
Ahsan Mashadi
وحدت نیوز(کوئٹہ)رہبر کبیر، بانیٔ انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی 36 ویں برسی کی مناسبت سے مدرسہ خاتم النبیینؐ کوئٹہ کے زیر اہتمام ایک اہم فکری و نظریاتی کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ کانفرنس "فلسطین کی تحریکِ آزادی کی جدوجہد میں حضرت امام خمینیؒ کا کردار" کے عنوان سے 2 جون بروز سوموار، شام 5 بجے منعقد ہو گی۔اس اہم کانفرنس کے سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری نشر و اشاعت اور مدرسہ خاتم النبیینؐ کوئٹہ کے پرنسپل علامہ مقصود علی ڈومکی نے مختلف مکاتب فکر کے جید علماء، سیاسی و سماجی رہنماؤں کو شرکت کی دعوت دی ہے۔
علامہ مقصود علی ڈومکی نے پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر جناب داؤد شاہ کاکڑ جماعت اسلامی بلوچستان کے رہنما محمد عارف دمڑ ادارہ قرآن بلوچستان کے ڈائریکٹر مولانا ذاکر حسین درانی جمعیت غرباء اہل حدیث بلوچستان کے صوبائی صدر مولانا فضل ربی ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کے رہنما مولانا عبدالحق ہاشمی مرکزی مسلم لیگ کے رہنما حافظ ادریس مغل مجلس وحدت مسلمین ہزارہ ٹاؤن، کے ضلعی صدر سید مہدی ابراہیمی نیو کوئٹہ پبلک اسکول کے ڈائریکٹر آغا سید عبدالرؤف سجادی؛ معروف سماجی شخصیت کیو آر سی ٹرسٹ کے چیئرمین آغا سید عادل شاہ کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ: "رہبر کبیر حضرت امام خمینیؒ نہ صرف اسلامی انقلاب کے بانی تھے بلکہ انہوں نے پوری امت مسلمہ کو اتحاد، حریت، اور ظلم کے خلاف قیام کا درس دیا۔ فلسطین کی مظلوم قوم کی حمایت امام خمینیؒ کی زندگی کا بنیادی اصول تھی۔ ان کی فکر آج بھی حریت پسند اقوام کے لیے مشعل راہ ہے۔" امام خمینیؒ نے اسرائیل کو کینسر کا پھوڑا قرار دیا اور امت مسلمہ کو اسرائیلی ظلم اور قبضے کے خلاف متحد ہونے کا درس دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کانفرنس امام خمینیؒ کی فکر، فلسفۂ وحدت اور مسئلۂ فلسطین کے دفاع کے حوالے سے بیداری کی ایک مؤثر کوشش ہو گی، جس میں مختلف مکاتب فکر کی نمائندہ شخصیات شرکت کر کے اپنے خیالات کا اظہار کریں گی۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) وحدت ایمپلائز ونگ پاکستان کے مرکزی صدر سلیم عباس صدیقی نے آئی ایم ایف کیطرف سے حکومت کو سرکاری ملازمین کی تنخواہ نہ بڑھانے کا حکم پاکستان کی خودمختاری میں مداخلت ہے اس کی جتنی بھی مزمت کی جائے کم ہے۔
وہ مرکزی کونسل کے اون لائن ہنگامی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے حیرت ہے جو چیز پاکستان کا کسان پیدا کررہا اس کی قیمت کردی گئی جس سے کسان کی لاگت ہی پوری نہ ہو رہی ہے جب کہ زیر استعمال کھاد پٹرول ڈیزل بجلی کی قیمتیں بلند سے بلند ہو رہی ہے یہ ایک بہت بڑی سازش ہے تاکہ پاکستان میں ضرورت کی اشیاء نہ بنیں اور ہم غیر کے غلام بن جائیں حکمران ہوش کے ناخن لیں آگیگا سے کیے گئے معاہدے پر عمل کیا جائے تنخواہوں اور پنشن میں 50 فیصد اضافہ کیا جائے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی منڈی کے مطابق کی جائیں اجلاس میں عبداللہ بلوچ ۔ سید حسن جعفری ۔سید وسیم زیدی۔ مظہر صادق اور راجہ علمدار کیانی نے شرکت کی۔
وحدت نیوز(لاہور) معروف سیاسی، سماجی اور ہر دلعزیز شخصیت مرحوم و مغفور امیر علی شاہ کی یاد میں مجلس ترحیم کا انعقاد قومی مرکز خواجگان لاہور میں کیا گیا، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
اس پُراثر مجلس سے ممتاز عالم دین، حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے خطاب فرمایا۔ انہوں نے مرحوم امیر علی شاہ کی دینی، ملی اور قومی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی مجاہدانہ زندگی پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔
مجلس ترحیم میں زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی، جن میں تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام، وکلاء، انجمن تاجران کے نمائندگان، صحافی حضرات، ماتمی انجمنوں کے سالار، نوحہ خوان، بانیان مجالس عزاء اور لاہور بھر کے عزادار شامل تھے۔
سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین اور نمائندگان نے بھی اس پُرملال اجتماع میں شرکت کی، جن میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان، شیعہ علماء کونسل، مجلس علماء مکتب اہلبیت پاکستان، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، امامیہ آرگنائزیشن پاکستان کے عہدیداران اور اراکین شامل تھے۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی، صوبائی، ضلعی ذمہ داران اور ٹاؤنز کے صدور نے بھی بھرپور شرکت کی۔
مجلس کے اختتام پر شرکائے مجلس کے لیے نذر و نیاز کا وسیع اور شایانِ شان انتظام کیا گیا تھا۔
وحدت نیوز(لاہور) مجاہدِ ملت اور شیعہ رہنما مرحوم خواجہ اجمل حیدر کی 25ویں برسی کے موقع پر ان کے فرزند معروف شیعہ رہنما خواجہ میثم عباس، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خواجہ محسن عباس، اور خواجہ حبیب عباس کی جانب سے ایک باوقار مجلسِ عزا کا اہتمام کیا گیا۔
اس مجلس میں ملک کے ممتاز علمائے کرام اور ذاکرین نے شرکت فرمائی، جن میں آغا نواب منصور قزلباش، احمد منیر (لائسنس دار 21 رمضان جلوس)، جناب سید اسد عباس نقوی مرکزی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پاکستان، بزرگ شیعہ رہنما خواجہ بشارت کربلائی ،حاجی امیر عباس ممبر مرکزی کونسل سیاسیات MWM پاکستان ، مرزا خرم مقوی، عمران علی شیخ صوبائی سیکرٹری فلاح وبہبودمجلس وحدت مسلمین پنجاب ، سید شبیر علی، سید حسین زیدی، شہباز بھائی (ابنِ امیر علی شاہ)، اشر عباس گردیزی (صدر ماتمیان)، خواجہ زاہد، سابقہ ڈی ایس پی لعل شاہ جی (لائسنس دار چہلم جلوس) سمیت دیگر کئی معزز مومنین شامل تھے۔
مجلسِ عزا سے ملک کے نامور عالم دین جناب علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے خطاب فرمایا۔ انہوں نے مرحوم خواجہ اجمل حیدر کی دینی و ملی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا فرمائی۔
وحدت نیوز(مورو) سانحہ مورو کی آزادانہ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ کے جج کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے۔ سندھ میں سرگرم ڈاکوؤں، خصوصاً کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف بھرپور آپریشن کیا جائے اور عوام کو ڈاکو راج سے تحفظ فراہم کیا جائے۔ علامہ مقصود علی ڈومکی کا تقریب سے خطاب
سندھ دھرتی کے بہادر فرزند، شہید عرفان لغاری اور شہید زاہد لغاری کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں اور شہداء کی بلندی درجات کے لئے دعائے مغفرت کی گئی۔
یہ شمعِ شہداء سندھ کی غیرت، حریت، اور مزاحمت کی علامت کے طور پر روشن کی گئی، تاکہ مظلوموں کی آواز بننے والے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا جا سکے۔
اس موقع پر تقریب سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے خطاب کرتے ہوئے کہا: کہ
"پرامن سیاسی تحریک کے کارکنوں پر تشدد اور انتقامی کارروائیاں کسی طور پر بھی قابلِ قبول نہیں۔
سندھ کے عوام اور شہداء کے ورثاء کا مسلسل مطالبہ ہے کہ سانحہ مورو کی آزادانہ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ کے جج کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے۔"
علامہ مقصود علی ڈومکی نے مزید کہا: کہ
"حکومت سندھ غیر جانبدارانہ تحقیقات سے خوفزدہ ہو کر
اپنے ماتحت پولیس افسران پر مشتمل ایک جانبدار انکوائری کمیٹی تشکیل دے چکی ہے، جسے سندھ کے عوام اور شہداء کے وارث مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔"
انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام وارثان شہداء کا مطالبہ ہے کہ
1. سانحہ مورو کی آزادانہ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ کے جج کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے۔
2. تمام گرفتار سیاسی کارکنوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور جھوٹے مقدمات ختم کیے جائیں۔
3. سندھ میں سرگرم ڈاکوؤں، خصوصاً کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف بھرپور آپریشن کیا جائے اور عوام کو ڈاکو راج سے تحفظ فراہم کیا جائے۔
4. بدامنی کے باعث وسیع پیمانے پر ہندو برادری کی نقل مکانی پر شدید تشویش ہے۔ تاجر برادری خصوصاً ہندووں کو مکمل تحفظ دیا جائے تاکہ ہندوؤں کی یہ نقل مکانی روکی جا سکے، اور تاجروں و شہریوں سے ہونے والی بھتہ خوری کا فوری خاتمہ کیا جائے۔
5. دریائے سندھ پر ناجائز و غیر قانونی نہروں (کینالز) کی تعمیرات کا مستقل سدِ باب کیا جائے، اور کسی ایسی اسکیم کی اجازت نہ دی جائے جس سے سندھ کے پانی کا بہاؤ روکا جائے یا سندھ کی زرعی زمینیں بنجر ہوں۔
6. سندھ کی زرعی زمین کی بندر بانٹ اور کارپوریٹ فارمنگ سے متعلق عوامی خدشات کو دور کیا جائے، اور لاکھوں ایکڑ زمین کی بندربانٹ کا سلسلہ روکا جائے۔
اس موقع پر شہید عرفان لغاری شہید زاہد لغاری و دیگر شہداء کی مغفرت اور بلندی درجات کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے وحدت یوتھ پاکستان کی 10 رکنی مجلس نظارت کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔
10 رکنی نظارت کی سرپرستی قائد وحدت چیئرمین ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری فرمائیں گے جبکہ دیگر اراکین میں وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی ، سید ناصر عباس شیرازی، سید اسد عباس نقوی، علامہ ڈاکٹر محمد یونس، مولانا آغا علی حسنین حسینی، مولانا عمران صاحب، آغا مزمل حسین فصیح اور برادر کاظم عباس شامل ہیںجبکہ مولانا تصور علی مہدی سیکرٹری نظارت اور سیکرٹری یوتھ کے عہدے پر فائض کیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ وحدت یوتھ کے مرکزی کنونشن کے مرحلہ انتخابات میں برادر سید یاور علی کاظمی اگلے تنظیمی سال کے لیے بطور صدر منتخب ہوئے تھے۔ جس کے بعد وحدت یوتھ کی مرکزی مجلس نظارت کا اعلان کیا گیا ہے۔