گورنر سندھ کامران ٹیسوری ہوش کے ناخن لیں!ہماری عبادات اور زیاراتِ مقاماتِ مقدسہ کو اپنے گندے سیاسی مقاصد کی بھینٹ چڑھانے سے باز رہیں،ترجمان ایم ڈبلیوایم

06 اگست 2025

وحدت نیوز(اسلام آباد) ترجمان مجلس وحدت مسلمین پاکستان شہریار سید نے مرکزی میڈیا سیل سے جاری اپنے مذمتی بیان میں کہا ہےکہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری ہوش کے ناخن لیں!

ہماری عبادات اور زیاراتِ مقاماتِ مقدسہ کو اپنے گندے سیاسی مقاصد کی بھینٹ چڑھانے سے باز رہیں۔

‏ہم وہ حسینی ہیں جو سر کٹا سکتے ہیں، مگر راہِ امام حسینؑ سے ایک انچ بھی پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔

‏شیعہ قوم نے ہمیشہ جابر حکمرانوں کے سامنے سجدہ نہیں کیا بلکہ ہاتھ کٹوا کر بھی زیارتِ امام حسینؑ کا فریضہ انجام دیا۔

‏آج یہ کرپٹ اور مسلط شدہ حکمران ٹولہ ہمیں درس دے رہا ہے کہ مذہب کیا ہے اور سیاست کیا؟

‏ہم ایسے کسی بھی حکم یا پابندی کو نہ ماضی میں تسلیم کرتے تھے، نہ آج کریں گے، جس سے دشمنانِ وطن کے بیانیے کو تقویت ملے۔

‏گورنر سندھ یاد رکھیں! ہم بانیانِ پاکستان کی اولاد ہیں۔

‏ہمیں یہ وطن عزیز قربانی دے کر ملا ہے اور آئینِ پاکستان نے ہمیں مکمل مذہبی آزادی دی ہے۔

‏ہم اپنے اس آئینی حق پر کسی کو ڈاکا ڈالنے نہیں دیں گے!

‏حسینی کاروان ہر حال میں کل ریمدان بارڈر کی طرف روانہ ہوگا۔

‏یہ ہمارا عقیدہ ہے، ہمارا عزم ہے، اور ہمارا آئینی حق ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree