Ahsan Mashadi

Ahsan Mashadi

weku natomiast pierwej usma|onymi pieczarkami z przenn. Pszeniczn do piecyka. I naci pietruszki, powikszajc póB pory na optymistycznie lukratywny kolor. http://vitamineforharet.eu - http://vitaminizakosa.eu
Website URL: http://max-penis.eu Email: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے تحت امام خمینی کی 36 ویں برسی کی مناسبت سے مجلس عزا کا انعقاد مسجد ومحفل شاہ خراسان سولجر بازار میں کیا گیا۔ جس سے مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر مولانا سید باقر عباس زیدی نے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ امام خمینی کی آوازآج دنیا کے کونے کونے میں پھیل چکی ہے ۔ امام خمینی نے فلسطینیوں اور دنیا بھر کے مظلوموں کو مزاحمت کا راستہ دکھلایا ۔امام خمینی نے لبنان اور فلسطین کی مزاحمتی تحریکوں کو طاقت بخشی اور مظلوموں کو حوصلہ دیا کہ وہ استکباری طاقتوں سے اپنے حقوق کو حاصل کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔ گزشتہ سالوں میں غاصب اسرائیل ابراہیمی معاہدہ کی تکمیل کی راہیں تلاش کررہا تھا اور فلسطینیوں کو کچلنے کا منصوبہ رکھتا تھا لیکن حماس نے آپریشن طوفان الاقصی’ کے ذریعے غاصب اسرائیل کو پیچھے دھکیل دیا ۔ امریکہ غاصب اسرائیل کو کاندھے فراہم کرنے میں کوشاں ہے مگر اب تک مظلوم فلسطینیوں کی شہادتوں کے علاوہ صیہونیوں کو کچھ بھی حاصل نہیں ہوسکا ہے ۔

 مولانا باقر عباس زیدی نے کہا کہ دنیا میں آج مزاحمتی قوتوں کی بالادستی اور عزت ولایت فقیہ کی وجہ سے ہے ۔جس نظریہ کو امام خمینی نے پیش کیا ۔ ولی فقیہ کی اطاعت میں مسلمانان عالم اور مظلومین جہاں کی بقا ہے اور یہی قیام امامؑ کی راہ ہموار کرنے کا راستہ بھی ہے ۔مجلس عزامیں مختلف قومی شخصیات نے شرکت کی۔ شاعر اہلیبیت ثاقب رضا ثاقب ،مجلس وحدت مسلمین سندھ کے برادر ناصر حسینی اور برادرظہیر،مولانا صابر،بوترابؑ اسکاوٹس کے برادر محمد ضامن،پاک حیدری کے برادر عباس علی سمیت مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کی صوبائی کابینہ کا ایک اہم اجلاس صوبائی سیکریٹریٹ لاہور میں منعقد ہوا، جس کی صدارت صوبائی صدر حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی صاحب نے کی۔ اجلاس میں تنظیمی، تعلیمی اور تربیتی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور متعدد اہم فیصلے بھی کیے گئے۔

اجلاس میں زیرِ غور آنے والے اہم نکات میں شامل تھے:

قومی و صوبائی نصاب کانفرنس

محرم الحرام و صفر المظفر کی تیاری

سبیل اور روزِ عرفہ کی اجتماعی دعائے عرفہ

امام خمینیؒ کی 36ویں برسی کی تقاریب


اجلاس میں گزشتہ تین سالہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ تین سال کے لیے نئی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں شرکت کرنے والے اہم عہدیداران میں شامل تھے:

سید حسین زیدی (صوبائی سیکرٹری سیاسیات)

سید اقبال حسین شاہ (صوبائی نائب صدر)

سید انوار حسین زیدی (صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی)

شیخ عمران علی (صوبائی سیکرٹری فلاح و بہبود)


سید فصاحت علی بخاری (صوبائی سیکرٹری مالیات)

ظہیر کربلائی (صوبائی آفس سیکرٹری)

تمام اراکین نے صوبائی صدر کی کارکردگی کو سراہا اور ان کی قیادت و رہنمائی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

وحدت نیوز(منڈی بہاؤالدین) مجلس وحدت مسلمین منڈی بہاؤالدین کے زیر اہتمام ایک اہم قومی مشاورتی اجلاس کا انعقاد بوسال میں عمل میں آیا جس میں ضلع بھر سے علماء، وکلاء، تنظیمی کارکنان اور مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس کا آغاز صبح 11:00 بجے تلاوتِ قرآن مجید سے ہوا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز علمائے کرام نے قومی نظم و ضبط، اتحاد و وحدت اور تنظیمی شعور کی اہمیت پر زور دیا۔

مرکزی خطاب مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی نے کیا، جنہیں مومنین کے پُرجوش نعروں کے ساتھ خوش آمدید کہا گیا۔ انہوں نے اپنے مدلل اور ولولہ انگیز خطاب میں کہا کہ:

> "منڈی بہاؤالدین میں مومنین کی ایسی بڑی تعداد میں قومی جماعت کے پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا خوش آئند اور حوصلہ افزا ہے۔"

انہوں نے اس موقع پر منڈی بہاؤالدین میں تنظیم سازی کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا:
? یونین کونسل سطح پر MWM کے یونٹس قائم کیے جائیں گے
? تینوں تحصیل صدور کا انتخاب کیا جائے گا
? ایک ضلعی میٹنگ کے ذریعے ضلع صدر کا شفاف انتخاب ہوگا
? مومنین، علمائے کرام، ذاکرین اور وکلاء کو براہ راست انتخاب میں شامل کیا جائے گا

? اجلاس کے بعد نمازِ ظہرین باجماعت ادا کی گئی جس کے بعد لنگر امام حسینؑ کا وسیع انتظام کیا گیا۔

بعد ازاں مختلف مکاتب فکر کے نمائندہ وفود نے صوبائی صدر سے انفرادی ملاقاتیں کیں، اہم سوالات اور آراء پیش کیں جن کا تسلی بخش جواب دیا گیا۔ علامہ علی اکبر کاظمی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ:

> "ہم ہر خوشی، غم اور مشکل میں مومنین کے ساتھ کھڑے ہیں اور رہیں گے۔"

? اجلاس کا اختتام دعائے امام زمانہؑ سے ہوا اور تحریری لائحہ عمل مولانا سید مظہر عباس ہادی کے سپرد کیا گیا۔

مجلس وحدت مسلمین منڈی بہاؤالدین نے اس موقع پر تمام علماء، وکلاء، ذاکرین، اساتذہ اور مومنین کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے بہت کم وقت میں اتحاد، بصیرت اور حسینی فکر کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے قومی مشاورتی اجلاس کو کامیاب بنایا۔

وحدت نیوز(سکردو)پاکستان کے نامور عالم ، دانشمند،مصنف و مؤلف اور معاشرتی شخصیت،حجة الاسلام سید حسنین عباس گردیزی صدر مجلس علماء مکتب اہل بیت پاکستان اور مدیر جامعةالرضا اسلام آباد کی حوزہ علمیہ جامعۃ النجف سکردو آمد مدیر محترم حجۃالاسلام شیخ محمد علی توحیدی اور دیگر اساتذہ کرام نے ان کا خیر مقدم کیا ۔ 

آقائے گردیزی کے ہمراہ حجۃالاسلام ڈاکٹر مشتاق حکیمی بھی تھے ۔ملاقات میں بلتستان اور پاکستان کے مدارس دینیہ کے حوالے سے گفت و شنید ہوئی اور تبادلہ خیال کیا ۔آقائے گردیزی نے اپنے ادارے کی شائع کرده کتاب معارف و عقائد(اردو) اس کتاب کے فاضل مترجم حجةالاسلام شیخ محمد علی توحیدى پرنسپل جامعةالنجف سکردو کوپیش کیا ۔

 اسلامی معارف و عقائد کے موضوع پر اس معرکة الآراء کتاب کے مؤلفين علامہ محمد تقی سبحانی اور علامه رضا برنجكارہیں۔ جس کا اردو زبان میں ترجمه علامه توحیدی نے کیا ہے ۔یہ کتاب ایران اور پاکستان کے حوزہ ہای علمیہ کے نصاب کا حصہ ہے۔اداره نورالھدی مرکز تحقیقات اسلام آباد نے اس کتاب کو شائع کیا ہے ۔ علماء،طلباء، دانشوروں اور تعلیم یافتہ تشنگان علم کے لئے یہ کتاب ایک بیش بہا تحفہ ہے۔

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی صدر حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی نے ناصر باغ لاہور میں نماز عید الفطر کے تاریخی اجتماع کو روکنے پر حکومت پنجاب کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

علامہ کاظمی نے ایک بیان میں کہا کہ:

> "ناصر باغ میں نماز عید کا اجتماع گزشتہ 50 سال سے مسلسل منعقد ہو رہا ہے، جو مرحوم حیدر علی مرزا کے دور سے جاری ہے۔ اس سال بھی جناب امیر عباس مرزا کے نام پر باقاعدہ اجازت نامہ موجود تھا، لیکن انتظامیہ نے بلاجواز سیکیورٹی رسک کا بہانہ بنا کر اس مذہبی اجتماع کو روک دیا۔"

انہوں نے اس اقدام کو دانستہ اشتعال انگیزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت عید کے پرامن اور روحانی موقع پر ایسے اقدامات کر رہی ہے جو امن و امان کے مسائل پیدا کر سکتے ہیں۔

علامہ علی اکبر کاظمی نے کہا کہ:

> "ہم جانتے ہیں کہ اصل ہدف محرم الحرام اور صفر المظفر کی عزاداری کو محدود کرنا ہے۔ یہ سب کچھ ایک طے شدہ منصوبے کے تحت کیا جا رہا ہے۔"

انہوں نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ ناصر باغ میں نماز عید کے اجتماع پر عائد پابندی کا نوٹس فوری طور پر واپس لیا جائے اور اس غیر آئینی اور غیر جمہوری اقدام کا ازالہ کیا جائے۔

علامہ کاظمی نے مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پرامن مذہبی آزادی پر یقین رکھتی ہے اور اپنے آئینی حقوق سے دستبردار نہیں ہوگی۔

وحدت نیوز (سکردو) صدر مجلس علمائے مکتب اہل بیت ؑ پاکستان ،نامور عالم دین سید حسنین عباس گردیزی کی جامعۃ النجف سکردو کے طلبہ اور دیگر نمازیوں سے بہترین علمی اور فکری گفتگو ۔آقائے گردیزی نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ ایام ایسی ہستی کی وفات کے ایام ہیں کہ جن کا شمار آئمہ اہل بیت علیہم السلام کے بعد انگشت شمار شخصیات میں  ہوتا ہے۔ وہ ذات امام خمینی (رہ) ہیں۔ آپ نے جو کارنامہ انجام دیا اس کے اثرات صدیوں پر محیط ہیں۔ انقلاب اسلامی ایران کے برکات کو شمار کرنا کسی انسان کے بس کی بات نہیں۔ بہت سارے لوگوں نے ان کی شخصیت سے متاثر ہوکر اسلام قبول کیا اور بہت سارے مکتب اہل بیت سے متمسک ہوئے۔ جس عظیم ہستی نے مکتب اہل بیت کے پیروکاروں کو حقیقی معنوں میں معارف اہل بیت سے روشناس کرایا وہ بھی امام خمینی(رہ) ہیں۔

 ملت تشیع نے تاریخ میں بہت ساری مشکلات برداشت کی۔ عام طور پر اسلام کا نظریہ فقط انفرادی عبادات و معاملات میں منحصر سمجھا جاتا ہے جبکہ امام خمینی (رہ) نے ان امور کے ساتھ ساتھ اجتماعی ذمہ داریاں بھی کتابوں سے معاشرے تک منتقل کرکے ان کو عملی جامہ پہنایا۔ دین اور سیاست کی جدائی کا جو نظریہ پایا جاتا تھا اس پر آپ نے خطِ بطلان کھینچا۔ اسی طرح آپ نے عدالت اجتماعی کے نفاذ کے لیے سعی بلیغ انجام دی۔ کیونکہ آئمہ معصومین علیہم السلام کی غیبت کے زمانے میں عدلِ اجتماعی کو بپا کرنا ولی فقیہ کی ذمہ داری ہے۔ مذہب کو اجتماعی اور سیاسی امور سے الگ کرنے کا نام سیکولرزم ہے۔ اسلام کہتا ہے کہ انفرادی اور اجتماعی امور سب میں اسلام کا حکم نافذ ہوگا۔ جب اسلام کو حقیقی معنوں میں نافذ کیا جائے تو دنیوی اور روحانی اعتبار دونوں سے ہم کمال تک پہنچیں گے۔

Page 14 of 2705

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree