Ahsan Mashadi

Ahsan Mashadi

weku natomiast pierwej usma|onymi pieczarkami z przenn. Pszeniczn do piecyka. I naci pietruszki, powikszajc póB pory na optymistycznie lukratywny kolor. http://vitamineforharet.eu - http://vitaminizakosa.eu
Website URL: http://max-penis.eu Email: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

وحدت نیوز(اسلام آباد) ملی یکجہتی کونسل پاکستان کا خصوصی اجلاس ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی آفس جامعہ نعیمیہ اسلام آباد میں منعقد ہوا  اجلاس سے ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر اور مرکزی راہنما مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید ناصر عباس شیرازی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ،اسرائیل اور ہندوستان کی مسلم اور پاکستان  دشمنی واضح ہے ۔ان پر کبھی اعتبار نہی کرنا چاہیے ۔ایران اور چین پاکستان کے قابل اعتبار ہمسایہ ہیں  جو عالمی استعمار کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت  بھی رکھتے ہیں ۔انہوں نے فتح میزائل کو پاکستان کی داخلی صلاحیت کی کامیابی قرار دیتے ہوئے ملکی وسائل پر انحصار کو اہم قرار دیا انہوں نے آزادی کشمیر کی تحریک کی بھر پور حمایت کو پاکستان کی زمہ داری اور وقت کی ضرورت قرار دیا۔

اجلاس میں سربراہ جماعت اہل حرم پاکستان و نائب صدر ملی یکجہتی کونسل جناب مفتی گلزاراحمد نعیمی،نائب امیر جماعت اسلامی و سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل جناب لیاقت بلوچ، محترم علامہُ عارف حسین واحدی مرکزی رہنماء شیعہ علماء کونسل اور محترم عبد اللہ گل سربراہ نوجوانان پاکستان اور محترم طاہر رشید تنولی مرکزی رہنماء جے یو پی و فائنانس سیکرٹری ملی یکجہتی کونسل کے علاوہ دیگر قائدین ملی یکجہتی کونسل نے شرکت کی۔اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیہ کی منظوری دی گئی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے پارلیمانی لیڈر و رکن قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین طوری نے وزارتِ خارجہ میں ڈی جی مشرق وسطیٰ اور ڈی جی ساؤتھ افریقہ سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران مڈل ایسٹ کے مختلف ممالک میں قید ضلع کرم سے تعلق رکھنے والے پاکستانی تارکین وطن کی جلد از جلد رہائی کے لیے مؤثر اقدامات پر زور دیا گیا، ڈی جی نے یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ہمارے آفس کی طرف سے مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا انکے رہائی کے لئے جلد از جلد اقدامات کئے جائیں گے،

اس موقع پر لیبیا کشتی حادثے کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی، جس میں زندہ بچ جانے والے افراد کو فوری طبی سہولیات فراہم کرنے اور ان کی باعزت رہائی کے لیے ضروری اقدامات پر زور دیا گیا، انجینئر حمید حسین طوری نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کا فوری حل حکومت کی اولین ذمہ داری قرار دیا۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) چیئرمین مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے جناب سلیم عباس صدیقی کو مرکزی صدر ایم ڈبلیوایم ایمپلائز ونگ نامزد کر دیاہے۔

اس بات کا اعلان انہوں نے مرکزی کابینہ کے پہلے باضابطہ اجلاس کے دوران کیا ، واضح رہے کہ سلیم عباس صدیقی اس سے قبل جماعت میں جنوبی پنجاب کے صوبائی جنرل سیکریٹری اور گذشتہ تین سال مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری کے طور پر فرائض انجام دے چکے ہیں۔

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے امید کا اظہار کیا کہ سلیم عباس صدیقی شعبہ ایمپلائز ونگ کی ملک بھرمیں تنظیم سازی اور وسعت کیلئے اپنی تمام تر صلاحتیوں کو بروئے کار لائیں گے۔

وحدت نیوز(اوکاڑہ) مجلس وحدت مسلمین کے رہنما سید انوار زیدی نے آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ پاک-بھارت جنگ میں پاکستان کی کامیابی محض عسکری حکمتِ عملی کا نتیجہ نہیں، بلکہ پوری قوم کے بے مثال اتحاد، تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کی یکجہتی، اور عوام کے وطن سے والہانہ جذبے کی مرہونِ منت ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس انداز سے پاکستانی عوام اور تمام طبقات نے ایک قوم بن کر دشمن کے ناپاک عزائم کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر اپنے وطن کا دفاع کیا، وہ قابلِ تحسین اور قابلِ تقلید ہے۔

سید انوار زیدی نے مزید کہا کہ اگر ہم اسی جذبے اور اتحاد کا تسلسل برقرار رکھیں تو پاکستان کو دنیا کی کوئی طاقت نقصان نہیں پہنچا سکتی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ قومی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر یکجہتی اور ہم آہنگی وقت کی  اہم  ضرورت  ہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مرکزی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں چیئرمین ایم ڈبلیو ایم سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی زیر صدارت نومنتخب مرکزی کابینہ کا پہلا اجلاس منعقد ہوا، جس میں وائس چیئرمین ایم ڈبلیو ایم علامہ سید احمد اقبال رضوی، مرکزی صدر علماء ونگ علامہ سید حسنین عباس گردیزی، مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری انجینئر ظہیر عباس نقوی، مرکزی سیکریٹری رابطہ و ترجمان شہریار رضا زیدی، مرکزی آفس سیکرٹری وڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک اقرار حسین، صدر عزاداری ونگ علامہ اقتدار نقوی اور مرکزی سیکرٹری یوتھ علامہ تصور حسین مہدوی سمیت سلیم عباس صدیقی شریک تھے۔

 اجلاس میں موجودہ قومی وبین الاقوامی صورتحال پر گفتگو کی گئی اور پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر اطمنان کا اظہار کیا گیا، نو منتخب اراکین کابینہ نے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی بابصیرت اور دلیرانہ قیادت میں اس عزم کا اظہار کیا کہ مجلس وحدت مسلمین ایک نظریاتی، عوامی اور متحرک پلیٹ فارم کے طور پر ملک وملت کی ترقی واستحکام کیلئے پہلے سے زیادہ فعال کردار ادا کرے گی۔ انشاءاللہ

وحدت نیوز(گلگت )اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی و پارلیمانی لیڈر ایم ڈبلیو ایم جی بی کاظم میثم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کی فضائیہ کے برمحل، موثر اور باہدف دفاعی حملے نے خطے میں طاقت کے توازن کو بگاڑنے کی عالمی استعماری سازشوں کو خاک میں ملاکرپوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔پاکستان فضائیہ کی کامیابی پیشہ ورانہ مہارت، عزم و ارادے کی پختگی،ایثار و فداکاری و شجاعت و دلیری اور توکل کا نتیجہ ہے۔

پاک فضائیہ نے افواج پاکستان اور پوری قوم کی لاج رکھی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنگ بندی کے نام پر امریکہ پاکستان کی جیتی ہوئی جنگ و شکست میں دوچار کرے گا۔ اس سلسلے میں افواج پاکستان کو مستعد رہنے کے ساتھ ساتھ اکہتر میں امریکی امداد اور بحری بیڑے کے انتظار کو یادکرنے کی ضرورت ہے تاکہ کسی قسم کے دھوکے کا شکار نہ ہو۔

حالیہ جنگ میں بننے والی رائے عامہ میں امریکہ و اسرائیل اور یورپ کی جدید ٹیکنالوجی بھی چائینہ کی مہارت کے آگے ڈھیر ہوگئی ہے جو کہ چین کی بڑھتی معیشت کو مہمیز کرنے کے ساتھ ساتھ امریکی معیشت کے زوال کے عشاریوں میں اضافے پر منتج ہوگا۔ پاک انڈیا جنگ کو عالمی طاقتوں بلخصوص معاشی جنگوں سے الگ کرکے نہیں دیکھا جاسکتا۔

چائینہ کی کنٹینمنٹ ہو یا پاکستان کی معدنیات و وسائل اور حکومتی فیصلے پر قبضہ ہر صورت میں ان کی گرفت کمزور ہوتی جا رہی ہے جو کہ ان کے لیے قابل برداشت نہیں ہے۔ چنانچہ جنگ بندی ایک نئی مکاری ہوسکتی ہے اور غفلت میں ڈال کر نیا کھیل کھیل سکتا ہے۔

حالیہ کھیل میں جس مہارت کے ساتھ ہمارے پائلٹ نے دشمن کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا،ائرونوٹیکل سٹاف، ریڈار پر تعینات جوانان اور ڈروان ٹیکنالوجی سے مربوط تمام جوانان لائق تحسین ہے۔ اسی طرح اگلے محاذوں پر سینہ سپر ہوکر ڈٹ جانے والے شیردل جوانوں کو تحسین جبکہ اس دوران شہید ہونے والے جوانوں اور عام شہریوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

دشمن سے جنگ اور کامیابی سے امید یہ کی جائے گی کہ قومی انسجام ہوگا۔ ہر طرح کی تقسیمات ختم ہو اور آئین و قانون کی بالادستی کے ساتھ عوام اور اداروں کے درمیان فاصلے ختم ہوں۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ ہم اندرونی خلفشار کا شکار رہے اور جو اہداف دشمن حاصل نہ کرسکے وہ سیاسی عدم استحکام، عوامی بداعتمادی اور ریاست و عوام کے درمیان دوری کے سبب حاصل ہو۔ آج سیاسی مقتدرین کا رویہ انتہائی افسوسناک دیکھا گیا۔

کسی بھی سیاسی مقتدر کو مودی کو للکارتے ہوئے یا اسی انداز میں جواب دیتے نظر نہیں آئے بلکہ جب بھی گفتگو کی پاکستان کو دہشتگردوں کی پست پناہی کرنے والا ملک ثابت کرنے یا مدارس کو جنگوں کے لیے استعمال کرنے جیسے بیہودہ بیانات دیکھنے کو ملے۔ فتح کے شادیانے بجانے میدان میں آنے والے بھی اشاروں میں ایسا جملہ نہیں کہا جس کے مودی کا دل کھٹا ہو۔

ایسا انداز کبھی چوبیس کروڑ عوام کا ترجمان انداز نہیں ہوسکتا۔ دوسری طرف جیل میں قید سیاسی رہنما کو پست زندان رکھ کر عالمی میڈیا پر قومی بیانیہ بنانے والا کوئی نہیں ملا۔ گلگت بلتستان میں بھی ڈرون کے گردش کی اطلاع ہیں۔ دشمنوں سے مقابلے کے لیے گلگت بلتستان کے عوام افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اور سرحدوں کی پامالی کسی صورت قابل برداشت نہیں ہوگی۔ اڑتالیس کی جنگ آزادی ہو یا معرکہ کرگل یہاں کے جوانوں کی قربانی اور جرات و سرفروشی سے تاریخ کے ابواب روشن اور ضوفشاں ہیں۔

عوام ہر طرح کی جارحیت اور حملے سے مقابلے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دفاعی خودمختاری اور بالادستی ہے خطے میں امن کا سبب بن سکتاہے۔ جنگ کسی طور لائق تعریف نہیں تاہم دفاع سے روگردانی بدترین انجام کا سبب بن سکتا ہے۔ اسی طرح مذاکرات کا دروازہ کھلا رکھنا چاہیے لیکن آمادگی اور منطق و استدلال کے ساتھ ورنہ جیتی جنگ میز پہ بھی ہار سکتا ہے۔ مذاکرات کے نتیجے میں خون انسانی کے بہنے کا سلسلہ رکنا بھی مستحن ہے۔

Page 31 of 2708

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree