوچکا ہے، حاج قاسم کی شہادت کے امریکی مجرمانہ اقدام سے امریکا کا مقصد ناصرف عراق اور ایران بلکہ پورے خطے میں اسلامی مزاحمت کو کمزور کرنا تھا لیکن وہ اس حقیقت سے غافل ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ شہید قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کا پاکیزہ خون اسلامی مزاحمت کے درخت کی آبیاری کرتے ہوئے اسے مزید طاقتور بنا رہا ہے،آج یمن، عراق، شام، لبننان اور بلخصوص فلسطین میں عالمی سامراج امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل کے وجود کی آغاز نابودی ہے۔ انشاءاللہ عصر حاضر کے فرعونوں کیلئے شہید قاسم سلیمانی آج سردار قاسم سلیمانی سے زیادہ خطرناک ثابت ہوں گے۔علامہ باقر عباس زیدی نے شہداء کے اہل خانہ اور ایرانی عوام سے اظہار تعزیت کیا انہوں نے واقع میں شہید ہونے والے شہداء کی بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد از جلد صحتیابی کیلئے خصوصی دعا کی۔
وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رکن شوریٰ عالی اورامام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے شہداء کے قاتلوں کے سلسلے ریاست کی جانب سے سستی کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کوئٹہ میں بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام کی جانب سے اتحاد بین المسلمین اور بین المسالک ہم آہنگی سمینار کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے شہداء کے قاتلوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے شیعہ قوم کے شہداء کا تذکرہ کیا اور کہا کہ ریاست ہمارے شہداء کے قاتلوں کے سلسلے میں سستی کر رہی ہے۔ ہم اپنے شہداء کے قاتلوں کے خلاف عدالتی کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
وحدت نیوز(ڈکھن)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی این اے 193 کے امیدوار علامہ مقصود علی ڈومکی نے آج حلقہ این اے 193 کے مختلف شہروں اور دیہاتوں کا دورہ کیا اور ڈکھن پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی صدر اصغر علی سیٹھار، ضلعی نائب صدر دریا خان جتوئی، تحصیل صدر سید نوید علی شاہ نقوی، نظام الدین انقلابی، حسنین جوادی، مستنصر مہدی ابڑو و دیگر اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ پاکستان کے عوام اس بات پر حیران ہیں کہ ملک دیوالیا ہو چکا ہے اور عوام مہنگائی کے سبب دو وقت کی روٹی کے لئے پریشان ہیں، ایسے میں عوام کے منتخب نمائندوں اور اراکین اسمبلی کی دولت میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے۔
جو منتخب نمائندے پانچ سال تک عوام سے کہتے رہے کہ عوام کو کچھ دینے کے لئے ان کے پاس فنڈ نہیں، آج الیکشن کمپئن پر کروڑوں روپے خرچ کر رہے ہیں۔ جو منتخب نمائندے کرونا وباء اور تباہ کن سیلاب میں پانی میں ڈوبی ہوئی عوام کو کہیں نظر نہیں آئے، آج وہ گھر گھر اور در در گاڑیوں کا قافلہ لے کر پہنچ رہے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ گاڑیوں کے قافلے لے کر آنے والے ارب پتی امیدواروں کو خالی لوٹا دیں اور ووٹ غریب اور باکردار امیدواروں کو دیں، جن کا ہدف عوام کو لوٹنا نہیں بلکہ عوام کی خدمت کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت کی کارکردگی سے مکمل طور پر مایوس ہو چکے ہیں اور لوگ متبادل کی تلاش میں ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ہر قسم کے لسانی اور فرقہ وارانہ تعصبات سے بالاتر ہو کر عوامی حقوق کے لئے میدان عمل میں موجود ہے۔
وحدت نیوز(چنیوٹ)مرکزی صدرمجلس وحدت مسلمین وومن ونگ سیدہ معصومہ نقوی کی جامعہ بعثت میں منعقدہ بیس جمادی الثانی کے سالانہ جشن میں شرکت اور خطاب،ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی صدر محترمہ سیدہ معصومہ نقوی نے جامعہ بعثت رجوعہ سادات میں منعقدہ بیس جمادی الثانی یوم ولادت حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیھا کے سالانہ عظیم الشان خواتین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جناب سیدہ فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیھا کی سیرت میں ہمیں اپنے حق کے دفاع کے لیے ہر طرح کے ظلم و ستم کا مقابلہ کرنے کا درس ملتا ہے کہ جس طرح بی بی دو عالم اپنے حق سے ذرہ برابر پیچھے نہ ہٹیں اور آواز بلند کی ، آج ملت فلسطین بھی اپنی جاگیر پر غیروں کے تسلط کو ذرہ برابر برداشت نہیں کر رہی
انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم اپنے حق کے دفاع کے لئے استقامت کے ساتھ کھڑی ھے اور اس حریت و سر بلندی کے راستے میں ہر قسم کی قربانی کے لئے تیار ہے، یہاں تک کہ ایک دن حق کا غلبہ ہوگا اور باطل قوتیں پاش پاش ہوجائیں گی ۔ خطاب کے آخر میں نو سال کی بچیوں میں شعبہ خواتین کی جانب سے عبا ھدیہ کی گئی ۔
وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹریٹ علمدار روڑ میں الیکشن 2024 کے سلسلے میں زیر صدارت صوبائی صدر جناب علامہ سید ظفر عباس شمسی اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں مہمانان خاص مرکزی سیکرٹری سیاسیات جناب سید اسد نقوی صاحب و ممبر شوری عالی و سابقہ وزیر قانون جناب آغا رضا صاحب، صوبائی نائب صدر علامہ شیخ ولایت حسین جعفری، صوبائی نائب صدر علامہ علی حسنین حسینی، صوبائی جنرل سیکرٹری سہیل اکبر شیرازی، صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی ذاکر حسین درانی، صوبائی صدر مجلس علماء مکتب اہلبیت علامہ ڈاکٹر محمد موسیٰ حسینی، صوبائی میڈیا سیل کے سید ارتضیٰ علی،ضلعی صدر ارباب لیاقت علی ہزارہ، ضلعی سیکرٹری فرید احمد، ضلعی سیکرٹری سیاسیات حاجی غلام حسین اخلاقی، صوبائی سیاسیات کونسل کے سربراہ محمد یونس صوبائی و ضلعی شورای بزرگان کے ارکین اور نوجوانوں نے بھرپور تعداد نے شرکت کی مرکزی قیادت نے رسمی طور پر امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کئے۔
حلقہ پی بی 40 کوئٹہ 3 صوبائی اسمبلی کے لئے سید عباس آغا
حلقہ پی بی 42 کوئٹہ 5 صوبائی اسمبلی کےلئے علامہ علی حسنین الحسینی
این اے 262 کوئٹہ 1 قومی اسمبلی جعفر علی جعفری
این اے 263 کوئٹہ 2 ارباب لیاقت علی ہزارہ
وحدت نیوز(گلگت)اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی و پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کاظم میثم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ صوبائی حکومت بلخصوص پیپلز پارٹی اور نون لیگ اپوزیشن کی نہ سہی اپنے ہی نمائندوں کی سنیں جو عوام کے ساتھ گزشتہ آٹھ روز سے سراپا احتجاج ہیں اور غدار نمائندے کے نعرے لگا رہے ہیں۔ اپنے نمائندوں کا دل رکھنے کے لیے ہی حکومت قیمتوں میں اضافے کو واپس لیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، ہمیں اپنی قیادت کے پاس استعفی' جمع کرکے سڑک پہ بیٹھنا پڑے یا بغیر استعفی کے ہم تیار ہیں۔ اپوزیشن ہر طرح کی قربانی دینے کو تیار ہیں لیکن حکمران جماعتیں نوٹیفکیشن بھی واپس لینا تو کجا اس ایشو پر وفاق کے خلاف ایک پریس کانفرنس کے لیے بھی تیار نہیں ہے۔
بعض لوگ تاثر اس طرح دے رہا ہے کہ گویا حکومت میں ہی اپوزیشن ہو۔ وہ لوگ آج بھی حکومت سے الگ ہوجائیں ہم وفاق سے لڑیں گے اور اس مسئلے کے حل کے لیے جدوجہد کریں گے۔اب بھی ہم صوبائی حکومت کو واضح کرتے ہیں کہ سڑکوں پر موجود عوام کی فکر کریں اور آئیں انہی عوام کی طاقت سے وفاق سے مطالبات کے حل کے لیے جستجو کرتے ہیں۔ ہم وفاق اور حکومت کے خلاف بولتے ہیں تو آپ اسے مخالفت برائے مخالفت کہتے ہیں آپ خود کچھ بولنے کی ہمت کر نہیں سکتے تو عوامی حقوق کے لیے احتجاج کرنے والوں کے ساتھ ملکر جی بی کا قضیہ لڑتے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ عوامی تحریکیں عوامی رہیں اور سیاسی رنگ نہ آجائے۔ تمام دھرنوں میں شرکت کے لیے ہم تیار ہیں اور ضرور بیٹھیں گے۔ حکمران جماعتوں کو اس بات کا خوف ہے کہ ہم کہیں ان تحریکوں کو لیڈ نہ کریں- نہ ہم کریڈیٹ کے لیے احتجاج کا حصہ ہے اور نہ لیڈ کرنے کے لیے۔ حکومت ایک طرف گندم کی قیمتوں میں اضافہ کرتی ہے اور دوسری طرف عوام کے ساتھ کھڑی اپنے ہی رہنماوں کے سننے کو تیار نہیں۔ عوام نے قیمتوں میں اضافے کو مسترد کر دیا ہے مزید عوام کو امتحان میں ڈالے بنا فوری نوٹیفکیشن کو واپس لیا جائے۔ عوام ڈٹ جائیں تو بڑے بڑے برج منہدم ہوجاتے ہیں ہماری حکومت ویسے بھی بیساکھی پر کھڑی ہے۔