Ahsan Mashadi

Ahsan Mashadi

weku natomiast pierwej usma|onymi pieczarkami z przenn. Pszeniczn do piecyka. I naci pietruszki, powikszajc póB pory na optymistycznie lukratywny kolor. http://vitamineforharet.eu - http://vitaminizakosa.eu
Website URL: http://max-penis.eu Email: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

وحدت نیوز(پشاور) امام انقلاب، بت شکنِ عصر، آیت اللہ العظمیٰ سید روح اللہ موسوی خمینیؒ کی برسی کے موقع پر ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ پشاور کی جانب سے امام بارگاہ علی رضا، وپگڈا میں ایک پر وقار اور بامقصد فکری نشست "خمینی بت شکنؒ" کے عنوان سے منعقد ہوئی، جس میں ملت کی باہوش، باکردار اور بیدار خواتین نے شرکت کی۔

اس روح پرور نشست سے محترمہ ثمانہ ضلعی صدر ایم ڈبلیو ایم پشاوراور محترمہ زینب بنت الہدیٰ نقوی مرکزی سیکرٹری روابط ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ نے خطاب کرتے ہوئے نہ صرف انقلاب اسلامی کے تاریخی، فکری اور نظریاتی پس منظر کو اجاگر کیا بلکہ امام خمینیؒ کی جانب سے "بت شکنی" کے فلسفے کو عصر حاضر کی روشنی میں خوبصورت انداز میں بیان کیا۔

مقررین نے اپنے پُراثر خطابات میں واضح کیا کہ امام خمینیؒ کی جدوجہد صرف شاہی نظام یا سیاسی آمریت کے خلاف نہ تھی بلکہ ہر اُس فکری، تہذیبی اور طاغوتی بت کے خلاف تھی جو انسان کو اس کی اصل حقیقت اور آزادی سے محروم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں جدید تقاضوں کے مطابق نئے بت سامنے آ چکے ہیں — خواہ وہ استعمار ہو، فکری غلامی ہو، یا میڈیا کی چکاچوند میں لپٹی ہوئی ثقافتی یلغار — جن کا مقابلہ بھی اسی انقلابی فکر، شعور اور کردار سے ممکن ہے جس کی عملی تصویر امام خمینیؒ نے پیش کی۔

محترمہ زینب بنت الہدیٰ نقوی نے اپنے خطاب میں خاص طور پر خواتین کے انقلابی کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آج کی بیدار اور مؤمنہ خواتین، اگر امام خمینیؒ کے افکار سے وابستگی اختیار کریں، تو وہ نہ صرف معاشرے میں تبدیلی لا سکتی ہیں بلکہ آئندہ نسلوں کے لیے بھی راہ روشن کر سکتی ہیں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے مرکزی رہنما علامہ زاہدعباس کاظمی کے بھائی کے انتقال پر ان سے تعزیت و تسلیت پیش کی۔ وفد نے مرحوم کے ایصالِ ثواب اور بلندیٔ درجات کے لیے دعائے مغفرت بھی کی۔

اس موقع پر مولانا ذاکر ضیغم عباس، برادر ابنِ حسن بخاری، حاجی اللہ بخش اور ارشاد حسین بنگش وفد کا حصہ تھے۔

وفد نے علامہ زاید عباس کاظمی سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اس سانحہ ارتحال کو ایک بڑا ذاتی و خاندانی صدمہ قرار دیا، اور مرحوم کے پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مدرسہ خاتم النبیینؐ کوئٹہ میں بانی انقلاب اسلامی، رہبر کبیر حضرت امام خمینیؒ کی 36ویں برسی کے موقع پر ایک خصوصی تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا، جس میں امام راحلؒ کی انقلابی جدوجہد، فکری و روحانی قیادت اور انقلاب اسلامی ایران کی تاریخ کو تصویری انداز میں پیش کیا گیا۔تصویری نمائش کا افتتاح مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت، علامہ مقصود علی ڈومکی نے کیا۔ اس موقع پر مدرسے کے طلبہ و طالبات کے ساتھ ساتھ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا:> "رہبر کبیر حضرت امام خمینیؒ نے ڈھائی ہزار سالہ شہنشاہیت کو شکست دے کر طاغوتی نظام کو برطرف کیا اور قرآن و سنت اور تعلیمات اہل بیتؑ کی روشنی میں ایک الٰہی حکومت قائم کی۔ آپ کا انقلاب اسلامی آج بھی مظلوموں کے لیے امید، صداقت اور ظلم کے خلاف مزاحمت کی شمع ہے۔

۔"انہوں نے مزید کہا:> "امام خمینیؒ نے وقت کے فرعون، یزید اور نمرود کو للکارا اور 'مرگ بر امریکہ' و 'مرگ بر اسرائیل' جیسے انقلابی نعرے دنیا کو عطا کیے۔ آپ نے مستضعفین کو مستکبرین کے خلاف متحد ہونے کا پیغام دیا اور اتحاد بین المسلمین کے علمبردار بنے۔"علامہ ڈومکی نے امام خمینیؒ کی زاہدانہ زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ:> "انہوں نے انقلاب کی کامیابی کے بعد بھی ایک سادہ، معمولی گھر میں زندگی گزاری۔ نہ دولت جمع کی اور نہ ہی اقتدار کو اپنے خاندان کے لیے استعمال کیا۔ ان کے اہل خانہ نے کبھی حکومتی مناصب حاصل نہیں کیے۔ یہ ان کی سیرتِ طیبہ کا عملی نمونہ تھا۔"

انہوں نے کہا کہ امام خمینیؒ نے ایسی شخصیات کی تربیت کی جو آج بھی عالمی سطح پر رہنمائی کا کردار ادا کر رہے ہیں، جن میں علامہ سید عارف حسین الحسینی، رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای، سید حسن نصر اللہ، آیت اللہ شہید مرتضیٰ مطہری، شہید محمد حسین بہشتی اور دیگر شامل ہیں۔فلسطین کے حوالے سے امام خمینیؒ کی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا:> "آپ نے فلسطین کی آزادی کے لیے بھرپور حمایت کی، عرب حکمرانوں کے شرمناک کردار کو بےنقاب کیا، اور یوم القدس کا اعلان کر کے امت مسلمہ کو قبلہ اول کے دفاع کا شعور دیا۔ امام خمینیؒ کی رہنمائی میں حماس، انصار اللہ اور دیگر مزاحمتی تحریکوں نے اسرائیل کے خلاف عملی جدوجہد کا آغاز کیا، جو آج بھی میدان عمل میں صفِ اول میں موجود ہیں۔"آخر میں علامہ مقصود علی ڈومکی نے اعلان کیا کہ:> "کل بروز سوموار، 2 جون 2025ء کو شام 5 بجے مدرسہ خاتم النبیینؐ کوئٹہ میں 'مظلوم فلسطین کی حمایت میں حضرت امام خمینیؒ کا کردار' کے عنوان سے عظیم الشان کانفرنس منعقد ہوگی، جس سے ممتاز علماء کرام اور سیاسی رہنما خطاب کریں گے۔"

وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ گلگت بلتستان کے زیر اہتمام سالانہ عوامی جلسہ بعنوان " تکریم شہدا و حمایت مظلومین جہاں کانفرنس" سکردو یادگار شہداء پر منعقد ہوئی ۔ 

کانفرنس میں سربراہ مجلس وحدت مسلمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، چیف آرگنائزر ایم ڈبلیو ایم سید ناصر عباس شیرازی، علامہ آغا سید راحت حسین الحسینی، ایم این اے انجینئرحمید حسین،صدر مجلس علمائے مکتب اہل بیتؑ علامہ سید حسنین عباس گردیزی،  اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان محمد کاظم میثم،صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم آغا سید علی رضوی،صدر ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن علامہ صادق جعفری، التمش ترابی  فرزند شہید علامہ حسن ترابی، ممبر جی بی اسمبلی وزیر سلیم، یعقوب شہباز،شہدائے گلگت بلتستان کے ورثاء، پاکستان تحریک انصاف کےعہدیداران اور کارکنان،  انجمن امامیہ بلتستان کے اراکین سمیت سیاسی، مذہبی جماعتوں کے قائدین شریک ہوئے۔

اس اجتماع میں علمائے کرام سمیت غیور اہلیان بلتستان کا ٹھاٹے مارتا سمندر دور تک دکھائی دے رہا تھا۔فضاء لبیک یا حسینؑ کے فلک شگاف نعروں سے گونج رہی تھی۔ 

 یاد رہے کہ ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے ہر سال جون کے مہینے میں سکرود میں شہداء اور مظلوم کے حوالے سے بڑے عوامی جلسے کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میںملک بھر سے اہم سیاسی و مذہبی قائدین شرکت کرتے ہیں۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری نشر و اشاعت علامہ مقصود علی ڈومکی نے جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی امیر، بلوچستان یکجہتی کونسل کے صوبائی صدر اور رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکریٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی سمیت دیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

ملاقات میں بلوچستان کی مجموعی صورتحال، اتحاد بین المسلمین، بین المسالک ہم آہنگی اور ملی یکجہتی کونسل کی فعالیت پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ:
"بلوچستان کے سنگین اور دیرینہ مسائل کے حل کے لیے ایک وسیع تر قومی ڈائیلاگ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ محب وطن جماعتوں، مقتدر اداروں اور حکومتی ذمہ داران کو ایک میز پر بیٹھ کر مسئلہ بلوچستان کے حل کے لیے سنجیدہ ڈائیلاگ اور بامقصد مشاورت کرنی چاہیے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ:
"ملی یکجہتی کونسل تمام مکاتب فکر، مسالک، قبائل، اور قومیتوں کے درمیان اتحاد و وحدت کے فروغ کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم ہے۔ ضلع کوئٹہ میں یکجہتی کونسل کی تنظیم سازی کا جو فیصلہ ہوا تھا، اس پر فوری عمل درآمد ضروری ہے تاکہ امن، بھائی چارے اور وحدت کی فضا کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔"

اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن نے علامہ مقصود علی ڈومکی اور ان کے وفد کو خوش آمدید کہا اور گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ:
"بلوچستان کا مسئلہ نیک نیتی، اخلاص اور سنجیدہ عملی اقدامات سے ہی حل کیا جا سکتا ہے۔ ہمیں ہر قسم کی بداعتمادی، محرومی اور نفرتوں کا خاتمہ کرکے صوبے کو ترقی و استحکام کی طرف لے کر جانا ہوگا۔"

انہوں نے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل ہر اس کوشش کا خیرمقدم کرے گی جو بلوچستان کے مظلوم عوام کے حقوق، وسائل اور امن کے لیے ہو۔

اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے مولانا ہدایت الرحمن کو رہبر کبیر حضرت امام خمینی رحمہ اللہ علیہ کی 36 برسی کی مناسبت سے منعقد مظلوم فلسطین کی حمایت میں امام خمینی کا کردار کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔

وحدت نیوز(سکردو)یکم جون 2025 حمایت مظلومین جہاں و تکریم شہداء کانفرنس یادگار شہداء سکردو میں شرکت کے حوالے سے سکردو میں ایک کارنر میٹنگ ہوئی جس میں سکردو میں مقیم اہلیان نور پور گول کے عمائدین اور جوانوں نے شرکت کی ۔رکن جی بی کونسل و پولیٹیکل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شیخ احمد علی نوری نے اس موقع پر عمائدین و جوانوں کو یکم جون کو یادگار شہدا پر منعقد ہونے والی اس عظیم الشان کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ 

انہوں نے کہا کہ یہ مجلس کا سالانہ ایونٹ ہے اور جب سے مجلس بنی ہے اس وقت سے اب تک اس عنوان سے یہ کانفرنس انعقاد کرتی چلی آ رہی ہے۔ شہدا شمع محفل کائنات ہے اور انکا راستہ ہی ہدایت کا راستہ ہے۔ ظالموں سے نفرت اور مظلوموں کی حمایت تشیع  کا طرہ امتیاز ہے اور یہی ہماری سیاست کا بنیادی اساس بھی ہے۔اس کانفرنس میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی اور صوبائی قائدین گلگت بلتستان کے مسائل ، عوامی حقوق، لینڈ ریفارم بل ، منرلز اور مائنینگ پر بھی عوام کو حقائق سے آگاہ کریں گے ۔ امید ہے آپ حضرات حسب سابق اس سال بھی بھرپور شرکت فرمائیں گے ۔

Page 19 of 2708

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree