
Ahsan Mashadi
وحدت نیوز(اسلام آباد) مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری انجینئرسید ظہیر عباس نقوی نے آج رات بھارت میں ہندوتوا دہشتگردی کا نشانہ بننے والے معصوم شہید ارتضیٰ عباس طوری کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے شہید کے والد، اہلِ خانہ اور عزیز و اقارب سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا:“ہم بانیانِ پاکستان کی اولاد ہیں اور ہمیں اس پر فخر ہے کہ قیامِ پاکستان سے لے کر آج تک ہم نے اس پاک سرزمین کی اپنے خون سے آبیاری کی ہے۔
دشمن سن لے کہ ہمارے بچے، ہماری جانیں اور ہمارا مال سب اس وطن پر قربان ہیں۔ ہم اپنی آخری سانس تک سبز ہلالی پرچم کی حرمت پر آنچ نہیں آنے دیں گے اور دشمن کی ہر سازش اور بزدلانہ وار کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ شہید ارتضیٰ عباس طوری جیسے معصوموں کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا، یہ قربانیاں ہمارے عزم و استقلال کو مزید جِلا بخشیں گی۔”
وحدت نیوز(گلگت) اپوزیشن ممبران گلگت بلتستان اسمبلی کا ایک ہنگامی اجلاس اپوزیشن چیمبر میں ہوا ہے۔ جس میں متحدہ اپوزیشن کے ممبران نے شرکت کی جس کی صدارت قائد حزب اختلاف وپارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم نے کی۔اجلاس میں کہا گیا کہ انڈیا کی جانب سے رات اندھیرے میں عام شہریوں پر حملہ سنگین جرائم اور قابل مذمت عمل ہے۔ مودی ہندوتوا کے فلسفے پر جارحیت کو مزید بڑھا کر اپنی جنگی جنونیت کی تسکین کے لئے پورے خطے کو جنگ زدہ بناکر عالمی استعماری ایجنڈے کی تکمیل چاہتا ہے۔ نیتن یاہو اور مودی ایک ہی تصویر کے دو رخ ہیں۔ اکہتر کے سانحے کے بعد امریکہ پہ بھی تکیہ کرنا نادانی ہے۔ایسا لگتا ہے کہ پاکستان کو یہ جنگ اکیلا لڑنا ہے۔جس کے لیے یہ وقت انسجام و وحدت کا ہے اور باہمی اختلاف کو ختم کرکے قومی سالمیت کے آگے بڑھنے کا ہے۔ ہم ملک کی سالمیت و استحکام اور تمام تردشمنون کی جارحیت کے مقابلے میں سکیورٹی فورسز اور فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انڈین حملوں کے ردعمل میں پاک فوج کے دندان شکن جواب کو بھی سراہا جاتا ہے۔تمام سرحدی علاقوں کے عوام اور خطے کے عوام کو جنگی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مستعد اور تیار رہنے کی ضرورت ہے۔ ضرورت پڑی تو جوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے اگلے محاذوں پر بھی جائیں گے۔یہ وقت شکوہ شکایتوں کا ہرگز نہیں ہے۔ وفاقی حکومت کو بھی چاہیے کہ عملا پوری قوم اور تمام جماعتوں کو جمع کرکے قومی بیانیہ بنائے۔ عمران خان سمیت تمام سیاسی قائدین کے ساتھ بیٹھ کر قوم کو یکجاکرکے قومی پالیسی بنائیں۔نیشنل مورال سے ہی جنگیں جیتی جاتی ہیں۔ ملک رہے گا تو سیاست اور حکومت رہے گی۔
محاذ پر برسرپیکار جوانوں کے حوصلے کے لیے ضروری ہے کہ ان کی پشت پناہی ہو۔انسجام و اتحاد کے لیے اور دشمن کے مقابلے میں قومی رہنماوں کا ملکربیٹھنا ہی دشمن کی ناکامی کا پہلا زینہ ہے۔ گلگت بلتستان سرحدی اور حساس خطہ ہونے کے سبب یہاں کے عوام، سیاسی قائدین اور علماء کی ذمہ داریاں زیادہ ہوتی ہیں۔ گلگت بلتستان اسمبلی کی اپوزیشن انڈیا کی جارحیت کے خلاف اور ملکی سلامتی کے لیے کمربستہ ہیں۔ متحدہ اپوزیشن اس سلسلےمیں صف اول کا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔
صوبائی حکومت کو ہم نے پیغام بھیجا ہے کہ ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات اٹھائے۔ یہ وقت بیانات کا نہیں بلکہ عملی اقدامات کا ہے۔ قومی سنجیدگی اور ذمہ دارانہ عمل ہی خطے کی سالمیت کا ضامن ہے۔ جنگ کسی طور قابل تحسین عمل نہیں جبکہ دفاع واجب ہے۔ دفاع ہر محاذ اور ہر میدان میں کرنا سب کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ جس طرح آئین کی بالادستی کے لیے جدوجہد ضروری ہے اسی طرح دفاع کے لیے اپنا حصہ ڈالنا بھی اخلاقی اور قومی ذمہ داری ہے۔
وحدت نیوزز(خوشاب)مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی صدر حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی نے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ مرحوم علامہ سجاد حسین قمی کے گھر جا کر اُن کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کی مغفرت و بلندیِ درجات کے لیے دعا کی۔
اس موقع پر صوبائی نائب صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب، حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید ملازم حسین نقوی، اور ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین سرگودھا، مولانا استاد ذوالفقار اسدی بھی اُن کے ہمراہ موجود تھے۔
علامہ علی اکبر کاظمی نے مرحوم کی دینی و قومی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ علامہ سجاد حسین قمی ایک مخلص، فعال اور دردِ ملت رکھنے والے عالمِ دین تھے، جنہوں نے ہزارہ ڈویژن، کشمیر، پنجاب اور جنوبی پنجاب میں بے لوث خدمات انجام دیں۔ وہ ایک جید مدرس اور مؤثر مبلغ کے طور پر قوم کا سرمایہ تھے، جن کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
علامہ کاظمی نے اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی جانب سے بھی اہل خانہ کو تعزیتی پیغام پہنچایا۔ انہوں نے مرحوم کے فرزند ارجمند حسن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملت جعفریہ اپنے عظیم علماء کی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا، ان شاءاللہ۔
آخر میں مرحوم کے لیے دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ اُنہیں جوارِ معصومین علیہم السلام میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، حضرت امام حسین علیہ السلام کی شفاعت نصیب ہو، اور اہل خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری امور خارجہ علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے چیئرمین ایم ڈبلیو ایم کی منظوری سے حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا ضیغم عباس کو ڈپٹی سیکرٹری امور خارجہ مقرر کر دیا ہے۔
اس موقع پر محترم چیئرمین علامہ راجا ناصر عباس اور سیکرٹری امور خارجہ علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے اپنے اپنے پیغام میں مولانا ضیغم عباس کو اس نئی ذمہ داری پر ہدیۂ تبریک پیش کیا اور ان کی تنظیمی خدمات کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی صلاحیتیں شعبہ امور خارجہ کی تقویت کا باعث بنیں گی۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹرعلامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے پاکستان کے اذلی دشمن بھارت کی جانب سےپاکستان کے مختلف شہروں میں بزدلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انڈیا نے اپنی اس ناپاک حرکت سے کھلی جنگ کا آغاز کیا ہے، اور دشمن یہ جان لے کہ پاکستان کی شہید پرور، غیرت مند اور جری قوم مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہے۔
ہندوستان کو اپنی اس دہشتگردی اور بزدلانہ کارروائی کی بھاری قیمت چکانا ہوگی۔ اب وقت آ گیا ہے کہ پاکستان بھی دشمن کی اس بزدلانہ حرکت کا مؤثر، فیصلہ کن اور بھرپور جواب دے۔ آر ایس ایس کے دہشتگردوں اور ان کے ٹھکانوں کو ہمیشہ کے لیے صفحۂ ہستی سے مٹا دینا چاہیے اور بھارت اور فاشسٹ مودی کو وہ تاریخی سبق سکھانا چاہیے کہ آئندہ کوئی دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ اٹھانے سے پہلے ہزار بار سوچے۔
یہی وہ وقت ہے کہ پاکستان کے مقبول ترین اور ملک گیر عوامی رہنما، سابق وزیر اعظم عمران خان کو فوری طور پر رہا کیا جائے، کیونکہ اگر خطے میں فاشسٹ مودی کا مقابلہ کوئی کر سکتا ہے تو وہ صرف اور صرف عمران خان ہے۔ وہی اس قوم کی وحدت، غیرت اور مزاحمت کی علامت ہیں۔
پاکستان زندہ باد
وحدت نیوز(اسلام آباد) مرکزی میڈیا سیل سےجاری بیان میں مرکزی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ رات کی تاریکی میں حملہ کرکےبھارت نے بھیانک غلطی کی ہے۔پاکستانی قوم پوری طاقت کے ساتھ اپنے وطن کا دفاع کرے گی۔
علامہ سید حسن ظفرنقوی نے مزید کہا کہ بھارت کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔پاکستان کو تباہ کرنے کا خواب دیکھنے والوں کو تباہ کر دیا جائے گا۔