Ahsan Mashadi

Ahsan Mashadi

weku natomiast pierwej usma|onymi pieczarkami z przenn. Pszeniczn do piecyka. I naci pietruszki, powikszajc póB pory na optymistycznie lukratywny kolor. http://vitamineforharet.eu - http://vitaminizakosa.eu
Website URL: http://max-penis.eu Email: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی میڈیا سیل نے میڈیا کونسل کا اعلان کر دیا۔ اراکین کے نام:مظاہر شگری، سید حسنین زیدی، ڈاکٹر حسین، کاظم علی، سید احسن عباس اور شجاعت علی بلتی شامل ہیں ۔

شعبہ اطلاعات کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری نے اس موقع پر کہا کہ ہم ان معزز اراکین کے لیے دعاگو ہیں کہ پروردگارِ عالم انہیں ملت کی خدمت، اتحاد و وحدت کے فروغ اور حق کے پیغام کی مؤثر ترجمانی میں کامیابی عطا فرمائے۔ الٰہی آمین

وحدت نیوز(اسلام آباد) ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے پارلیمانی لیڈر انجینئر حمید حسین طوری نے قومی اسمبلی میں گلگت بلتستان کیلئے آواز اٹھائی، معدنیات اور گرین ٹوور ازم پر تحفظات کا اظہار، ایف سی میں حصہ، جی بی کونسل اجلاس کا نہ بلایا جانا، سکردو میں پانی بجلی کے مسائل اور روڈز کے فنڈز بحال کرنے جیسے مطالبات پیش کیے۔

تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے پارلیمانی لیڈر اور رکنِ قومی اسمبلی، انجینئر حمید حسین طوری نے قومی اسمبلی میں گلگت بلتستان کے عوام کی آواز بنتے ہوئے اہم قومی مطالبات پیش کیے۔ انہوں نے پوائنٹ آف آرڈر پر خطاب کرتے ہوئے سکردو میں جاری بدترین بجلی لوڈ شیڈنگ کا معاملہ اٹھایا اور وفاقی حکومت سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا۔

انجینئر حمید حسین طوری نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام پہلے ہی بنیادی آئینی و سیاسی حقوق سے محروم ہیں، ایسے میں بجلی اور دیگر سہولیات سے محرومی ظلم ہے۔ انہوں نے قومی اسمبلی کی توجہ دلائی کہ گلگت بلتستان کونسل، جس کا سربراہ وزیر اعظم پاکستان ہوتا ہے، گزشتہ تین سال سے ایک بھی اجلاس نہیں بلا سکی، جو جی بی کے عوام کے ساتھ سنگین ناانصافی اور مجرمانہ غفلت ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت فوری طور پر گلگت بلتستان کونسل کا اجلاس بلائے، بجلی بحران کا خاتمہ کرے اور علاقے کے عوام کے آئینی و سیاسی حقوق کا تحفظ یقینی بنائے تاکہ گلگت بلتستان کے عوام میں پھیلتی ہوئی بےچینی اور بداعتمادی کا خاتمہ ہو۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین مرکزی سیکرٹری سیاسیات جناب سید اسد عباس نقوی نے مرکزی پولیٹیکل کونسل کے معزز اراکین کے اسماء گرامی کا باقاعدہ اعلان فرمایا۔ 8 رکنی کونسل کے اراکین کے نام درج ذیل ہیں:

1۔ علامہ حسن ظفر نقوی (مرکزی جنرل سیکریٹری )2۔ انجینئر حمید حسین (ممبرقومی اسمبلی )3۔ اسد عباس نمبردار(ممبر پنجاب اسمبلی)4۔ مزمل حسین فصیح (تحصیل میئرپاراچنار )5۔ میثم کاظم (اپوزیشن لیڈرجی بی اسمبلی )6۔ آغا سید محمد رضا (سابق وزیر قانون بلوچستان )7۔ سید محسن شہریار (بطور سیکرٹری روابط)8۔ سید عارف رضا زیدی

اس پُرمعنویت موقع پر جناب اسد عباس نقوی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے نہایت امید و یقین کے ساتھ کہا کہ پولیٹیکل کونسل کے یہ باصلاحیت اراکین اپنی خداداد فکری و عملی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملتِ مظلوم کی مشکلات کا مداوا کرنے اور اس کے زخموں پر مرہم رکھنے میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ یہ کونسل پاکستان کو ایک اسلامی نظریاتی ریاست کے سانچے میں ڈھالنے، نیز اسے ترقی و استحکام کی راہوں پر گامزن کرنے کے مقدس مشن میں ایک مجاہدانہ و بیدار کردار ادا کرے گی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما، رکن شوری عالی سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ ہدیہ الھادی کی طرف سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں شریک ہوئے ۔اے پی سی کا عنوان پاک بھارت جنگ کے تناظر میں ہندوستان کو پیغام تھا ۔کانفرنس میں ملکی سطح کی اکثر سیاسی و مذہبی جماعتوں کی نمائندگی موجود تھی۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جناب ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ نے کہا کہ اگرچہ یہ بہت اہم فتح ہے لیکن اس جنگ سے حاصل شدہ کچھ سبق بہت اہم ہیں۔ہمیں دشمن شناسی کی ضرورت ہے۔صرف اسرائیل اور ہندوستان کا گٹھ جوڑ نہیں بلکہ امریکی سرپرستی کے ساتھ یہ جنگ پاکستان پر مسلط کی گئی ۔امریکی ثالثی محض ہندوستان کو پاکستان کے شیر جوانوں کے غیض و غضب سے بچانے کے لئے تھی ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے دارالحکومت پر حملہ ہوا ہے اور اس کو جواب ابھی باقی ہے ۔انہوں نے ایران، چین  کے دوستانہ کردار کی تعریف کرتے ہوئے بہترین علاقائی تعاون پر زور دیا ۔

انہوں نے عالم اسلام کی ٹرمپ کے ہاتھوں شرمناک اطاعت پر تاسف کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک نظریاتی ملک ہے اور اس کہ ذمہ داری اسی نظریہ پر عمل سے مربوط ہے ۔انہوں نے منتظمین کو شاندار وحدت کے اس مظاہرے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے قوم ،وطن اور مسلح افواج کے ایک پیج پر ہو کر دشمن کے مقابلہ کہ ضرورت پر زور دیا  ۔

انہوں نے آئین پاکستان پر اس کی روح کے مطابق عمل کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا ۔۔کانفرنس میں جماعت اسلامی سے لیاقت بلوچ، سابق امیر سراج الحق، پیپلزپارٹی سے قمر زمان کائرہ، تحریک انصاف سے پیر نور الحق قادری، تحریک اسلامی سے علامہ عارف حسین واحدی، اہلحدیث سے علامہ روپڑی ،متحدہ جمعیت اہلحدیث سے اسامہ ضیا بخاری  سمیت دیگر جماعتوں کے درجنوں راہنما شریک تھے۔آخر میں سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مشترکہ اعلامیہ پڑھ کر سنایا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت وحدت مسلمین پاکستان کے پارلیمانی لیڈر رکن قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین طوری نے قومی اسمبلی کے وقفہ سوالات میں اپنے حلقے کے مسائل پر سوالات کیئے، جس میں لوگوں کے پاسپورٹس کی وقت پر تجدید نہ ہونے کے ساتھ ساتھ کئی افراد کو پاکستان ڈی پورٹ کیئے جانے جیسے مسائل پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔

جس پر وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے پاسپورٹس کی تجدید کے مسئلے کو متعلقہ ادارے کے ذریعے فوری حل کرنے کی حامی بھرتے ہوئے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ ڈی پورٹ کیئے جانے والے افراد میں سے کسی کے ساتھ بیرون ملک ناانصافی نہیں ہونے دی جائے گی۔

وحدت نیوز (گلگت) گلگت یوتھ موومنٹ کے ایک نمائندہ وفد نے آج صوبائی اسمبلی گلگت بلتستان میں اپوزیشن لیڈر جناب میثم کاظم سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں خطے کی تازہ ترین سیاسی و سماجی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

خصوصاً لینڈ ریفارم ایکٹ، منرل ایکٹ اور عوامی ایکشن کمیٹی کے راہنما احسان ایڈوکیٹ کی گرفتاری و رہائی کے معاملات پر بات چیت ہوئی۔ وفد نے ان قوانین کے ممکنہ اثرات اور عوامی تشویش سے اپوزیشن لیڈر کو آگاہ کیا۔

گلگت یوتھ موومنٹ نے جناب میثم کاظم صاحب کی جانب سے ایوان کے اندر اور باہر عوامی مسائل پر جرأتمندانہ مؤقف اپنانے پر ان کی سیاسی بصیرت، عوامی احساس اور استقامت کو سراہا۔

یوتھ موومنٹ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ بھی عوامی حقوق، قانون کی بالادستی اور آئینی جدوجہد میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

Page 28 of 2708

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree