Ahsan Mashadi

Ahsan Mashadi

weku natomiast pierwej usma|onymi pieczarkami z przenn. Pszeniczn do piecyka. I naci pietruszki, powikszajc póB pory na optymistycznie lukratywny kolor. http://vitamineforharet.eu - http://vitaminizakosa.eu
Website URL: http://max-penis.eu Email: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت اور نصاب تعلیم کمیٹی کے کنوینیئر علامہ مقصود علی ڈومکی نے کوئٹہ میں صوبائی نصاب تعلیم کانفرنس کے سلسلے میں علماء کرام اور ماہرین تعلیم سے ملاقات کی اور انہیں صوبائی نصاب تعلیم کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ انہوں نے بلوچستان کے جید عالم دین جامعہ امام صادق علیہ السلام کے پرنسپل علامہ محمد جمعہ اسدی، وائس پرنسپل علامہ بہادر حسین موحدی، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ اکبر حسین زاہدی، مجلس علمائے مکتب اہل بیت بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ ڈاکٹر محمد موسیٰ حسینی، صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ ذوالفقار علی سعیدی، مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی نائب صدر علامہ شیخ ولایت حسین جعفری، جنرل سیکرٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی، معروف ماہر تعلیم پروفیسر محمد علی ہزارہ، پروفیسر سید ابوتراب جعفری، بلوچستان شیعہ کانفرنس کے رہنماء انجینئر حاجی جواد رفیعی، مجلس وحدت مسلمین یوتھ ونگ کے مرکزی رہنماء مولانا مبشر مہدی اور حاجی غلام حسین اخلاقی سے ملاقات کی اور انہیں 9 مئی کو کوئٹہ میں منعقد ہونے والی صوبائی نصاب تعلیم کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ یکساں قومی نصاب متنازعہ ہے، کیوں کہ اس میں مکتب تشیع کے عقائد اور اہل بیت (ع) کی تعلیمات کو مکمل طور پر نظرانداز کیا گیا ہے اور یہ نصاب اسی شکل میں نافذ کیا گیا ہے۔ جس سے ملی یکجہتی اور مذہبی رواداری شدید متاثر ہو رہی ہے۔ یہ نصاب تعلیم ہمارے لیے قابل قبول نہیں ہے۔ ہم 1975 کے نصاب دینیات کو موزوں قرار دیتے ہیں کیوں کہ اس نصاب میں مختلف اسلامی مکاتب فکر کی تعلیمات کو مناسب طور پر شامل کیا گیا تھا، لہٰذا ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ یکساں قومی نصاب دینیات کو 1975 کی طرز پر ترتیب دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان اور حقوق انسانی کا عالمی منشور ہر انسان کو اپنے مسلک اور مکتبہ فکر کی ہدایات کے مطابق تعلیم حاصل کرنے کے حق کو مکمل تحفظ فراہم کرتا ہے۔ یکساں نصاب ہمارے اس بنیادی حق پر حملہ ہے اور یہ ظلم کے مترادف ہے۔

وحدت نیوز(گلگت) مرکزی وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین علامہ سید احمد اقبال رضوی کی قیادت میں مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے وفد کی آغا سید راحت حسین الحسینی سے ملاقات مرکزی انجمن امامیہ کے دفتر میں ملاقات ہوئی،ملاقات میں علاقے کے مسائل ، مائنز اینڈ منرلز ایکٹ سمیت ملکی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔بعد ازاں ایم ڈبلیوایم کےوفد نے آغا سید راحت حسین الحسینی کے ہمراہ شھید آغا سید ضیاء الدین رضوی کے مرقد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

 اس موقع پرمجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی،مرکزی سیکرٹری تعلیم کاچو زاھد علی خان،رکن جی بی کونسل شیخ احمد علی نوری،اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی کاظم میثم ،ڈاکٹر مشتاق حکیمی ،حاجی غلام عباس،الیاس صدیقی،سید مبارک کاظمی ،مولانا اسحاق،عارف قمبری،برادر عمران سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی نیشنل پریس کلب میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب سے (پاکستان کو درپیش مسائل کا حل اور مستقبل کی سیاسی حکمت عملی) کے عنوان پر منعقدہ سیمینار میں شرکت، سیمینار میں محمود خان اچکزئی ،مصطفی نواز کھوکھر، اسد قیصر، لطیف کھوسہ و دیگر رہنما بھی شریک تھے۔

 چیئرمین ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو آئین پر حملہ کرتا ہے وہ فیڈریشن پر حملہ کرتا ہے، قانون کی عملداری اس وقت تک ممکن نہیں جب تک قانون کی پاسداری کرنے والے حاکم اقتدارمیں نا ہوں، پاکستان کے مسائل کی وجہ آئین کے تقدس کی پامالی اور قانون کی عملداری نا ہونا ہے، آئین شکن پاکستان اور وفاق کا دشمن ہے، خود کو بھکاری کہنے والے پاکستان کا دفاع نہیں کر سکتے، قوم ملت کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنے والے وطن کا دفاع نہیں کر سکتے، سترہ سیٹیں جیتنے والے کس منہ سے ملک کی نمائندگی کر رہے ہیں، ملک اپنے بدترین دور سے گز رہا ہے، سب سے زیادہ سیاسی قیدی پنجاب سے ہیں، عوام عمران خان پر اعتماد کرتے ہیں، پنجاب کی عوام نے تمام تر مصائب کے باوجود عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑا، پاکستان کا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا، ہم پاکستان کے ساتھ ہیں کسی آئین شکن کے ساتھ نہیں، لاقانونیت اور آئین شکنی کے خلاف عوام متحد ہو، ایک دن ضرور آئے گا جب وطن عزیز میں قانون اور آئین کی بالا دستی قائم ہو گی، نو مئی بھی فالس فلیگ آپریشن تھا، اس کی بھی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہونی جائیں، ہزاروں لوگوں کو جیلوں میں ڈالا گیا ہے، مودی جو بول رہا ہے وہ جھوٹ ہے، پہلگام کی آڑ میں اپنے مکروہ عزائم کو پورا کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام ہندوستان کے مقابلے میں متحد ہے۔اس وقت پاکستان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا، ہم پاکستان کے ساتھ ہیں، کسی طالع آزما کے ساتھ نہیں ہیں، ہمیں یقین ہے کہ جو تم بولتے ہو وہ جھوٹ ہے، مودی کا کوئی اعتبار نہیں، جو وہ بولتا ہے وہ جھوٹا ہے، جب تک آزاد تحقیقات نہیں ہو جاتیں اس وقت تک اسکا کوئی اعتبار نہیں، پاکستان، پاکستان کے عوام کا ہے، کوئی فوج عوام کے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتی، 9 مئی کو بھی فالس فلیگ آپریشن تھا، ان فالس فلیگوں نے انسانوں سے حق زندگی چھین رکھا ہے، امریکہ کے غیر قانونی، غیر انسانی اقدامات کی مزمت کرتے ہیں اسرائیل دمشق شہر کے نزدیک آ چکا ہے، ہمیں مزمت کرنی چاہیئےکرم ایجنسی کے راستے بند ہیں، راستہ نہیں کھولا جا رہا، عوام کو سزا دی جا رہی ہے، یمن کے لوگوں کو غزہ کی حمایت کی سزا دی جا رہی ہے، ان شاء اللہ مجھے امید ہے کہ اس وطن میں آئین کی سپرمیسی ہو گی، قانون کی حکمرانی ہو گی۔

وحدت نیوز (ملتان) مرکزی جنرل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید حسن ظفر نقوی کا جنوبی پنجاب کا پہلا تنظیمی دورہ، صوبائی سیکریٹریٹ آمد پر پرتپاک استقبال کیاگیا۔

 صوبائی صدر علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے مرکزی جنرل سیکریٹری نامزد ہونے پر مبارکباد دی اور گلدستہ پیش کیا، اس موقع پر ضلعی و صوبائی ذمہ داران کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ ملاقات میں تنظیمی رہنماؤں کےدرمیان مختلف موضوعات پر گفتگو ہوئی۔

وحدت نیوز(گلگت)مجاہد ملت آغا علی رضوی ایک بار پھر بھاری اکثریت سے ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے صدر منتخب ہو گئے۔ مجلس وحدت مسلمین کا دو روزہ صوبائی تنظیمی کنونشن گلگت میں ہوا جس میں پارٹی کے تمام یونٹس عہدیداران نے اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ کنونشن کے دوسرے روز انٹرا پارٹی الیکشن کا انعقاد کیا گیا۔ الیکشن میں الیکٹرول کالج نے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ الیکشن کے نتیجے میں سید علی رضوی بھاری اکثریت سے ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے صوبائی صدر منتخب ہو گئے۔

 صوبائی صدارت کیلئے سید علی رضوی کے علاوہ شیخ نیئر عباس مصطفوی اور عارف قبنری بھی امیدوار تھے۔ ایم ڈبلیو ایم کے الیکشن کمیشن کی طرف سے منعقدہ الیکشن کی شفافیت کو دیکھنے کے مقامی صحافی اور نوٹیبلز نے بھی مشاہدہ کیا۔خفیہ رائے دہی کے لیے الگ بوتھ کا اہتمام تھا، جبکہ باقی تمام پراسیز کو کیمرہ کے سامنے مکمل کیا گیا۔ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ احمد اقبال رضوی نے نو منتخب صدر کو مبارکبا دی اور ان سے حلف لیا۔ ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری سیاسات اسد عباس نقوی نے آغا علی رضوی کی کامیابی پر مبارکباد دی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یمن نے ایک بار پھر دنیا کو حیران کر دیا ہے۔ کم وسائل، معاشی بدحالی اور مسلسل محاصرے کے باوجود، اہلِ یمن نے جس جرات، بہادری اور استقلال کا مظاہرہ کیا ہے، وہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔

 صہیونی قابض حکومت کے دل، بن گورین ایئرپورٹ پر حملہ محض ایک عسکری کارروائی نہیں، بلکہ مظلوموں کی خاموش چیخوں کی گونج، اور ایک بےبس قوم کی طرف سے ظلم کے ایوانوں پر گرا ہوا  بھاری پتھر ہے۔

یہ حملہ یمن کی اس ناقابل تسخیر روح کا ثبوت ہے جو نہ جھکی، نہ بکی، نہ رکی۔ ہم اہلِ یمن کی اس بے مثال مزاحمت اور عزم کو سلامِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ یہ صرف یمن کا نہیں، پوری امت کا فخر ہے  کہ کوئی تو ہے جو ظلم کے خلاف ڈٹ کر کھڑا ہے۔

Page 37 of 2708

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree