
Ahsan Mashadi
وحدت نیوز(اسلام آباد) وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین علامہ سید احمد اقبال رضوی اور مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی کی زیر صدارت ایم ڈبلیو ایم کی مرکزی کونسل برائے امور دفاترکا اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ ایم ڈبلیو ایم میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں مسئول مرکزی دفتر ملک اقرار حسین علوی، انچارج مرکزی دفتر ارشاد حسین بنگش، علامہ اصغر عسکری اور انجینئر ظہیر عباس نقوی موجود تھے، اجلاس میں مرکزی دفتر کے معاملات سمیت صوبائی دفاتر کی بہتری کے حوالے سے بھی اہم فیصلہ جات کئے گئے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین علامہ سید احمد اقبال رضوی کی زیر صدرت مرکزی ایجوکیشنل کونسل کا اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ ایم ڈبلیو ایم میں منعقد ہوا ۔
اجلاس میں مرکزی سیکرٹری تعلیم کاچو زاہد علی خان ، مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی ، رکن شوریٰ عالی و ممبر ایجوکیشن کونسل پرنسپل ایمز کالچ امتیاز رضوی ،سید نجیب الحسن نقوی ،سید ابن حسن رضوی،محمد علی عزیزی اور ڈاکٹر ثقلین موجود تھے ۔
وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے سابق گورنر بلوچستان سید ظہور آغا سے ملاقات کی۔ ان کی اہلیہ محترمہ کی وفات پر دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ملکی سیاسی صورتحال اور بلوچستان کے حالات پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ اس موقع پر صوبائی جنرل سیکریٹری ایم ڈبلیو ایم بلوچستان علامہ سہیل اکبر شیرازی سجاد علی ان کے ہمراہ تھے۔
گفتگو کے دوران علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ بلوچستان میں امن و استحکام کے لیے گولی کی بجائے حکمت، تدبر اور سیاسی بصیرت کی ضرورت ہے۔ جب عوام کے مقبول لیڈرز جیلوں میں ہوں اور مصنوعی مینڈیٹ کے حامل ایسے افراد ملکی فیصلوں کے مالک بن جائیں جن کی نہ عوامی حمایت ہو نہ فکری پختگی، تو ایسے حالات میں ریاستی ادارے اور حکومتی پالیسیاں غیر مؤثر ہو جاتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی قیدی نام نہاد جمہوری حکومت کے چہرے پر بدنما داغ ہیں۔ وقت کا تقاضا ہے کہ محب وطن، وفاقی سوچ رکھنے والی سیاسی و مذہبی جماعتیں اصولوں کی سیاست کے فروغ اور ملک کے استحکام کے لیے مشترکہ جدوجہد کریں۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کا ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے اہم کردار ہے۔
اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق گورنر بلوچستان سید ظہور آغا نے کہا کہ عمران خان کرپشن سے پاک اور ترقی یافتہ پاکستان کے خواہاں ہیں۔ وہ ملک کی تقدیر بدلنے کے لیے پرعزم ہیں۔ بلوچستان کے مسائل کا حل نیک نیتی اور خلوص نیت سے کیا جا سکتا ہے۔ملاقات کے اختتام پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے سید ظہور آغا کو ممتاز عالم دین مفتی نظام الدین شامزئی کی معروف کتاب "عقیدہ ظہور مہدی (عج)" اور مولانا عبدالحق بلوچ کی کتاب "تاریخِ بلوچ" کا تحفہ پیش کیا۔
وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت علامہ مقصود علی ڈومکی نے خضدار میں معصوم بچوں کی اسکول بس پر ہونے والے دہشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ انتہائی افسوسناک، دلخراش اور شرمناک ہے۔ معصوم اور بے گناہ بچوں کو نشانہ بنانا بزدلی کی انتہا ہے، جو نہ دین اسلام کی تعلیمات کے مطابق ہے اور نہ ہی کسی مہذب معاشرے میں ایسے گھناؤنے فعل کی گنجائش ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کا یہ حملہ، تعلیم دشمنی اور انسانیت سوز جرم ہے، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ علامہ ڈومکی نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ واقعہ میں ملوث سفاک عناصر کو فی الفور گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی ایسی جرأت نہ کر سکے۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں امن و امان کی ابتر صورتحال پر محب وطن شہریوں کو شدید تشویش ہے۔ کوئی شہری محفوظ نہیں ہے۔ ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر کرنے کے لئے سنجیدہ عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی، علامہ مختار امامی ،علامہ صادق جعفری اورعلامہ مبشر حسن نے خضدار معصوم بچوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بزدلانہ کاروائی میں بھارت اور اسرائیل ملوث ہیں۔ اس سے قبل بھی پشاورسانحہ آرمی پبلک اسکول میں معصوم بچوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔بلوچستان میں مسلسل دہشتگری پھیلا کر ہر طبقات میں خوف کی فضاء پیدا کی جارہی ہے۔ بھارت و اسرائیل ہمیشہ عالمی میڈیا میں پاکستان کو ایک ایسی غیر محفوظ ریاست جہاں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ثابت کرنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگانے کی مزموم سازشیں کرتے رہےہیں۔ماضی میں سانحہ پشاور اور آج خضدار میں تاریخ کی بدترین دہشتگردی ہوئی۔
رہنماؤں نے کہا کہ استعماری قوتیں ملک میں عدم استحکام دیکھناچاہتے ہیں بلوچستان میں جاری دہشتگردی میں دہشتگردجماعتوں کے پیچھے بھارتی و اسرائیلی خفیہ ایجنسیاں ملوث ہیں۔دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھر پور ایکشن لیے جانا از حد ضروری ہے۔آج ملک و اسلام دشمن عناصر کی ہار کا دن ہے پوری قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہے ننھے پھولوں کی قربانی رائے گاہ نہیں جائیں گی۔ واقعہ میں ملوث دہشتگردوں کے خلاف فوری آپریشن کیا جائے۔ خضدار بس میں شہید ہونے والے بچوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ان کا کہنا تھا کہ اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعاء کے ساتھ عوام سے ان کی صحتیابی کی دعاء کی اپیل کی۔
وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کا ہنگامی اجلاس صوباٸی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔اجلاس میں لینڈ ریفارمز بل کے حوالے سےتفصیلی گفت وشنید ہوٸی اور جی بی اسمبلی میں زیر بحث بل کو عوام کے حقوق پر ڈاکہ قرار دیتے ہوٸے مسترد کردیا گیا۔اسمبلی میں اپوزیشن ممبران نے جس انداز میں اس عوام دشمن بل کا پوسٹ مسرٹم کرکے سہولت کاروں کو بے نقاب کیا اس پر اپوزیشن کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ اپوزیشن ممبران کے تجویز کردہ ترامیم کو زیر غور لاکر بل میں ترمیم نہیں کی گٸی اور سرکاری اور بااثر افراد کے نام جوزمینیں انتقال کی گٸی ہیں ان کو کینسل نہیں کیا گیا تو اس بل کے خلاف سخت عوامی مزاحمت کی جاٸیگی اور اس بل کو عدالتوں میں بھی چیلنج کیا جاٸیگا۔